سمادھی سر گنگا رام
سر گنگارام نے 10 جولائ 1927 کو لندن میں وفات پائی. بی پی ایل بیدی گنگارام کی آخری رسومات کے متعلق لکھتے ہیں ان کے انتقال کی خبر لاہور بذریعہ تار پہنچی 12جولائی 1927 کو بروز جمعہ گنگانواس لاہور میں ان کی کریا کی رسم ادا کی گئی. اس روز غرباء میں کپڑے اور نقدی
تقسیم کی گئی لالہ سیوک رام نے والد کی راکھ کو گنگا میں بہانے کی رسومات ادا کئیں جس میں دس ہزار افراد نے شرکت کی تقریب میں یوں نعرے لگائے گے دھان ویر کی جے,غریبوں کے ولی کی جے,ودھواؤں کے سہارے کی جے اور پنجابی حاتم طائی کی جے
15 اگست کو گنگارام کی وصیت کے مطابق ان کی بچی راکھ
لاہور لائی گئی جہاں بیوہ گھر اور اپاہج آشرم کے قریب واقع مقبرہ میں اسے رکھ دیا گیا گنگاپور کے لوگ درشن کے لیے آئے آخری تقریب میں ٹاون ہال گارڈن بھرا ہوا تھا ڈولا کا جلوس ہزاروں افراد پر مشتمل تھا لوگوں نے دکانیں بند رکھیں جلوس کے شرکاء میں دودھ تقسیم کیا گیا گھروں کی بالکونیوں سے
خواتین ڈولے پر پھول برساتی رہیں جلوس سمادھی کی جگہ پر پہنچا جہاں راکھ کو ماربل کے مقبرے میں دفن کردیا گیا. اس روز شہر بھر کے غرباء کو کھانا کھلایا گیا
سر گنگارام کی سمادھی لاہور میں کچا راوی روڈ پر ہے یہاں پہنچنا نہ ہی دشوار ہے نہ ہی بہت سہل اگر رہنمائی لینی ہے تو آپ دو مرتبہ
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کی درسگاہ سن رائز بلائنڈ اسکول کا پوچھ سکتے ہیں یہ اسکول کافی معروف ہے اور سمادھ اس سے پہلے آتی ہے کافی دیر خوار ہونے کے بعد ہم نے آخر کار سمادھی تلاش کرلی لوہے کے دروازے سے داخل ہوئے تو ایک وسیع میدان میں موجود سمادھ کا دروازہ بند تھا اور ایک
عجب سی ویرانی تھی باہر ایک صاحب جو کہ روزنامہ پاکستان کے رپوٹر تھے ان سے معلوام ہوا کہ نگران صاحب تو غائب ہیں کچھ دیر میں آئیں گے کوئی آدھے گھنٹے بعد وہ تشریف لائے انہوں نے دروازہ کھول دیا. اندر داخل ہوئے تو سخت شرمندگی ہوئی لاہور کے محسن کی سمادھی میں تعمیراتی سامان پھینکا ہوا
تھا بانس ٹوٹی ہوئی لائٹیں اینٹیں معلوم ہوتا تھا کہ یہاں عرصہ دراز سے صفائی نہیں کی گئی 1948 میں منٹو نے لکھا تھا ہجوم نے رخ بدلا اور سرگنگارام کے بُت پر پل پڑا لاٹھیاں برسائی گئیں اینٹیں اور پتھر پھینکے گئے ایک نے منہ پر تارکول مل دیا دوسرے نے بہت سے پرانے جوتے جمع کیے اور ان
کا ہار بنا کر بُت کے گلے میں ڈالنے کے لیے آگے بڑھا مگر پولیس آگئی اور گولیاں چلنا شروع ہوئیں جوتوں کا ہار پہنانے والا زخمی ہوگیا چنانچہ مرہم پٹی کے لیے اسے سرگنگا رام ہسپتال بھیج دیا گیا مگر اس سے بھی ہماری تسلی نہیں ہوئی اور 1992 میں بابری مسجد کے تنازعہ کے بعد سمادھی کی
چاردیواری میں جو برجیاں موجود تھیں گرا دی گئیں سنگ مرمر کے بنچ فرش پر موجود سنگ مرمر اور سمادھی تک سے سنگ مرمر اتار کر بازار میں بیچ دیا گیا گنگارام کی ویران سمادھی میں ایک سوال گونج رہا تھا کہ کون ہے گنگارام وہ گنگارام جس نے لاہور کے لیے ایک وسیع ہسپتال بنایا جس نے آشرم
تعمیر کروائے جس نے گنگارام ٹرسٹ بنایا جس نے گنگارام ہائی سکول بنوایا جس نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس نے بزنس بیورو اور لائبریری بنوائی جس نے بیوہ خواتین کے لیے ٹرپل پرجیکٹ شروع کیا جس نے لڑکیوں کے لیے سکول کھولے, جس نے اپاہج آشرم کھولا, جس نے غریب ریلیف فنڈ قائم
کیا وہ گنگا رام جس نے گورنر کو کامرس کالج قائم کرنے کا مشورہ دیا تو کہا گیا جگہ نہیں ہے کوئی مناسب عمارت میسر آجائے تو کالج کی ابتدا کی جاسکتی ہے تو گنگارام نے گورنر کی کی میز پر اپنی رہائش گاہ کی چابیاں رکھ دیں اور اگلی سویرے گنگارام کے گھر میں ہیلی کالج آف کامرس کی کلاسیں شروع
ہوگئیں وہ شخص جس نے ہیرو کی طرح کمایا اور درویش کی طرح خرچ کیا مگر ہم نام نہاد زندہ دلوں کے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ اس عظیم شخص کی سمادھی کو اسکی پڑپوتی شیلا کو مرمت کروانا پڑتا ہے وہ شخص جس نے لاہور کو جدید ہسپتال دیا آج اس کی سمادھی پر سالوں میں بننے والی ڈسپنسری تک فعال نہی
ہمیں گنگارام کی یاد میں کوئی عمارت تعمیر کرنی چاہیے مگر ہم تو اس کی بنائی ہوئی عمارتوں کے بھی نام تبدیل کرنے کے درپے ہیں پنجاب یونیورسٹی کو دیکھوں تو جس نے اس جامعہ کو شعبہ کیمیاء بنا کر دیا آج اس کے نام پہ یہاں کوئی چیز نہیں حتی کے یہاں کے بیشتر طلباء اس کو جانتے تک نہیں جس شخص
کے متعلق لاہور کے بچے بچے کو معلوم ہونا چاہیے جس کو نصاب کا حصہ ہونا چاہیے آج اس کی سمادھ کھنڈر کا درجہ پانے کو ہے مگر ہم بے حس ہیں ہم وہ ہیں جو چوروں کا استقبال کرتے ہیں ہم لوگ لوٹنے والوں کو تاج پہناتے ہیں ہمیں کیا لگے محسنوں سے ہم لوگ اپنے جیسوں کو ہی عزت دیتے ہیں کیا ہم لوگ
زندہ دل ہیں کیا زندہ دل ایسے ہوتے ہیں یہ ہے ہماری زندہ دلی اور حکومت کو کیا کہنا انکو تو اپنی پڑی ہے کہ پانچ سال میں کتنا مال جمع کیا جائے گنگا رام کی سمادھ کی بوڑھی عمارت ہماری زندہ دلی کے لیے ایک سوال ہے سمادھ پر کونسلر صاحب کے ہمراہ اوباش لڑکے تاش کھیل رہے تھےآج کے بے فکر
نوجوان گنگارام جیسی عظیم شخصیات سے ناواقف ہیں ہمیں نصاب میں ہندو دشمنی کا زہر پلایا جاتا ہے تقسیم سے قبل حالات مختلف تھے گنگارام کی سمادھ پر ہر سال میلہ لگتا تھا یہاں آشرم بھی ہوتا تھا مگر اب کچھ بھی نہیں تقسیم میں بہت سا خون بہا اور شاید اس میں ہماری انسانیت کا بھی خون ہو گیا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 醫生啊

醫生啊 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @doc_farqaleet

2 Apr
طائف سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک وضعدار مشرک مطعم ابنِ عدی اور اس کے بیٹوں کی حفاظت میں مکے میں داخل ہوئے مطعم تو مسلمان نہ ہوا مگر بعد میں اس کے بیٹے مسلمان ہو گئے مشرک ہونے کے باوجودِ رسول اللہ صلوات سلام کے دل میں مطعم ابنِ عدی کے اس احسان کا بہت احترام تھا
جب غزوہِ بدر میں مشرکینِ مکہ کے ستر سرخیل قیدی بنے جن میں حضرتِ عباس بن عبد المطلب اور عقیل بن ابوطالب اور رسول اللہ صلوات و سلام کے داماد ابو العاص بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج اگر مطعم ابنِ عدی زندہ ہوتا تو میں اس کی سفارش پر ان تمام بدبودار لوگوں کو رہا
کر دیتا حبشہ کے بادشاہ نے جب مسلمانوں کو پناہ دی تو رسول اللہ صلوات و سلام نے مسلمانوں کو نصیحت فرمائی کہ وہ نجاشی کے دست و بازو بن کر اس کے دشمنوں کے خلاف اس کی مدد کریں دوسری وصیت یہ فرمائی کہ کبھی بھی حبشہ پر چڑھائی مت کرنا ہم ان کے احسان مند ہیں مسلمان فرانس چین اور افریقہ
Read 6 tweets
2 Apr
شب برات کے متوالوں سوشل میڈیا پر معافیاں مانگنے والوں کے نام معروف ڈراما نگار نورالہدی شاہ کی پر اثر تحریر
پچھلی رات معافیوں کی رات کے طور پر منائی گئی سب نے سب سے کھڑے کھڑے معافی مانگی اور صبح صبح ہوتے ہلکے پھلکے ہو کر سو گئے سوشل میڈیا نے اسے اور بھی آسان کر دیا ہے خدا کرے روز
ِ محشر بھی وائی فائی کام کرتا ہو اور ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے یوں ہی رابطے میں ہوں اتنی آسانی سے حقوق العباد کی اگر معافیاں روزِ محشر بھی ہو گئیں تو یقیناً حساب مختصر ہو جائے گا اور جلد از جلد ہم بہشت کے ائرکنڈیشنڈ ہال میں پہنچ چکے ہوں گے
معافیوں کی اُس گزر چکی رات میں
حیدرآباد سے کراچی کا سفر کر رہی تھی۔ اسی سفر کے دوران سوشل میڈیا پر معافیوں کا لین دین پڑھتے ہوئے مجھے ایک ذاتی تجربہ یاد آ گیا تقریباً چھ سال پہلے دبئی کے ہسپتال میں میری نواسی وقت سے بہت پہلے ساتویں مہینے کی ابتدا میں ہی پیدا ہو گئی میرے گھر کا وہ پہلا بچہ تھی شادی کے چار سال
Read 34 tweets
2 Apr
دعائے کورونا
اگر آپ نے کسی کو کورونا وائرس سے بچنے کی دعا بتائی ہے اور اس کو پڑھنے کے باوجود اس کو کورونا ہو گیا ہے تو اس کو بتا دیجئے کہ ترمذی کے راوی نے جھوٹ بولا ہے رسول اللہ صلوات و سلام نے نہیں
الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ، و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا
اس قسم کی فوری اثر دکھانے کے دعوے کے ساتھ پیش کی گئ دعاؤں کے بےاثر نکلنے کے نتیجے میں رسول اللہ صلوات و سلام کی رسالت پر سوال کھڑے ہو جاتے ہیں جس طرح ہم مرزے کی پیشگوئیوں کے جھوٹ ثابت ہونے پر اسکے ماننے والوں کے منہ میں انگلیاں دیتے ہیں
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء و ھو السمیع البصیر
اگر کوئی یہ دعا پڑھ کر زہر بھی کھا لے تو اثر نہیں کرتا اس کے ساتھ ایک جرنیل کا قصہ بھی نتھی کیا جاتا ہے کہ جس کو دشمن نے زہر دیا اور بس پسینہ نکل کر رہ گیا نہ عمر فاروق کو کچھ ہوا نہ خالد بن ولید کو
Read 6 tweets
2 Apr
بدلے بدلے مرے غَم خوار نظر آتے ہیں
مرحلے عشق کے دُشوار نظر آتے ہیں

کشتی غَیرت‌ِ احساس سلامت یا رب
آج طُوفان کے آثار نظر آتے ہیں

انقلاب آیا نہ جانے یہ چمن میں کیسا
غُنچہ و گُل مجھے تلوار نظر آتے ہیں

جِن کی آنکھوں سے چھلکتا تھا کبھی رنگ خلوص
اِن دنوں مائلِ تکرار نظر آتے ہیں
جو سُنا کَرتے تھے ہنس ہنس کے کبھی نامۂ شَوق
اَب مری شَکل سے بیزار نَظَر آتے ہیں

اُن کے آگے جو جُھکی رہتی ہیں نظریں اپنی
اس لیے ہم ہی خطا وار نظر آتے ہیں

دُشمن خُوئے وفا رسمِ محبَّت کے حرِیف
وہی کیا اور بھی دو چار نَظَر آتے ہیں
جنسِ نایابِ محبَّت کی خُدا خیر کرے
بُوالہوس اُس کے خَرِیدار نظر آتے ہیں

وقت کے پُوجنے والے ہیں پُجاری اُن کے
کوئی مطلب ہو تو غَم خوار نظر آتے ہیں

جائزہ دل کا اگر لو تو وفا سے خالی
شکل دیکھو تو نمک خوار نظر آتے ہیں
Read 4 tweets
26 Mar
اداکار محمد علی نے مصیبت زدہ شخص کو پچاس ہزار روپے قرض تو دے دیا
لیکن پہلے اس سے تین روپے مانگ لئے
کوٹھی کے خوبصورت لان میں سردی کی ایک دوپہر میں اور علی بھائی بیٹھے گفتگو کر رہے تھےملازم نے علی بھائی سے آ کر کہا کہ باہر کوئی آدمی آپ سے ملنے آیا ہے یہ اس کا چوتھا چکر ہے
علی بھائی نے اسے بلوا لیا کاروباری سا آدمی تھا لباس صاف ستھرا مگر چہرے پر پریشانی سے جھلک رہی تھی شیو بڑھی ہوئی سرخ آنکھیں اور بال قدرے سفید لیکن پریشان وہ سلام کرکے کرسی پر بیٹھہ گیا تو علی بھائی نے کہا جی فرمایئے فرمانے کے قابل کہاں ہوں صاحب جی کچھہ عرض کرنا چاہتا ہوں اس آدمی
نے بڑی گھمبیر آواز میں کہا اور میری طرف دیکھا جیسے وہ علی بھائی سے کچھہ تنہائی میں کہنا چاہتا تھا علی بھائی نے اس سے کہا آپ ان کی فکر نہ کیجئے جو کہنا ہے کہیے
اس آدمی نے کہا چوبرجی میں میری برف فیکٹری ہے علی صاحب جی لیکن کاروباری حماقتوں کے سبب وہ اب میرے ہاتھ سے جا رہی ہے
Read 12 tweets
21 Mar
قیامت کے فیصلے دنیا میں مت کریں
اللہ تعالیٰ سے ڈرا ڈرا کر اس کے ساتھ تعلق کو نفرت کی حد تک لے جانا عذاب قبر کی جھوٹی کہانیاں سنا سنا کر مسلمانوں کی نیندیں حرام کر دینا اور ذرا ذرا سی خطا پر کروڑوں سال کی سزائیں سنانے والوں کا علاج یہ بابا ہی ہے جس نے مرنے پر ایسے خوشی کا اظہار
کیا ہے جیسے لوگ بچے کی پیدائش پر کرتے ہیں ہم اللہ کی طرف سے آتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں پھر جب اس کی طرف جاتے ہیں تو خوشی منانے میں کیا حرج ہےانا للہ وانا الیہ کا پیغام کیا ہے اللہ نے کیوں فرمایا ہے کہ میں اپنے بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق معاملہ کرتا ہوں یہ مت کہیں کہ یہ
سنت نہیں یہ واقعی سنت نہیں نہ رسول صلوات و سلام نے کیا اور نہ اس کی تلقین فرمائی مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کا وہ تصور بھی تو نہیں دیا جو مولویوں نے دیا ہے گویا اللہ پاک تنور گرم کیئے بیٹھا ہے اور ذرا ذرا سی خطا پر پکڑ کر تندور میں جھونک رہا ہے
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!