جاوید چوہدری صاحب! آپ نے صحیح کہا کہ یہ ملک ہے ٹشو پیپر نہیں ہے کہ اسے کبھی ایوب ڈاکٹرائن کے حوالے کر کے احساسِ کمتری کا شکار بنا دیا جائے؛
کبھی یحییٰ ڈاکٹرائن کے حوالے کر کے دولخت کروا دیا جائے؛
کبھی ضیاء ڈاکٹرائن کے حوالے کر کے انتہا پسندی کی آگ میں جھونک دیا جائے؛
کبھی مشرف ڈاکٹرائن کے حوالے کر کے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، ٹارگٹ کلنگ، علیحدگی پسندی، معاشی بدحالی کا شکار کرنے کے بعد فاٹف بلیک لسٹ کروا کر تجارتی و کاروباری پابندیاں لگوا لی جائیں؛
جی ہاں! یہ ملک ٹشو پیپر نہیں ہے کہ اسے باجوہ ڈاکٹرائن کے ہاتھوں دنیا بھر میں بھکاری بنا دیا جائے.
تین سال کی معاشی بدحالی، قرضوں کا بوجھ اور عوام کی شکستہ حالی آپ کو نظر نہیں آئی لیکن آپ کو نوازشریف اور اسحاق ڈار کا باہر بیٹھ کر ایشوز پر بولنا تکلیف دے رہا ہے.
آپ صحافی ہوتے تو باجوہ سے پوچھتے کہ باجوہ صاحب! آپ کی ڈاکٹرائن نے معاشی تباہی اور قرضوں کے سوا دیا کیا ہے؟
آپ کی ڈاکٹرائن نے ناکام گورنس، خارجہ پالیسی کی ناکامیوں، سقوطِ کشمیر، داخلی ناکامیوں، آٹا/چینی سکینڈلز اور مہنگائی کے بوجھ کے سوا ان تین سالوں میں کیا دیا ہے؟ جو آج پھر آپ ماضی کی حکومت کے بارے میں لاف زنی میں مشغول ہیں!

لیکن آپ صحافی ہوتےتو پوچھتےنا؛ آپ تو قصہ گو کالم نگار ہیں!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ندیّا اطہر

ندیّا اطہر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @naddiyyaathar

7 May
اس کی نئی نئی شادی ہوئی اور شادی بھی محبت کی، بہت سے اختلافات اور جھگڑوں کے بعد دونوں ایک ہوئے تھے. دونوں نے مل کر الگ اپنا گھر آباد کیا، بہت سے وعدے وعید ہوئے، بہت سی قسمیں کھائی گئیں اور یقین دہانیاں کروائی گئیں. ایک یقین دہانی یہ بھی تھی کہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر کھانا نہیں
کھائیں گے اور پہلا نوالا ہمیشہ ایک دوسرے کے ہاتھ سے کھائیں گے. ایسے ہی محبت کے جھولوں میں جھولتے شادی کو تین ماہ گزر گئے. یونہی ایک دن بڑی آپا کو خیال آیا کہ کچھ دن بھائی کے گھر رہ کر آنا چاہیے؛ دیکھوں تو سہی گھر گرہستی کیسی ہے؟
بوریا بستر سمیٹا اور کچھ دن بھائی کے گھر رہنے کے
لیے چل پڑیں. شام میں جب بڑی آپا آئیں تو وہ گھر میں اکیلی تھی، شوہر ابھی آفس سے نہیں آیا تھا. اس نے دیکھا کہ نند پہلی دفعہ آئی ہیں تو ان کے سرد مہر رویے کے باوجود ان کی آؤ بھگت کے لیے کچن میں گھس گئی. شوہر کو فون کر کے آپا کی آمد کا بتایا اور شوہر سے ہی پوچھ کر آپا کے پسندیدہ
Read 8 tweets
18 Apr
ایک وقت تھا جب کشمیر اور افغانستان جہاد کے نام پر کمپین چلائی جاتی تھی اور غریب کے بال جذبہ جہاد اور شہادت سے سرشار ہو کر اپنی ماؤں کو روتا چھوڑ کر نکل جاتے تھے؛ انہیں ذیلی کیمپوں میں جہاد کی ٹریننگ دی جاتی تھی اور پھر خفیہ راستوں سے سرحد پار کروائی جاتی تھی.
ان میں سے کتنے واپس آئے کتنے نہیں کوئی نہیں جانتا. پھر ہمیں بتایا گیا کہ وہ تو جہادی نہیں دہشت گرد ہیں اور وار آن ٹیرر کے نام پر اپنے ہاتھوں بنائے جہادیوں کو دہشت گرد بنا کر پکڑنا اور مارنا شروع کیا اور یہ سلسلہ کم و بیش آج تک جاری ہے.
اب ٹی ایل پی کو دیکھیں!
یہ بھی اپنے ہی بچے تھے، انہیں اپنے لوگ کہا گیا؛ فیض آباد میں مکمل سہولتوں کے ساتھ بٹھائی رکھا اور منتخب حکومت پر پریشر ڈالا گیا؛ پھر ہزار ہزار کے نوٹ بانٹ کر واپس بھیجا گیا اور کفر کے فتوے دلوائے گئے. ہم نے دیکھا بھی کہ ن لیگ کے بہت سے ووٹر شیر کو چھوڑ کر کرین میں سوار ہو گئے.
Read 5 tweets
16 Apr
کل رات ایک یوتھنی ٹکر گئی؛ کہنے لگی دیکھا ہے نوازشریف کا گھر بھی غیر قانونی ہے، اب یہ بھی گرے گا. میں نے کہا اسی طرح آپ نے کھوکھر پیلس کی دیواریں گرنے پر بھی کہا تھا کہ حرام کی کمائی سے غیر قانونی گھر کھڑے کیے ہوئے ہیں. پھر عدالت نے آپ کی سلیکٹڈحکومت کے اقدام کو غلط قرار دے دیا.
اب آپ کو نوازشریف کا گھر غیر قانونی نظر آ رہا؛
کچھ کہنے لگیں تو میں نے ٹوکتے ہوئے کہا.
دراصل آپ کا قصور نہیں ہے م؛ آپ جسے فالو کر رہی ہیں اس کی گندی نظریں ہمیشہ دوسرے کی جیب، دوسرے کی کمائی اور دوسروں کے گھروں پر رہتی ہے اور جس نے اسے مسلط کیا ہے اور جس نے اسے مسلط کیا ہے
اس کی نظریں بھی اپنی آئینی ذمہ داریوں پر نہیں بلکہ اقتدار کی کرسی پر مرکوز رہتی ہیں. چھینا جھپٹی اور دوسرے کی حق پر قبضہ کرنا ہی اس کا وطیرہ ہے تو آپ کو بھی یہی کام اچھے لگیں گے.
کہنے لگیں؛ نوازشریف ہے ہی کرپٹ...... میں نے کہا وہ جو بھی ہے دوسرے کے گھر اور مال پر نظر نہیں رکھتا.
Read 5 tweets
10 Apr
اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا معاملہ ہے اور ہر صوبہ اپنے وسائل یا بیرونی امداد اور انویسٹمنٹ سے اپنے صوبے کے ہسپتالوں کے حالات بہتر کر سکتا ہے.
شہبازشریف نے اٹھارویں ترمیم منظور ہونے کے بعد پنجاب کے ہسپتالوں میں جتنا کام کیا اس کی تفصیلات تو @MansurQr یا @HummaSaif
ہی آپ کو بتا سکتے ہیں لیکن اتنا ضرور کہوں گی ن لیگ کے دور میں جتنے بھی سرکاری ہسپتالوں میں جانا ہوا وہاں جدید انفراسٹرکچر، صاف ستھرا ماحول، ایکٹیو عملہ اور سٹاف، ہر واڈ میں حاضر ڈیوٹی ڈاکٹر، مفت ادویات، سستے ترین ٹیسٹوں کی سہولت اور ہمیشہ تقریباً ہر ہسپتال میں توسیعی کام ہوتا
نظر آتا تھا.
اور آج یہ فارغ العقل آدمی کہتا ہے کہ وہ ہسپتالوں کی حالت نہیں سدھار سکتا.
اول تو یہ اس کا کام ہی نہیں ہے صوبوں کا ہے، دوئم یہ کہ پونے تین سالوں میں تمام ہسپتالوں کا بیڑا غرق کر کے اور ہر سہولت کا خاتمہ کر کے آج یہ ہاتھ کھڑے کر رہا ہے کہ مجھ سے نہیں ہوتا. یاد رہے کہ
Read 4 tweets
9 Apr
کیا جرم ہے اس کا؟
جنابِ عالی! اس نے فوج کی شان میں گستاخی کی ہے.
کیا گستاخی کی ہے؟
جنابِ عالی! اس نے تمسخر اڑاتی ٹوئیٹ لکھی ہے.
کیا ٹوئیٹ لکھی ہے اس نے؟
جنابِ عالی! یہ کہتا ہے کہ "جب 74 سال میں کشمیر آزاد نہیں کروا سکتے تو اتنا بجٹ کیا گانے ریلیز کرنے کے لیے لیتے ہو؟"
ہاں بھئی! کیا یہ تمہاری ٹوئیٹ ہے؟
جی جناب!
کیا تم جانتے ہو کہ تنقید کرنے اور تمسخر اڑانے کی سزا کیا ہے؟
جی جناب! لیکن میں نے تو بس سوال پوچھا ہے.
جنابِ عالی! اس نے سوال کے پردے میں تمسخر اڑانے کی کوشش کی ہے؟
وہ کیسے؟
جنابِ عالی! یہ فوج پر تنقید کر رہا ہے.
یہی تو پوچھا کہ وہ کیسے؟
جنابِ عالی! یہ کہہ رہا ہے کہ فوج بجٹ لے کر صرف گانے ریلیز کرتی ہے لیکن کشمیر آزاد نہیں کرواتی.
کیا کشمیر آزاد ہو گیا ہے؟
نہیں جناب!
کیا فوج بجٹ نہیں لیتی؟
لیتی ہے جناب!
تو پھر غلط کیا ہے؟
جنابِ عالی! فوج ایک محبِ وطن ادارہ ہے اس سے ایسے سوال پوچھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.
Read 7 tweets
8 Apr
آئیں دیکھتے ہیں کہ پاکستان پینل کوڈ کے جس سیکشن میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا ہے وہ سیکشن ہے کیا؟

اس وقت پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 500 میں ہتک عزت کے خلاف سزا تو درج ہے مگر اس شق میں ملک کی مسلح افواج کا نام نہیں لکھا ہوا.
سیکشن 500 کے متن کے مطابق
"جب بھی کوئی، کسی دوسرے کی رسوائی، بدنامی کا باعث بنے گا تو اس کو دو سال کی قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں."

اب ترمیمی بل میں اضافہ کی جانے والی شق 500۔الف یعنی (500-A) ہے اور اس میں مسلح افواج کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ
"مسلح افواج وغیرہ کے ارادتاً تمسخر اڑانے کی بابت سزا"

بل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے پیش کیا اور اس کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ
"بل ہذا کے ذریعے مجموعہ تعزیرات پاکستان اور مجموعہ فوجداری میں ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں.
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(