گڑیا Profile picture
16 Jul, 23 tweets, 13 min read
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی ٗخلیفۂ چہارم

امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب ؓ کاتعلق مکہ میں قبیلۂ قریش کے مشہوراورمعززترین خاندان’’بنوہاشم‘‘سے تھا،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️ Image
دوسری ہی پشت میں عبدالمطلب پرسلسلۂ نسب رسول اللہ ﷺ کے نسب سے جاملتاہے، لہٰذا رسول اللہ ﷺ ٗ نیزحضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہٗ دونوں کے داداایک ہی تھے،یعنی ’’عبدالمطلب‘‘۔

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
حضرت علی بن ابی طالب ؓ کی پیدائش مکہ شہرمیں رسول اللہ ﷺ کی بعثت سے دس برس قبل ہوئی تھی۔آپؓ ابوطالب کے بیٹے تھے،جوکہ رسول اللہ ﷺ کے مشفق ومہربان چچابھی تھے اورسرپرست بھی،چھ سال کی عمرمیں جب رسول اللہ ﷺ کی والدہ آمنہ بنت وہب کاانتقال ہوگیاتھا،

#حیدرکرار_شیرخدا
#سرمایہ_زیست ⬇️
تب آپؐ اپنے داداعبدالمطلب کی کفالت میں آگئے تھے ، اور پھر دوسال بعدجب داداکاانتقال ہوا، تب آپؐ داداکی وصیت کے مطابق اپنے چچاابوطالب کی کفالت میں آگئے تھے ،اُس وقت آپؐ کی عمرمبارک آٹھ سال تھی ،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
ابوطالب نے تادمِ زیست آپؐ کی کفالت وحفاظت اورسرپرستی وخبرگیری کافریضہ بحسن وخوبی انجام دیاتھا۔
ابوطالب کے چاربیٹے تھے:طالب ، عقیل ، جعفر،اورعلی،جبکہ دوبیٹیاں تھیں :اُم ہانی ، اورجُمّانہ،ابوطالب کثیرالعیال اورقلیل المال تھے،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
انکی اس تنگدستی کی وجہ دراصل یہ تھی کہ وہ خاندان بنوہاشم کی سربراہی کے علاوہ مزیدیہ کہ متولیٔ کعبہ بھی تھے،لہٰذااُس دورکے رواج کے مطابق جوکچھ بھی انہیں میسرآتاوہ نہایت فراخدلی کے ساتھ حجاجِ بیت اللہ کی خدمت وخبرگیری اورمیزبانی میں خرچ کردیاکرتے تھے

#حیدرکرار_شیرخدا
#سرمایہ_زیست
رسول اللہ ﷺ نے بچپن کے مرحلے سے نکلنے کے بعدجب شباب کی منزل میں قدم رکھاتواپنے محسن چچاکا ہاتھ بٹانے اورمعاشی بوجھ ہلکاکرنے کی غرض سے ان کے چھوٹے بیٹے ’’علی‘‘کواپنی کفالت میں لے لیاتھا،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
لہٰذاحضرت علی بن ابی طالب ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے گھرمیں اورخودآپؐ کی نگرانی میں ہی تربیت اورنشوونماپائی تھی،اورپھراسی تربیت کی جھلک زندگی بھران کی شخصیت اورسیرت وکردارمیں نمایاں نظرآتی رہی…

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
حضرت علی بن ابی طالب ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے فوری بعد دعوتِ حق پرلبیک کہتے ہوئے دینِ اسلام قبول کرلیاتھاجب ان کی عمرمحض دس برس تھی۔مکہ میں آپ ﷺ کے اعلانِ نبوت کے بعدکمسن علی ؓہمیشہ ہرقدم پرآپؐ کے ساتھ رہے ،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
اورکمسنی کے باوجودجوبھی خدمت ان سے بن پڑی …بلاترددہمیشہ ہرممکن خدمت سرانجام دیتے رہے۔
یہاں تک کہ آپؐ کی بعثت کے بعداسی طرح مشرکینِ مکہ کے نرغے میں انتہائی نامساعدوپریشان کُن حالات میں تیرہ سال گذرگئے،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
تب اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی جانب سے ہجرتِ مدینہ کاحکم نازل ہوا،ہجرت کی رات مشرکینِ مکہ نے آپؐ کے قتل کامنصوبہ بنارکھاتھا،اوراپنے اسی ناپاک منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کی غرض سے آپؐ کے گھر کا محاصرہ کررکھاتھا…

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
اُس رات آپؐ نے حضرت علیؓ کواپنے بسترپرسونے کی تلقین فرمائی تھی…تاکہ آپؐ کی وہاں سے روانگی کے بعددشمن اگراندرجھانک کردیکھیں تویہ سوچ کرمطمئن رہیں کہ آپؐ اب تک اپنے گھرمیں ہی موجودہیں

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
اوراپنے بسترپرسورہے ہیں ، لہٰذادشمن آپؐ کاتعاقب کرنے کی بجائے بدستوراسی جگہ موجودرہیں …
حضرت علی ؓ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ تھے کہ آج کی رات رسول اللہ ﷺ کے بسترپرسونا گویاقتل گاہ میں سونے کے مترادف ہے…

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
لیکن اس کے باوجود بلاخوف وخطرآپؐ کے حکم کی تعمیل …یقینااطاعتِ رسولؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے، نیزفدائیت کے نقطۂ نگاہ سے …حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ کایہ بے مثال اوریادگارکارنامہ تھا…

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
نیز حضرت علیؓ کے اس عمل میں نوجوان نسل کیلئے ہمیشہ کیلئے یہ قیمتی پیغام بھی پوشیدہ ہے کہ اللہ کے دین کی سربلندی کی خاطروقت پڑنے پرکسی بھی بڑے سے بڑے خطرے کاسامنا کرنے سے گریزنہ کیاجائے۔

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
رسول اللہ ﷺ کے پاس مشرکینِ مکہ کی بہت سی امانتیں رکھی ہوئی تھیں ،آپؐ نے ہجرت کی رات وہ تمام امانتیں حضرت علیؓ کے سپردکرتے ہوئے یہ تاکیدفرمائی کہ ’’اے علی!یہ تمام امانتیں ان کے مالکوں کے حوالے کرنے کے بعدتم مکہ سے نکلنا‘‘

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
چنانچہ آپؐ کے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حضرت علیؓ وہ تمام امانتیں ان کے مالکوں تک پہنچانے کے بعدمکہ سے تنِ تنہاپیدل ہی مدینہ کی جانب روانہ ہوگئے…اس وقت ان کی عمر بائیس سال تھی۔

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
مدینہ پہنچنے کے کچھ عرصے بعدآپؐ نے اپنی سب سے چھوٹی اورلاڈلی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکی شادی حضرت علیؓ کے ساتھ کردی، یوں دونوں باہم رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے،آپؐ حضرت فاطمہ ؓ سے بہت زیادہ محبت رکھتے تھے،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
ایک بارآپؐ نے اپنی پیاری بیٹی کے بارے میں ارشادفرمایا: سَیِّدَۃُ نِسَائِ أھلِ الجَنَّۃ (۱) یعنی’’فاطمہ جنت میں تمام عورتوں کی سردارہیں ‘‘۔
اللہ نے ان دونوں کودوبیٹوں حسن اورحسین ٗ نیزدوبیٹیوں ام کلثوم اورزینب سے نوازا…

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
رسول اللہ ﷺ اپنے ان کمسن نواسوں سے بہت زیادہ محبت کیاکرتے تھے ،ایک موقع پر آپؐ نے ان دونوں کے بارے میں ارشادفرمایاتھا: ھُمَا رَیحَانَتَايَ مِنَ الدُّنیَا (۱) یعنی’’اس دنیامیں یہ دونوں میرے پھول ہیں ‘‘۔

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
نیزآپؐ اپنے داماداورچچازادیعنی حضرت علی بن ابی طالب ؓ کے ساتھ بھی ہمیشہ انتہائی شفقت وعنایت کامعاملہ فرمایاکرتے تھے،چنانچہ ایک موقع پرآپؐ نے ان کیلئے ان الفاظ میں دعاء فرمائی :

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
اَللّھُمّ وَالِ مَن وَالَاہُ ، وَ عَادِ مَن عَادَاہ (۲)یعنی ’’اے اللہ جوکوئی اس سے دوستی رکھے توبھی اُس سے دوستی رکھ ، اورجوکوئی اس سے دشمنی رکھے توبھی اُس سے دشمنی رکھ‘‘۔

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
نیزایک بارآپؐ نے حضرت علیؓکومخاطب کرتے ہوئے یہ ارشادفرمایا: أَنتَ أَخِي فِي الدُنیَا وَالآخِرَۃِ(۳) یعنی’’ اے علی! آپ دنیامیں بھی اورآخرت میں بھی میرے بھائی ہیں ‘‘۔

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with گڑیا

گڑیا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Gu_143

19 Jul
ترمذی شریف میں ارشادِ نبوی ہے:
     ’’بہترین دعاء وہ ہے جو یوم عرفہ میں مانگی جائے۔ میں نے اورمجھ سے پہلے انبیاء نے جو دعائیں کی ہیں، ان میں سے افضل دعاء یہ ہے :
    
#سرمایہ_زیست ⬇️
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍٔ قَدِیْرٌ
    ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اوراسکا کوئی شریک نہیں سارے جہاں کی بادشاہی اورہر قسم کی تعریف اسی کیلئے ہے اوروہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

#سرمایہ_زیست ⬇️
حجاج کو چاہئے کہ یہ دعاء اورایسی ہی قرآن وسنت سے ثابت شدہ ومسنون دعائیں مانگیں ۔ مذکورہ دعاء کے علاوہ اس دن کیلئے کوئی مخصوص دعاء ثابت نہیں جبکہ طواف اور سعی کی طرح عرفات کی دعائوں کی بھی مطبوعہ کاپیاں بکتی ہیں ،

#سرمایہ_زیست ⬇️
Read 39 tweets
19 Jul
یوم عرفہ 🌷🌷🌷
9 ذی الحج کو یوم عرفہ کہتے ہیں غیر حاجی کے لیے اس دن روزے کی فضیلت ہے

#سرمایہ_زیست ⬇️
[1] میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنا منع ہے اور دوسری جگہوں میں اس دن روزہ رکھنا کار ثواب ہے اور عیدین میں روزہ رکھنا ممنوع ہے۔ ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا 

#سرمایہ_زیست ⬇️
:[2]ابو قتادہ سے روایت کیا کہ رسول اﷲﷺسے یوم عرفہ کے بارے دریافت کیا گیا تو فرمایا یہ سال گزشتہ اور آئندہ کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے

#سرمایہ_زیست ⬇️
Read 11 tweets
18 Jul
حضرت عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ؐنے فرمایا کہ سچائی نیکی کی طرف اور نیکی ہدایت کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور آدمی سچ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ صدیق ہوجاتا ہے اور جھوٹ بدکاری کی طرف اور بدکاری دوزخ کی طرف لے جاتی ہے

#سرمایہ_زیست ⬇️
اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کاذبین میں لکھا جاتا ہے۔ (صحیح بخاری)

توجہ فرمائیے کہ جھوٹ انسان کیلئے دونوں جہانوں میں باعث ذلت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جھوٹے شخص کے لئے اسی مناسبت سے سزا بھی بہت سخت ہے۔

#سرمایہ_زیست ⬇️
اس باب میں ایک حدیث مبارکہ میں مرقوم ہے:

سمرہ بن جندبؓ روایت کرتے ہیں نبی کریمؐ نے فرمایا کہ میں نے خواب دیکھا کہ دو شخص میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ وہ شخص جس کو تم نے معراج کی رات میں دیکھا تھا

#سرمایہ_زیست ⬇️
Read 5 tweets
16 Jul
کیوں عقیدت سے نا میرا دل پکارے  یاعلی

جس کے ہیں مولا محمد اس کے ہیں مولا علی

 #حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست
جس  گھڑی اللہ کے گھر میں ہوئے پیدا علی

ذرا ذرا با ادب ہو کر پکارا یا علی

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست
بے نظیر ان کی شجاعت بے مثال ان کی سخا

ہے محمد ﷺ کا یہ نعرہ لا فتی الا علی

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست
Read 7 tweets
16 Jul
اہل نظر کی آنکھ کا تارا علی علی
اہلِ وفا کے دل کا سہارا علی علی

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست
@Gu_143
رحمت نے لے لیا مجھے آغوشِ نور میں
میں نے کبھی جو رو کے پکارا علی علی

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست
@Gu_143
اک کیف اک سرور سا رہتا ہے رات دن
جب سے ہوا ہے ورد ہمارا علی علی

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست
@Gu_143
Read 5 tweets
16 Jul
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

ہمہ گیرشخصیت:شجاعت وبہادری

اللہ عزوجل نے اپنے اس برگزیدہ بندے یعنی علی بن ابی طالب ؓکوگوناگوں اوصاف وکمالات سے نوازاتھا،انکی شخصیت میں جامعیت وہمہ گیری نمایاں نظرآتی تھی،اس چیزکامختصرتذکرہ درجِ ذیل ہے

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست Image
شجاعت وبہادری کے لحاظ سے حضرت علی ؓ کی شخصیت کاجائزہ لیاجائے توہم دیکھتے ہیں کہ میدانِ کارزارمیں وہ ہمیشہ پیش پیش نظرآتے رہے،رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے دوران جتنے بھی غزوات پیش آئے ،ہرموقع پرحضرت علیؓ شریک رہے بلکہ پیش پیش رہے

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
اورجرأت وشجاعت کے بے مثال کارنامے دکھاتے رہے…سوائے غزوۂ تبوک کے (سن ۹ ہجری میں ) کیونکہ اُس موقع پرآپ ﷺ نے تبوک کی جانب روانگی کے وقت مدینہ میں حضرت علیؓ کواپنے اہلِ بیت کی حفاظت وخبرگیری کی ذمہ داری سونپی تھی،

#حیدرکرار_شیرخدا
رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست ⬇️
Read 19 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(