قربانی !!!
دنیا میں 2008 - 2009 میں ایک مالیاتی بحران آیا, پوری دنیا, اور گلف کی امیر ترین ریاستیں بھی اس سے شدید متاثر ہوئیں. ایسے میں آسٹریلوی ماہرین اقتصادیات نے اس بحران کے آسٹریلیا میں
#Eid
#Pakistan
#عيد_الأضحى_المبارك
#عيد_اضحى_مبارك
پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت کو ایک انوکھی تجویز دی جسکے مطابق آسٹریلوی حکومت نے مئی 2009 میں ہر اپنے ایسے آسٹریلوی شہری کو جس کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ ڈالر سے کم تھی 900$ کے چیک دئے, یہ اس وقت کی کرنسی ویلو میں تقریبا 70 سے اسی ہزار پاکستانی روپے بنتے تھے.
اس رقم
کے وصول کرنے والے ہر شہری سے بس اتنی گزارش کی گئی تھی کہ وہ اس رقم کو محفوظ نا کریں بلکہ اسے اپنی ضروریات زندگی کی ایسی چیزیں خریدنے میں استعمال کریں جو آسٹریلیا میں تیار کی جاتی ہیں. اس پورے عمل میں آسٹریلوی حکومت نے 42 بلین ڈالر کی رقم اپنے شہریوں میں تقسیم کی۔ آسٹریلوی
Treasurer نگراں امور مالیات و خزانہ Wayne Maxwell Swan نے اس اسکیم کو اناونس کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم آسٹریلیا کی اکانومی کو انتہائی ضروری بنیادی مدد فراہم کرے گی۔

اس کے بعد آسٹریلوی ریٹیلرز کی بمپر سیلز ہوئیں، کیونکہ لوگوں نے کپڑوں اور دیگر ضروریات زندگی پر دل کھول کر خرچہ
کیا۔ میلبرن سٹی کے ریٹیلرز کے مطابق انکی سیل نے ایسٹر کی سیلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا. ایسا بھی ہوا کہ ایک اکیلی عورت آئی اور 900$ کی خریداری کر گئی۔ اس بڑی خریداری مہم سے جہاں آسٹریلوی صنعتوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے وہاں حکومت کو ریکارڈ ٹیکس آمدنی بھی ہوئی۔

اب آ جائیں
اسلامی تہوار عید الاضحی پر، سال 2017 میں تقریبا 35 لاکھ گائیں قُربان کی گئیں، جن کی مالیت کا تخمینہ 180 ارب روپے، 80 لاکھ بکرے جن کی مالیت کا اندازہ قریبا 100 ارب روپے، 8 ارب روپے کے دُنبے اور 80 ہزار اونٹوں کی قربانی کی گئی جن کی مالیت کا اندازہ بھی قریبا 5 ارب کے قریب لگایا
جاتا ہے۔ جانوروں کے لانے اور لے جانے کے کرائے کی مد میں 5 ارب روپے خرچے گئے جبکہ اندازہ 10 ارب روپے کی کھالیں فروخت کی گئیں۔

عید الفطر کی نسبت عید القربان پر لوگوں کی توجہ شاپنگ کی طرف کم ہوتی ہے لیکن پھر بھی بازاروں میں 200 ارب روپے کی شاپنگ کی گئی، جس میں خصوصی طور پر، کپڑوں
، جیولری، جوتے، کاسمیٹکس اور دیگر مصنوعات کی خرید و فروخت کی گئی۔

اگر پاکستانیوں کی جانب سے صرف 2017 کی عید الاضحی پر خرچ کی جانے والی کل رقوم کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 500 ارب روپے سے تجاوز کر جاتی ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی
اور شاید آخری بار یہ رقم آسٹریلوی مارکیٹ میں ڈالی تھی، جبکہ ہم ہر سال، اسی جوش و جزبے سے قُربانی کرتے ہیں اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے۔

اسکا معاشرتی پہلو تو ہے ہی کہ قربانی میں آپکی فیملی،، آپکے عزیز و اقارب، اور غرباء و مساکین کے تین برابر حصے ہیں۔ ہر مسلمان ایسے ہی قربانی کرتا
ہے، اور اسکا گوشت ایسے ہی استعمال ہوتا ہے، ایک بوٹی بھی ضائع نہیں ہوتی۔ اس گوشت پر ہماری سوشل گیدرنگز ہوتی ہیں، ہیومن ویلفیئر کا کام ہوتا ہے لیکن میں خود ایک کیٹل فارمر ہوں میں اس پر ایک کتاب لکھ سکتا ہوں کہ باقی سب کچھ ہٹا کر صرف مویشیوں سے ہی ہماری درجنوں انڈسٹریز چلتی ہیں، اس
سے لیدر انڈسٹری چلتی ہے، اس سے ہماری کیٹل فیڈ کی انڈسٹری چلتی ہے، کیٹل فیڈ میں کوئی 2 درجن اجناس استعمال ہوتی ہیں ہر جنس کی اپنی ایک الگ انڈسٹری ہے، ان اجناس کی خرید و فروخت سے غلہ منڈی میں اربوں کا بیوپار ہوتا یے، کھاد، بیج، ہل، ٹریکٹر سے متعلقہ ساری صنعتوں کا پہیہ حرکت میں آ
جاتا ہے۔ یہ ڈھور ڈنگر، یہ کٹرے بچھڑے اپنے فارمر سے لے کر ٹرانسپورٹیشن، خوراک سے لے کر کسان، اور فارم سے لے کر اسکی مینٹیننس اور لیبر تک کروڑوں لوگوں کا روزگار چلاتے ہیں۔

اس عظیم الشان فائنینشل ایکٹیویٹی سے یہ سرمایہ دولت کے مراکز سے نکل کر انڈسٹری, مارکیٹ, اور پھر گاوں گاوں
کھیتوں میں کھلتی کونپلوں تک منتقل ہو جاتا ہے. قربانی پر اعتراض کرنے والے لنڈے کے دانشور اگر سمجھیں تو اسلام کا تصور ذکواۃ اور دو عیدیں اتنا بڑا فائنینشل سرکل بناتی ہیں کہ دنیا کی معیشتیں اس پر حیران رہ جائیں. آپ یقین رکھیں مغرب کی ویلفئیر ریاستیں اسلام کے اقتصادی نظام کے مقابلے
کچھ بھی نہیں بیچتِیں, ایسے تو نہیں محسن اعظم حضرت عمر فاروق کے دور میں ڈھونڈے سے بھی ذکواۃ لینے والا نہیں ملتا تھا.
نقل شد
بشکریہ
ابومحمد

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🅽🅰🆅🅴🅴🅳

🅽🅰🆅🅴🅴🅳 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @naveed_matrix

20 Jul
پڑھیں اور شیئر کریں

طیب اردگاں کے بعد ایک اور صدر
تیونس کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹر قیس سعید کی عمر اکسٹھ برس ہے ۔
قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں
آذاد حیثیت سے صداارتی انتخاب میں حصہ لیا اور 77 فیصد ووٹ لے کر ساری دنیا کو حیران کر دیا
#EidAdhaMubarak
#EidAlAdha2021
ان کو کسی سیاسی پارٹی کی حمایت حاصل نہیں تھی
دوسرے نمبر پر آنے والے ارب پتی نبیل القروی اربوں روپے انتخابی مہم میں جھونک کر بھی ہار گئے
ڈاکٹر قیس سعید نے چند ہزار روپے سے انتخابی مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی ان کی انتخابی مہم میں نوجوان پیش پیش تھے اور ان کو پچیس صدارتی
امیدواروں میں سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا
انتخاب سے پہلے ایک ٹی وی مزاکرہ ہوا جس میں ان سے کچھ سوال و جواب دیکھیں
سوال۔۔۔۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟
جواب۔۔۔۔۔ تعلقات بحالی کا لفظ ہی غلط ہے اس کے لیے صحیح لفظ غداری ہے جو بھی اس
Read 11 tweets
22 Jun 20
پریشانی کی دنوں میں چہرے پر مسکراہٹ بکھرنے والی ایک تحریر۔

ایک بوڑھی عورت گواہی دینے عدالت میں پیش ہوئی تو وکیل استغاثہ نے گواہ پر جرح شروع کی۔ بڑھیا قصبے کی سب سے قدیمی مائی تھی۔اور دنیا کا سرد گرم خوب جانتی تھی۔
وکیل استغاثہ بھرپور اعتماد سے مائی کی طرف بڑھا اور اس سے پوچھا:
مائی ریشماں، کیا تم مجھے جانتی ہو؟
مائی ریشماں: ہاں قدوس۔
میں تمہیں اس وقت سے اچھِی طرح جانتی ہوں جب تم ایک بچے تھے۔ اور سچ پوچھو تو تم نے مجھے شدید مایوس کیا ہے۔ تم جھوٹ بولتے ہو۔ لڑائیاں کرواتے ہو، اپنی بیوی کو دھوکہ دیتے ہو، طوائفوں کے پاس بھی جاتے ہو ، تم لوگوں کو استعمال
کر کے پھینک دیتے ہو۔ اور پیٹھ پیچھے ان کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے۔ تم نے سپر مارکیٹ والے کے دس ہزار ابھی تک نہیں دئے - شراب پیتے ہو ، جوا بھی کھیلتے ہو اور تمہارا خیال ہے کہ تم بہت ذہین ہو حالانکہ تمہاری کھوپڑی میں مینڈک جتنا دماغ بھی نہیں ہے۔ ہاں ہاں میں تمہیں بہت اچھی طرح جانتی
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(