Realist Profile picture
16 Sep, 9 tweets, 3 min read
*جمعہ کے احکامات اور فضیلت*

اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو!
جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم ﷲ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
سورہ جمعہ آیت نمبر09

جمعہ سے اگلے جمعہ تک گناہ معاف
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم👇 Image
نے فرمایا:
’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح مقدور بھر صفائی کرے اور تیل لگائے اور اپنے گھر میں موجود خوشبو لگائے، پھر اپنے گھر سے (جمعہ کے لیے) روانہ ہو، اور (مسجد میں آ کر) دو بیٹھے ہوئے آدمیوں کو (ان کی جگہ سے) نہ ہٹائے، پھر جس قدر مقدور ہو نماز پڑھے اور جب امام 👇
خطبہ شروع کر دے تو پھر خاموش ہو جائے تو اس کے اس حاضر اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘ رواہ البخاری مشکواة المصابیح 1381

با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر مسلمان پر با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے۔ سوائے چار کے
👇
عبد مملوک، عورت، بچے، یا مریض کے‘۔

ابوداؤد مشکواة المصابیح 1377

بہترین دن، جمعہ کا دن ہے
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تمام ایام سے بہترین دن، جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے اسی روز جنت میں داخل کیے گئے اسی روز اس سے نکالے گئے اور قیامت بھی
👇
جمعہ ہی کے روز قائم ہو گی۔ رواہ مسلم مشکواة المصابیح 1356

دوران خطبہ
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم نے دوران خطبہ کسی ساتھ والے شخص سے (بس اتنا) کہہ دیا کہ خاموش ہو جاؤ تو تم نے لغو کام کیا۔ متفق علیہ مشکواة المصابیح 1385

لغو کام
رسول ﷲ ﷺ 👇
نے فرمایا: جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کر کے جمعہ کے لیے آئے اور خاموشی سے غور کے ساتھ خطبہ سنے تو اس کے اس اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے اور مزید تین دن کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ اور جو کنکریوں سے کھیلتا رہے تو اس نے لغو کام کیا۔ مشکواة المصابیح 1383

فرشتوں کے رجسٹر
👇
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور شروع میں آنے والو کے نام یکے بعد دیگرے لکھتے ہیں، اور اول وقت دوپہر میں آنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے، جو ﷲ کے حضور اونٹ کی قربانی پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد دوم پر 👇
آنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو گائے کی قربانی پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو مینڈھا پیش کرتا ہے، اور اس کے بعد مرغی پیش کرنے والے کی، اس کے بعد انڈہ پیش کرنے والے کی، پھر جب امام خطبہ کے لئے منبر کی طرف جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے لکھے دفتر 👇
لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ سننے شریک ہو جاتے ہیں (صحیح بخاری کتاب الجامعہ باب الاستماع الی الخطبہ)
طالب دعا @law4all3

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Realist

Realist Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @law4all3

19 Sep
1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،

لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہُجوم 👇 Image
کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصے 👇
کا اظہار کرتے ہوئے کہا،

”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے 😰“

زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلیئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہیں لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں 👇
Read 4 tweets
18 Sep
┅════❁﷽❁════┅

*🌴درسِ حدیث🌴*

وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتَنٌ أَلَا ثُمَّ تَكُونُ فِتنٌ أَلا ثمَّ تكونُ فتنةٌ القاعدُ خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي فِيهَا وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ 👇 Image
السَّاعِي إِلَيْهَا أَلَا فَإِذَا وَقَعَتْ فَمَنْ كَانَ لَهُ إِبل فَلْيَلْحَقْ بِإِبِلِهِ وَمَنْ كَانَ لَهُ غَنَمٌ فَلْيَلْحَقْ بغنمه وَمن كَانَت لَهُ أرضٌ فَلْيَلْحَقْ بِأَرْضِهِ» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِبِلٌ وَلَا غَنَمٌ وَلَا 👇
أَرْضٌ؟ قَالَ: «يَعْمِدُ إِلَى سَيْفِهِ فَيَدُقُّ عَلَى حَدِّهِ بِحَجَرٍ ثُمَّ لِيَنْجُ إِنِ اسْتَطَاعَ النَّجَاءَ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟» ثَلَاثًا فَقَالَ: رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ أُكْرِهْتُ حَتَّى ينْطَلق بِي إِلَى أحدالصفين فَضَرَبَنِي رَجُلٌ
👇
Read 8 tweets
18 Sep
┅════❁﷽❁════┅

*🌴درسِ حدیث🌴*

وَعَن عبدالله بن الزبير قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ مِنْ صَلَاتِهِ يَقُولُ بِصَوْتِهِ الْأَعْلَى: «لَا إِلَهَ إِلَّااللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ 👇
وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّه لَا إِلَه إِلَّا الله لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدّين وَلَو كره 👇
الْكَافِرُونَ» . رَوَاهُ مُسلم

حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ نماز سے سلام پھیرتے تو بلند آواز سے یہ دعا پڑھتے :’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت اور اسی کے لیے تعریف ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،👇
Read 5 tweets
18 Sep
جہنم کا داروغہ اور انسان؛

جہنم کا داروغہ سوال کرے گا
وَلِلَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِـمْ عَذَابُ جَهَنَّـمَ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيْـرُ
اور جنہوں نے اپنے رب کا انکار کیا ہے ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے۔
اِذَآ اُلْـقُوْا فِيْـهَا سَـمِعُوْا لَـهَا
👇
شَهِيْقًا وَّهِىَ تَفُوْرُ (7)
جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کے شور کی آواز سنیں گے اور وہ جوش مارتی ہوگی۔
تَكَادُ تَمَيَّـزُ مِنَ الْغَيْظِ ۖ كُلَّمَآ اُلْقِىَ فِيْـهَا فَوْجٌ سَاَلَـهُـمْ خَزَنَتُهَآ اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَذِيْرٌ (8) ایسا معلوم ہوگا کہ جوش کی وجہ سے ابھی
👇
پھٹ پڑے گی، جب اس میں ایک گروہ ڈالا جائے گا تو ان سے دوزخ کے داروغہ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا؟
قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِيْرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّـٰهُ مِنْ شَيْءٍۚ اِنْ اَنْتُـمْ اِلَّا فِىْ ضَلَالٍ كَبِيْـرٍ (9)
وہ کہیں گے👇
Read 11 tweets
13 Sep
💐شہزادیِ کونین فاطمتُہ الزھرہؓ💐

🔘کائنات حیران ھے
🔘فرشتے حیران ھیں
🔘اھلِ ایمان حیران ھیں کہ تقریبا پندرہ سال کی عمر میں شادی ھوئی میکے جاتے اتنی بڑی چادر لپیٹتی تھیں کہ سیّدہ اُم المومنین عائشہ (رضی اللہ عنہا) فرماتی ھیں کہ چال سے پتہ چلتا تھا کہ کون تشریف لا رھی ھیں۔
👇
🌠 چال سرکارِ دوعالم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے ملتی تھی ،والد کا بںے پناہ پیار مِلا، ماں بچپن میں چل بسی، حیاء اتنا کہ یہودی اور عیسائي بھی سر جُھکا لیتے۔
🌠 کم عمری میں شادی، کم عمری میں اولاد، جوانی میں وفات قرآن کی حافظہ تھیں، ھر رات قرآن ختم فرماتیں، اور روتیں:
👇
یااللہ تُو نے راتیں چھوٹی کیوں بنائیں میری عبادت پوری نہیں ھوتی۔

🌠 والیِ کائنات ( ﷺ ) کی لاڈلی بیٹی، چکی پیستے ھاتھوں پر چھالے غُربت آخری درجے کی، حَسنین کریمین (رضی اللہ عنہُما) کی عمروں میں بہت کم فرق
دُنیا میں جنت کی بشارت نہ صرف بشارت بلکہ آقاکریمﷺ نے فرمایا:
👇
Read 7 tweets
13 Sep
ایک شادی شدہ عورت کے لئے اس کا شوہر اور اس کے بچے اولین خوشی و ترجیح ہوتے ہیں .مذھب کا حکم اور وفا کا تقاضا یہ ہے کہ وہ امانت میں خیانت نہ کرے چاہے وہ جسمانی ہو یا جذباتی، _ اس کی وفا اس کی محبت اس کے الفاظ اس ایک شخص کے لئے ہوں جو اس کا شوہر ہے اور اگر کوئی ایسا نہیں کرتی تو 👇
وہ الله کے ہاں بھی جواب دہ ہو گی اور اپنے ضمیر کے سامنے بھی اور معاشرے میں بھی اسے شائد وہ عزت و مقام نہ مل پائے جو ایک عورت ہونے کے ناطے اس کا حق ہے ......
ہمارے ہاں شادی کو کوئی بہت زیادہ آئیڈیل سا رشتہ سمجھ لیا جاتا ہے ......
بعض اوقات ہم اپنے جیون ساتھی کی چھوٹی چھوٹی 👇
کوتاہیوں کو انا کا مسلہ بنا لیتے ہیں جبکہ سچ تو یہ کہ شادی کو محبت قربانیاں اور ہم آہنگی آئیڈیل بناتے ہیں جو تحفظ ایک شوہر ایک باپ ایک بھائی دے سکتا ہے وہ دنیا کا کوئی بھی دوسرا مرد آپ کو نہیں دے سکتا .......
غیر شرعی رشتے محض ایک دھوکہ ہیں حقیقت سے بچنے کے لئے ...
کوشش کرنی 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(