جہنم کا داروغہ سوال کرے گا
وَلِلَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِـمْ عَذَابُ جَهَنَّـمَ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيْـرُ
اور جنہوں نے اپنے رب کا انکار کیا ہے ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے۔
اِذَآ اُلْـقُوْا فِيْـهَا سَـمِعُوْا لَـهَا
👇
شَهِيْقًا وَّهِىَ تَفُوْرُ (7)
جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کے شور کی آواز سنیں گے اور وہ جوش مارتی ہوگی۔
تَكَادُ تَمَيَّـزُ مِنَ الْغَيْظِ ۖ كُلَّمَآ اُلْقِىَ فِيْـهَا فَوْجٌ سَاَلَـهُـمْ خَزَنَتُهَآ اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَذِيْرٌ (8) ایسا معلوم ہوگا کہ جوش کی وجہ سے ابھی
👇
پھٹ پڑے گی، جب اس میں ایک گروہ ڈالا جائے گا تو ان سے دوزخ کے داروغہ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا؟
قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِيْرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّـٰهُ مِنْ شَيْءٍۚ اِنْ اَنْتُـمْ اِلَّا فِىْ ضَلَالٍ كَبِيْـرٍ (9)
وہ کہیں گے👇
ہاں بے شک ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا پر ہم نے جھٹلا دیا اور کہہ دیا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا، تم خود بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔
وَقَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْـمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِىٓ اَصْحَابِ السَّعِيْـرِ (10)
اور کہیں گے کہ اگر ہم نے سنا یا سمجھا ہوتا تو 👇
ہم دوزخیوں میں نہ ہوتے۔
فَاعْتَـرَفُوْا بِذَنْبِهِـمْ فَسُحْقًا لِّاَصْحَابِ السَّعِيْـرِ (11)
پھر وہ اپنے گناہ کا اقرار کریں گے سو دوزخیوں پر پھٹکار ہے۔ Surah Al-Mulk [67]
تفسیر ابن كثیر:
اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے کہ جو بھی اس کے ساتھ کفر کرے، وہ جہنمی ہے اس کا انجام اور جگہ 👇
بد سے بد ہے ۔ یہ بلند اور مکروہ گدھے کی سی آوازیں مارنے والی اور جوش مارنے والی جہنم ہے جو ان پر جل رہی ہے اور جوش اور غضب سے اس طرح کچ کچا رہی ہے کہ گویا ابھی ٹوٹ پھوٹ جائے گی، اور دوزخیوں کو زیادہ ذلیل کرنے اور آخری حجت قائم کرنے اور اقبالی مجرم بنانے کے لئے داروغہ جہنم ان 👇
سے پوچھتے ہیں کہ بدنصیبو! کیا اللہ کے رسولوں نے تمہیں اس سے ڈرایا نہ تھا؟
تو یہ ہائے وائے کرتے ہوئے اپنی جانوں کو کوستے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ آئے تو تھے لیکن وائے بدنصیبی کہ ہم نے انہیں جھوٹا جانا اور اللہ کی کتاب کو بھی نہ مانا اور پیغمبروں کو بےراہ بتایا، اب عدل اللہ صاف
👇
ثابت ہو چکا ہے اور فرمان باری پورا اترتا ہے جو اس نے فرمایا آیت (ما کنا معذبین حتی نبعث رسولا)
ترجمہ ہم جب تک رسول نہ بھیج دیں عذاب نہیں کرتے اور جگہ ارشاد ہے آیت (حتی اذا جاؤھا) ترجمہ الخ جب جہنمی جہنم کے پاس پہنچ جائیں گے اور جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور داروغہ جہنم👇
ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم میں سے ہی رسول نہیں آئے تھے؟ جو تم پر تمہارے رب کی آیتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن کی ملاقات سے ڈراتے تھے تو کہیں گے ہاں آئے تو تھے اور ڈرا بھی دیا تھا لیکن کافروں پر کلمہ عذاب حق ہو گیا، اب اپنے آپ کو ملامت کریں گے اور کہیں گے کہ اگر ہمارے 👇
کان ہوتے اگر ہم میں عقل ہوتی تو دھوکے میں نہ پڑے رہتے، اپنے خالق مالک کے ساتھ کفر نہ کرتے، نہ رسولوں کو جھٹلاتے، نہ ان کی تابعداری سے منہ موڑتے اللہ تعالٰی فرمائے گا اب تو انہوں نے خود اپنے گناہوں کا اقرار کر لیا ان کے لئے لعنت ہو دوری ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے 👇
ہیں لوگ جب تک دنیا میں اپنے آپ میں غور کریں گے اور اپنی برائیوں کو آپ دیکھ لیں گے ہلاک نہ ہوں گے (مسند احمد) اور حدیث میں ہے کہ قیامت والے دن اس طرح حجت قائم کی جائے گی کہ خود انسان سمجھ لے گا کہ میں دوزخ میں جانے کے ہی قابل ہوں (مسند احمد)
1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،
لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہُجوم 👇
کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصے 👇
کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے 😰“
زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلیئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہیں لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں 👇
حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ نماز سے سلام پھیرتے تو بلند آواز سے یہ دعا پڑھتے :’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت اور اسی کے لیے تعریف ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،👇
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو!
جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم ﷲ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
سورہ جمعہ آیت نمبر09
جمعہ سے اگلے جمعہ تک گناہ معاف
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم👇
نے فرمایا:
’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح مقدور بھر صفائی کرے اور تیل لگائے اور اپنے گھر میں موجود خوشبو لگائے، پھر اپنے گھر سے (جمعہ کے لیے) روانہ ہو، اور (مسجد میں آ کر) دو بیٹھے ہوئے آدمیوں کو (ان کی جگہ سے) نہ ہٹائے، پھر جس قدر مقدور ہو نماز پڑھے اور جب امام 👇
خطبہ شروع کر دے تو پھر خاموش ہو جائے تو اس کے اس حاضر اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘ رواہ البخاری مشکواة المصابیح 1381
با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر مسلمان پر با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے۔ سوائے چار کے
👇
🔘کائنات حیران ھے
🔘فرشتے حیران ھیں
🔘اھلِ ایمان حیران ھیں کہ تقریبا پندرہ سال کی عمر میں شادی ھوئی میکے جاتے اتنی بڑی چادر لپیٹتی تھیں کہ سیّدہ اُم المومنین عائشہ (رضی اللہ عنہا) فرماتی ھیں کہ چال سے پتہ چلتا تھا کہ کون تشریف لا رھی ھیں۔
👇
🌠 چال سرکارِ دوعالم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے ملتی تھی ،والد کا بںے پناہ پیار مِلا، ماں بچپن میں چل بسی، حیاء اتنا کہ یہودی اور عیسائي بھی سر جُھکا لیتے۔
🌠 کم عمری میں شادی، کم عمری میں اولاد، جوانی میں وفات قرآن کی حافظہ تھیں، ھر رات قرآن ختم فرماتیں، اور روتیں:
👇
یااللہ تُو نے راتیں چھوٹی کیوں بنائیں میری عبادت پوری نہیں ھوتی۔
🌠 والیِ کائنات ( ﷺ ) کی لاڈلی بیٹی، چکی پیستے ھاتھوں پر چھالے غُربت آخری درجے کی، حَسنین کریمین (رضی اللہ عنہُما) کی عمروں میں بہت کم فرق
دُنیا میں جنت کی بشارت نہ صرف بشارت بلکہ آقاکریمﷺ نے فرمایا:
👇
ایک شادی شدہ عورت کے لئے اس کا شوہر اور اس کے بچے اولین خوشی و ترجیح ہوتے ہیں .مذھب کا حکم اور وفا کا تقاضا یہ ہے کہ وہ امانت میں خیانت نہ کرے چاہے وہ جسمانی ہو یا جذباتی، _ اس کی وفا اس کی محبت اس کے الفاظ اس ایک شخص کے لئے ہوں جو اس کا شوہر ہے اور اگر کوئی ایسا نہیں کرتی تو 👇
وہ الله کے ہاں بھی جواب دہ ہو گی اور اپنے ضمیر کے سامنے بھی اور معاشرے میں بھی اسے شائد وہ عزت و مقام نہ مل پائے جو ایک عورت ہونے کے ناطے اس کا حق ہے ......
ہمارے ہاں شادی کو کوئی بہت زیادہ آئیڈیل سا رشتہ سمجھ لیا جاتا ہے ......
بعض اوقات ہم اپنے جیون ساتھی کی چھوٹی چھوٹی 👇
کوتاہیوں کو انا کا مسلہ بنا لیتے ہیں جبکہ سچ تو یہ کہ شادی کو محبت قربانیاں اور ہم آہنگی آئیڈیل بناتے ہیں جو تحفظ ایک شوہر ایک باپ ایک بھائی دے سکتا ہے وہ دنیا کا کوئی بھی دوسرا مرد آپ کو نہیں دے سکتا .......
غیر شرعی رشتے محض ایک دھوکہ ہیں حقیقت سے بچنے کے لئے ...
کوشش کرنی 👇