آسیہ عمران صاحبہ کا ایک بہت پیارا
قصہ حاظر کر رہا ہوں

ایک دن میں اپنی سہیلی کے گھر گئ
اُس کے گھر میں کچھ چیزیں
حیران و پریشاں کر دینے والی تھیں
اور سب سے زیادہ
پریشان کر دینے والی بات یہ تھی
کہ
قرآن کا ایک نسخہ کچن میں رکھا تھا
جس پر تیل کے شانات نمایاں تھے

جاری ہے 👇
جس سے پتہ چلتا تھا کہ بار بار تیل والے ہاتھوں سے پکڑا گیا ہو
دوسرا نسخہ باہر باغیچہ کے ایک کونے میں لگی تختی پر رکھا تھا
ایک نسخہ اُس کے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر تھا تو ایک لاونج میں بھی رکھا تھا

یقینا کئی دفعہ پیٹھ ہو جاتی ہو گی
بے ادبی ہوتی ہوگی
اِسے زرا احساس نہیں

جاری ہے 👇
دل میں غبار سا اٹھا
چہرہ متغیر ہو گیا
اُس نے شاید بھانپ لیا تھا
تبھی بولی

دراصل بچے چھوٹے ہیں
اور
بڑا خاندان ہے
بے تحاشا مصروفیات میں
ایک جگہ بیٹھ کر قرآن سے استفادہ کا موقع نہیں ملتا
اِس لئے جگہ جگہ قرآن رکھ دیئے ہیں
جہاں زرا گنجائش ملتی ہے
اٹھا کر پڑھ لیتی ہوں

جاری ہے 👇
دراصل باجی مسئلے بھی تو دن میں
ہزاروں طرح کے پیش آتے ہیں
اور
حل اِسی میں ملتا ہے

میں کچھ سمجھ نہیں پائی

وہ گویا ہوئ
باجی اللّٰه نے قرآن کریم میں ہر مسئلے کا حل بتایا ہے
یہ بات میرے ابا نے مجھے بتائی تھی
انھوں نے کہا اِس سے دوستی کر لو
ہر معاملے میں اِس سے پوچھا کرو

جاری ہے 👇
یہ کتاب تمہیں جواب دے گی
تمہارا ہر مسئلہ حل کرے گی
بس یہی سہیلی ہے میری
اِسی سے پوچھتی ہوں سب کچھ
اور
یہ کتاب ہر مسئلہ کا حل بتا دیتی ہے

کئی مسئلے چند آیات ہی سے
سلجھ جاتے ہیں
اُن آیات پر میں نے ریڈ مارکنگ کی ہوئ ہے جب مسئلہ پیش آۓ
تو
اُن ساری آیات کو جلدی سے

جاری ہے 👇
کنگال لیتی ہوں
کبھی ذیادہ وقت بھی لگتا ہے
اور
کبھی کھولتے ہی میرے مسئلے کا حل سامنے مل جاتاہے
تب میرے آنسو بہنے لگتے ہیں
رب کی محبت میں
بس اِسی لئے اِن نسخوں کی یہ حالت ہے
مثلاً پرسوں ہی میری نند آئی ہوئی تھی
کھانا کھلا کر کچن کی طرف جا رہی تھی
کہ
اُس کی کچھ باتیں

جاری ہے 👇
کانوں میں پڑیں
غصے سے بُری حالت ہوئی
کہ
اتنی مشقت اور پھر یہ جزا
ایسے میں کیا کروں؟
قرآن کھولا
ایک آیت سامنے تھی
برائ کو اُس نیکی سے رفع کرو
جو بہترین ہو

کل ہی اپنے لئے بندے لائ تھی
جا کر نند کو پہنا دیئے
اُس کی حالت دیکھنے والی تھی
وہ کچھ دیر دیکھتی رہی
پھر رو پڑی

جاری ہے 👇
میں نے اُسے گلے لگا لیا
بولی بھابھی سسرال میں منفی ماحول نے منفی بنا دیا ہے
معاف کر دینا مجھے
آپ واقعی بہت اچھی بھابھی ہیں
بہنوں سے بھی بڑھ کر
اللّٰه تمھیں خوش رکھے
آباد رکھے
عجیب سرشاری عطا ہوئی

آج جب آپ آۓ
میں کھانا بنا چکی تھی
دِل میں خیال آیا کیسے پورا ہو گا

جاری ہے 👇
اتنے میں قران کھولا
لکھا تھا اگر شُکر کرو گے تو
میں بڑھا دوں گا

میں نے پریشانی ہٹا کرشکر ادا کیا
فریج میں دیکھا
مٹر رکھے ہیں
چاول نکالنے لگی کہ
پڑوس سے بریانی کی ڈش آگئی
ابھی میاں آفس سے آتے دلیم ساتھ لیتے آۓ یعنی اللّٰه نے فوراً ہی مسئلہ حل کیا
بندوبست کر دیا

جاری ہے 👇
بس باجی ہر مشکل لمحے میں میرا
رجوع اِسی طرف ہوتا ہے

کووڈ میں میاں کا کام چھوٹ گیا
بڑی پریشانی ہوئی
قران کھولا تو لکھا تھا
استغفار کرو
بدلے میں تمھیں بارش بھی دونگا
مال
اور
اولاد کو بڑھاؤں گا
باغات
اور
نہریں عطا کروں گا

میں تو حیران رہ گئی
استغفار کے اتنے بڑے فائدے

جاری ہے 👇
سب گھر والوں کو جمع کیا
ایک دوسرے سے معافی تلافی کی
پھر سوچ سوچ کر ہر اُس شخص سے
معافی مانگی
جس سے گمان تھا
کہ
ہم نے کوئی زیادتی کی ہوگی
ساتھ ہی زبان سے بھی
استغفرُللہ کہتے رہے
سید الاستغفار کا بھی ورد رہا
آپ یقین جانو
تین دن کے اندر ہی
اِس کے اثرات ظاہر ہوۓ

جاری ہے 👇
ایک خاندان سے عرصے سے ناراضگی تھی
معافی تلافی کے بعد وہ سب گھر آۓ
باتوں باتوں میں انہوں نے لیدر کمپنی کی پوسٹ خالی ہونے کا زکر کیا

میاں کے تجربے کی بنیاد پر
تین گنا تنخواہ اور کئی سہولیات کے
ساتھ اُن کی جاب پکی ہو گئی
اور
ناراض لوگوں کے راضی ہو نے سے
جو سکون اُترا

جاری ہے 👇
اسکا تو اندازہ ہی نہیں
کئی برکتوں کی بارش
اور
خوشیوں کے باغ گویا ہاتھ آگۓ

وہ بہت سادگی سے قرآن کو سینے سے محبت سے لگاۓ بتاتی جا رہی تھی
اور
میں شرمندہ تھی
آج تک قرآن سے ایسا سہیلی والا تعلق
نہ تو بنا تھا
اور
نہ ہی ایسی رہنمائی میسر تھی

غبار آنسؤوں کی صورت بہنے لگا

جاری ہے 👇
دوستو ہم نے قرآن کی ظاہری
رکھ رکھاؤ
جتنی توجہ اُسکی روح اور اصل پیغام پر دی ہوتی
تو
قرب ہمارے نصیب میں بھی ہوتا
اور
دُکھوں کی گٹھڑیاں آج اٹھائے نہ
پِھر رہے ہوتے

ہم نے بس مقدس مان کر رکھ دیا
اِس کے اصل پیغام سےہی محروم ہو گئے
جگہ جگہ ماتھا رگڑتے ہیں
پر
کتاب ہدایت سے ہدایت نہ لی

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

17 Sep
ابھی ایک بھائ کا سوال پڑھا
اب ایک بار میں جواب تفصیل سے
نہیں دے سکتا تھا وہاں
تو
میں نے مختصر جواب دے دیا
سوچا چلو اِدھر بھی کچھ لکھ دوں
ٹیوٹ تھا
" پرویز اور قیصر "
یہ دو نام نہیں رکھنے چاہئیں

میرا جواب یہ ہے کہ
کسی بھی نام کے متعلق کہیں بھی
منع نہیں کیا گیا ہے

جاری ہے 👇
حتیٰ کہ ابلیس نام سے بھی منع نہیں ہے
لیکن
کیوں یہ نام نہیں رکھنے چاہئیں
یہ معاملہ خالص عشق ہے

کیونکہ اِن دو ناموں نے
معشوق ( نبی محمدﷺ ) کے خط مبارک
کی توہین کی تھی
تو خالص عشق کہتا ہے
عاشق اِن دو ناموں کو نہ اپنائے
بس جو جو عاشقِ رسول ﷺ ہے
وہ یہ نام نہیں رکھتا

جاری ہے 👇
اسی طرح ایک نام حارث بھی ہے
جو کہ بعض روایات میں آتا ہے کہ
شیطان کا نام تھا
مگر
سورۃ اعراف کی تفسیر میں
ایک یہ روایت آئی ہے کہ
حضرت حواء نے ابلیس کے کہنے پر
بیٹے کا نام عبد الحارث رکھا تھا
(سنن ترمذی، ۲: ۱۳۸، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)

اسلام میں اتنا ضرور ملتا ہے
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
16 Sep
کافی بار دوستوں نے ڈی ایم میں
تلبینہ بنانے کا طریقہ پوچھا
کیونکہ
تلبینہ پر میں مکمل تھریڈ لکھ چکا ہوں
آج مختصر دوبارہ لکھ رہا ہوں

تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔
بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا بھی
ٹانک بھی

جاری ہے 👇
دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی
خاص طور پر دل کے مریض
ٹینشن
ذہنی امراض
جنسی امراض
دماغی امراض
معدے
جگر
پٹھوں کی کمزوری
اعصابی کمزوری
عورتوں بچوں
اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا
ٹانک ہے،

حدیث نبوی ﷺ سے بھی ثابت ہے
تلبینہ کی افادیت

اشیاء

دودھ 2 کلو

جاری ہے 👇
جَو (چھلا ہوا)200 گرام
کھجور 15 سے20 دانے

جَو رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
کجھور کی جگہ شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ
بھی استعمال کر سکتے ہیں

ترکیب

دودھ کو ایک جوش دے کر
اِس میں جَو شامل کر لیں
ہلکی آنچ پر 25 منٹ تک پکائیں
اور
چمچہ چلاتے رہیں

جَو گل کر دودھ میں
جاری ہے👇
Read 4 tweets
15 Sep
۔۔۔۔۔ حرام اور حلال ۔۔۔۔۔

شادی کے کئی سال بعد
ابا اور بھائی
اُسکے گھر آرہے تھے
وہ بہت خوش تھی
کئی پکوان تیار کیے تھے
مشروب بنائے تھے
خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھی

خدا خدا کر کے انتظار کی
گھڑیاں ختم ہوئیں
وہ بڑے شوق سے اُن کو ڈرائینگ روم میں
لےکر آئی

جاری ہے 👇
باپ نے اُس کے سر پر ہاتھ رکھا
بھائیوں نے بھی حال احوال پوچھا

وہ جلدی سے ٹھنڈے مشروب لے آئی

"ناں پتر ۔۔۔"
باپ نے دیکھتے ہی کہا
" ہمارے خاندان میں بیٹیوں کے گھر کا پانی بھی حرام سمجھا جاتا ہے
اِسے واپس لیجا
ہم تو تجھے دیکھنے آئے تھے بس
اب چلتے ہیں ۔۔"

جاری ہے 👇
یہ کہہ کر ابا اور بھائی واپس چلے گئے
اور
اُسے وہ دن یاد آگیا
جب وہ دلہن بنی بیٹھی تھی
کمرے میں اُسکی سہیلیاں
خوش گپیوں میں مصروف
اُسے چھیڑ رہی تھیں
کہ
ابا اور بھائی آگئے تھے

"دیکھ پتر۔۔۔"
ابا نے اُس سے مخاطب ہو کر کہا تھا
"ہمارے خاندان کی ریت ہے کہ

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
30 Aug
چلو پھر زرا دِل سنبھال کر پڑھنا

اشفاق مرحوم فرماتے ہیں
میں اپنے مُرشد کے حکم سے
چلہ کشی بھی کرتا تھا
عبادت کی چاشنی کے لیئے
لیکن
اُس کے لیے تنہائی چاہئیے ہوتی ہے
تو
میں جنگلوں کا رُخ نہیں کرتا
کیونکہ
جنگل صوفیاء اور ولی پیدا کرتے ہیں
میں
صحراوں کا رُخ کرتا ہوں
کیونکہ

جاری ہے 👇
صحراوں نے نبی پیدا کیئے
تو
میں انبیاء کی سنت میں
صحرا میں عبادت کے مزے لیتا ہوں

وہ فرماتے ہیں
کہ
سندھ میں صحرائے تھر میں
کسی مقام پر ڈیرا لگا رکھا تھا
لیکن بستیوں کے قریب تھا

نزدیک کی بستی سے بہت سے لوگ
نکلتے بکریاں جانور چرانے جاتے
کچھ شہر کو جاتے

جاری ہے 👇
کچھ مختلف اجناس بیچنے جاتے
اُن ہی لوگوں میں
ایک نو عمر لڑکا پندرہ سولہ سال کا
سر پر تربوز کا ٹوکرہ رکھ کر نکلتا
اور
اُس کے پیچھے پیچھے ایک ننھی بچی
جس کی عمر پانچ چھ سال ہوگی
وہ چلتی،

میں نے پاس سے گزرنے والے سے
پوچھا تو پتہ چلا کہ
ماں باپ مرچکے ہیں

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
28 Aug
کسی محلہ یا علاقہ میں چوری ہو جائے
تو سب سے فائیدہ مند ایف آئی آر
"نامعلوم افراد"
لکھانے پر پولیس کے لیئے ہوتی ہے
کیونکہ
پھر پولیس ہر ایک کو شک کی بنیاد
پر پکڑ پکڑ کر رشوت کا بازار گرم کر لیتی ہے

اِسی طرح سوشل میڈیا پر
"نامعلوم افراد"
پر الزام لگا دیا جاتا ہے

جاری ہے 👇
پھر جو خود کرپٹ ہوتے ہیں
وہ تحقیق کرنے کی بجائے پولیس بن کر
ہر ایک کو برا بھلا کہنا شروع ہو جاتے ہیں
آج صبح ایک ٹیوٹ نظروں سے گزری
کہ
کچھ لوگ ڈی ایم کر کے اپنی امیری کا رعب
جھاڑتے ہیں وہ میری جوتی کے برابر بھی نہیں وغیرہ وغیرہ
اُس کے نیچے کمال کمال کے کمنٹس تھے

جاری ہے 👇
کچھ لوگ وہاں بھی باز نہ آئے اور لڑکی کی
أئ ڈی دیکھ کر شروع ہو گئے برا بھلا کہنے
کہ
لڑکی کی ہمدردی مل جائے گی
کچھ نے اُس لڑکی کا مزاق بھی اُڑایا
اب بات یہ ہے کہ اُس محترمہ کی آڈی میں
بہت اچھے اور شریف لوگ بھی ہوں گے
جو کہ شک کے دائرہ میں آگئے
میری ہمدردی ہر اُس فیمیل

جاری ہے 👇
Read 13 tweets
25 Aug
مولانا محمد امین صفدر
اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ
نےاپنی کتاب میں لکھا

مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے
بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا
کہ
مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک
"سیرة النبى ﷺ "
بیان نہیں ہوا
ہمارا بہت دل کرتا ہے
آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں
ہم تیاری کر لیں گے

جاری ہے 👇
میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر
خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں
حاضر ہو جاؤں گا
دیئے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے
اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا
تو آگے
میزبانوں نے مجھے ہدیہ پیش کرکے کہا
مولانا صاحب
آپ جا سکتے ہیں
ہم بیان نہیں کروانا چاہتے

جاری ہے 👇
وجہ پوچھی تو بتایا
کہ
ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں
وہ ہمیں دھمکیاں دیتےہیں
کہ
نہ تو تمہاری عزتیں
نہ مال
نہ گھربار محفوظ رہیں گے
اگر
سیرة النبى ﷺ بیان کروایا تو

مولانا ہم کمزور ہیں
غریب ہیں
تعداد میں بھی کم ہیں
اس لیئے ہم نہیں کرسکتے
میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا
جاری ہے 👇
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(