نادرا اور چیئرمین نادرا کے خلاف مہم کی حقیقت۔۔۔۔۔
یکطرفہ مہم کیسے شروع ہوئی؟؟؟؟
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک خبر لیک کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیرمین نادرا کو ایک خط لکھا ہے جس میں نادرا کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ آئینی ادارےالیکشن کمیشن کو اپنا ماتحت ادارہ مت سمجھیں n/1 Thread
یہ خبر اور لیٹر مطیع اللہ جان صاحب بریک کرتے ہیں (جوکہ آجکل سکندر سلطان راجا صاحب) کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں،
مطیع اللہ جان صاحب اس پر ایک وی لاگ کرتے ہیں اور اس کے تھمنیل پر لکھتے ہیں کہ
"چیئرمین نادرا کے پر نکل آئے،الیکشن کمیشن پر رعب ڈالنے لگے"
باقی آپ خود پڑھ لیں n/2
وہ اپنے وی لاگ میں کہتے ہیں کہ آج الیکشن کمیشن پر ایک مختلف زاویے سے حملہ ہوا ہے اور یہ حملہ دہشتگردوں نے نہیں ایک سرکاری ادارے نے کیا ہے،
مطیع اللہ جان صاحب تاثردیتے ہیں کہ جیسےیہ نادرا نےحکومتی ایما پر یہ حملہ کیا ہے
(اسی ویڈیو میں صدر عارف علوی کی بھی تضحیک کی جاتی ہے)
n/3
مطیع اللہ جان صاحب الزام لگاتےہیں کہ چیئرمین نادراطارق ملک نےسخت زبان استعمال کرتےہوئےاوروارننگ دیتےہوئےتہمکانہ لہجے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کوایک خط لکھا ہے
(وہ یہ بات تھمنیل پرلکھ چکےتھےاور ویڈیو میں 4 بار یہی الزام دہرایا کہ چیئرمین نادرانےCECکوخط لکھاہے)n/4
اب براہ راست آجائیں اس دعوےپرکہ چیئرمین نادرا نےچیف الیکشن کمشنرکوخط لکھاہے
میں اس ٹویٹ کےساتھ خط اٹیچ کررہاہوں،
خط پر پڑھ لیجیےکہ یہ خط نہ تو چیئرمین نادرا نے لکھا ہے اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر مخاطب تھے،یہ خط طاہر مقصود خان کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھا گیا ہےn/5
اب اگلےسوال پرآتےہیں کہ یہ خط لکھا کیوں گیا؟
یہ خط اس لیےلکھاگیا کہ 2 اگست کو الیکشن کمیشن میں ایک اجلاس ہوتا ہے،جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے طریقہ کار پر غور ہوتا ہے،
چیرمین نادرا بتاتے ہیں کہ ایک پرانا طریقہ موجود ہے،جس میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھیn/6
چیئرمین نادرا طارق ملک کہتے ہیں کہ پرانے سسٹم میں جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ہم ان کو دور کرسکتے ہیں لیکن ہم اس سے بہتر ایک نیا سسٹم بنا سکتے ہیں اور اس نئے سسٹم سے الیکشن کمیشن کی نادرا پر سے محتاجی ختم ہوجائے گی،چیئرمین نادرا اس نئےسسٹم پرPresentation بھی دیتے ہیںn/7
چیئرمین نادرا بتاتےہیں کہ اس نئےسسٹم کےتحت الیکشن کمیشن کا اپناڈیٹابیس تیارہوگا،
کمپیوٹراورسرورزالیکشن کمیشن کےاپنےہوں گے،
آپریٹ کرنےوالا عملہ الیکشن کمیشن کاہی ہوگا،
اس نئےسسٹم کےتحت الیکشن کمیشن کی نادرا پر سےمحتاجی ختم ہوجائے گی
(یاد رہے کہ اسی وجہ سے یہ سسٹم مہنگاہے)n/8
نئےسسٹم کیPresentationدیکھ کرچیف الیکشن کمشنر چیئرمین نادراکوسراہتےہیں لیکن سوال کرتےہیں کہ مجھےپتا چلا ہےکہ پرانے سسٹم کی خامیاں دور کرنے پر ڈیڑھ سال اور نئے سسٹم کے بنانے پر 3 سال لگیں گے،
لیکن چیئرمین نادرا کہتے ہیں کہ نہیں سر،ہم یہ نیا سسٹم ایک سال میں تیار کردیں گےn/9
یہ بات سنتے ہی چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں کہ بالکل ٹھیک ہے، Go ahead
اب اس میٹنگ کے تناظر میں نادرا کا وہ ڈیپارٹمنٹ جس نے اس پراجیکٹ پر کام کرنا ہوتا ہے،وہ 20 اگست اور پھر 6 ستمبر کو الیکشن کمیش کو خط لکھتا ہے کہ اس زبانی اجازت کی تحریری اجازت دی جائےn/10
تحریری اجازت کےبغیر نادراکام کاآغاز نہیں کرسکتاتھااورایک سال کی ڈیڈلائن اس دن سےشروع ہوناتھی جس دن تحریری اجازت ملتی،
نادرا کوصرف یہ پریشانی تھی کہ اگرجلدی کام کاآغازنہ ہوا تو یہ سسٹم تیار نہیں ہوسکے گا اور اس طرح 2023 میں بھی اووروسیزپاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت نہیں ملےگیn/11
اب پہلے2 نکات تو واضح ہوگئے کہ یہ خط چیئرمین نادرا طارق ملک نے نہیں لکھا تھا اور نہ ہی لکھے گئے خط کا مخاطب چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجاتھے،
جبکہ اس کے جواب میں جو خط الیکشن کمیشن نے لکھا اس میں مخاطب چیئرمین نادرا تھے اور وہ الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ کی طرف سے لکھا گیاn/12
نادرا کی جانب سے لکھے گئے لیٹر میں صرف اتنا کہا گیا تھا کہ "الیکشن کمیشن کو مثبت اندازمیں نادراکے تجویز کردہ نظام پر جلدازجلدغور کرنا چاہیئے ورنہ یہ ممکن ہے کہ اس عمل میں غیرضروری تاخیر ہوجائے
وہ جملے اس ٹویٹ کے ساتھ اٹیج کررہا ہوں
ان میں آپ کو کہاں توہین یادھمکی نظرآئی؟؟؟؟
n/13
چیئرمین نادرا نے کہا تھا کہ ایسا سسٹم بنائیں گے کہ جس پر تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد ہوگا،
چیئرمین نادرا جو کہ عالمی اداروں میں کام کرچکے ہیں،وہ یہ صلاحیت رکھتا ہیں کہ انٹرنیشنل لیول کا سسٹم بنا سکیں،
بجائے اس کے کہ ان سے کام لیاجاتا،ان کے خلاف مہم شروع کرادی گئیn/14
اب الیکشن کمیشن اگرٹیکنالوجی کےاستعمال کی بات کرنےوالے ہرشخص،ہر ادارےاورہرفورم کےخلاف لیٹرزلکھ کرمیڈیاکوجاری کرےگا،انکی تضحیک کرائے گا،ان کوسکینڈلائزکرےگاتویہ تاثر مضبوط ہوگا کہ وہ نہ تو ٹیکنالوجی کااستعمال چاہتےہیں اور نہ ہی اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کی سہولت دینا چاہتےہیںn/15
میں نے کوشش کی ہے کہ آسان سے الفاظ میں آپ کے سامنے یہ سب چیزیں رکھ سکوں،
اس سے جڑے تمام پہلووں پر اپنے وی لاگ میں بات کر چکا ہوں،

اس سے اگلے تھریڈ میں بات کریں گےکہ کیاحکومت واقعی ان ریفارمزاوراس مشین کے ذریعے دھاندلی کرنا چاہتی ہے؟؟؟؟
#ElectionCommission

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Siddique Jan

Siddique Jan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SdqJaan

18 Feb
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
"بیشک آپ کا رب (سرکشوں اور نافرمانوں کی) خوب تاک میں ہے۔"
"مگر انسان (ایسا ہے) کہ جب اس کا رب اسے (راحت و آسائش دے کر) آزماتا ہے اور اسے عزت سے نوازتا ہے اور اسے نعمتیں بخشتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھ پر کرم فرمایا۔"
[89:14, 15]-الْفَجْر
1/7
"لیکن جب وہ اسے (تکلیف و مصیبت دے کر) آزماتا ہے اور اس پر اس کا رزق تنگ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا۔"
"یہ بات نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ عزت اور مال و دولت کے ملنے پر) تم یتیموں کی قدر و اِکرام نہیں کرتے۔"
[89:16, 17] Al-Fajr-الْفَجْر
2/7
"اور نہ ہی تم مسکینوں (یعنی غریبوں اور محتاجوں) کو کھانا کھلانے کی (معاشرے میں) ایک دوسرے کو ترغیب دیتے ہو۔"
"اور وراثت کا سارا مال سمیٹ کر (خود ہی) کھا جاتے ہو (اس میں سے افلاس زدہ لوگوں کا حق نہیں نکالتے)۔"
[89:18, 19] Al-Fajr-الْفَجْر
3/7
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(