*میرا کسی بات پر اپنے والد صاحب سے ایسا اختلاف ھوگیا کہ ھماری آوازیں اونچی ھوگئیں, میرے ھاتھ میں کچھ درسی کاغذات تھے جو میں نے غصے سے میز پرپٹخے اور دھڑام سے دروازہ بندکرتے ھوئے اپنے کمرے میں آگیا.*
*بستر پر گرکر ھونے والی بحث پر ایسادماغ الجھا کہ نیند ھی اڑگئی.صبح یونیورسٹی گیا توبھی ذھن کل واقعے میں اٹکارھا.ندامت وخجالت کے مارےدوپہرتک صبر جواب دے گیا.جیب سے موبائل نکالا اور اباجی کو یوں میسج کیا کہ*
*میں نے کہاوت سن رکھی ھے کہ پاؤں کا تلوا پاؤں کے اوپری حصے سے زیادہ
نرم ھوتا ھے.گھر آرھا ھوں قدم بوسی کرنے دیجئےگا تاکہ کہاوت کی تصدیق ھوسکے*
*میں جب گھر پہنچاتو اباجی صحن ھی میں کھڑے میرا ھی انتظار کررھےتھے.اپنی نمناک آنکھوں سے مجھے گلے لگایا اور کہا قدم بوسی کی تو میں تم کو اجازت نہیں دیتا تاھم کہاوت بالکل سچی ھے کیونکہ جب تم چھوٹےسے تھے تو
میں خود تمھارے قدم چوما کرتا تھا تو مجھے پاؤں کے تلوے اوپر والے حصے سے زیادہ ھی نرم لگتے تھے.یہ سن کر رونے کی باری اب میری تھی.*
*جن کے والدین حیات ھیں ان سے میری گذارش ھے کہ اپنے والدین کی قدرکیجئے.ورنہ وقت ھاتھ سے نکل جائے گا.*
. قبر پر جاکر معافی مانگنے سے بہتر ھے انکی زندگی
میں انکو راضی کریں.والدین کی رضا میں اللہ کی رضا ھے. اللہ ھمارے نوجوانوں کو عمل کی توفیق بخشے.
اور جن کے والدین دنیاسے ایمان کے ساتھ رخصت ھوگئے.انکے درجات بلند ھوں
شئیر ضرور کریں اپ کی وجہ سے کوئی اس پر عمل کر سکتا ہے۔
جزاک اللہ!
(منقول)
کار ، موٹر سائیکل اور سائیکل ٹھیک کرنے والے ہیں اٙن پڑھ
گھر میں بجلی کی وائرنگ کروانی ہو یا ایک سوئچ لگوانا ہو تو اٙن پڑھ سے
مکان رنگ روغن کروانا ہو تو ان پڑھ سے
گھر کی ٹی وی ، واشنگ مشین ، استری وغیرہ ٹھیک کروانی ہو تو اٙن پڑھ سے
شیو ، بال کٹوانے کے لیے اٙن پڑھ
شادی بیاہ پے کھانے پکوانے ہوں تو اٙن پڑھ سے
کار ، کوچ ، ٹرک ، وغیرہ کا ڈرائیور ان پڑھ
گھر میں ہر کام کرنے والے ملازم ان پڑھ
فیکٹری ملز میں ورکر (مزدور) ان پڑھ
گوشت ، سبزی ، کپڑے ، جوتے وغیرہ لینے جاتے ہیں دوکاندار ان پڑھ
منڈی سے گائے ، بھینس،
بکرا وغیرہ لینے جاتے ہیں اُن کو پالنے و بیچنے والے ان پڑھ
ہوٹل میں چائے پینے جاتے ہیں تو بیرے ان پڑھ
لکھی ہوئی لِسٹ میں اکثریت انہی کی تعداد ہے جنہوں نے سکول کا منہ بھی نہیں دیکھا ہوا۔
اس ملک و نظام کا بیڑہ غرق اٙن پڑھ نے نہیں تعلیم یافتہ نے کیا،بچپن سے سنتے اور
حکومت اور جوڑتوڑ کی 35 سے 50 سالہ تجربہ کار PMLN + PPP نے خود حکومت بنانےکی بجائے عمران خان کی حکومت کیوں بننے دی؟
ناتجربہ کار PTI کی (آزاد امیدواروں MQM BAP GDA PMLQ) کے 22 اراکین کی شمولیت سےصرف 6 کی برتری والی پاکستانی تاریخ کی کمزور ترین حکومت تاریخ کی
طاقتور ترین اپوزیشن کے سامنے 3 سال سے کیسے ٹکی ہوئی ہے؟
ہر قومی اثاثہ انہوں نے خود گروی رکھا تھا اندرونی و بیرونی قرضوں سمیت گردشی قرضوں کے پہاڑ بھی انہوں نے خود چھوڑے تھے
اپنی ن لیگی حکومت کے آخری روز قومی خزانے کو جھاڑو لگا کے صاف بھی انہوں نے خود ہی کیا تھا انہیں یہ بھی
بخوبی یاد تھا کہ انہوں نے اپنی حکومتوں میں جتنے گھپلے کیے وہ پورے ہونے ممکن نہیں
جواب بالکل واضح ہے اور وہ یہ کہ حکومت بنانا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی ترجیح نہ تھی نہ ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں
کہ انہوں نے 2018 تک ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس کے بعد پاکستان حکومت کرنے کے قابل
#قلمکار
اس کے گھر میں کچھ چیزیں حیران و پریشاں کر دینے والی تھیں.
پریشان کر دینے والی بات یہ تھی کہ قرآن کا ایک نسخہ کچن میں رکھا تھا جس پر تیل کے نشانات نمایاں تھے ۔اسے بار بار جیسے گیلے ہاتھوں سے پکڑا گیا ہو،
دوسرا نسخہ باہر باغیچہ کے ایک کونے میں لگی تختی پر رکھا تھا،
اس کے اوراق بھی پژ مردہ سے تھے،ایک نسخہ اس کے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر تھا، تو ایک لاونج میں،
"یقینا کئی دفعہ پیٹھ ہو جاتی ہو گی، بے ادبی ہوتی ہوگی".
اسے زرا احساس نہیں، دل میں غبار سا اٹھا، چہرہ متغیر ہو گیا، اس نے شاید بھانپ لیا تھا تبھی بولی، دراصل بچے چھوٹے ہیں اور بڑا خاندان ہے،
بے تحاشا مصروفیات میں ایک جگہ بیٹھ کر قرآن سے استفادہ کا موقع نہیں ملتا اس لئے جگہ جگہ قرآن رکھ دیئے ہیں جہاں زرا گنجائش ملتی ہے ، اٹھاکرپڑھ لیتی ہوں ، دراصل باجی مسئلے بھی تو دن میں ہزاروں طرح کے پیش آتے ہیں اور حل اسی میں ملتا ہے.
میں کچھ سمجھ نہیں پائی.وہ گویا ہوئی
جب پہلی بار پرہیزی کھانا اباجی کے سامنے آیا... تو کافی دیر تک ٹھوڑی تلے ہاتھ رکھے ٹرے کو تکتے گے...
جانے کیوں یہ منظر میرے دل پر بوجھ بڑھاتا چلا گیا....
ایک ایسا شخص جو ساری زندگی خوش خوراک رہا ہو
اور اپنی پروفیشنل لائف میں بھی
جب جب موقع ملا ، کوکنگ کی ہو اس کے لئے ابلی ہوئی سبزی کھانا حوصلے کی بات تھی...
اگلی رات انھیں اس طرح سے کھانا دینے کی ہمت نہ ہوئی...
ٹرے میں ان کی پلیٹ کے ساتھ ایک پلیٹ کا اور اضافہ ہوا.... اس کے دو فائدے ہوئے ایک تو وہ کیفیت دوبارہ نہیں دیکھی جو کھانا رکھنے پر سامنے آئی تھی....
اور دوسرا اب وہ کھانے لگے تھے کیونکہ میں بھی ان کے ساتھ وہی ابلی سبزی/ دال کھا رہی تھی
یہ اعتراف ضرور ہے کہ پہلے لقمے پر چودہ طبق میرے بھی روشن ہوئے...اور ابا نے حیرت سے بھی دیکھا...
" یہ کیوں ؟"
"بہت مزے کا ہے ابا جی.... اس لیے کھا رہی...."
دو نوجوان عمر رضی اللہ عنہ کی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں بیٹھے ایک شخص کے سامنے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اسکی طرف انگلی کر کے کہتے ہیں “یا عمر یہ ہے وہ شخص”
عمر رضی اللہ عنہ ان سے پوچھتے ہیں ” کیا کیا ہے اس شخص نے ؟”
“یا امیر المؤمنین ۔ اس نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے”
عمر رضی اللہ عنہ پوچھتے ہیں "کیا کہہ رہے ہو۔ اس نے تمہارے باپ کو قتل کیا ہے؟"
عمر رضی اللہ عنہ اس شخص سے مخاطب ہو کر پوچھتے ہیں ” کیا تو نے ان کے باپ کو قتل کیا ہے ؟
وہ شخص کہتا ہے “ہاں امیر المؤمنین ۔ مجھ سے قتل ہو گیا ہے انکا باپ
عمر رضی اللہ عنہ پوچھتے ہیں ” کس طرح قتل ہوا ہے؟
وہ شخص کہتا ہے “یا عمر ۔ انکا باپ اپنے اُونٹ سمیت میرے کھیت میں داخل ہو گیا تھا ۔ میں نے منع کیا ۔ باز نہیں آیا تو میں نے ایک پتھر دے مارا۔ جو سیدھا اس کے سر میں لگا اور وہ موقع پر مر گیا ”
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ” پھر تو قصاص دینا پڑے گا ۔ موت ہے اسکی سزا ”
#قلمکار
آج کے معاشرے کو دیکھتے ہوئے نہایت ہی غور طلب تحریر👇😭
میں پیریڈ پڑھانے کے بعد اپنے کمرے داخل ہوا تو وہاں برقعے میں ملبوس ایک عورت کو اپنا منتظر پایا۔ پوچھنے پر اس نے مختصراً اپنا تعارف کرایا اور وقت ضائع کئے بغیر اس نے کہا؛ "میں آپ سے کچھ کہنا چاہتی ہوں۔ "
جی فرمائیے!
میں نے نہایت شائستگی سے کہا۔
میرے پاس وقت بہت کم ہے، وہ لوگ مجھے مار دینا چاہتے ہیں، اس نے اپنا ہاتھ ملتے ہوئے کہا۔
کون لوگ آپ کو مار دینا چاہتے ہیں؟ میں نے نہایت نرمی سے پوچھا۔
اب اس کا وقت گزر چکا، وہ بہت جلد مجھ تک پہنچ جائیں گے، میں آپ کو کچھ اہم باتیں بتانا چاہتی ہوں،
براہ مہربانی ان باتوں کو غور سے سنیں اور اسے امانت سمجھ کر آگے بڑھا دیجئے گا۔
جی فرمائیے ! میں نے اُن سے کہا ۔۔۔
اس نے کہنا شروع کیا۔۔۔
یہ میری زندگی کی داستان ہے، میں نے صوم و صلوۃ کے پابند ایک خاندان میں آنکھ کھولی تھی، میری تربیت مکمل ایک مشرقی ماحول میں ہوئی، میٹرک کے امتحان