#Thread
مسلمانانِ ہند اور اہلِ عرب
گزشتہ کچھ دنوں سے عالمِ عربی میں بھارتی مسلمانوں کی حمایت میں ایک باحمیت جوش پایا جارہاہے، مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، ماب لنچنگ اور آسامی مسلمانوں پر پولیس مظالم نے مزید جھنجھوڑ دیا ہے، اور وہ سختی سے ظالموں کےخلاف آواز بلند کررہے ہیں، 1/10
علمائے اسلام کی متحدہ تنظیم الاتحاد العالمی قطر، نے اس بابت بڑا بہترین کردار ادا کیا ہے، جس کے سرپرست علامہ یوسف القرضاوی ہیں، اس کے ذمہ داران، شیخ احمد الرئیسونی اور دکتور علی القرہ داغی کا ہم شکریہ ادا کرتےہیں، ناصرف آواز بلند کررہےہیں بلکہ نمازوں میں دعاؤں بھی کررہےہیں
2/10
ایسے ہی سرزمین عمان کےعالم ربانی،مفتئ سلطنت شیخ احمد خلیلی نے بھی مسلمانانِ ہند کی حریت، عزت اور حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے،اللہ شیخ کو جزائے خیر سے نوازے،اور بھی کویت، قطر، سعودی و دیگر عربی ممالک سے ملتِ اسلامیہ ہندیہ کےحقوق کی خاطر دردمندانہ صداؤں کی بازگشت سنی جارہی ہے_
مسلمانوں کے حق میں یہ صدائیں مؤثر اور مفید ہوں گی، ایسے وقت میں جبکہ بھارت میں اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کی لاش پر فسطائی ظلم کا ڈانس کررہی ہیں اور بھارتی پارلیمانی اپوزیشن مسلمانوں کا نام لینے سے کترا رہی ہے کیونکہ ماحول ہی کچھ ایسا ہوچکاہے کہ: 4/10
جو کھل کر مسلمانوں کی بات کرےگا وہ کمیونل کہلائے اور اس کے ہندو ووٹ بینک پر فوراﹰ حملہ ہوجائے گا،ایسے نفرتی سیاسی ماحول میں اللہ نے مظلوم ہندی مسلمانوں کے لیے باہر کے طاقتور مسلمانوں کو کھڑا کردیا ہے،اگر بھارت کے ہمارے ہم وطن ہمیں سَنگھی ظلم کی نگری میں تنہا چھوڑنا چاہتےہیں
5/10
تو انہیں یہ منظر دیکھ لینا چاہیے کہ مسلمان ہزار خرابیوں کے باوجود اپنی بنیاد میں ایک امت ایک عالَم ہے، آپ اگر اُن کے حقوق ادا نہیں کروگے ان کی حمایت نہیں کروگے تو کوئی بات نہیں ایک پورا جہان ہے اللہ کے نام لیواﺅں کے لیے, جو ان کے ليے اٹھ کھڑا ہوگا، 6/10
دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک اُن کی ایمانی اخوت انہیں باہم قلبی طورپر اسلامی بندھن سے مربوط رکھتی ہے، الله کے آخری اور پیارے نبیۖ کی امت کہیں بھی کبھی بھی لاوارث نہیں ہوسکتی یہ الہی فیصلہ ہے،
اس وقت دنیائے عرب میں جس شدت کےساتھ مسلمانانِ ہند کے لیے آواز اٹھ رہی ہے. 7/10
اور ہندوستانیوں کے ليے جس طرح کی حمیّت کا وہ مظاہرہ کررہےہیں اس سے "ظالم ہندوستانی پارٹی"پر دباؤ بن رہا ہے، اسے میں خود محسوس کررہاہوں،عام عربی مسلمانوں کی یہ حمیت عربی حکمرانوں پر بھی اثرانداز ہوگی جسے آپ بھی محسوس کریں گے،عالم عربی سےوابستہ ایک سینئر شخصیت نے مجھےبتلایا کہ 8/10
عربوں کے یہاں ہندی مسلمانوں کے لیے ایک قسم کی محبت اور شفقت پائی جاتی ہے وہ ہندی مسلمانوں کو بڑا عزیز رکھتےہیں اسلئے بھی عربی دنیا میں ہندی مسلمانوں کی تکلیف پر تکلیف محسوس کی جاتی ہے،
اللہ کرے کہ ایمانی اخوت کی یہ رمق مزید زنده ہو،حمیت اور عزت کی یہ لہر مصر، فلسطین اور،، 9/10
چین کےمسلمانوں کو بھی اپنی آغوش میں لے لے۔
لیکن خدارا !
کوئی حد سے زیادہ والے نیشنلسٹ و سیکولر صاحب اس حمیّت کےخلاف کھڑے نہ ہوجائیں،کیونکہ جو ماحول بن رہاہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ متوقع ہےکہ کچھ مسلمان لوگوں کو ہی ظالم سرکار ہندوستان سے کھڑا کردےعربوں کےخلاف ۔
✍: سمیع اللّٰہ خان

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Samiullah Khan

Samiullah Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SamiullahKhan__

17 May
#JusticeForAsif
منو وادی ہندو دہشتگردی کا خونی چہرہ
یہ دو تصویریں ہیں، جو نسل پرست آر۔ایس۔ایس کےذریعے نریندرمودی اور امیت شاہ کے اقتدار میں تیار کیے جارہے نئے بھارت کی حقیقت بیان کرتی ہیں
میوات کے آصف کو ہندو بھیڑ نے راستہ روک کر " جے شری رام " کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا …1/7
اور پھر اسلاموفوبیا کے زہر میں مدہوش اس جنونی بھیڑ نے آصف کو درندگی سے قتل کردیا
آصف ایک جوان، ایک پختہ جسم و جان کا مالک، قوی ہیکل نہایت ہی خوبصورت جوان تھا، جو علاقے میں نوجوانوں کو ورزش /Gym کی تربیت دیتا تھا، اس کے آنکھوں میں ابھی خواب تھے،2/7
#JusticeForAsif
ایسے نجانے کتنے ہی خوابوں کو " جے شری رام " کے دہشتگردانہ ورژن نے موت کی نیند سلا دیا، بھارت میں مودی و شاہ کے زیرسایہ مسلم سماج کےخلاف یہ بربریت اور خونریزی کا کھلا ہوا ننگا ناچ مسلم نوجوانوں کو الگ انتہاء کی طرف لے جارہاہے,
3/7
#JusticeForAsif
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(