15 سال کی کوشش بالاآخر کامیاب

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اس وقت دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں لاگو ہے. اور اسے ایک بہترین سسٹم سمجھا جاتا ہے. پچھلے 15 سال میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ 5 بار کوشش کرچکا تھا کہ اس نظام کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے لیکن ہر بارحسب روایت تعطل کا شکار ہوتا رہا. 👇
بالاآخر مارچ 2021 میں FBR چھٹی کوشش میں AJCL احمد اینڈ جعفرکمپنی لمیٹڈ سے پیپرا رولز کےتحت 120 ملین ڈالرز کی لاگت کا معاہدہ سائن کرنےمیں کامیاب ہوگیا. اس موقع پر سسٹم کے اونرز میں شامل امریکی اور جنوبی افریقی کمپنی عہدیدار بھی موجودتھے. سسٹم نے 1 جولائی 2021 سےنافذ ہوناتھا👇
لیکن معاہدہ مہنگا ہونیکا جواز بناکر پٹیشن دائر کی گئی جس سے ایک بار پھرخدشہ ظاہر کیاگیا کہ سسٹم لاگو نہیں ہوگا. تاہم حال ہی میں سندھ ہائیکورٹ نے پٹیشن خارج کی. تو سسٹم کے نفاذمیں حائل آخری رکاوٹ بھی دورہوگئی. وزیرخزانہ نےکل جہلم کی ٹوبیکو کمپنی میں باقاعدہ طور پرسسٹم کا افتتاح👇
کرتےہوئےخوشی کا اظہارکیا اور بتایا کہ اس سے ٹیکس کولیکشن میں سالانہ500 ارب کا اضافہ ہوگا. یہ بنیادی طور پر4 شعبوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا ایک نظام ہے.جو انٹرنیشنل الیکٹرانک پروڈکٹ کوڈ ٹیکنالوجی اور یونیفارم کوڈ کونسل کےمشترکہ طور پر متعین کردہ اسٹینڈرڈکی روشنی میں تیارکیاگیاہے👇
جس میں پروڈکٹ کی ہر پیکنگ پر الیکٹرانک اسٹیمپ لگائی جاتی ہےجسکو ترسیل سے لیکر فروخت تک کے مرحلوں میں مانیٹرکیاجاتاہے. یہ سسٹم 4 شعبوں میں ٹیکس چوری اور اسمگلنگ روکنے کیلئے نافذ کیاگیا ہے. جن میں ٹوبیکو, چینی, کھاد اور سیمنٹ شامل ہیں. ذرائع کے مطابق صرف ٹوبیکو کی صنعت میں 70 ارب👇
کا ٹیکس چوری ہوتا ہے. جو مارکیٹ شئیر کا 37 فیصد بنتاہے. اس سسٹم کے نفاز سے 45 ملین ٹن سیمنٹ, 4 ارب سیگریٹس, 4 ملین ٹن چینی اور 30 میٹرک ٹن کھاد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ممکن ہوگیاہے. جس سے سالانہ ٹیکس وصولی میں 500 ارب کا اضافہ ہوگا جبکہ اسمگلنگ کی روک تھام بھی ممکن ہوگی. وزیرخزانہ👇
کے مطابق شوگر ملز مالکان کو پہلے ہی ہدایت کردی گئی تھی کہ وہ اس سسٹم کو انسٹال کرلیں تاکہ فعال ہوتے ہی مانیٹرنگ شروع کی جاسکے جبکہ بروقت چیکنگ ممکن بنانے کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے45 ملین روپے پہلے ہی جاری کئےجاچکےہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام کوشش وزیراعظم کے ٹیکس نیٹ 👇
بڑھانے کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے عمل کے تحت کیا جارہاہے.

اللہ کرے یہ کوشش کامیاب ثابت ہو

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with True Journalizm

True Journalizm Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @truejournalizm

2 Oct
جس خبر کا انتظار تھا...!!

پچھلے سال حکومت نے سٹیل مل کی بحالی کیلئے اوپن اشتہار جاری کیا تھا. جسکو بہت اچھا رسپانس ملا. 5 ملکوں کی 17 سٹیل ملز نے رابطہ کیا جن میں 1 امریکہ 6 روس 4 یوکرائن 3 چین اور 3 پاکستانی تھیں. ذرائع کے مطابق حکومت جنوری2021 تک کسی 1 امیدوار👇
کو فائنل کرلےگی. جسے مخصوص شئیرز فروخت کئے جائیں گے. جو ابتدائی طور پر 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے خراب مشینری درست کرے گا جبکہ نئی ٹیکنالوجی بھی لگائی جائیگی. جس سے پروڈکشن کو سابقہ مقدار 1.1 ملین ٹن سالانہ تک لے جایا جائے گا. فیز 2 میں4 ارب ڈالرکی مزید سرمایہ کاری سےپیداوار👇
کو 30 لاکھ ٹن سالانہ تک بڑھایا جائے گا. پاکستان میں سٹیل کی سالانہ کھپت 8 ملین ٹن ہے. جس میں4ملین مقامی کمپنیاں مہیا کرتی ہیں جبکہ باقی 4 ملین چین سمیت دوسرے ممالک سے درآمدکیا جاتاہے. اسٹیل مل کی 30 لاکھ ٹن سالانہ پیدوار ہونےسے ملکی ضرورت کا 7 ملین ٹن مقامی ہوجاے گا جبکہ درآمدی👇
Read 5 tweets
30 Sep
بھنگ کی کاشت کا افتتاح کردیا گیا

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں بھنگ کی کاشت کا باقاعدہ افتتاح کردیا. ابتدائی طور پر کلیام میں ایک ایکڑ پر بھنگ کاشت کی جائے گی جبکہ 3 سال میں کاشت کا رقبہ 5 ایکڑ تک لے جایا جائے گا. وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ بھنگ کے پودوں سے حاصل👇
ہونیوالے 1 لیٹر تیل کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے. جبکہ 1 ایکڑ سے 10 لیٹر تیل حاصل ہوتا ہے. یہ تیل مختلف ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے. ادارہ براے سائنٹفک ریسرچ اس آزمائشی منصوبے پر ریسرچ کرے گا تاکہ اس اربوں ڈالر کی صنعت کو ملکی آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بنایا جاسکے.👇
پاکستان کا موسم چونکہ بھنگ کی کاشت کیلئے موزوں خیال کیا جاتا ہے اس لئے حکومت خطہ پوٹھوہار میں 100 ایکڑ رقبے پر کاشت کرنیکا ارادہ رکھتی ہے. بھنگ کا ایک پودا 12 ڈالر کا ہے. اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ پودوں کی پنیری بھی اگائی جاے. شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس منفی 👇
Read 4 tweets
30 Sep
پاکستان میں دودھ کی نہریں

دودھ کی صنعت میں چین کا سب سے بڑا برانڈ رائل گروپ پاکستان میں لائیوسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کرےگا. گروپ کے سربراہ اور وفاقی وزیربرائے پلاننگ اسدعمر کے درمیان ملاقات میں طےپایاہے کہ گروپ پاکستان میں 1 بہت بڑا جدیدٹیکنالوجی کا حامل ڈیری فارم بناےگا👇
جہاں دودھ کو عالمی معیار کے مطابق پراسس کرکے پاوڈر ملک میں تبدیل کیا جاے گا. جبکہ کریم بھی بنائی جاے گی. چین میں بھینس کے دودھ کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے. جسکو پورا کرنے کیلئے رائل گروپ پاکستان سے دودھ کی ایکسپورٹ ممکن بناے گا. اسکے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 6 لیبز بھی بنائی 👇
جائیں گی. جہاں بھینسوں کی افزائش نسل میں اضافے کے جدید طریقوں کو بروے کار لایا جائے گا. عام طور پر پاکستان میں 5 سال کے دوران ایک بھینس سے 2 سے 3 بچے حاصل کئے جاتے ہیں. لیکن جدید لیبز کی مدد سے تعدادکو 5 سال میں 5سے 6 تک بڑھایا جائےگا. اس سے نہ صرف مویشیوں کی تعداد دوگنی ہو گی 👇
Read 4 tweets
19 Sep
#ٹروبلاگ
فرمان نبوی پر سائنسی تحقیق

1993میں امریکی جیوجکل سیٹلائٹ نے ایسی تصاویر جاری کیں جن میں واضح ہوا تھا. کہ خطہ عرب جو صحرا ہی صحرا ہےکبھی سربز و شاداب ہوا کرتا تھا. ہر نوع اقسام کے جانور تھے جبکہ دریا اور جھیلیں بھی موجود تھیں. تصاویر سے ماہرین نے واضح کیا کہ یہ سب👇
اب بھی عرب جزیرے میں دبا ہوا ہے. اس تحقیق نے مسلمانوں کے ایمان کو روشنیوں سے منور کردیا کیونکہ 1400 سال پہلےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ و سلم نے فرمایا تھا کہ ’قیامت سے پہلے سرزمینِ عرب دوبارہ سرسبز ہو جائیگی۔ اس حدیث مبارکہ کے 2 مطلب ہیں کہ عرب خطہ کبھی سرسبز و شاداب تھا.👇
جو 1993 میں سچ ثابت ہوا اور اسے ثابت کیا ناسا کے سائنسدانوں نے جبکہ دوسرا مطلب یہ ہے کہ جب تک یہ خطہ دوبارہ سرسبز نہیں ہوگا قیامت نہیں آے گی. اب تاریخ شاہد ہے کہ 1930 تک پورا عرب ریت ہی ریت تھا. یہاں سے تیل دریافت ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خطہ عالمی دلچسپی کا مرکز بن گیا 👇
Read 10 tweets
18 Sep
روس نے بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا

روسی ڈپٹی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایس-500 میزائل سسٹم خریدنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوسکتاہے. چونکہ یہ سسٹم دنیا کے ہر جہاز کو گرانے کی قابلیت رکھتا ہےحتی کہ اینٹی اسپیس بھی ہے اس لئے بھارت خطے میں اپنی اجاہ داری ثابت کرنے👇
کے لئے یہ سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے. روسی سرکاری میڈیا نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے. ایس-500 میزائل سسٹم دسمبر 2021 تک روسی دفاع کا باقاعدہ طور پر حصہ بن جاے گا. تاحال استعمال کرنیوالوں کی تربیت کا عمل جاری ہے. یہ ایس 400 کا جدید ورژن ہے. رینج 500 کلومیٹر تک ہے. بیلسٹک 👇
میزائل سمیت دنیا کے ہر جنگی طیارے کو تباہ کرنیکی نہ صرف صلاحیت رکھتا ہے بلکہ بیک وقت 10 طیارے تباہ کرسکتا ہے. امریکہ کے تمام جنگی طیارے اسکی پہنچ میں ہیں. جبکہ خلا میں 600 کلومیٹر تک کی بلندی پر موجود سیٹلائٹس بھی تباہ کرسکتا ہے. ترکی نے روس سے اس سسٹم کو مشترکہ طور پر بنانے 👇
Read 7 tweets
18 Sep
امریکہ اور برطانیہ نے فرانس کی بینڈ بجا دی

آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان 5 سال پہلے معاہدہ ہواجسکے تحت فرانس نے65 ارب ڈالر مالیت کی 12 آبدوزیں دیناتھیں. دونوں ملک مشترکہ ریسرچ سے 1 ماڈل بھی بنا چکے تھے. ریسرچ پر کل لاگت 2.1 ارب ڈالر آچکی تھی. اتنی مہنگی ڈیل امریکہ اور برطانیہ 👇
کو ہضم نہیں ہورہی تھی. رواں سال جون میں G-7 اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ایک دفاعی گروپ بنانےکی تجویز پیش کی جسکے تحت تینوں ملک ملکر دفاعی پیداوارممکن بنائیں گے. جسے بالاآخر آسڑیلیا نے قبول کیاتوجمعرات کو تینوں ممالک کے 👇
کے سربراہان نے نئے گروپ کی تشکیل کا مشترکہ طور پر اعلان کردیا. سب سے پہلا ٹاسک آسٹریلیا کے لئے کم از کم 8 ایٹمی آبدوزں کی تیاری ہوگا. گروپ کا نام AUKUS ہوگا. آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے فرانس کے ساتھ طے شدہ معاہدہ یہ کہہ کر کینسل کردیا کہ ہم روائتی آبدوزں کی بجاے ایٹمی 👇
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(