کھٹے میٹھے اسلامی بھائیو اور بہنو !
یہ جو سمارٹ فون ہے نا
یہ کچھ زیادہ ہی سمارٹ ہے
اس میں جو کچھ بھی آپ کا ہے
دراصل وہ آپ کا نہیں ہے
آپ کی تصویریں،ویڈیوز، کال ڈیٹا، وٹس ایپ ڈیٹا، سوشل میڈیا کا استعمال، گوگل سرچنگ اور دیگر سائٹس کا استعمال
اس سب کا ریکارڈ سروس پروائڈرز کمپنیوں 🔻
کے ساتھ ساتھ ایپل ،گوگل ،فیس بک، ٹویٹر،ٹک ٹاک، ایمزون اور یاہو کے پاس محفوظ ہے
آپ چاہیں یا نا چاہیں
جو چیز ایک بار سمارٹ فون میں داخل ہو گئی
وہ اب آپ کی رینج سے باہر ہے
وہ انٹار کٹیکا کے برف زاروں میں، کمپنیز ہیڈ کوارٹرز میں یا ڈیٹا بیس سینٹرز میں کہیں جا کر سیو ہو جائے گی 🔻
مثلاً آپ نے شغل میں یا موج میں اپنی پرائیویسی کی کوئی ویڈیو یا تصویر اپنے سمارٹ فون سے بنائی
تو یوں سمجھیں کہ آپ نے ان کمپنیوں کو بزنس دیا
یہ کمپنیاں آپ کا ایسا ڈیٹا ڈارک ویب اور متعلقہ سائٹس کو بیچتی ہیں
اور پیسے کماتی ہیں
تو آپ کیا سمجھ رہے تھے کہ یہ مفت میں آپ کو اربوں ٹیرا 🔻
بائٹس فراہم کر رہے ہیں ؟
یہ آپ کی دلچسپیاں اور رجحانات انٹیلیجنس ایجنسیوں سے شئیر کرتی ہیں
خصوصاً سی آئی اے ، ایم آئی سکس اور موساد میں تو باقاعدہ ان کے دفاتر ہیں، ونگز کام کرتے ہیں
اگر کوئی اسلامی رجحان رکھتا ہے
تو یہ اس کو واچ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اگر کوئی فحش ویب سائٹس 🔻
کا دلدادہ ہے تو اس پر بھی نظر رکھتے ہیں، تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے
دجالی طاقتوں کا اصل ایجنڈا ہر انسان کو اپنے بس میں کرنا ہے
یعنی بے بس کرنا ہے
جس کیلئے کام جاری ہے
آپ کا آنے والا کل بھی آپ کا نہیں ہے
آپ وہی کھائیں جو وہ چاہیں گے
وہ کریں گے جو ان کو پسند ہو گا ان کے🔻
نیٹ ورکس پوری دنیا میں فعال ہیں
آپ کا فون آپ کا جاسوس ہے
یہ آپ کی ہر خبر پہ نظر رکھتا ہے اور پھر خبر آگے جاری کر دیتا ہے
اس سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے
جس قدر ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں
دجالی طاقتوں کی بھی یہی خواہش تھی
میں اکثر لوگوں کو اپنے بچوں کی تصاویر بنانے سے منع کرتا🔻
ہوں کہ اس کا استعمال بہت خطرناک ہے
پھر آپ کی کوئی سی بھی تصویر ہو
بھلے صاف ستھری اور سادہ ہو
ایسے سافٹ ویئر موجود ہیں کہ ان کی مدد سے آپ کو کچھ بھی دکھایا جا سکتا ہے
جیسے چاہیں کپڑے پہنائے جا سکتے ہیں
سارے اتارے بھی جا سکتے ہیں
ہمارے شہر میں ایک لڑکا شادی بیاہ کی ویڈیوز بناتا 🔻
تھا۔ فنکشن میں آئی خوبصورت لڑکیوں کو فوکس کرتا اور ان کو بتائے بغیر ان کی تصویریں بنا لیتا
بعد میں ان تصویروں کو اپنی مرضی کا رنگ دے کر بلیک میل کرتا
آخر پکڑا گیا
یہ چند سال پرانی بات ہے
اب تو ٹیکنالوجی کہیں سے کہیں پہنچ چکی
خصوصاً وہ خواتین جو شادی بیاہ میں نامناسب لباس میں 🔻
شرکت کرتی ہیں
وہ تو ایسے لوگوں کا نشانہ ہیں
اور شادی بیاہ ہی نہیں شاپنگ مالز، بازار اور ہر طرح کی عوامی جگہیں
اب آپ کہیں محفوظ نہیں ہے
ہزاروں کیمرے آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں
آپ کے مختلف پوز ان کی قید میں آ جاتے ہیں اور آپ انجانے میں کسی کی تفریح طبع کا سامان بن جاتی ہیں
میرے خیال🔻
میں اب حجاب اور پردہ شرعی لحاظ سے ہی نہیں ہر لحاظ سے فرض ہے
اگر پردہ نہیں ہے
تو آپ کا پوری دنیا سے کوئی پردہ نہیں ہے
آنے والا وقت اور بھی خوفناک ہے
لہذا جتنا ممکن ہو
احتیاط کریں
پرائیویسی کی تصاویر ہر گز مت بنائیں
یہاں گلی گلی میں مریم نواز موجود ہے !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

26 Sep
"مظہر نور خدا "
علامہ اقبال کا معمول تھا کہ تہجد کی نماز روزانہ داتا دربار پہ جا کر ادا کرتے
نماز کے بعد تربت کے پاس بیٹھ کر کچھ دیر قرآن کی تلاوت کرتے اور فجر با جماعت پڑھ کر گھر واپس لوٹ آتے
علامہ کا گھر لکشمی چوک پہ تھا جو اس زمانے میں دربار تک پیدل بیس منٹ کا رستہ تھا 🔻
علامہ صاحب کبھی پیدل اور کبھی تانگے پر آ کر حاضری دیتے
علامہ اقبال کے بقول انہیں قرآن فہمی کا فیض داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے ملا، اللہ نے داتا صاحب کے وسیلے سے ایسی برکت نازل کی کہ مجھ پر قرآن کے مفاہیم آشکار ہوتے چلے گئے
اور میں انہیں اپنے اشعار میں پروتا چلا گیا
اقبال کی 🔻
شاعری کا سب سے بڑا امتیاز بھی یہی ہے کہ علامہ کا ہر شعر قرآن کی کسی نہ کسی آیت سے ماخوذ ہے
اور علامہ اقبال کو پڑھنے والے کی توجہ لازمی طور پر قرآن کی طرف مبذول ہو جاتی ہے
میں نے جب علامہ اقبال کا یہ واقعہ پڑھا تو مجھے شوق پیدا ہوا اور میں نے بھی فجر کی نماز داتا صاحب والی مسجد 🔻
Read 15 tweets
17 Sep
"ریاستی رٹ"
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب خلیفہ بنے
تو بڑے مسائل کا سامنا تھا
ہزاروں مسلمان جو مرتد ہو گئے تھے
وہ کہ جنہوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کر دیا تھا
جھوٹے داعیان نبوت، جیسے مسلیمہ کذاب وغیرہ
رومیوں کیخلاف حضرت اسامہ بن زید کی سربراہی میں لشکر کی روانگی
ایک نئی🔻
ریاست کیلئے یہ سب بڑے چیلنجز تھے
اور بہت سے ایسے عناصر موجود تھے جو خلافت سے بغاوت چاہتے تھے
جنہیں مولا علی علیہ السلام نے اپنی بصیرت و فراست سے ناکام بنایا
مدینہ میں بہت سے لوگوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بیک وقت اتنے سارے محاذ کھولنے سے منع کیا
خصوصاً فتنہ ارتداد 🔻
اور منکرین زکوۃ کے خلاف نرمی برتنے کی اپیل کی گئی
مگر جناب ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایسا کوئی مشورہ ماننے سے انکار کر دیا، اس کی واحد وجہ یہی تھی
کہ اپنے آغاز میں ہی اگر ریاست کسی کمزوری کا اظہار کرتی
تو پھر ریاست کی یہی پہچان بن جاتی
اور باغی عناصر کبھی قابو میں نہ آتے 🔻
Read 9 tweets
14 Sep
بڑے شہروں میں کیا سین ہے !
قبرستان وہی ہیں جو دہائیوں پرانے ہیں
مشرف دور میں سب کے گرد چار دیواریاں کر دی گئیں
اندر سے فل ہیں
پھر بھی آٹھ دس مردے روز دفن ہوتے ہیں !
بھلا کیسے ؟
گورکن کو پتا ہوتا ہے کس قبر پہ کوئی نہیں آتا
وہ اس میں سے ہڈیاں نکال پھینکتا ہے اور اس قبر کے پچیس 🔻
تیس ہزار وصول کر لیتا ہے
ایسے ہی ایک ایک قبر سات آٹھ بار بک چکی ہے
لوگ بھی مادہ پرست ہو چکے ہیں
مرنے کے بعد اتنا خیال کون رکھتا ہے ؟
پہلے چند دن پریشانی ہوتی ہے
پھر سب اپنے اپنے دھندوں میں مصروف ہو جاتے ہیں
اپنی موت یاد نہیں رہتی
مرنے والوں کو کون یاد رکھتا ہے
کبھی عید بقر عید 🔻
یا محرم میں چکر لگا آئے
بہت کم لوگ ہیں جو باقاعدہ خیال رکھتے ہیں
اور قبرستان والے اسی بات کا فایدہ اٹھاتے ہیں
اب حالت یہ ہے کہ ایک ہی قبر کی سات آٹھ ارواح بیٹھ کر ایصال ثواب کا انتظار کرتی ہیں
اتنے قبر پہ آنے والے نہیں ہوتے
جتنے دفن ہو چکے ہوتے ہیں
بھلے روحیں آپس میں جھگڑتی 🔻
Read 4 tweets
6 Sep
اہلسنت ،اہل تشیع قدیم مسلک ہیں
صدیوں سے اپنے اپنے انہی عقائد کے ساتھ اکٹھے رہتے آ رہے ہیں
دیوبندی،وہابی،بریلوی فرقوں کی عمر بھی دو سو سال ہو چکی ہے
ان کے ماننے والے بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں اور کمیونٹیز میں خوش ہیں
سب اپنے الگ رسم ورواج رکھتے ہیں
یہ سب بھی ایک ہی معاشرے کا 🔻
حصہ ہیں
دو سو سالوں سے اکٹھے ہی رہ رہے ہیں
ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں،لین دین بھی چلتا ہے
غموں اور خوشیوں میں اکٹھے بھی ہوتے ہیں
اللہ فرماتا ہے:
"جس گروہ کے پاس جو ہے وہ اس پہ خوش ہے"
"اور اللہ ان کے برے اعمال ان کی نظروں میں اچھے کر دکھاتا ہے"
اللہ چونکہ فرقہ 🔻
پرستی کو پسند نہیں کرتا
اس لئے فرقہ پرست لوگوں کو بھی پسند نہیں کرتا
اور انہیں ان کے حال پہ چھوڑ دیتا ہے
اپنے نبی کریم ﷺ سے بھی فرماتا ہے:
"اے نبی ﷺ ،جن لوگوں نے دین میں فرقے بنا لئے تمہارا ان سے کوئی واسطہ نہیں ہے"
لہذا یہ سب فرقے ایسے ہی چلیں گے
ان سب کو ایک دوسرے کا وجود 🔻
Read 5 tweets
6 Sep
"وفا کی تصویریں"
6700 کلو میٹر کے بارڈر پہ کہیں برف پوش پہاڑ ہیں ،جہاں آکسیجن نہیں ہوتی
کہیں سنگلاخ پہاڑ ہیں ،جہاں سردی لہو جما دیتی ہے
کہیں تپتے صحرا ہیں
جہاں پسینہ کبھی خشک نہیں ہوتا
کہیں جنگلات ہیں دریا ہیں اور کہیں گہرے سمندر ہیں
اور اس ہر کلومیٹر پہ درجنوں جوان کھڑے ہیں
🔻
جو اس پاک وطن کی حفاظت کر رہے ہیں، ایک بار انڈیا میں پانج ہزار فوجیوں کے مجمعے سے پوچھا گیا کہ سیاچن پہ کون جانا چاہے گا ؟
کسی ایک نے ہاتھ نہیں اٹھایا
یہی سوال ایک بار پاکستان کے ایک فوجی اجتماع سے کیا گیا
تو ہر جوان نے ہاتھ اٹھا دیا
یہ ہزاروں جوان جو وزیرستان کے بارڈر پہ 🔻
ڈیورنڈ لائن پہ کھڑے ہیں
وہ جب صبح ڈیوٹی پہ جاتے ہیں تو انہیں واپسی کا کوئی پتہ نہیں ہوتا
مگر وہ جاتے ہیں
کسی بھی وقت اندھی گولی ان کا سینہ چیر جاتی ہے
مگر وہ سینہ تان کر کھڑے رہتے ہیں
آج تک کسی ایک جوان نے کبھی اس ڈیوٹی سے انکار نہیں کیا
ہمارے جوانوں کی گفتگو کا موضوع ہی شہادت🔻
Read 15 tweets
5 Sep
"ملا ازم ایک لعنت ہے"
ملا ازم کیا ہے ؟
ملا ازم سے مراد وہ عناصر ہیں جو دینی احکامات و اصولوں پر عمل کی بجائے اسے کاروبار بنا لیں، دھندہ بنا لیں !
یہ عناصر اللہ ،رسول کریم ﷺ، قرآن ،اہل بیت ،صحابہ کرام، آئمہ محدثین،اولیا کرام اور مذہبی کتابوں سمیت ہر اس چیز کو اپنے مذہبی دھندے🔻
کیلئے استعمال کرتے ہیں
جو کہ ہو سکتی ہے
یہ مسجد،منبر، اور محراب کو بھی دھندے کا ذریعہ بنا چکے ہیں
اسلام کا پیغام امن ،محبت، اخوت ، رواداری اور عاجزی انکساری ہے
جبکہ ملا ازم فتنہ ،فساد، انتشار،نفرت،تعصب اور تکبر کا نام ہے
ہر وہ چیز جس کیخلاف نبی کریم ﷺ آپ کے اہل بیت اور صحابہ 🔻
کرام نے جہاد کیا
وہ ملا ازم میں بدرجہ اتم موجود ہے
ملا ازم کب شروع ہوا ؟
خلافت راشدہ کے خاتمے کے ساتھ ہی ملا ازم امت میں در آیا تھا
جب اسلامی اصولوں کو پامال کر کے ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کئے جانے لگے
جب منبر کو اہل بیت اطہار پہ شب و ستم کیلئے استعمال کیا جانے لگا 🔻
Read 18 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(