" غازی علم دین شہید سے موازنہ کیوں ؟"
غازی علم الدین شہید دسمبر 1908 میں لاہور میں پیدا ہوئے
اور محض 21 سال کی عمر میں 31 اکتوبر 1929 کو شہید کر دئیے گئے
غازی علم دین شہید رحمۃ اللہ علیہ کا کارنامہ آپ سب کو معلوم ہے
ہم مگر آج اس پر ایک اور پہلو سے بات کریں گے
ہندو ناشر راج پال🔻
نے جب نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ کتاب شائع کی تو پورے برصغیر میں ہلچل مچ گئی
غازی علم دین سے پہلے غازی خدا بخش اور غازی عبد العزیز نے شاتم رسول کو جہنم رسید کرنے کی کوشش کی مگر ایک بار اس نے بھاگ کر جان بچائی اور دوسری بار یہ دکان پر موجود ہی نہیں تھا
غازی علم دین بسلسلہ 🔻
روزگار کشمیر میں تھا
جب اس نے یہ واقعہ سنا
وہ چھٹی لے کر گھر آیا
دو دن تک اس کے معمولات چیک کئے
اور 29 اپریل 1929 کی صبح جب یہ دکان کھول کر فارغ ہوا ہی تھا کہ غازی علم دین اس کے سر پر پہنچ گئے
پہلے اسے للکار کر کہا کہ معافی مانگو اور توبہ کرو تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا
اگر توبہ 🔻
نہیں کی تو مار دوں گا
غازی کی للکار نے کافر کے ہوش اڑا دیئے
مگر وہ بدبخت اپنی گستاخی سے توبہ پر تیار نہ ہوا
اور پھر غازی نے چھری کے وار کر کے اسے جہنم رسید کر دیا
غازی علم دین موقع سے فرار نہیں ہوا
بلکہ خود کو قانون کے حوالے کر دیا
اور پھر باقاعدہ مقدمہ چلا
قائد اعظم بمبئی سے🔻
ان کا کیس لڑنے آئے
غازی نے پہلے دن ہی اقرار کر لیا
اور پھر کوئی انہیں انکار پہ مائل نہ کر سکا
جیل میں پیش آنی والی روحانی کرامات آپ نے کئی بار سن رکھی ہیں
آج ہی کے دن 31 اکتوبر کو غازی کو پھانسی دے دی گئی
انگریز نے احتجاج سے بچنے کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر دفن کر دیا مگر پھر 🔻
سرکردہ مسلمان رہنماؤں کے دباؤ پر میت واپس کرنا پڑی
اس حوالے سے علامہ اقبال، دیدار علی شاہ اور مولانا شمس کی خدمات قابل ذکر ہیں
غازی کی میت ہفتوں گزرنے کے باجود تروتازہ تھی
چہرے پر وضو کے پانی کے قطرے تک موجود تھے
اور خوشبو کی لپٹیں اٹھتی تھیں
غازی کی میت کو لاہور لایا گیا اور 🔻
دوبارہ نماز جنازہ مسجد وزیر خان کے خطیب نے پڑھائی
غازی علم دین کا جنازہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا
اس کے بعد غازی علم دین شہید کو میانی صاحب قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا
آج بھی غازی کا مزار بقعہ نور ہے
خاکسار کو کئی بار حاضری کا شرف ملا
مزار کے اندر جا کر جو کیفیت 🔻
طاری ہوتی ہے اس کا بیان الفاظ میں نامکمن ہے
اب ذرا ممتاز قادری کے عمل کا جائزہ لیتے ہیں
ممتاز قادری پنجاب پولیس کا ایک نوجوان ہے
الیاس قادری کا مرید ہے اور دعوت اسلامی سے تعلق رکھتا ہے
یہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے حفاظتی دستے میں شامل ہے
اس کی ڈیوٹی سلمان تاثیر کی حفاظت کرنا 🔻
ہے ۔ ملک میں ایک مسیحی خاتون آسیہ بی بی توہین کے الزام میں قید ہے
اسے عدالت سے ضمانت ملتی ہے
گورنر پنجاب اس کو لے کر پریس کانفرنس کرتے ہیں
اور توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں
مذہبی حلقے اسے توہین گردانتے ہیں
اس کے بعد کچھ دن خیریت سے گزر جاتے ہیں🔻
پھر 4 جنوری 2011 والے دن اسلام آباد میں وہ ایک کافی شاپ سے کافی پی کر باہر نکلتے ہیں
تو ان کا محافظ ممتاز قادری ان پر فائرنگ کر دیتا ہے
جس کی وجہ سے گورنر موقع پر وفات پا جاتے ہیں
ممتاز قادری کو گرفتار کر لیا جاتا ہے
اور کیس شروع ہو جاتا ہے
اب ذرا غازی علم دین اور ممتاز قادری 🔻
کے عمل کا موازنہ کریں
غازی علم دین نے راج پال کو پہلے للکارا
اسے توبہ کرنے کو کہا
اور نہ ماننے پر پھر اسے اعلانیہ قتل کیا
جبکہ ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو ایک محافظ کے دھوکے میں قتل کیا
راج پال پر علما نے قتل کے فتوے دئیے تھے
جبکہ سلمان تاثیر پر کوئی فتویٰ جاری نہ ہوا تھا 🔻
اگر ممتاز قادری واقعی عاشق رسول تھا
تو اس پر لازم تھا کہ وردی اتار کر ایک عام آدمی کی طرح آتا اور سلمان تاثیر کو للکارتا
اور پھر مارتا
شاید پھر کسی کو اعتراض نہ ہوتا
ایک محافظ کے دھوکے میں مارنے کا عمل ہر کسی کیلیے انتہائی ناپسندیدہ تھا
میرا نہیں خیال کہ کوئی مومن ایسا کر 🔻
کر سکتا ہے
پھر غازی علم دین شہید نے قانون سے کوئی رعایت قبول نہیں کی
حتی کہ قائد اعظم کی پیشکش بھی ٹھکرا دی
جبکہ ممتاز قادری نے تین بار صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی
یہ اپنے کئے پر پریشان بھی تھا
اور سب سے اہم بات
اس کیخلاف لاہور کے تھانہ کیولری گراؤنڈ میں سلمان تاثیر کی بیٹی 🔻
نے درخواست دی کہ اس نے سلمان تاثیر کو رانا ثنا اللہ کے کہنے پر قتل کیا
ن لیگ کو اس کے گورنر راج لگانے کا بہت دکھ تھا
آخری بات غازی علم دین شہید کی قبر پر حاضری دیں
اور پھر ممتاز قادری کی قبر پر جائیں
اگر کیفیت میں واضح فرق محسوس نہ ہو تو پھر بات کریں
ممتاز قادری کیس نے پاکستان 🔻
کو بہت نقصان پہنچایا
اسی کو ہائی جیک کر کے خادم رضوی سٹار بنا
اس نے اتنی بڑی جماعت کھڑی کی
اور پاکستان کے ساتھ وہ سلوک کیا جو شاید انڈیا بھی نہیں کر سکتا
اگر آپ ممتاز قادری کو شہید اور عاشق رسول ﷺ مانتے ہیں
تو مجھے اس پہ کوئی اعتراض نہیں ہے
مگر خدا کیلئے کبھی بھی اس کا موازنہ 🔻
غازی علم دین شہید رحمۃ اللہ علیہ جیسی عظیم شخصیت سے مت کریں
ممتاز قادری کا عمل ہر لحاظ سے متنازعہ تھا
جبکہ غازی علم دین شہید رحمۃ اللہ علیہ نے جو کیا
وہ خالص اللہ کی رضا کیلئے تھا
ہم نیتوں کا حال نہیں جانتے
مگر قرائن سے جو نظر آیا اس کے مطابق غازی علم دین شہید کی کیا بات ہے !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

1 Nov
" نیا مطالعہ پاکستان"
ریاست پاکستان ایشیا کے جنوب میں واقع ہے
اس کا کل رقبہ جتنا بھی ہے سب پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں
ریاست کا پوار نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مگر اسلام اور جمہوریت دونوں سے ہی محروم ہے
ریاست کے جھنڈے میں دو رنگ ہیں
سبز رنگ مولویوں کی اکثریت کو ظاہر کرتا🔻
ہے اور سفید رنگ اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری کو ظاہر کرتا ہے
چاند ستارے سے مراد یہ کہ ریاست کے کرتا دھرتا صرف وہی ہیں جن کی وردی پہ چاند ستارہ بنا ہوا ہے
ریاست چار باقاعدہ اور ایک بے قاعدہ صوبے پر مشتمل ہے
ریاست پاکستان 1947 میں انگریزوں سے آزاد ہوئی
مگر انگریزوں کے غلاموں سے تاحال🔻
آزاد نہیں ہو سکی
اور آزادی کیلئے کوئی بھی کوشش جاری نہیں ہے
کہ ریاستی عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان کی بنیادی ضروریات کا اسیر بنا کر رکھا جا رہا ہے
ریاست پاکستان درحقیقت کئی سو ریاستوں کا ایک مجموعہ ہے
جہاں ہر ریاست کے اپنے اپنے قوانین ،قاعدے اور ضابطے ہیں
اگر ایک ریاست دوسری 🔻
Read 14 tweets
31 Oct
اس پہ اکثر لکھتا رہتا ہوں کہ رافضیت، خوارجیت اور ناصبیت عالم اسلام میں تین بڑے فتنے ہیں
اور آپ عالم اسلام میں اٹھنے والی تمام انتہا پسند ،دہشت گرد تحریکوں، گروہوں اور جماعتوں کا جائزہ لیں
سب کا تعلق انہی تین فتنوں سے نکلے گا
مولا علی علیہ السلام کے خلاف بغاوت سے لے کر آج تحریک 🔻
لبیک کی بغاوت تک سب جگہ یہی فتنے کارفرما ہیں
ان فتنوں نے ہمیشہ اسلام کو استعمال کر کے اپنے ذاتی ایجنڈوں کی تکمیل کی
چودہ سو سالہ تاریخ میں کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی روپ میں سرگرم رہے ہیں
اور یہ قیامت تک رہیں گے
حالیہ تاریخ میں القاعدہ،داعش، ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، 🔻
سپاہ صحابہ، جیش العدل، جنداللہ، خراسانی گروپ، حرکت الانصار، جیش محمد اور دیگر تمام اس قسم کی جماعتوں کا تعلق انہی تین فتنوں سے ہے
تحریک لبیک کا تعلق ناصبیت سے ہے
اور اس کے بعد دعوتِ اسلامی بھی ناصبیت اپنا کر ایک بڑے خطرے کا سبب بن چکی ہے
جو بہت جلد سامنے آنے والا ہے
شاید کوئی 🔻
Read 8 tweets
29 Oct
"فیصلہ آپ کریں "
لاہور سے اسلام آباد تک جی ٹی روڈ کی لمبائی 263 کلومیٹر ہے
اس روڈ پہ پانچ بڑے صنعتی شہر اور پندرہ کے قریب چھوٹے شہر ہیں
ہزاروں دیہات اور قصبات ہیں جو اس روڈ کے دائیں بائیں آباد ہیں
اور یہ سارا علاقہ پچھلے دس دن سے شدید اذیت کا شکار ہے
انتہا پسند جماعت تحریک 🔻
لبیک کے احتجاج اور فساد نے پورے جی ٹی روڈ کو متاثر کر رکھا ہے
رہی سہی کسر حکومتی حفاظتی انتظامات نے پوری کر دی ہے
جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کئے
خندقیں کھودیں
مگر یہ کارواں فی الحال حکومت کے قابو نہیں آ سکا
اس کی سب سے بڑی وجہ پولیس کے پاس محدود اختیارات ہیں
تحریک لبیک چونکہ پوری 🔻
تیاری سے حملہ آور ہے
جواب میں پولیس والے آنسو گیس کے شیل اور ڈنڈوں کے سوا کچھ استعمال نہیں کر سکتے
لہذا پولیس والے سینکڑوں کی تعداد میں زخمی بھی ہیں
اور چار شہید بھی ہو چکے ہیں
جواب میں تحریک لبیک کے کسی ایک بھی کارکن کی مصدقہ ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی ہے
میڈیا کے کچھ دوستوں 🔻
Read 12 tweets
27 Oct
کفار مکہ خصوصاً ابوسفیان سے زیادہ برا سلوک نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کے ساتھ کسی نے نہیں کیا تھا
نبی کریم ﷺ اور اسلام کو مٹانے کی ہر ممکن کوشش کی
نبی کریم ﷺ اور مسلمانوں کو مکہ چھوڑنا پڑا
بدر،احد،خندق ہر جنگ کا منصوبہ ساز یہی تھا
ان تینوں جنگوں میں جتنے مسلمان شہید ہوئے 🔻
ان سب کی شہادت کا ذمہ دار بھی ابوسفیان ہی تھا
مسلمانوں کو شدید معاشی نقصان اس کے علاؤہ پہنچایا
صلح حدیبیہ توڑنے میں مرکزی کردار بھی ادا کیا
اس کی بیوی ہندہ تھی جس نے نبی کریم ﷺ کے پیارے چچا سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا کلیجہ چبایا
اور لاش کا مثلہ کروایا
اکیس سال کی ایک 🔻
لمبی تاریخ ہے جو آقا کریم ﷺ سے بدترین دشمنی اور گستاخیوں پر مبنی ہے۔ آپ سیرت النبی ﷺ اور قرآن کریم کا مطالعہ کریں تو آپ ان کی اسلام اور پیغمبر اسلام سے دشمنی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے
مگر پھر بھی
نبی کریم ﷺ نے فتح مکہ کے بعد انہیں معاف کر دیا
نہ صرف معاف کیا
انہیں پروٹوکول 🔻
Read 6 tweets
22 Oct
"چند سنجیدہ سوالات"
پاکستان میں الحمدللہ ستانوے فیصد مسلمان آباد ہیں
مسلکی اور فرقہ ورانہ اختلافات کے باوجود پوری قوم نبی کریم ﷺ کے نام پہ ایک ہے
سب متفق ہیں
کہ آقا کریم ﷺ ہی ہمارے ہادی و رہنما ہیں اور آپ ﷺ خاتم النبیین ہیں
اور میرا محض گمان ہی نہیں یقین ہے کہ ہر مسلمان 🔻
اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کے نام پہ خوشی خوشی اپنی جان دینے کو تیار رہتا ہے
اور اپنے ہر رشتے ناتے سے بڑھ کر آقا کریم ﷺ کو پروٹوکول بھی دیتا ہے
یہی ایمان کی اصل بھی ہے
اب ایسے ملک میں چند لاکھ افراد پر مشتمل ایک گروہ اگر ناموسِ رسالت ﷺ کا محافظ ہونے کا دعویٰ کرے تو اس کا کیا مطلب🔻
ہے ؟
کیا پھر یہ سمجھا جائے کہ اس گروہ کے علاؤہ باقی سب گستاخ رسول ﷺ ہیں ؟
معاذاللہ !
یا پھر یہ کہ باقی بائیس کروڑ مسلمان اپنے نبی کریم ﷺ سے محبت نہیں رکھتے ؟
اس گروہ کا تعلق بریلوی فرقے سے ہے
باقی سب مسلمانوں یعنی اہلسنت و اہل تشیع کو تو چھوڑیں
خود بریلوی مکتب فکر کے آدھے 🔻
Read 12 tweets
22 Oct
اللہ فرماتا ہے :
"تم ہی غالب آؤ گے اگر تم مومن ہو"
یعنی غالب آنے کیلئے مومن ہونا شرط ہے
قرآن و احادیث میں ایک مومن کی کون کون سی صفات بیان ہوئی ہیں
ذرا ان کا جائزہ لیتے ہیں
نبی کریم ﷺ کے فرامین کے مطابق:
مومن وہ ہے جو مولا علی علیہ السلام سے محبت رکھتا ہے
جو علی علیہ السلام🔻
کو اپنا مولا مانتا ہے
اور ہر حال میں آپ کے ہی کیمپ میں کھڑا رہتا ہے
جو اہل بیت کے معاملے میں اللہ سے ڈرتا ہے اور اہل بیت سے مودت رکھتا ہے
جو نبی کریم ﷺ کے وفادار ساتھیوں کا بھی برابر احترام کرتا ہے
جو فحش گوئی نہیں کرتا، گالیاں نہیں دیتا، جو معاف کرنے والا ہوتا ہے
صلہ رحمی 🔻
کرتا ہے
سخی ہوتا ہے
اپنے مسلمان بھائیوں پہ مہربان ہوتا ہے
اپنے گھر والوں کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے
احسان کر کے جتلاتا نہیں
جو اپنے لئے پسند کرتا ہے
وہی اپنے مسلمان بھائی کیلئے بھی پسند کرتا ہے
جو نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے اہل بیت کو اپنی جان ، مال اور اولاد سے زیادہ پیار کرتا ہے🔻
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(