میرے اس سوال کا جواب کسی شدت پسند مولوی نے کبھی نہیں دیا :
اعلان نبوت سے لے کر فتح مکہ تک کی اکیس سالہ تاریخ میں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام کا سب سے بڑا دشمن اور گستاخ ابوسفیان تھا
آپ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ فرمائیں
قدم قدم پہ ابوسفیان آپ کو نبی کریم ﷺ کو ستاتا نظر آئے 🔻
گا۔ کبھی آپ ﷺ کو گالیاں دیتا ہے
کبھی آپ ﷺ کے ساتھیوں پر تشدد کرتا ہے، کبھی آپ ﷺ کا معاشی بائیکاٹ کرتا ہے، غرض تیرہ سالہ مکی زندگی میں اتنے ظلم ڈھاتا ہے کہ ان کی نظیر نہیں ملتی
آخر یہ سب قبائل کو ساتھ ملا کر نبی کریم ﷺ کو قتل کرنے کی سازش تیار کرتا ہے
نبی کریم ﷺ سیدنا 🔻
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ سے مدینہ کیسے پہنچتے ہیں یہ سب آپ کو معلوم ہے
صرف نبی کریم ﷺ ہی نہیں بہت سے صحابہ کرام بھی کڑی مشکلوں کے بعد مدینہ شریف پہنچتے ہیں
پھر جیسے ہی مسلمان مدینہ میں تھوڑے سیٹ ہوتے ہیں
یہ پھر پہنچ جاتا ہے
جنگ بدر، جنگ احد اور پھر سب سے بڑھ کر 🔻
جنگ خندق، جس کے ذریعے نبی کریم ﷺ صحابہ کرام اور اسلام کی مٹانے کی پوری کوشش کی جاتی ہے
مگر اللہ کی مدد سے یہ ناکام رہتا ہے
اب آپ تصور کریں
ایسا دشمن جس نے آپ کو مارنے اور مٹانے کی ہر ممکن کوشش کی ہو
جس نے آپ کے اہل بیت اور قریبی ساتھیوں پہ ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہوں، جس نے ایک🔻
بار نہیں ہزاروں بار گستاخیاں کی ہوں
جس نے بزرگ صحابہ کرام کی داڑھیاں پکڑ کر کھینچی ہوں
جس نے نبی کریم ﷺ کو یتیمی اور اولاد نرینہ سے محرومی کے طعنے دئیے ہوں، جس نے آپ کا نام و نشان مٹانے کی دھمکیاں دی ہوں
ایسے شخص کو نبی کریم ﷺ نے فتح مکہ پہ معاف کر دیا !!
میری آنکھیں اپنے 🔻
آقا کریم ﷺ کی اس ادا پہ آنسوؤں سے لبریز ہو جاتی ہیں
یہ کیسے ممکن تھا
اس کی کوئی مثال تھی کیا ؟
اتنا ظلم کرنے والے، اتنا ستانے والے کو ،اتنے بڑے دشمن کو نا صرف معاف نہیں کیا
اس کے گھر کو ہی دارالامان قرار دے دیا
فرمایا جو ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو جائے اس کیلئے امان ہے
اب جو🔻
کوئی بھی دشمن اور گستاخ ابوسفیان کے گھر چلا جاتا اس کیلئے عام معافی تھی، اور جب ابوسفیان کا گھر دارلامان بن گیا تھا تو کعبہ دارلامان کیوں نہیں تھا ؟؟
اور یہ عفو و کرم صرف ابوسفیان تک محدود نہیں رہا
بلکہ عام معافی کا اعلان کیا گیا
نبی کریم ﷺ نے تاریخ پہ ثبت کیا کہ وہ رحمت 🔻
اللعالمین ہیں
اور آپ سے بڑا کوئی رؤف و رحیم نہیں ہے، اب ان انتہا پسند مولویوں سے پوچھو کہ اگر گستاخ کی سزا سر تن سے جدا ہے تو ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں کو یہ سزا کیوں نہ دی گئی ؟
اور یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنے بڑے دشمن اور گستاخ کو تو چھوڑ دیا گیا اور اسے پروٹوکول بھی دیا گیا جب🔻
کہ چھوٹی موٹی گستاخیاں کرنے والوں کو مار دیا گیا ہو ؟
یہاں بھی سوال چھوڑ رہا ہوں
اہل علم اس پہ روشنی ڈالیں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

12 Dec
" بڑے کینوس پہ دیکھیں "
نبی اسرائیل یعنی آل یہود کو اللہ نے تمام جہانوں پر فضیلت بخشی
چار ہزار کے قریب انبیاء ان میں سے پیدا ہوئے، وہ حضرت ابرہیم علیہ السلام کو اپنا جد امجد تسلیم کرتے ہیں
اور ان کا یہ کہنا ہے کہ جو ہم درود ابراہیمی میں "آل ابراہیم" پر درود بھیجتے ہیں یہ دراصل 🔻
ان پر یعنی آل یہود پر ہی بھیجا جاتا ہے
آل یہود پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نافرنی کی وجہ سے ذلت مسلط ہوئی جس کے بعد یہ کمزور پڑ گئے
اور دنیا بھر میں بکھر گئے
دوبارہ عروج اور دنیا پہ حکومت حاصل کرنے کیلئے اب ان کا آخری سہارا نبی کریم ﷺ تھے
انہیں معلوم تھا کہ اللہ کا آخری رسول 🔻
مکہ میں پیدا ہو گا
اور پھر ہجرت کر کے یثرب آئے گا
اور وہیں سے اپنی ریاست کا آغاز کرے گا، اس لئے آل یہود نے آپ ﷺ کے ظہور کے قریب آتے ہی یثرب میں سب قیمتی جائیدادیں خرید لی
مدینہ کے باہر اہم دفاعی مقامات پر قلعے بنا لئے اور آپ ﷺ کی آمد کا انتظار کرنے لگے، پیر کرم شاہ الازہری 🔻
Read 22 tweets
9 Dec
میں یہ تصور کرتا ہوں تو حیرت میں ڈوب جاتا ہوں
چوبیس ہزار کے یزیدی لشکر میں ایک بھی غیرت مند شخص نہ تھا ؟
کربلا سے دمشق تک مسلمانوں کے سینکڑوں گاؤں،قصبات اور شہر تھے
کوئی ایک پاک بیبیوں کے سر ڈھانپنے والا نہ تھا ؟
کوئی نہ تھا جو آل رسول ﷺ کیلئے ظالموں سے ٹکر لیتا ؟
سینکڑوں میل🔻
اذیت ناک سفر میں کوئی تسلی دینے والا نہ ملا ؟
یزید کے دربار میں تو وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے حسین کو نبی کریم ﷺ کے کندھوں پہ سوار دیکھا تھا
وہ کیوں نہ بولے ؟
کوئی بولنے والا نہیں تھا
تو شیر خدا کی بیٹی کو خود یزید لعین کو للکارنا پڑا ؟
کیا یہ سب لوگ اہل بیت کی عظمت و عزت سے 🔻
واقف نہیں تھے ؟
کیا انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اپنے اہل بیت کے بارے میں سینکڑوں فرامین نہیں سن رکھے تھے ؟
کیا یہ نہیں جانتے تھے نبی کریم ﷺ نے اہل بیت کے دشمن کو اپنا دشمن کہا ہے
اور اہل بیت کے دشمنوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے ؟
پھر یہ اتنے سنگدل کیسے بن گئے ؟
انہیں خوف خدا یاد 🔻
Read 5 tweets
8 Dec
"غلطی سدھارنا ہو گی"
ممتاز قادری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ایک قاتل ڈکلیئر کیا اور اسے سزائے موت دے دی
ممتاز قادری نے مختلف فورمز پر تین دفعہ معافی کی اپیل دائر کی جو مسترد کر دی گئی
اور اسے پھانسی دے دی گئی
ریاست کے موقف کی تمام بڑے علمائے کرام نے تائید کی اور کسی فرد کو 🔻
کسی کو خود سے سزا دینے کے عمل کی کھل کر مذمت کی
اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی، علامہ طاہر القادری،علامہ طاہر اشرفی، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامعہ امجدیہ، جامعہ نعیمیہ اور بھیرہ شریف نے متفقہ طور پر فتاویٰ جاری کیا کہ شرعی طور پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں 🔻
لینے کا اختیار نہیں ہے
یہ علماء ہی تھے جنہوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ریاست کی رٹ کا احترام کیا اور کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا
مطلب واضح تھا کہ اس حوالے سے کہیں کوئی ابہام موجود نہیں ہے
حتیٰ کہ دعوت اسلامی کے امیر مولوی الیاس کہ جن کا ممتاز قادری مرید تھا
انہوں نے 🔻
Read 15 tweets
6 Dec
"ایمان یہ ہے"
کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں
وجہ تخلیق کائنات ہیں اور پوری کائنات کیلئے رحمت ہیں
آدم علیہ السلام سے لے کر آقا کریم ﷺ تک تمام انبیاء حق ہیں
آسمانی کتابیں حق ہیں
فرشتے ، تقدیر، جنت ،دوزخ، اور یوم الدین پہ سب حق ہے
نبی کریم ﷺ کے🔻
فرمان کے مطابق اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہم اجمعین کی محبت فرض ہے
نبی کریم ﷺ کے جانثار اور وفادار ساتھیوں کا احترام واجب ہے
اولیا کرام کی تکریم لازم ہے
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان کو ماننا اور ان پہ عمل کرنا ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے
اچھا مسلمان وہ ہے
جس کا اخلاق اچھا ہے🔻
جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہیں
جو دوسروں کو فایدہ یعنی نفع دینے والا ہے
اللہ کے نزدیک وہ ہے جو اللہ سے زیادہ ڈرتا ہے
یعنی صاحب تقوی ہے
زندگی میں ایک بار تمام معانی و مفاہیم کے ساتھ قرآن مجید پڑھنا فرض ہے
رزق حلال شرط ہے
کہ جس کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی 🔻
Read 6 tweets
4 Dec
داتا دربار پہ کیا ہوا تھا ؟
سید عرفان شاہ نے تحریک لبیک کے کارکنوں سے کہا کہ یہ سیاسی جلسہ نہیں ہے
داتا گنج بخش کا عرس ہے
آپ اپنا سیاسی نعرہ یہاں نہیں لگا سکتے
پھر کیا ہوا ؟
تحریک لبیک کارکنوں نے عرفان شاہ پہ حملہ کر دیا
اور اگر وہاں سیکیورٹی نہ ہوتی تو ایک سانحہ وہاں بھی ہوتا🔻
یوم اقبال پہ کیا ہوا ؟
لبیکی کارکنوں نے مزار اقبال کا تقدس پامال کیا اور وہاں بھی سیاسی نعرے بازی کی
جب ہم نے اس کی مذمت کی تو ہمیں غلیظ گالیاں دی گئیں
اور کل جب یہی نعرے قاتل اور دہشت گرد لگا رہے تھے تو اب یہ ان نعروں سے بھاگ رہے ہیں ؟
کیوں ؟
ہم نے شروع دن سے کہا تھا کہ 🔻
"لبیک یارسول اللہ" ایک مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کا نعرہ ہے
اس نعرے کا اہلسنت کی دیگر جماعتوں و اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے
اہلسنت کا قدیمی نعرہ "یارسول اللہ ﷺ" ہے
یا علی مدد ہے
یاغوث اعظم ہے
"لبیک یارسول اللہ"
ایک سیاسی جماعت کا سیاسی نعرہ ہے
جیسے ن لیگ والا پی ٹی آئی کا🔻
Read 7 tweets
3 Dec
"علم و تحقیق"
تحقیق اور غور و فکر کا سب سے زیادہ حکم قرآن نے دیا
نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کو تحقیق کرنا سکھایا اور مسلمان ہر لحاظ سے دنیا سے آگے نکل گئے
تمام تر سائنسی علوم کی بنیاد مسلمانوں نے رکھی
دنیا کو وہ سب کچھ دیا جو دنیا کے پاس نہیں تھا
آل یہود مسلمانوں کی علمی ترقی سے🔻
خوفزدہ تھے
وہ جان گئے تھے کہ جب تک مسلمان علم و تحقیق سے جڑے رہیں گے
تب تک ہم دنیا پہ غالب نہیں آ سکتے
پھر انہوں نے کچھ اپنے بندے تیار کر کے مسلمانوں میں گھسا دئیے
جنہوں نے قرآن سے مزید سائنسی و سماجی علوم سیکھنے کی بجائے فرقہ ورانہ موضوعات نکالے
اور انہیں مختلف فرقوں کا حصہ🔻
بنا دیا
اور پھر اپنے تیار کردہ عقائد کے مطابق احادیث بھی گھڑ لیں
اور مسلمان ان چیزوں پہ مباحث کرنے لگے جو نہ ان کیلئے ضروری تھے
نہ ان کا سماج، معیشت اور سائنس سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی ان سے کچھ حاصل ہونے والا تھا
مگر حیرت انگیز طور پر یہ مباحث مسلمانوں میں تفریق کی بڑی وجہ 🔻
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(