"علم و تحقیق"
تحقیق اور غور و فکر کا سب سے زیادہ حکم قرآن نے دیا
نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کو تحقیق کرنا سکھایا اور مسلمان ہر لحاظ سے دنیا سے آگے نکل گئے
تمام تر سائنسی علوم کی بنیاد مسلمانوں نے رکھی
دنیا کو وہ سب کچھ دیا جو دنیا کے پاس نہیں تھا
آل یہود مسلمانوں کی علمی ترقی سے🔻
خوفزدہ تھے
وہ جان گئے تھے کہ جب تک مسلمان علم و تحقیق سے جڑے رہیں گے
تب تک ہم دنیا پہ غالب نہیں آ سکتے
پھر انہوں نے کچھ اپنے بندے تیار کر کے مسلمانوں میں گھسا دئیے
جنہوں نے قرآن سے مزید سائنسی و سماجی علوم سیکھنے کی بجائے فرقہ ورانہ موضوعات نکالے
اور انہیں مختلف فرقوں کا حصہ🔻
بنا دیا
اور پھر اپنے تیار کردہ عقائد کے مطابق احادیث بھی گھڑ لیں
اور مسلمان ان چیزوں پہ مباحث کرنے لگے جو نہ ان کیلئے ضروری تھے
نہ ان کا سماج، معیشت اور سائنس سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی ان سے کچھ حاصل ہونے والا تھا
مگر حیرت انگیز طور پر یہ مباحث مسلمانوں میں تفریق کی بڑی وجہ 🔻
بن گئے۔ آل یہود آہستہ آہستہ غالب آتے گئے اور مسلمان کمزور ہوتے گئے
سات سو سالوں کا مسلمانوں کا عظیم الشان دور ختم ہو گیا
علمی ترقی کے دروازے بند ہو گئے
تحقیق و سائنس کے میدان میں جو کام ہوا تھا وہ سب مغرب میں منتقل ہو گیا
اور ہمارے ہاں چوکوں چوراہوں پر شیعہ سنی مناظرے ہوتے رہے🔻
جب ہلاکو خان بغداد پہنچا تو یہی ہو رہا تھا۔ اس نے مگر مسلک پوچھے بغیر بلا تفریق سب کی ایسی تیسی پھیر دی
اگر آپ محض مسلمان علما کی علم و تحقیق پر لکھی کتابوں کے نام لکھنے بیٹھ جائیں تو آپ کو ایک سال سے بھی زیادہ کا عرصہ لگے گا
آپ اگر کبھی جابر بن حیان، ابن الہیثم ،عمر خیام 🔻
الرازی، ابن سینا، فارابی ، یعقوب الکندی، اور خوارزمی کی اس دور کی لیبارٹریوں اور رصد گاہوں کا حال پڑھ لیں تو حیران رہ جائیں
اور مسلمانوں نے یہ سارے علوم قرآن اور مولا علی علیہ السلام سے سیکھے تھے
اور مولا علی علیہ السلام کو نبی کریم ﷺ نے سکھائے تھے
یہ ایک بڑا سوال کے کہ 🔻
مسلمانوں کو ایک گہری سازش کے تحت علم و حکمت سے دور کیا گیا
تو وہ اس سازش کو سمجھ کر اس کا تدارک کیوں نہیں کر پائے ؟
برصغیر پاک و ہند میں انگریزی سے نفرت کی بنا پر مسلمان ہی پورے برصغیر میں سب سے پیچھے تھے
جبکہ دیگر اقوام کہیں آگے نکل گئیں
بھلا ہو سر سید کا جو کچھ عزت رکھ لی
🔻
قدرت اللہ شہاب لکھتے ہیں کہ جب وہ سول سروس میں آئے تو ان سے پہلے محض دو تین مسلمان آفیسر تھے
باقی سب ہندو اور انگریز تھے
چلو وہاں تک تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم غلامی کی حالت میں تھے
اب کیا بیماری ہے ؟
اب تو ہم آزاد ہیں
کیا شرم کا مقام ہے کہ پورے عالم اسلام میں ایک ڈھنگ کی 🔻
یونیورسٹی نہیں ہے ؟
اور پاکستان میں توخیر بیڑہ ہی غرق ہے
بس آپ یونیورسٹی کی فیسیں جمع کروا دیں
ڈگری آپ کی ہے
یونیورسٹیوں کا یہ حال ہے تو مدراس بنے ہی فرقہ ورانہ بنیادوں پر ہیں
جن کی بنیاد میں ہی گھٹن اور فرقہ پرستی ہو گی
وہاں سے علم کیسے برآمد ہو گا ؟
آپ ایک دائرے میں بند رہیں🔻
گے اور اسی دائرے میں عمر گزار کر فوت ہو جائیں گے
جبکہ علم و تحقیق و ایجادات کیلئے نئے خیالات کی آبیاری کرنا ہوتی ہے
ہمارے تو علماء کرام ایک عرصہ دراز سے شلوار کہاں باندھنی ہے ؟
نماز کیلئے ہاتھ کہاں باندھنے ہیں ؟
پورے سر کا مسح کرنا ہے کہ آدھے کا ؟
گھڑی کا چین پلاسٹک کا ہو کہ 🔻
لوہے کا ؟
تراویح آٹھ پڑھیں یا بیس ؟
کون کافر ہے کون مسلم ہے ؟
نماز پڑھتے وقت پاؤں کتنے کھلے ہوں ؟
فلاں فرقے والوں کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے یانہیں ؟
افطار کا کون سا وقت درست ہے ؟
کون سی آیت کا کس نے ترجمہ درست کیا ہے ؟
کون سی حدیث ضعیف ہے اور کون سی مستند ؟
جیسے مسائل کو نہ 🔻
سمجھ سکے نہ حل کر سکے اور نہ ہی امت کو کسی ایک چیز پہ متفق کر سکے
ہوتے ہوتے حال یہ ہو گیا کہ ہر چیز اپنے ہاتھ سے نکل گئی
اور ہم کفار کے ذہنی و معاشی غلام بن کر رہ گئے
اس وقت مغرب ہمیں ہر طرح سے کنٹرول کر رہا ہے
اور ہم سوچ رہے ہیں
کہ مخالف فرقوں کو دین اسلام سے کیسے خارج کرنا🔻
ہے اور جنت کی چابیاں کیسے اپنے قبضے میں کرنی ہیں
نیز یہ کہ ہمارے علما حق ہیں
باقی بک بک ہیں
مسلمانوں پہ علمی زوال یک دم نہیں آیا
اس پہ بہت وقت لگا ہے
مگر افسوس یہ ہے کہ اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ہم حلال حرام تک کے concepts سے واقف نہیں ہیں
ہمیں نہیں معلوم کہ گناہ 🔻
ثواب کیا ہوتا ہے اور اس کا فلسفہ کیا ہے ؟
ہم تیجے ،ساتویں ،چالیسویں، میلاد النبی، محرم کی مجالس ، صحابہ کے ایام پہ گھنٹوں لاحاصل بحث کرتے ہیں
اور اتنا قیمتی وقت ضائع ہونے پہ ہمارے دل کو بھی کچھ نہیں ہوتا ؟
اللہ صرف ہمارا نہیں ہے
وہ تو رب العالمین ہے
یعنی سب کا رب ہے
جو اس کے 🔻
اصولوں پر چلے گا اسے وہ نواز دے گا
اور نبی کریم ﷺ بھی رحمت اللعالمین ہیں
جو نبی کریم ﷺ کے فرامین اور فارمولوں کو اپنائے گا وہ بلاشبہ کامیاب ہو گا
مولا علی علیہ السلام بھی مولائے کائنات ہیں، جو مولا کی علمی اپروچ کو استعمال میں لائے گا
یقیناً ترقی کرے گا
کفار نے سیدنا عمر 🔻
فاروق رضی اللہ عنہ کی جامع اصلاحات سے بہت کچھ سیکھا ہے
خصوصاً آپ کے احتساب کے نظام پہ تو باقاعدہ قانون سازی کی ہے
مجھے نہیں معلوم کہ امت مسلمہ کب تک جوتے کھائے گی
مگر یہ معلوم ہے کہ جب تک فرقہ پرستی اور مفاد پرستی نہیں چھوڑتی
اور علم و تحقیق پہ نہیں آتی
یہی حال رہے گا !!
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

4 Dec
داتا دربار پہ کیا ہوا تھا ؟
سید عرفان شاہ نے تحریک لبیک کے کارکنوں سے کہا کہ یہ سیاسی جلسہ نہیں ہے
داتا گنج بخش کا عرس ہے
آپ اپنا سیاسی نعرہ یہاں نہیں لگا سکتے
پھر کیا ہوا ؟
تحریک لبیک کارکنوں نے عرفان شاہ پہ حملہ کر دیا
اور اگر وہاں سیکیورٹی نہ ہوتی تو ایک سانحہ وہاں بھی ہوتا🔻
یوم اقبال پہ کیا ہوا ؟
لبیکی کارکنوں نے مزار اقبال کا تقدس پامال کیا اور وہاں بھی سیاسی نعرے بازی کی
جب ہم نے اس کی مذمت کی تو ہمیں غلیظ گالیاں دی گئیں
اور کل جب یہی نعرے قاتل اور دہشت گرد لگا رہے تھے تو اب یہ ان نعروں سے بھاگ رہے ہیں ؟
کیوں ؟
ہم نے شروع دن سے کہا تھا کہ 🔻
"لبیک یارسول اللہ" ایک مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کا نعرہ ہے
اس نعرے کا اہلسنت کی دیگر جماعتوں و اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے
اہلسنت کا قدیمی نعرہ "یارسول اللہ ﷺ" ہے
یا علی مدد ہے
یاغوث اعظم ہے
"لبیک یارسول اللہ"
ایک سیاسی جماعت کا سیاسی نعرہ ہے
جیسے ن لیگ والا پی ٹی آئی کا🔻
Read 7 tweets
2 Dec
"پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین "
"اکثر اہل اسلام اور محبان اہل بیت عظام کی زبان و قلم سے لفظ "پنجتن پاک" سنا اور پڑھا جاتا ہے تو دل کو خوشی اور ذہن کو فرحت حاصل ہوتی ہے، مگر بعض سطحی الذہن لوگوں کی طبیعت پر یہ لفظ گراں گزرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صرف پنجتن یعنی پانچ 🔻
بدن ہی پاک ہیں تو کیا باقی سب پلید ہیں. یہ استدلال ان کی پست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ راقم الحروف بھی پہلے پہلے اس استدلال کے سامنے مرعوب تھا مگر اللہ تعالیٰ نے میری رہنمائی فرمائی اور مجھے قرآن و سنت سے لفظ "پنجتن پاک" کی دلیل حاصل ہو گئی"
(کتاب خصائص علی، امام نسائی ص 282) 🔻
درج بالا عبارت جیسا کہ آپ کو معلوم ہو گیا کہ امام عبد الرحمٰن النسائی کی کتاب خصائص علی سے لی گئی ہے
جس میں آیت تطہیر اور آیات مباہلہ اور اس کی تفصیل و تفسیر میں درجنوں احادیت کی مدد سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ صرف پانچ نفوسِ قدسیہ یعنی نبی کریم ﷺ، مولا علی، سیدہ فاطمتہ الزہرا، 🔻
Read 21 tweets
1 Dec
"گل وچ ہور اے "
انگریز کی برصغیر میں آمد سے شروع کرتے ہیں
انگریز تجارت کے بہانے ہندوستان میں داخل ہوا
تجارت کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی نفسیات کا جائزہ لیا
انگریز نے جانا کہ ہندوستانی قوم غلامی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے
اور پہلے سے ہی مختلف جاگیر داروں، ٹھاکروں اور تعلقہ داروں🔻
کی بخوشی غلامی اختیار کئے ہوئے ہے
انگریز نے عوام کو گھاس ڈالنے کی بجائے سیدھا ان مقامی آقاؤں کو اپنے ساتھ ملایا جو اس عوام پہ حکومت کر رہے تھے
یہ ہندوستان کی اشرافیہ تھی
جو ذاتی مفادات کیلئے انگریز کی آلہ کار بن گئی اور ہندوستان کی تقسیم تک یہ لوگ انگریز سرکار کے ممد و معاون 🔻
تھے۔ انگریز نے اسی اشرافیہ کے ذریعے سو سال تک ہندوستان کی عوام کو کنٹرول میں رکھا
مختلف وجوہات اور عوامی تحریکوں اور جغرافیائی حالات میں تبدیلی کی وجہ سے انگریز کو برصغیر سے جانا پڑا تو جاتے جاتے وہ اپنے تمام تر اختیارات اسی اشرافیہ کو سونپ کر چلا گیا
جس نے پاکستان اور انڈیا 🔻
Read 18 tweets
30 Nov
"علی علی ہے "
یہ کب شروع ہوا ؟
کس نے شروع کیا ؟
کیوں شروع کیا ؟
کیا ضرورت تھی ؟
اس کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما تھے ؟
اس کے انجنئیرز کون تھے ؟
اور کیا انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کر لئے ؟
اس حوالے سے تاریخ حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے دور تک خاموش ہے
مگر امام شافعی رحمہ اللہ اس پر 🔻
کھل کر بات کرتے نظر آتے ہیں
انہوں نے اپنے دیوان میں سینکڑوں اشعار اس بابت شامل کئے ہیں
کہ جب وہ اہل بیت اطہار کا ذکر شروع کرتے تو کچھ لوگ انہی رافضی کہنا شروع کر دیتے
یا اہل بیت کے مقابل دوسرے صحابہ کا ذکر شروع کر دیتے
ایسے لوگوں کو حضرت امام شافعی رحمہ اللہ نے بدنسل کہا ہے🔻
اور انہوں نے پھر اپنے اشعار میں واضح لکھا کہ اگر اہل بیت کی محبت میں مجھے کوئی رافضی سمجھتا ہے تو میں رافضی ہوں
کیونکہ اہل بیت اطہار کی مودت ہی میری نجات کا وسیلہ ہے
اس سب کی تفصیل کیلیے آپ حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کا دیوان پڑھ سکتے ہیں
دوسری بڑی گواہی ہمیں امام عبد الرحمٰن 🔻
Read 27 tweets
29 Nov
"مسجدیں"
ہجرت کے بعد نبی کریم ﷺ ، آپ کے صحابہ کرام اور مسلمان جب مدینہ شریف میں سیٹ ہو گئے تو آقا کریم ﷺ نے سب سے پہلے مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا
اہل مدینہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے مسجد نبوی کی تعمیر ممکن ہوئی
اس سے پہلے دیگر قدیم مذاہب جیسے یہودی سینا گوگ، عیسائی چرچ ، 🔻
ہندو ،مندر اور بدھ مت والے اپنی خانقاہیں بناتے تھے
نبی کریم ﷺ نے مگر مسجد کا تصور دیا
اب ان قدیم مذاہب کی عبادت گاہوں اور مسجد میں کیا فرق تھا ؟
جی تو جان لیں کہ مقاصد اور استعمال کے حساب سے تو کوئی فرق نہیں تھا
مگر شناخت کے اعتبار سے بہت فرق تھا
نبی کریم ﷺ نے اسلام کی شان🔻
اور مرتبے کے مطابق مسجد کی تعمیر فرمائی
اب پہلا سوال کہ مسجد کی ضرورت کیوں تھی ؟
اور قدیم مذاہب میں بھی عبادت گاہیں کیوں بنتی تھیں ؟
تو اس کا جواب جان لیں کہ تمام آسمانی مذاہب حق ہیں
اور ان کے بنیادی اصول تقریباً ایک جیسے ہی ہیں
اللہ کی سب سے بڑی تخلیق انسان ہے جس کیلئے اللہ نے🔻
Read 23 tweets
28 Nov
"برے پھسے آں 🤔"
بچپن سے پڑھنے لکھنے کا شوق ہے
اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے ٹویٹر جوائن کیا
یوں تو اکاؤنٹ 2015 میں بنایا
مگر باقاعدہ لکھنا تب شروع کیا جب کرونا نے گھر بیٹھنے پر مجبور کر دیا
اس وقت غالباً ایک ہزار سے بھی کم فالورز تھے
پھر دوستوں نے پسند کیا
اور فالورز تیزی سے 🔻
بڑھنے لگے
اور آج محض ڈیڑھ سال بعد الحمدللہ 47k فالورز ہیں
شروع دن سے اپنی اصل شناخت کے ساتھ آیا اور اسی شناخت سے لوگ مجھے پہچانتے ہیں
بے شمار دوست و احباب ایسے ہیں
جن سے ٹویٹر پر واقفیت ہوئی اور بہت اچھے تعلق میں تبدیل ہو گئی
آج ماشاءاللہ سینکڑوں دوست ہیں جن سے براہ راست رابطہ 🔻
بھی ہے اور عزت و احترام کا ایک خوبصورت تعلق بھی
کچھ حکومتی و سیاسی و ادبی شخصیات سے بھی تعلق بنا
اور بیرون ممالک رہنے والے بہت سے دوست احباب نے خصوصی عزت و تکریم سے نوازا
ان سب کا بہت مشکور ہوں
کچھ تحریروں کو بہت اچھا رسپانس ملا، کئی تھریڈز مختلف ویب سائٹس پر شائع ہوتے
سب سے 🔻
Read 19 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(