اچھے دن آئے ہیں

کہتے ہیں کہ ریڈ انڈینز کے اپاچی قبیلے کا بزرگ سردار مرگیا تو قبیلے کے ایک جدید یونیورسٹی سے پڑھے نوجوان نے دیگر نوجوانوں کو ساتھ ملا کر سرداری پر قبضہ کرلیا چند ماہ بعد خزاں کا موسم آیا تو قبیلے والے اسکےپاس آئے اور پوچھنے لگے کہ سردار اگلی سردیاں عام سردیوں
⬇️
جیسی ہوں گی یا زیادہ برف پڑے گی؟ اب اس نوجوان کے پاس قدیم بزرگوں کی دانش و تجربہ تو تھا نہیں جو زمین آسمان دیکھ کر بتاسکتے تھے کہ کیسا موسم آنے والا ہے وہ تو یونیورسٹی سے پڑھ کر آیاتھا اس نے سوچا اگر کہہ دیا کہ عام سی سردی ہوگی اور زیادہ برف پڑگئی تو قبیلہ مارا جائےگا اس لیئے
⬇️
اس نے ازراہِ احتیاط کہہ دیا کہ تھوڑی سخت سردی ہوگی
لکڑیاں جمع کر لو قبیلے کے جوان لکڑیاں اکٹھی کرنے میں جُت گئے
ہفتہ بھر سردار بے چین رہا قبیلے کی زندگی کا دار و مدار اس کے فیصلے پر تھا اور وہ تُکا لگا کر فیصلہ کر چکا تھا لیکن وہ یونیورسٹی کا اتنا پڑھا لکھا تھا کہ اسے جدید
⬇️
علوم کا خیال آگیا اس نے مقامی محکمہ موسمیات کو گمنام فون کرکے پوچھ لیا کہ موسم سرما کتنا سخت ہوگا ؟ محکمہ موسمیات کے افسر نے جواب دیا بہت ٹھنڈ پڑے گی۔
اپاچی سردار نے اپنے جوانوں کو مزید لکڑیاں اکٹھی کرنے پر لگا دیا اگلے ہفتے اس نے پھر محکمہ موسمیات کو فون کرکے پوچھا یہ سرما
⬇️
کتنا سخت ہوگا ؟ محکمہ موسمیات کے افسر نے جواب دیا کہ ہمارے گزشتہ اندازے سے کہیں زیادہ سردی ہوگی ہر چیز جم کر رہ جائے گی۔
نوجوان سردار نے اپنے قبیلے والوں کو مزید لکڑیاں اکٹھی کرنے پر لگادیا اور کہا کہ لکڑی کا جو چھوٹا بڑا ٹکڑا ملے لے آؤ ہفتے بعد اس نے پھر محکمہ موسمیات کو فون
⬇️
کیا اور پوچھا ”کیا تمہیں یقین ہےکہ بہت سخت سرد موسم ہوگا؟ محکمے کے افسر نے جواب دیا یہ تاریخ کا سرد ترین موسم سرما ہوگا سارے اگلے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے
سردار گھبرا گیا اب تو مزید لکڑیاں بھی باقی نہیں بچی تھیں جو وہ کٹوا سکتا اس نے ڈوبی ہوئی آواز میں پوچھا تم اتنے یقین سے
⬇️
کیسے کہتے ہو کہ سردی اتنی زیادہ سخت ہوگی؟
محکمہ موسمیات کے افسر نے
جواب دیا کہ ہمیں یقین ہے کہ موسم بہت زیادہ سرد ہوگا کیونکہ اپاچی قبیلہ پاگلوں کی طرح لکڑی جمع کررہا ہے اور ان کی پیشگوئی کبھی غلط نہیں نکلی۔
میاں نوازشریف جیسی تجربہ کار قیادت کو ہٹا کر پڑھی لکھی قیادت
⬇️
لانے اور اس سے ہونے والے تباہی کے ساتھ کسی قسم کی مماثلت اتفاقیہ یا پھر آپ کے اپنے ذہن کی شیطانی ہوگی۔ میرا کوئی قصور نہیں۔
🤓

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

8 Dec
محترم سپہ سالار سے تین سوال

سوال نمبر 1_ کرہشن احتساب اور ریمافرز کےنام پر نوازشریف حکومت کا خاتمہ کرکے سلیکٹڈ عمران کو حکومت دلائی گئی اور پھر تمام تر حمایتی طاقتوں کو اسکی جھولی اور مخالف طاقتوں کو جیل میں ڈال کر کارکردگی دکھانے کیلئے آئیڈیل گراؤنڈ دیا گیا۔
⬇️
کیا بطور محافظ پاکستان آپ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ..؟

سوال نمبر2_ شریف خاندان اور انکی مقبول سیاست کے خاتمے کیلئے جو بھاری قیمت ملک و قوم سے وصول کی گئی اس کے عوض کیا شریف خاندان یا ان کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کامیاب ہوچکی ..؟

سوال نمبر3_ نوازشریف بطور وزیراعظم
⬇️
اپنی خارجہ پالیسی جمہوری اصولوں پر چلانے کیلئے آپ سے الجھتا تھا اس کو گھر بھجوانے کے بعد کیا آپ عسکری خارجہ پالیسی کی بدولت ملک کے مسائل سلجھا پائے ..؟
اگر آپ اپنی لائی حکومت کی کارکردگی پر سرشار ہیں تو پھر آپ یا "وتعزو من تشاء وتزل من تشاء" کی ٹویٹ کرنے والا آپ کا نمائندہ
⬇️
Read 5 tweets
30 Nov
کتا نکالنا ضروری ہے

کسی گاؤں میں ایک کتا کنویں میں گر کر مرگیا چونکہ گاؤں میں وہ واحد کنواں تھا اس لیئے لوگ بھاگے بھاگے اپنے علاقے کے مولوی صاحب کے پاس گئے اور ان سے سوال کیا کہ کنویں کا پانی کیسے پاک کیا جائے ؟
مولوی صاحب نے فرمایا:"آپ لوگ کنویں سے چالیس بالٹیاں نکال کردیں
⬇️
ﮐﻨﻮﺍﮞ ﭘﺎﮎ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ“
ایک دو دن بعد گاؤں والے پھر مولوی صاحب کے پاس آن پہنچے اور بولے "حضرت پانی ویسا ہی ناپاک ہے جبکہ آپ کے حکم کے مطابق چالیس بالٹیاں پانی نکال کر پھینک دیا تھا"
مولوی صاحب نے یہ سن کر پوچھا: "کیا آپ لوگوں نے کتے کو نکال کر چالیس بالٹیاں پانی
⬇️
پھینکا تھا ؟
اس پر سب بولے: حضرت آپ نے بالٹیاں نکالنے کا کہا تھا کتا نکالنے کا نہیں
مولوی صاحب نے کہا: جب تک کتا نہیں نکلے گا پانی صاف نہیں ہوگا

جی ہاں عمران نیازی کو نکال دینے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ وزیراعظم بنانے والی جرنیلی فیکٹری کا بند ہونا ضروری ہے اسکے کرتا دھرتاؤں کے
⬇️
Read 5 tweets
29 Nov
ہم کسے دھوکہ دے رہے ہیں ..!

جاپان میں پچھلے30سال میں چوری نہیں ہوئی، قتل نہیں ہوا، کوئی بھوکا نہیں سوتا، زلزلے کےوقت کیمپوں میں سب کچھ رکھ دیا جاتاہے کوئی ایک چھٹانک ضرورت سے زیادہ نہیں لیتا دیانتداری میں دنیا میں پہلےنمبر پر ہیں سڑک پر ایک کروڑ پھینک دیں کوئی نہیں اٹھاتا، آپ
⬇️
کندھا ماریں سامنے والامعذرت کرتا دکھائی دےگا۔ ترقی اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے دس سال آگے جیتے ہیں
کام اتنا کرتے ہیں کہ وزیراعظم ہاتھ جوڑ کے آرام کےمشورے دیتا ہے
سگریٹ کی راکھ جھاڑنے کی ڈبیا جیب میں رکھتے ہیں صفائی اتنی کہ سڑکوں میں منہ نظر آئے پابندی وقت اتنی کہ پانچ منٹ ٹرین
⬇️
لیٹ ہوئی تو پوری کمپنی بند کر دی
اخلاق اتنا بلند آپ حیرت سے منہ تکتے رہ جائیں اخلاص مہمان نوازی اور ثقافت کمال
محبت وفا اتنی کہ جاپانی بیوی پوجا کرنے لگ جائے اور آپکو اتنا کھلائے کہ موٹے ہونے کا خوف طاری ہوجائے
چاول کی فصل مرغوب غذا، ایک دفعہ قحط پڑا تو تیس سال کا ایسا ذخیرہ
⬇️
Read 8 tweets
28 Nov
چیاؤں، چیاؤں

پہلے شوکت عزیز صدیقی کا دھماکے دار بیان، پھر کافی عرصہ خاموشی، پھر جج ارشد ملک کی ویڈیو، پھر ایک لمبا توقف، پھر جج رانا شمیم کا بیان حلفی، پھر تھوڑے وقفے کے بعد ثاقب نثار کی آڈیو ..!!
پکچر ابھی باقی ہے دوست ..!
بس تھوڑا سا مزید توقف فرما لیں جلد ایک ویڈیو آنے
⬇️
والی ہے جو ثاقب نثاروں اور انکے پشتی بانوں کو دوپہر بارہ بجے تارے دکھا کر بیچ چوراہے میں ساری وارداتیں الف ننگا کر دیگی
اس سب کے پیچھے جو بھی ہے لیکن بڑا ظالم شخص ہے جو ایک ساتھ سارے پتے شو کرکے عمران نیازیوں اور ٹائیگروں کو ایک ہی بار مارنے کی بجائے وقفے وقفے سے انکی لتر پریڈ
⬇️
کرکے مزے لینا چاہتا ہے۔ مجھے لگتا ہے اسے بار بار عمران نیازیوں اور انکے ٹائیگروں کی چیاؤں، چیاؤں سننے کا نشہ چڑھ گیا ہے۔
نیازی، اسکے ترجمان اور ٹائیگرز اپنی آواز دھیمی رکھیں یہ نہ ہو اپنا گلا خراب کر بیٹھیں ہمیں آپکی چیخیں سننے کا نشہ چڑھ چکا ھے۔ آنے والی اگلی قسط میں ہم آپکی
⬇️
Read 4 tweets
25 Nov
محمود غزنوی، چور اور عرفانِ کپتان

سلطان محمود غزنوی کی یہ عادت تھی کہ کبھی کبھی رات کو لباس تبدیل کرکے شہر میں پھرا کرتےتھے ایک شب ایسا اتفاق ہوا کہ ایک ویرانے میں 4 آدمی کھڑے نظر آئے سلطان نے پوچھا کہ تم کون ہو؟ انہوں نےجواب دیا کہ ہم چور ہیں سلطان نے کہامیں بھی تو چور ہوں
⬇️
چلو آج ملکر چوری کرتےہیں لیکن پہلے آپ اپنے اپنے اوصاف بیان کریں ایک چور بولا میں جانوروں کی بولی سمجھتا ہوں دوسرے نےکہا میں قوت شامہ سے خزانہ کی جگہ معلوم کرلیتا ہوں، تیسرے نےبغیر چابی کے تالا کھولنے کو اپنا ہنر بتایا، چوتھےنے رات کی تاریکی میں دیکھے کسی بھی شخص کو صبح ہزاروں
⬇️
کے مجمع میں پہچاننے کا دعویٰ کیا اب سلطان کی باری آئی تو وہ بولے مجھ میں تو یہ کمال ہے کہ اگر کسی مجرم کو پھانسی ملنی ہو اور میں ذرا سر ہلا دوں تو فوراً اسےرہائی مل جاتی ہے
چور یہ بات سن کر بہت خوش ہوئے اور کہنےلگے بھائی تیرا کمال سب سے بڑھ کر ہےجب تو ہمارے ساتھ ہے تو پھر کیسا
⬇️
Read 14 tweets
24 Nov
ٹائی ٹینک اور باجوہ پروڈکشنز کی فلم "تبدیلی سرکار"

ٹائی ٹینک پر تقریبا 2230 لوگ سوار تھے،جن میں سے 706 بچا لیا گیا تھا اس کا مطلب ہے کہ 1500 سے زیادہ ڈوب گئے تھے
فلم میں تقریباً سارے ڈوب کر مرجاتے ہیں جبکہ ہیرو چند گھنٹے بعد سردی کی شدت سے مرتا ہے ڈوب کر نہیں یہ فلم کے واقعات
⬇️
ہیں۔ جس نے بھی یہ فلم دیکھی ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں اورخواتین کیساتھ کسی کو ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا حالانکہ یہ خواتین اور بچے بڑی بے بسی سے ڈوبتے ہوئے مرے. یہ فلم دیکھنے والے ہر شخص کی تمنا تھی کہ بس ہیرو اور ہیروئن ڈوبنے سے بچ جائیں۔
کیا آپ میں سے کسی نے کبھی
⬇️
اپنے آپ سے پوچھا ہے کہ اس چور، شرابی اور جواباز ہیرو کے ساتھ فلم دیکھنے والا ہر شخص ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جبکہ بے بسی میں ڈوب کر مرنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ فلم دیکھنے والا کوئی بھی شخص ہمدردی کا اظہار نہیں کرتا. بلکہ دل تھام کر ہیرو اور ہیروئن کے اوپر ہی فوکس
⬇️
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(