ہماری تاریخ کا مختصر جائزہ

1947: قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی
1948: ایمبولنس کا پٹرول نکال دیا گیا جسکی وجہ سے وفات پاگئے

1947: امیرالدین قدوائی نے قومی پرچم ڈیزائن کیا
2019: بےقصور پوتے نے 20 ماہ NAB ٹارچر سیل میں کاٹے

1906: نواب محسن الملک نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھی
⬇️
1960: نواسے کو جنرل ایوب نے اذیتیں دیکر مار دیا (حسن ناصر)

1921:حسرت موہانی مسلم لیگ کے 13 ویں صدر بنے
1995:پوتے کو دہشتگرد قرار دیکر مار دیا گیا

1948: فاطمہ جناح نےآزادیِ کشمیر کیلئےپیسےدیئے
1964:فاطمہ جناح کو غدار قراردیا گیا

1949:احمد چھاگلہ نےقومی ترانے کی دھن مرتب کی
⬇️
1979: خاندان کو ضیاء دور میں ملک چھوڑنا پڑا

1949: بیگم رعنا لیاقت نے ”ویمن نیشنل گارڈ“ کی بنیاد رکھی
1951: رعنا لیاقت کو طوائف قرار دیا گیا

1940: فضل الحق نے قراردادِ پاکستان پیش کی
1954: فضل الحق غدار قرار پائے

1947: کے ایچ خورشید نے الحاق کشمیر کیلئے کوشش کی
⬇️
1965: کے ایچ خورشید کو سڑک پر گھسیٹا گیا، جیل بھی کاٹی

1947: لیاقت علی خان پاکستان پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے
1951: بےدردی سے قتل ہوئے انکوائری رپورٹ بھی جل گئی

1947: قیام پاکستان کے بعد خواجہ ناظم الدین مسلم لیگ کے پہلےصدر بنے۔
1964: خواجہ صاحب غدار قرار پائے۔
⬇️
1947: سردار ابراہیم نے الحاق پاکستان مہم چلائی
2009: انکے بیٹے غدار قرار پائے۔

1943: جی ایم سید نے قراردادِ لاہور سندھ اسمبلی میں پیش کی
1948: جی ایم سید غدار قرار پائے۔

1947: شیخ مجیب نے مسلم اسٹوڈنٹ لیگ کی بنیاد رکھی
1971: شیخ مجیب کو غدار قرار دیا گیا۔
⬇️
1940: بیگم سلمیٰ تصدق نےمسلم لیگ کیلئے مہم چلائی

1960:ایوب خان نےکرپٹ قرار دیکر نااہل کردیا

1946: افتخارالدین نےمسلم گارڈ کیلئےآبائی گھرمختص کیا
1960:ایوب خان نےافتخارالدین کو کرپٹ قراردیا

1946:حسین شہیدسہروری نےمسلم گارڈ کیلئےٹرینگ سینٹر بنایا
1960:حسین شہید غدار قرار پائے
⬇️
1945: والیِ قلات احمد یار نے قائد اعظم کو سونے اور چاندی میں تولا
2006: پوتے کو جان بچانے کیلئے ملک چھوڑنا پڑا

1933:چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام رکھا
1951:ان کا سامان ضبط کرکےجلاوطن کردیا گیا
1939:قاضی عیسیٰ نےبلوچستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی ہماری نسل کو اسکول میں پڑھایا
⬇️
گیا کہ قاضی عیسیٰ قائد اعظم کے ساتھی اور قومی ہیرو تھےاور انکی کوششوں سےبلوچستان پاکستان میں شامل ہوا
2019: انکے بیٹے قاضی فائز عیسیٰ کو ملک کیلئےخطرہ قرار دیا گیا
2020:بیٹے کی دشمنی میں قاضی عیسیٰ بھی غدار قرار پائے۔
ریٹویٹ ضرور کریں

مجھے فالو کرکے فالو بیک لیں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

18 Dec
پاکستانی سیاست کے پانچ مشہور ترین جملے

عوام کاہجوم ہو نعرے لگاتامجمع ہو تو جذبات ویسے بھی عروج پر آجاتے ہیں ایسےموقعوں پر سیاستدان عوام سے وہ وعدے بھی کرگزرتے ہیں جن کی تکمیل وہ خود بھی جانتے ہیں کہ ممکن نہیں مگر جوش خطابت میں ایسےجملےبول جاتےہیں جو وقت گزرنے کیساتھ ضرب المثل
⬇️
بن جاتےہیں ایسے ہی کچھ یادگار جملوں کےبارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

”یہ کرسی بہت مضبوط ہے“
ذوالفقار علی بھٹو

بھٹو صاحب کا شمار پاکستان کے طاقتور ترین حکمرانوں میں ہوتاہے وہ ایک عوامی لیڈر تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی کی ناصرف بنیاد رکھی بلکہ اس کو پاکستان کی مقبول ترین جماعت بنایا
⬇️
روٹی کپڑا اور مکان کےنعرے سے شہرت پانے والی یہ پارٹی جب الیکشن میں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئی تو ٹی وی پر پہلے خطاب میں بھٹو صاحب نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بہت کمزور ہوسکتا ہوں مگر یہ کرسی بہت مضبوط ہے اس وقت ان کے لہجے میں جو گرج اور غرور تھا وقت نے
⬇️
Read 12 tweets
17 Dec
لمبر ون فوج اور لمبر ون ایجنسی

یوگنڈا کی فوج نے اپنے عوام کو ہمیشہ یہی کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج اور ایجنسی دنیا کی نمبر ون ہیں۔
اس کے ثبوت کے طور پہ انٹرنیٹ کی کچھ غیر معروف ویب سائٹ کے لنکس دے دیئے جاتے ہیں کہ انٹرنیشنل سروے کے مطابق ہماری فوج اور ایجنسی نمبر ون ہے اور
⬇️
عیدی امین جیسا بہادر جری جرنیل کبھی پیدا ہی نہیں ہوا۔
حقیقت یہ ہے کہ ایسا کوئی انٹرنیشنل سروے کبھی ہوا ہی نہیں جس میں کسی فوج کو لمبر ون کہا گیا ہو۔ انٹرنیٹ پہ جو لنکس ہیں وہ ساری غیر معروف ویب سائٹس کے ہیں جن کا کھرا ففتھ جنریشن والے مجاہدین کے کمپیوٹرز سے ہی نکلے گا۔
⬇️
جو واقعی دنیا کی نمبر ون افواج ہیں وہ کام پہ دھیان دیتی ہیں اور اتنی ویلی نہیں ہوتی کہ اپنے عوام کو ففتھ جنریشن کی بتی کے پیچھے لگا کے ان کو بتائیں کہ ہم لمبر ون فوج ہیں یا لمبر ون ایجنسی ہیں۔ یوگنڈا کی عوام کو جاہل رکھا گیا ہے اور ان کو یہی چورن پچھلے کئی دھائیوں سے کھلایا
⬇️
Read 5 tweets
10 Dec
اچھے دن آئے ہیں

کہتے ہیں کہ ریڈ انڈینز کے اپاچی قبیلے کا بزرگ سردار مرگیا تو قبیلے کے ایک جدید یونیورسٹی سے پڑھے نوجوان نے دیگر نوجوانوں کو ساتھ ملا کر سرداری پر قبضہ کرلیا چند ماہ بعد خزاں کا موسم آیا تو قبیلے والے اسکےپاس آئے اور پوچھنے لگے کہ سردار اگلی سردیاں عام سردیوں
⬇️
جیسی ہوں گی یا زیادہ برف پڑے گی؟ اب اس نوجوان کے پاس قدیم بزرگوں کی دانش و تجربہ تو تھا نہیں جو زمین آسمان دیکھ کر بتاسکتے تھے کہ کیسا موسم آنے والا ہے وہ تو یونیورسٹی سے پڑھ کر آیاتھا اس نے سوچا اگر کہہ دیا کہ عام سی سردی ہوگی اور زیادہ برف پڑگئی تو قبیلہ مارا جائےگا اس لیئے
⬇️
اس نے ازراہِ احتیاط کہہ دیا کہ تھوڑی سخت سردی ہوگی
لکڑیاں جمع کر لو قبیلے کے جوان لکڑیاں اکٹھی کرنے میں جُت گئے
ہفتہ بھر سردار بے چین رہا قبیلے کی زندگی کا دار و مدار اس کے فیصلے پر تھا اور وہ تُکا لگا کر فیصلہ کر چکا تھا لیکن وہ یونیورسٹی کا اتنا پڑھا لکھا تھا کہ اسے جدید
⬇️
Read 8 tweets
8 Dec
محترم سپہ سالار سے تین سوال

سوال نمبر 1_ کرہشن احتساب اور ریمافرز کےنام پر نوازشریف حکومت کا خاتمہ کرکے سلیکٹڈ عمران کو حکومت دلائی گئی اور پھر تمام تر حمایتی طاقتوں کو اسکی جھولی اور مخالف طاقتوں کو جیل میں ڈال کر کارکردگی دکھانے کیلئے آئیڈیل گراؤنڈ دیا گیا۔
⬇️
کیا بطور محافظ پاکستان آپ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ..؟

سوال نمبر2_ شریف خاندان اور انکی مقبول سیاست کے خاتمے کیلئے جو بھاری قیمت ملک و قوم سے وصول کی گئی اس کے عوض کیا شریف خاندان یا ان کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کامیاب ہوچکی ..؟

سوال نمبر3_ نوازشریف بطور وزیراعظم
⬇️
اپنی خارجہ پالیسی جمہوری اصولوں پر چلانے کیلئے آپ سے الجھتا تھا اس کو گھر بھجوانے کے بعد کیا آپ عسکری خارجہ پالیسی کی بدولت ملک کے مسائل سلجھا پائے ..؟
اگر آپ اپنی لائی حکومت کی کارکردگی پر سرشار ہیں تو پھر آپ یا "وتعزو من تشاء وتزل من تشاء" کی ٹویٹ کرنے والا آپ کا نمائندہ
⬇️
Read 5 tweets
30 Nov
کتا نکالنا ضروری ہے

کسی گاؤں میں ایک کتا کنویں میں گر کر مرگیا چونکہ گاؤں میں وہ واحد کنواں تھا اس لیئے لوگ بھاگے بھاگے اپنے علاقے کے مولوی صاحب کے پاس گئے اور ان سے سوال کیا کہ کنویں کا پانی کیسے پاک کیا جائے ؟
مولوی صاحب نے فرمایا:"آپ لوگ کنویں سے چالیس بالٹیاں نکال کردیں
⬇️
ﮐﻨﻮﺍﮞ ﭘﺎﮎ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ“
ایک دو دن بعد گاؤں والے پھر مولوی صاحب کے پاس آن پہنچے اور بولے "حضرت پانی ویسا ہی ناپاک ہے جبکہ آپ کے حکم کے مطابق چالیس بالٹیاں پانی نکال کر پھینک دیا تھا"
مولوی صاحب نے یہ سن کر پوچھا: "کیا آپ لوگوں نے کتے کو نکال کر چالیس بالٹیاں پانی
⬇️
پھینکا تھا ؟
اس پر سب بولے: حضرت آپ نے بالٹیاں نکالنے کا کہا تھا کتا نکالنے کا نہیں
مولوی صاحب نے کہا: جب تک کتا نہیں نکلے گا پانی صاف نہیں ہوگا

جی ہاں عمران نیازی کو نکال دینے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ وزیراعظم بنانے والی جرنیلی فیکٹری کا بند ہونا ضروری ہے اسکے کرتا دھرتاؤں کے
⬇️
Read 5 tweets
29 Nov
ہم کسے دھوکہ دے رہے ہیں ..!

جاپان میں پچھلے30سال میں چوری نہیں ہوئی، قتل نہیں ہوا، کوئی بھوکا نہیں سوتا، زلزلے کےوقت کیمپوں میں سب کچھ رکھ دیا جاتاہے کوئی ایک چھٹانک ضرورت سے زیادہ نہیں لیتا دیانتداری میں دنیا میں پہلےنمبر پر ہیں سڑک پر ایک کروڑ پھینک دیں کوئی نہیں اٹھاتا، آپ
⬇️
کندھا ماریں سامنے والامعذرت کرتا دکھائی دےگا۔ ترقی اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے دس سال آگے جیتے ہیں
کام اتنا کرتے ہیں کہ وزیراعظم ہاتھ جوڑ کے آرام کےمشورے دیتا ہے
سگریٹ کی راکھ جھاڑنے کی ڈبیا جیب میں رکھتے ہیں صفائی اتنی کہ سڑکوں میں منہ نظر آئے پابندی وقت اتنی کہ پانچ منٹ ٹرین
⬇️
لیٹ ہوئی تو پوری کمپنی بند کر دی
اخلاق اتنا بلند آپ حیرت سے منہ تکتے رہ جائیں اخلاص مہمان نوازی اور ثقافت کمال
محبت وفا اتنی کہ جاپانی بیوی پوجا کرنے لگ جائے اور آپکو اتنا کھلائے کہ موٹے ہونے کا خوف طاری ہوجائے
چاول کی فصل مرغوب غذا، ایک دفعہ قحط پڑا تو تیس سال کا ایسا ذخیرہ
⬇️
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(