قُدرَتُ اللّٰه شَہاب صَاحِب اَپنی بیگَم کے اِنتقال کے بَعد پِہلی مَرتبَہ لَندَن آئے تھے۔ وہ بَرنی صَاحِب سے مِلنے آئے تو اَیسا لَگا کہ پِچھلے دو تین بَرسُوں میں تیزی سے بُڑھا گَئے ہیں۔ بیس پَچیس بَرس پُرانا گَرم سُوٹ پِہنے تھے، جِس سے ایک ناخُوشگَوار بُو آ رَہی تھی۔👇🏻
بینک کے ہیڈ آفِس سے سَات آٹھ میل دُور مُضافَات میں اَپنے کِسی عَزیز کے ہَاں مُقیم تھے۔ ایک دِن بَرنی صَاحِب نے اُنہیں لَنچ پَر ایک بَجے مَدعُو کیا۔ وہ سَوا بَجے تَک نہ آئے تو ہَم تینوں کو تَشوِیش ہونے لَگی۔ ڈیڑھ بَجے پَہُنچے تو اُن سے سَببِ تَاخیر دَریَافت کیا گَیا۔ کِہنے👇🏻
لَگے: "ٹیوب کا سَفر تو پَندرہ بیس مِنٹ کا تھا مَگر وَجہِ تَاخیر ایک نہیں، تین کَارہَائے خیر ہیں۔"
عِناں گیر ہونے والی نیکیوں کی جو تَفصیلَات اُنہوں نے بَیان کیں، وہ جَہاں تَک یَاددَاشت سَاتھ دیتی ہیں، مِن وعَن نَقل کَرنے کی کوشِش کَرتا ہُوں۔ تو آپ بھی سُنیے:👇🏻
"ٹرین میں میرے سَامنے دو لَڑکیاں اور اُن کے دو بُوائے فرینڈز بیٹھے تھے۔ ذَرا دیر بَعد ایک لَڑکا مُجھے مُخاطِب کَرکے کِہنے لَگا:
You should carry an air-freshner with you
مَیں نے جَواب دیا:
I'll do that. Thank you
دو ٹیوب اِسٹیشَن بَعد اُس کی گَرل فرینڈ میرے پَاس آئی اور بُولی:👇🏻
You are a remarkable man. You didn't react when my friend insulted you without any provocation. May I know who you are?
مَیں نے کَہا: "مَیں مُسلمَان ہُوں۔ میرا مَذہَب اِسلام یَہی سِکھاتَا ہے۔"
اُس نے کَہا: Tell me more about religion 👇🏻
مَیں نے مُختَصَراً اِسلام کے بُنیادِی عَقائِد بَیان کیے جِن سے وہ بے حَد مُتَاثِر ہُوئی۔ کِہنے لَگی، کیا مَیں مُسلمَان ہو سَکتی ہُوں؟
مَیں نے کَہا، کیوں نہیں۔ بہت آسان ہے۔
اُس نے پُوچھا، بَھلا کیسے؟
مَیں نے شَرلک ہُومز کے لِہجے میں کَہا:
Elementary. Very simple.
بینک👇🏻
اِسٹیشَن آنے دو۔ وَہاں اُتَر جَاؤ تو مَیں تُمہیں دو مِنٹ میں convert کَر سَکتا ہُوں۔
چَند مِنٹ بَعد اِسٹیشَن آ گَیا۔ مَیں نے وہیں پلیٹ فَارم کی ایک بینچ پَر اُسے بِٹھایا اور اُس کے بُوائے فرینڈ کی مَوجُودگی میں، کَلمَہ پَڑھا کَر مُسلمَان کیا۔ اِسلامی نَام فاطمَہ رَکھا👇🏻
اور مُبارَک بَاد دِی۔
اُس نے پُوچھا، اِس نَام کا مَطلَب کیا ہے؟
مَیں نے جَواب دیا، یہ رَسُولُ اللّٰه صَلی اللّٰهُ عَلیہِ وَسلَم کی اِنتہائی نیک صَاحِب زَادی کا نَام ہے جو ایک عَظیم خَاتُون تھیں۔
اُس نے کَہا، مَیں اَیسا مُقَدَّس نَام کَیسے رَکھ سَکتی ہُوں؟👇🏻
I have been living in sin with this boyfriend of mine.
مَیں نے کَہا، اللّٰه معاف کَرنے والا بے حَد مِہربان ہے۔ تُم دُونوں باقاعدہ نِکاح کَر لو۔
اُس نے پُوچھا، یہ کیسے ہوتا ہے؟
مَیں نے پِھر اُسی لِہجے میں کَہا: Very simple اِسلام بہت آسان اور پریکٹیکَل مَذہَب ہے۔👇🏻
مَیں تُم دُونوں کا نِکاح پَڑھا سَکتا ہوں، بَشرط یہ کہ تُمہارا بُوائے فرینڈ پِہلے کَلمہ گو مُسلمَان بَن جَائے۔ لَڑکا فَوراً تَیار ہو گَیا۔ مَیں نے اُسے بھی مُسلمَان کیا اور بَاقاعدہ دونوں کا نِکاح پَڑھا دیا۔ سیدھا وہیں سے آ رَہا ہُوں۔ ہَاں، یَاد آیا۔ دُولہا👇🏻
نے چَلتے چَلتے پُوچھا، کیا ہَم اَپنی اِسلامِک میرِج کو شِمپین سے celebrate کَر سَکتے ہیں؟
بِہرحَال، تَاخیر سے آنے کی مَعذِرَت۔ (شَہاب صَاحِب کا بَیان خَتم ہُوا۔)
لَنچ کے بَعد بَرنی صَاحِب، شَہاب صَاحِب کو کَار پَارک میں اِپنی کَار تَک چھوڑنے گَئے۔👇🏻
لوٹے تو مُجھ سے وہ جُملہ ضَبط نہ ہو سَکا جو لَنچ کے دَوران بھی ذِہن سے زُبان تَک آنے کے لیے بَڑے زور سے کَھد بَدا رَہا تھا:
And all this happened in just 30 minutes!
نہ جَانے مَیں نے یہ کِہنا بھی کیوں ضَرُوری سَمجھا کہ لَفظ نِکاح کَبھی تَنہا اِستعمال نہیں کَرنا چَاہیے۔👇🏻
عَقدِ نِکاح کِہنا چاہیے۔ اِس لیے کہ نِکاح کے لُغوی مَعنی مُجَامِعَت اور مُباشرَت ہیں۔
بَرنی صَاحِب نے مُنہ سے تو کُچھ نہیں کَہا مَگر اُن کی پیشانی پَر آزُردَگی کی شِکنیں دیکھیں تو پیر بَھائی اُٹھ کر ٹَائِلٹ چَلے گَئے۔ مَیں بھی اَپنا سَا مُنہ اور👇🏻
اَپنے سے ہی دونوں جُملے لے کَر شیشے کی دیوَاروں والے حُجرے میں، جِسے مَیں fish bowl کِہتا ہُوں، اَپنی دَانِست میں رُوپوش ہو گَیا۔
اَنگریزی میں میرے مُختَصر اور مَخملیں کَمِنٹ کا پَس مَنظر یہ تھا کہ کِسی دَانا کا قَول ہے کہ فِکشَن نِگار کو کَبھی آٹو بَایُوگرافی یَا👇🏻
کِسی وَاقعہ کی رُوداد نہیں لِکھنی چَاہیے۔ وَجہ یہ کہ اُس کا خَلَّاق قلَم تو حَاشیہ آرائی، پیوند کَاری، رَنگ آمیزی، فَسانہ آفرینی اور حک واِضافے کا عَادِی ہوتا ہے۔ وہ اَپنی تَخلیقی اُپج کو دَخل دَراَصلّیَت وحَقیقَت سے کِسی طَرح باز نہیں رَکھ سَکتا۔
مَیں یہ نہیں کِہہ سَکتا👇🏻
کہ وہ اِن کَرامات کی سَچَّائی پَر یَقین رَکھتے تھے یَا نہیں۔ تَاہَم یہ بِالکُل عَیاں تھا کہ اُن کے آبگینہِ دوست دَاری کو ٹھیس لَگی ہے۔
کُچھ دِن بَعد شَہاب صَاحِب پَاکِستان واپَس چَلے گَئے۔ اُن کے جَانے کے بَعد بَرنی صَاحِب نے آغا حَسن عَابدی صَاحِب سے اَپنی اِس تَجویز کی👇🏻
مَنظُوری حَاصِل کَر لی کہ شَہاب صَاحِب کو B.C.C.I فَاؤنڈیشَن کی جَانِب سے سَاڑھے چَار ہَزار رُوپے مَاہوَار وَظیفے کے عِلاوَہ ایک کَار مَع پِٹرول اور ڈرائیور اُن کے اُردَل میں تَعینات کَر دِی جَائے۔ اِس کی اِطّلاع شَہاب صَاحِب کو بَذریعَہ خَط دِی گَئی، جِس کا تُرنت جَواب👇🏻
آیا کہ کَرم گُستری کا شُکریَہ۔ صُورتِ اَحوال یہ ہے کہ سَرکارِی پِنشَن گو قَلیل ہے مَگر میری ضَرُوریَات قَلیل تَر ہیں۔ رَہی کَار، تو مَیں صِرف اَپنی بَہن کے گَھر آتا جَاتا ہُوں جِس کے لیے کار کی ضَرُورَت نہیں پَڑتی۔ قَطع نَظر اِن مُراعات کے جِن سے مُستَفید نہیں ہو👇🏻
سَکتا اَگر B.C.C.I کو کِسی کام کے سِلسِلے میں میری خِدمَات دَرکار ہُوں تو ہَمہ وَقت حَاضِر ہُوں۔ بَغیر کِسی مُشاہَرے، وَظیفے یَا اِعزازیے کے۔
ذَرا غَور کیجیے۔ ہَمارے ہَاں اَیسے کِتنے لوگ ہیں جو ریٹائِرمِنٹ کے بَعد اَیسے غیر مَشرُوط وَظیفے اور بِن مَانگی مُراعَات کو👇🏻
ایسی بے نیازی سے رَد کَر دیں۔

شَامِ شِعرِ یَاراں
مشتاق احمد یوسفی

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hͥuͣmͫmera Rajpนt (اماں بابا کی شہزادی😍😍)

Hͥuͣmͫmera Rajpนt (اماں بابا کی شہزادی😍😍) Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

24 Dec
9 سال قبل آج ہی کے دن ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے تاریخ عالم میں پاک سرزمین کے نظام عدل کو "😓 کمزور اور بے حس " ثابت کر کے رکھ دیا
24 دسمبر 2012ء کی ایک یخ بستہ رات تھی جب 20سالہ نوجوان شاہ زیب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ کا ولیمہ اٹینڈ کر کے گھر آ رہا تھا، راستے👇🏻
میں سندھ کے تالپور گھرانے کے چشم و چراغ سراج تالپور نے ان میں سے ایک لڑکی کو چھیڑنا شروع کیا۔ لڑکی کے بھائی شاہ زیب خان نے اسے منع کیا، جھگڑا ہوا اور تالپور کو وہاں سے جانا پڑا۔ لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی
سراج تالپور اپنے دوست، سندھ کے جتوئی👇🏻
خاندان کے بگڑے چشم و چراغ شاہ رخ جتوئی اور دو مزید دوستوں کو لے کر ان کے گھر آیا، پھر سب کی آنکھوں کے سامنے 25 دسمبر 2012ء کو شاہ زیب خان کو شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے سیدھے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے
طالب علم شاہ زیب کے قتل پر سوشل میڈیا👇🏻
Read 23 tweets
16 Dec
ایک عُقاب کی عمر تقریباً 70 سال ہوتی ہے اور اس عمر تک اسے پہنچنے کے لئے نہایت تکلیفوں 'مشکلات اور کٹھن راستوں سے گزرنا پڑتا ہے جب اُس کی عمر چالیس سال ہوتی ہے تو سب سے پہلے اُس کے پنجے جس کی مدد سے وہ شکار کو دبوچتا ہے کُن ہو جاتے ہیں اس کے بعد اُس کی وہ جونچ ٹیڑھی ہو جاتی ہے👇🏻
اور عُمر گزرنے کے ساتھ ساتھ اُس کے وہ پر جن کی مدد سے وہ آسمان کی بلندیوں کو چھوتا ہے وہ اتنے بھاری ہو جاتے ہیں کہ اس کے سینے کیساتھ چِپک جاتے ہیں ان سب مشکلات کے ہوتے ہوئے شاہین کے پاس صرف دو راستے ہوتے ہیں پہلا راستہ کہ وہ اپنی موت کو تسلیم کر لے ہمت ہار جائے اور مر👇🏻
جائے دوسرا راستہ 150 دن کی محنت یعنی پانچ مہینے کی محنت کے لئے تیار ہو جائے آپ کا کیا خیال ہے شاہین کون سا رستہ چُنے گا ۔
جی بلکل شاہین ہار نہیں مانتا وہ اپنے آپ کو پانچ مہینے یعنی 150 دن کی محنت کے لئے تیار کرتا ہے وہ پہاڑوں میں چلا جاتا ہے اور پہاڑوں میں👇🏻
Read 13 tweets
15 Dec
اہل سعودیہ, پابندی تبلیغ........

اس امید سے لڑ رہا ہوں جبر کے اندھیروں سے
طلوع جو سحر ہوگی وہ سحر پھر ہماری ہوگی

اہل سعودیہ نے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کی ہے ذاتی فعل ہوا لیکن انہوں نے درحقیقت تمام مسالک کے علماء کو روک کر مذہبی آزادی چاہی ہے جو انکے لئے تو پشیمانی👇🏻
سبب بنے گی یا نہیں لیکن مقدس مقامات بارے پریشانی ضرور ھمیں ہوئی ہے وہ ذکر کی تبلیغ واھمیت بھلانا چاہتے ہیں
فرمانِ نبویﷺ ہے کہ تیری زبان ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رہے( ترمذی)
کوئی حد نہی ذکر کی زیادہ ہو یا کم لیکن ذکر کیا جائے؟
الله پاک کا حکم بہی ہے میرا ذکر بہت زیادہ کرو👇🏻
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
(الاحزاب:41)
اے ایمان والو! اللہ کا بہت زیادہ ذکر کیا کرو
زیادہ کا مطلب جس کی حد نہی ہے جس جس کو جتنی طاقت ہے کرے 100۔ کرے 200 کرے 1000 کرے یا 70000 ہزار کرے یا پہر ایک لا کھ کرے
اس مین کوئی پریشانی وبدعت تو نہیں ہوئی ہے توحدیث قرآن میں ہے,👇🏻
Read 7 tweets
14 Dec
نشہ چاہے کوئی سابھی ہو حرام ہے
اور حرام چیزیں کبھی سکون وراحت نہیں بنتیں💯
یہ حالیہ واقعہ ملزمہ رباب نے اپنے شوہر سہیل شیخ کو بے رحمی سے قتل کرڈالا (شوہر آئس کانشہ خود بھی کرتاتھا) یہ بھی آئیسں کے نشہ کی کوئی سنکی دماغ بیماری رکھتی تھیں یابے حد نشہ کرلینے کی وجہ سے اس👇🏻
حال پہنچی کچھ شکوک ظاہر نا کریں تو بہتر تحقیات جاری ہیں
ویڈیو وائرل ہوئی ہیں تصاویر اور ویڈیو میں اس ظالم عورت نےجسم کے ٹکڑےکاٹ کاٹ,سر دھڑ سے ہی مرحوم شوہر کا کاٹ دیا
(وه پوسٹ کا حصہ نہیں بنارہی)البتہ ان کلپس اسکی ذہنی حالت بخوبی اندازہ کریں یہ قتل کرنے کے بعد پرسکون سوگئی👇🏻
اور اہلکاروں نے اسے بمشکل جگایا
ابتدائی ویڈیوز یہ کچھ سمجھ ہی نہیں رہی کہ اس نے ایک ناحق انسان کی جان لے لی
پوسٹ کسی آئس نشہ کرنے والے کی نظر سے گزرے تو میری🙏 اورتمام قارئین🙏 کی جانب سے التماس
" زندگی کی قدر کریں اکیلے آئے ہیں اکیلے واپس جانا خونی رشتوں کو تکلیف دے👇🏻
Read 4 tweets
14 Dec
یہ واقعہ دجالی فتنوں کے پیروکاروں کیلئے بے حد تکلیف🔥 کا باعث بنتا ہے دارلعلوم کراچی کے حوالاجات اور کئی بار لکھا گیا پڑھیں اور دجالی راہ کے فتنوں کو نکلیف دیں جب ایک خاتون امام مہدی کے پیچھے کراچی کے عوام نے جمعے کی نماز پڑھی ۔
وہ سرکاری مہمان بھی تھیں ( 1970 کا ایک تاریخی👇🏻 ImageImage
واقعہ)

(زہرا فونا امام مهدی کی امی جان )

یہ سن 70 کی بات ہے کہ جب انڈونیشیا میں صدر سوہارتو کی حکومت تھی اور پاکستان میں جنرل یحیٰی خان کا مارشل لاء تھا انڈونیشیا کی ایک خاتون زہرہ فونا نے حضرت مہدی ؑ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
اس کا کہنا تھا کہ اس کے رحم میں پرورش پانے👇🏻
والا بچہ حضرت مہدیؑ ہے
پھر یوں ہوا کہ
وہ لوگوں کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہو گئی کیونکہ اسکے پیٹ سے کان لگا کر سننے پر اذان اور تلاوت قران کی آواز آتی تھی اور پھر کچھ یوں ہوا کہ
یہ خبر پورے انڈونیشیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
جب یہ خبر انڈونیشی حکام تک پہنچی تو سب👇🏻
Read 17 tweets
12 Dec
"حقائق.... موازانہ... بیانیہ اور عقل بند پٹواری "

معاملات کو دیکھنے اور سمجھنے کا ایک طریقہ ہے سب حاجی کہیں ہو نہیں سکتے غلطیاں بھی ہوئی ہونگی گزرے ادوار لیکن
سچ یہی کہ موجودہ ادوار میں سرفخر سے بلند کرنے والے یہی ادارے بچ گئے جنہیں پاکستان کا برینڈ کہا جاسکتا ہے👇🏻
لامحالہ کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہونگی لیکن موجودہ وقت میں ہمیں حفاق وتحقیق کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا سمجھنے دیکھنے کے اسی طریقے کو جسے Multi dimensional approach کہتے ہیں اس صلاحیت کو جلا دٸیے بغیر انسان اس گھوڑے کی طرح بھاگ ہی سکتا ہے جس کی آنکھوں پر کھوپے باندھ کر Tunnel vision👇🏻
تک محدود کر دیا جاتا ہے
کیا آپ نے کبھی اس حقیقت کی توصیف کی ہے کہ اس دنیا میں صرف ایک ہی ملک ایسا ہے جس کے ایک ادارے نیں ایسی Excellence حاصل کر لی ہے کہ ایک سپر پاور چین اس کی اٸیر فورس کے ساتھ مل کر شاہین سیریز کی باہمی مشقیں کرتا ہے اور اس کے علاوہ Deep sea👇🏻
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(