" تزکیہ نفس "
تزکیہ نفس کیا ہے ؟
کیوں ضروری ہے ؟
اللہ نے نفس کا تزکیہ کرنے والوں کو کیوں کامیاب قرار دیا ہے ؟
سورہ شمس میں اللہ فرماتا ہے:
"اور ہم نے نفس کو تخلیق کیا، پھر اس میں بدکاری اور پرہیز گاری ڈال دی، بیشک مراد کو وہی پہنچا جس نے نفس کو پاک کیا"
سورہ ملک میں اللہ 🔻
فرماتا ہے:
"اللہ نے زندگی اور موت کو اس لئے تخلیق کیا کہ تمہارے اعمال کی جانچ کر سکے"
اب ان دونوں آیات کی روشنی میں آپ سمجھ چکے ہیں کہ روح جو ازل سے ہے
وہ ایک شفاف شیشے کی مانند ہے
اللہ نے تمام روحیں ایک ہی وقت میں تخلیق فرمائیں اور پھر ان سے"الست بربکم" کا عہد لیا
اس کے بعد ان🔻
روحوں کو کائنات میں پھیلے مختلف جہانوں میں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا
اس زمین پہ سب سے پہلے آدم کو تخلیق کر کے بھیجا گیا
اور آدم سے آگے نسل انسانی کی افزائش کا یونیورسل طریقہ رائج کر دیا
یہاں یہ یاد رہے کہ آدم علیہ السلام کی روح بھی پہلے سے موجود تھی
آدم علیہ السلام کو زمین پر 🔻
بھیجنے سے پہلے زمین کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا
انہیں نفس یعنی جسم و جان عطا کی گئی، انہیں زمین کے متعلقہ تمام ضروری علوم سکھائے گئے
اور مکمل تیاری و تربیت کے بعد زمین پر بھیجا گیا
اس کی مثال آج کے دور میں سمجھنا بہت آسان ہے
کہ جب زمین سے کسی کو خلا میں بھیجا جاتا ہے تو🔻
اسے مخصوص تربیت دی جاتی ہے
خلا کے تقاضوں کے مطابق لباس پہنایا جاتا ہے اور خلا میں تیرتے ہوئے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کو انجام دینا سکھایا جاتا ہے
یہی تربیت آدم علیہ السلام کو بھی زمین پہ آنے سے پہلے دی گئی
زمین پہ نوع انسانی کا دور شروع ہوا
ساتھ ہی نبوت اور ولایت کا نظام 🔻
بھی رائج کر دیا گیا
مختلف انبیا اپنے ادوار میں اس دور کی ضروریات کے مطابق اللہ تعالیٰ کی طرف سے زمین دنیا پر زندگی گزارنے کی ہدایات اس وقت کے لوگوں تک پہنچاتے رہے
اب یہ بات بھی سمجھنے سے تعلق رکھتی ہے کہ اللہ نے اپنی مخلوق سے براہ راست رابطہ کیوں نہ کیا ؟
مخلوق خدا کی ہدایت 🔻
کیلئے انبیا و اولیا اور آسمانی کتابوں سے کام کیوں لیا ؟
یہ نکتہ آپ کو اس تھریڈ کے آخر میں خود ہی سمجھ آ جائے گا
قرآن کی روشنی میں آپ زندگی کی تخلیق کا مقصد جان چکے ہیں
اور یہ بھی جان چکے ہیں کہ اللہ نے شر اور خیر کو آپ کے وجود میں رکھا ہے
یعنی built-in ہے
اب اپنے نفس سے برائی🔻
یعنی شر کا نکالنا یہ تزکیہ نفس کہلاتا ہے
اس کیلئے انبیا کرام کی طرف سے شریعت اور اولیا کرام کی طرف سے طریقت ہے
شریعت آپ کے ظاہر کو صاف ستھرا کرتی ہے
اور طریقت آپ کو باطنی پاکیزگی عطا کرتی ہے
اللہ فرماتا ہے کہ وہ تمہارے لباس اور حلیے نہیں دیکھتا
وہ تمہارے دل دیکھتا ہے
اور دل کی🔻
پاکیزگی طریقت کے رستے پر چل کر ہی حاصل ہوتی ہے
یہ ذہن نشین کر لیں کہ شریعت و طریقت دونوں منجانب اللہ ہیں
اور طریقت کلی طور پر شریعت کے تابع ہیں، اولیا کرام مختلف انبیا کی سنت پر کام کرتے ہیں
اور مخلوق خدا کی روحانی رہنمائی کرتے ہیں
یہ روحانی رہنمائی کا مطلب روح سے کثافت یعنی 🔻
شر کی گندگی صاف کرنا ہوتا ہے
اور یہ قطعی طور پر آسان نہیں ہے
انسان کو اس دنیا میں کھیل تماشے کیلیے نہیں بھیجا گیا ہے
اس کی تخلیق کا اصل مقصد اپنی شناخت ہے
اور شناخت تب حاصل ہو گی جب وہ اپنی روح کو اپنے نفس کو پاک کر لے گا
جب نفس پاک ہو گا تو سب حجابات ہٹ جائیں گے
اور زمین و🔻
آسمان کے سب اسرار سمجھ آ جائیں گے
پھر اللہ کی تجلیات کا مشاہدہ ہو گا
اور ابدی زندگی حاصل ہو جائے گی
جیسا کہ حضرت سلطان باہو نے فرمایا :
مرن تو اگے مر گئے باہو جنہاں کیتی نیک کمائی ہو
بلھے شاہ نے فرمایا:
وے بلیہا اساں مرناں ناہیں گور پیا کوئی ہور
یہ تزکیہ نفس ہی ہے جو آپ کو 🔻
اللہ کی نیابت عطا کرتا ہے
جو کائنات کو آپ کیلئے مسخر کر دیتا ہے، آپ کو اللہ کے مقبول بندوں میں شامل کر دیتا ہے
اللہ پھر آپ کی زبان سے بولتا ہے
آپ کی زبان کن کی طاقت حاصل کر لیتی ہے
اللہ آپ کے ہاتھ پاؤں بن جاتا ہے
اور آپ کا اس سے براہ راست رابطہ ہو جاتا ہے
اب آپ یقیناً سمجھ گئے🔻
کہ اللہ پاک ہے
اور پاک روحوں سے رابطہ رکھتا ہے
جن روحوں پہ کثافت یعنی شر کی غلاظت ہوتی ہے
وہ اس قابل نہیں ہوتیں کہ اللہ کی تجلیات کا مشاہدہ کر سکیں
یہی وجہ تھی کہ اللہ نے انبیا و اولیا کو اپنے کام کیلئے چنا
کیونکہ یہ سب پاک روحوں والے تھے
انبیا کو اللہ نے اپنی عطا سے 🔻
معصوم پیدا کیا جب کہ اولیا کرام نے یہ منزل کڑی مشقت ،مجاہدے ،عبادت و ریاضت سے حاصل کی
نبوت کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد ولایت کیلئے سلاسل کا نظام مولا علی علیہ السلام نے ترتیب دیا
اور پھر اولیا کرام اپنی خانقاہوں میں لوگوں کی روحانی تربیت کرتے
ان کے اندر اوصاف حمیدہ پیدا کرتے روح 🔻
کو آئینے کی مانند شفاف کرتے
حسد،بغض،کینہ ،تکبر سب نکال باہر پھینکتے
اور پھر اسے خلافت کی دستار پہنا کر کسی علاقے میں روانہ کرتے جہاں وہ لوگوں کو دین بھی سکھاتا اور تزکیہ نفس کی تربیت بھی دیتا
یہ مقدس نظام اب بھی ویسے ہی جاری ہے جیسا کہ ازل سے تھا
بیشک بہت سے دنیا دار رانگ 🔻
نمبرز اس طرف آ چکے
مگر اصل مشن کا محافظ اللہ ہے جو کامیابی سے جاری ہے
تزکیہ نفس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ ولی اللہ ہی بن جائیں گے
اولیا کی تو ایک مخصوص تعداد ہے جو نہ گھٹتی ہے اور نہ بڑھتی ہے
ان میں سے جب کوئی پردہ کرتا ہے
تو اس کی جگہ لینے والے کی تربیت مکمل ہو چکی ہوتی 🔻
ہے وہ اس کی جگہ سنبھال لیتا ہے
اور یہ اللہ کے حکم سے قیامت تک چلتا رہے گا
تزکیہ نفس انسان کی اپنی کامیابی کیلئے ضروری ہے
اگر اس جہان میں آپ نہیں کریں گے تو اگلے جہان میں جا کر کرنا پڑے گا
جب تک روح اس معیار تک نہیں پہنچے گی کہ جو اللہ چاہتا ہے
مشقت جاری رہے گی
اور سب سے آسان🔻
اس دنیا میں ہے
ترکیہ نفس کے بغیر نہ تو اپنا آپ سمجھ آتا ہے ، نہ ولایت سمجھ آتی ہے
نہ مولا علی علیہ السلام کی شان کا پتہ چلتا ہے اور نہ ہی نبی کریم ﷺ کا مقام سمجھ آتا ہے
اللہ تو پھر محمد ﷺ و مولا علی علیہ السلام کے بغیر آپ پر مہربان ہوتا ہی نہیں
اور یہ دوڑ اپنی اپنی ہے
آپ 🔻
نےمختلف تواریخ پڑھی ہیں
ہمارے ہاں یہ قدیمی طریقہ ہے کہ لوگ کسی نیک بزرگ کے بیعت ہوتے ہیں
اور وہ انہیں نفس کو پاک کرنے طریقے سکھاتا ہے
ہر روح پہ کثافت مختلف ہوتی ہے
ایک مرشد کامل کو سب حال معلوم ہوتا ہے ، اس لئے وہ ہر مرید کی تربیت الگ انداز سے کرتا ہے
صوفی ازم کیا ہے
یہی تو ہے 🔻
کہ آپ شریعت محمدی کے تقاضوں کے مطابق طریقت کے ذریعے تزکیہ نفس حاصل کریں اور وہ سب کچھ پا لیں جس کیلئے اللہ نے آپ کو تخلیق کیا ہے
اور اپنے نائب ہونے کا حق بھی ادا کر دیں
بقول علامہ اقبال
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
اس کائنات میں 🔻
اللہ نے صرف پانچ نفوسِ قدسیہ یعنی پنجتن پاک کو ایسی روحیں عطا فرمائیں جو ہر قسم کے شر و نجاست سے پاک ہیں
یہی وجہ ہے کہ ان پہ ہر وقت درود و سلام پڑھا جاتا ہے
انبیا کرام کو معصوم پیدا کیا
یعنی ان کی سرشت میں گناہ نہیں لکھا
یہ اللہ کی عطا و تقسیم ہے
جو اس کی اپنی حکمت و دانائی کے🔻
مطابق ہے
اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو نفس کی پاکیزگی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
نفس کی پاکیزگی کی جانب ہم بڑھیں گے تو حلال حرام اور گناہ ثواب کا فسلفہ بھی سمجھ لیں گے
بلکہ کائنات ہی سمجھ لیں گے
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

31 Dec 21
نماز کی امامت کیلئے پابند صوم و صلوٰۃ اور قرآن کی کچھ سورتیں و نماز کے کچھ ضروری مسائل معلوم ہونا کافی ہے
نکاح پڑھانے کیلئے ایجاب و قبول اور گواہان شرط ہیں
جنازہ کوئی بھی بالغ مسلمان پڑھا سکتا ہے، اور یہ سب محض ایک ہفتے میں اچھی طرح یاد کیا اور سمجھا جا سکتا ہے، ہماری مگر 🔻
نااہلی اور بدقسمتی ہے
کہ بیس سال لگا کر ماسٹرز کر لیں گے مگر بیس دن لگا کر دینی فرائض و واجبات کی ادائیگی کا طریقہ نہیں سیکھیں گے
اس کا نقصان یہ ہوا کہ الگ سے ایک مذہبی طبقہ وجود میں آ گیا
جس کا کہ اسلام میں کوئی تصور کیا گمان تک بھی موجود نہیں ہے
ہم نے ہندوؤں اور عیسائیوں 🔻
سے متاثر ہو کر پادری اور پجاری کی طرح پیشہ ور مولوی بھرتی کر لئے
کوئی خوشی ہو غمی ہو
مولوی کو بلاؤ !
ارے کیوں بھائی ؟
آپ خود مسلمان نہیں ہیں کیا ؟
اگر ہیں تو اپنے دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے کسی باہر کے شخص کو کیوں بلا رہے ہو ؟
اس قابل کیوں نہیں ہو کہ اپنے بچے کے کان میں 🔻
Read 10 tweets
31 Dec 21
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اعلان نبوت سے آخری سانس تک اسلام کی خدمت کرتے رہے
ان کی تین نسلیں صحابی تھیں
اور قرآن میں ان کی شان میں گیارہ آیات نازل ہوئیں
صحابہ کے مجموعی فضائل جو قرآن میں بیان ہوئے ان کو سب حاصل تھے
نبی کریم ﷺ کی اطاعت کیسے کی جائے
اس کیلئے سیدنا ابوبکر 🔻
صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی بہترین مثال ہے
مگر ہمارے ہاں ملا لوگ بے حس ہو چکے
ہر چیز کو دھندہ اور تجارت بنا چکے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا دن بھی فرقہ پرستی اور نمائش کیلئے منایا جاتا ہے
جی ہاں جب یزید بن معاویہ کو امیر المومنین کہنے والے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کا 🔻
دن منائیں گے تو کیا سمجھا جائے ؟؟
جب ایک بڑی جماعت معاویہ بن ابو سفیان کا تو عرس منائے
اور نبی کریم ﷺ کے یار اور وفادار دوست کا صرف دن منائے
تو کیا سمجھا جائے ؟؟
مجھ پہ الزام آتا ہے
کہ میں فرقہ پرستی پہ لکھتا ہوں
ارے بھائیو !
یہ ہماری منافقت ہے
جس پہ بات کرتا ہوں
سیدنا ابوبکر 🔻
Read 5 tweets
29 Dec 21
" آلودگی/ pollution "
آلودگی ،فارسی لفظ "آلودہ" سے نکلا ہے جس کے معنی " گندہ" ہیں
آلودگی کے بارے میں آپ بچپن سے پڑھتے چلے آ رہے ہیں کہ آلودگی کیسے ماحول کو گندہ کرتی ہے اور ہمارا جینا دوبھر کر دیتی ہے
آلودگی کی چار بڑی قسمیں ہیں جن پر ہم آج باری باری اندھیرا ڈالیں گے کہ یہ 🔻
روشنی ڈالنے سے اور نمایاں ہو جاتی ہے
آلودگی کی قسمیں یہ ہیں :
1: سیاسی آلودگی
2: انتہا پسندی کی آلودگی
3: تجارتی آلودگی
4: جہالت کی آلودگی
اس کے علاؤہ بھی آلودگی کی بے شمار چھوٹی چھوٹی قسمیں ہیں مگر سب سے بڑی اور خوفناک قسمیں یہی ہیں
سب سے پہلے ہم سیاسی آلودگی پہ بات کرتے ہیں🔻
سیاسی آلودگی :
یہ آلودگی پاکستان میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے
ہر سال مختلف سیاسی جماعتوں سے بہت سا سیاسی کچرا برآمد ہوتا ہے اور دوسری سیاسی جماعتوں میں گھس جاتا ہے
اس سیاسی کچرے نے قیام پاکستان سے اب تک ماحول کو سخت آلودہ کر رکھا ہے، سیاسی آلودگی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر گندہ 🔻
Read 15 tweets
29 Dec 21
ٹویٹر پہ طویل تحریریں یعنی تھریڈز لکھنے والے بہت تھوڑے لوگ ہیں
خصوصاً اردو زبان پہ تو بہت کم لوگوں کو عبور حاصل ہے
اب جو دو چار خود سے لکھتے ہیں
وہ یقیناً تحقیق و تدوین کے بعد اپنی علمی صلاحیت و قابلیت کے مطابق لکھتے ہیں
اور ان تحریروں پر تنقید صرف وہی کر سکتے ہیں جو لکھنے 🔻
والے سے زیادہ علمی استعداد رکھتے ہوں
کہ جس کی مدد سے وہ تحریر کی خوبیاں و خامیاں الگ کر سکیں
اور فنی و حوالہ جاتی نقائص کی نشاندھی کر سکیں
یہ ایک درست اور مثبت اپروچ ہے
جو ذوق مطالعہ اور قوت مشاہدہ کی عکاس ہے
ایسے لوگ مگر لکھنے والوں سے بھی کم ہوتے ہیں
کچھ لوگ ایسے ہیں جو 🔻
تحریر پڑھنے کے بعد اس کے کسی حصے کو اچھی طرح سمجھنے کیلئے سوال اٹھاتے ہیں
یہ بھی مثبت رویہ ہوتا ہے
اور اس سے وہ اپنی تسلی کر لیتے ہیں
کچھ لوگ مگر تحریر کو اپنے فرقے، پارٹی یا نظریے کی عینک سے پڑھتے ہیں اور جو ان کے مطابق نہ ہو
اسے رد کر دیتے ہیں
یا اس پہ فضول نکتہ چینی کرتے ہیں🔻
Read 6 tweets
28 Dec 21
نبی کریم ﷺ کے دور سے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور بالکل مختلف تھا
سینکڑوں نئی چیزیں وجود میں آ چکی تھیں، درجنوں نئے محکمے بن چکے تھے
ایڈمنسٹریشن کا ایک منظم ڈھانچہ ترتیب پا چکا تھا
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا دور معاشی اصلاحات کا دور تھا
ریاست ایک بڑی معیشت بن کر 🔻
ابھری اور مولا علی علیہ السلام کے دور تک ایک مکمل اور آئیڈیل فلاحی ریاست کا قیام مکمل ہو چکا تھا
بغاوتوں اور سازشوں کے باوجود یہ انسانی تاریخ کا سب سے بہترین دور تھا جس میں عوام کو کہیں کوئی مسائل درپیش نہ تھے
اور نہ ہی کوئی بھوکا سوتا تھا
اگلے سات سو سال تک مسلمان علم و تحقیق 🔻
و جدت سے جڑے رہے
اور دنیا پہ حکومت کرتے رہے
مسلمانوں کو سب سے مہذب اور روشن خیال قوم سمجھا جاتا تھا
جو کہ حقیقت تھی
مگر پھر طالبان ٹائپ ملا آ گئے
اور شریعت کی آڑ میں ایسے احکامات نافذ کرنے لگے
جنہوں نے مسلم تہذیب کو یا تو جمود کا شکار کر دیا
یا اور پیچھے دھکیل دیا
نبی کریم ﷺ 🔻
Read 6 tweets
27 Dec 21
" وقت کیا ہے ؟"
وقت اللہ کی تخلیق ہے
صدیاں،عشرے،سال،مہینے،دن، پہر،گھنٹے، منٹ اور سیکنڈ وقت کی پیمائش کے پیمانے ہیں اور یہ بھی اللہ کی تخلیق ہیں
اللہ نے قرآن میں دن اور رات کی تخلیق کا ذکر بار بار کیا
فجر،چاشت ،عصر اور رات کے وقت کی قسم بھی کھائی
اللہ سورہ یونس اور سورہ ہود 🔻
میں فرماتا ہے کہ ہم نے اس کائنات کو چھ دن میں تخلیق کیا
اور اس وقت ہمارا عرش پانی پر تھا
اس سے ظاہر ہوا کہ وقت کی تخلیق اس کائنات کی تخلیق سے بھی پہلے کی ہے
اور ایک اہم ترین نکتہ ذہن نشین کر لیں
کہ وقت ایک جگہ ہی کھڑا ہے
ہم وقت میں سے گزر رہے ہیں
چونک گئے ناں ؟
کوئی نئی بات 🔻
سننے کو ملے تو یہی لگتا ہے
جی ہاں وقت اپنی جگہ کھڑا ہے
ہم وقت گزار رہے ہیں یا وقت میں سے گزر رہے ہیں
اگر آپ چوتھی ڈائمینشن میں وقت میں سفر کے قابل ہو سکیں تو آپ ماضی میں وہاں تک جا سکتے ہیں کہ آدم علیہ السلام کی مٹی گوندھے جانے کا مشاہدہ کر سکیں
اور مستقبل میں اتنا آگے جا سکتے🔻
Read 20 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(