" بحث برائے بحث"
ایک دوست کچھ دن پہلے گھر تشریف لائے ، ان کی آمد کا مقصد مذہبی جماعتوں ، تنظیموں اور شخصیات پر تنقید کے حوالے سے مجھ سے استفسار کرنا تھا
انہوں نے آتے ہی مجھ پر متعصب ہونے کا الزام لگایا اور اپنے فرقے کے علما کی لمبی چوڑی شان بیان فرما دی
محترم دوست پیشے کے 🔻
لحاظ سے ڈاکٹر ہیں
ان کی آدھے گھنٹے کی تنقیدی تقریر سننے کے بعد میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ کی گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ کچھ مخصوص مولوی صاحبان کو سنتے ہیں
انہوں نے اقرار کیا اور اس پہ فخر کا اظہار کیا
میں نے مزید پوچھا کہ محترم آپ فرمائیے کہ آپ کا اپنا کیا مطالعہ ہے ؟
کیا آپ نے 🔻
قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھی ہے ؟
کہنے لگے جی بالکل کنز الایمان روز پڑھتا ہوں
میں نے ان سے قرآن کے حوالے سے کچھ بنیادی سوالات کئے
جیسا کہ قرآن کتنے عرصے میں نازل ہوا
مکی سورتیں کتنی ہیں، مدنی کتنی ہیں
کون سی سورت کس موقع پر نازل ہوئی، غزوہ بدر کا ذکر کس سورہ میں ہے
بیعت رضوان کا🔻
بیان کس سورت میں ہوا ہے
اور قرآن کو موجودہ ترتیب میں کس نے شائع کیا ؟
انہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں تھا ۔ پھر ان سے پوچھا کہ کون سی تفسیر پڑھی ہے ؟
تو انہوں نے کہا کہ وہ بھول گئے ہیں کافی عرصہ پہلے پڑھی تھی
پھر ان سے پوچھا کہ آپ کو یاد ہے کہ صحاح ستہ میں کون کون سی کتابیں 🔻
شامل ہیں ؟
اور آئمہ صحاح ستہ کے نام کیا ہیں ؟
انہوں نے ایک دو بتائے
پھر ان سے عرض کیا کہ آپ نے تاریخ کی کوئی مشہور کتاب پڑھی ہے ؟
جیسے تاریخ طبری، تاریخ ابن خلدون، تاریخ ابن کثیر، تاریخ الخلفاء، تاریخ دمشق وغیرہ ؟
انہوں نے اعتراف کیا کہ وقت کی کمی کے سبب کبھی پڑھ نہیں سکے 🔻
مزید دو چار سوالات کے بعد ان کی بیٹری ختم ہو گئی اور وہ مان گئے کہ وہ قرآن و حدیث و تاریخ کا کوئی خاص علم نہیں رکھتے اور بس مختلف مشہور علما کی تقریریں سن سن کر ان کے دلائل رٹ رکھے ہیں
اور انہی کو لے کر بحث کرتے رہتے ہیں
اگلی پچھلی کسی بات کا پتہ نہیں ہوتا بس جتنا پتہ ہوتا ہے🔻
ہے اسی پہ اڑ جاتے ہیں
یہ بحث برائے بحث بعض اوقات تعلقات میں خرابی کا سبب بن جاتی ہے
حاصل مگر کچھ نہیں ہوتا
یہ دوست مجھ سے خفا تھے اور سمجھانے کی غرض سے آئے تھے
مگر جاتے ہوئے گلے مل کر گئے
اور میرے مؤقف کو درست تسلیم کیا
میں نے ان کی تسلی کیلئے کتب کا ڈھیر ان کے سامنے رکھ دیا 🔻
اور انہیں کہا کہ اپنے دلائل کو ان کتابوں سے ڈھونڈیں اور مجھے غلط ثابت کر دیں
یہ واقعہ شئیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے ہاں اکثریت کا یہی رویہ ہے
ان سے آپ پوچھیں کہ حضرت آخری کتاب کون سی پڑھی تھی
تو وہ نام نہیں بتا پائیں گے
کیونکہ اس مصروف اور مادہ پرستی کے دور میں کس کے پاس 🔻
اتنا وقت ہے کہ وہ محض مطالعہ کے شوق میں یا علم کی غرض سے اتنی کتابیں پڑھے ؟
لوگوں کے گھروں میں تو قرآن کے غلاف پہ مٹی کی موٹی تہہ جم جاتی ہے
جو رمضان کے پہلے روزوں میں اتاری جاتی ہے
اور کچھ دن بعد قرآن کو وہیں رکھ دیا جاتا ہے
لوگ دین پڑھتے یا سیکھتے تو ہمارا یہ حال ہوتا کیا ؟ 🔻
یہ ملا ہم پہ مسلط ہوتے کیا ؟
ہمیں عالم اور ملا کا فرق تک معلوم نہیں ہے، بلکہ ہم یہ ہی نہیں جانتے کہ عالم ہوتا کون ہے ؟
ایک عالم کا کرائٹیریا کیا ہے ؟
اور یہ جو سوشل میڈیا پہ زیادہ تر بحث کرنے اور فتوے لگانے والے ہوتے ہیں
ان میں زیادہ تر مدارس کے طلبا، مذہبی جماعتوں کے کارکنان 🔻
اور وہ فرقہ پرست لوگ ہوتے ہیں جن کی گھٹی میں فرقہ ڈال دیا جاتا ہے
انہیں اپنے فرقے کے مطابق دلائل دینے کی تربیت گھر سے ہی مل جاتی ہے
اور یہ جو بچپن میں فرقہ پرست بن جاتے ہیں
یہ پھر کبھی سیدھے نہیں ہوتے
جبکہ ہمارے مدارس تو چلتے ہی فرقہ پرستی کی وجہ سے ہیں
سب کی اپنی اپنی فرنچائزز🔻
ہیں۔ آپ کو تحقیق کرنے والا پڑھا لکھا اور سنجیدہ شخص ڈھونڈنے سے نہیں ملے گا
سب اپنے اپنے دائروں میں بند نظر آئیں گے، اور کوئی ان دائروں سے نکلنا بھی نہیں چاہتا
وہ اپنے فرقوں کو اسلام اور اپنے علما کو پیغمبر سمجھ کر ان کی ہر بات کو حتمی سمجھ کر بیٹھے ہوتے ہیں
ہم اس دور میں زندہ🔻
ہیں جہاں علم ہماری یونیورسٹیوں اور مدارس تک میں دستیاب نہیں ہے
کائنات کے تمام علوم کا منبع قرآن ہے جو کہیں نہیں پڑھایا جاتا
اور نہ ہی کوئی پڑھنا چاہتا ہے
مدارس پڑھائیں گے تو ان کی اپنی فرقہ ورانہ دکانداری بند ہو جائے گی اور یونیورسٹیوں میں پڑھایا جائے گا تو لبرل ناراض ہوں 🔻
گے۔ ہمیں علم دوست رویوں کو اپنانے کی ضرورت ہے
تاکہ ہم بحث سے علم اخذ کر سکیں
کسی کو بحث میں ہرانا محض آنا کی تسکین کیلئے ہوتا ہے
اس سے حاصل کچھ نہیں ہوتا
اور انسان کے بس میں بھی صرف کوشش ہے
علم اللہ ہی عطا کرتا ہے
مجھے بابا کہتے ہیں بیٹا !
کوئی بھی کتاب پڑھنے سے پہلے درود شریف 🔻
پڑھا کرو
تاکہ علم تمہارے لئے نافع ہو
شدت پسند مذہبی رویے ہمارے باہمی اتحاد کو کھا رہے ہیں
اور میں قسم کھا کر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمیں لڑانے والے ملاؤں کیلئے مذہب محض ایک دھندہ ہے
ایک دکان ہے
اور کچھ نہیں ہے
اسلام فرقوں سے پاک ہے
اور فرقے اسلام کا عکس نہیں ہیں
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

7 Jan
" ورد وظیفے"
اوراد و وظائف کا آغاز کب ہوا ؟
اوراد و وظائف کیوں کئے جاتے ہیں ؟
اور ان کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
ورد سے مردا کسی لفظ یا جملے کو کسی مطلب براری کیلئے بار بار دہرانا ہے
اور وظیفہ سے مراد کسی ورد کو مقررہ ساعت و تعداد میں انجام دینا ہے
اوراد و وظائف کا کلچر ہر دور🔻
میں رہا ہے
روحانیت کے متلاشی، غیر معمولی تصرف و طاقتیں حاصل کرنے کے خواہشمند اور روزمرہ زندگی کے مسائل سے چھٹکارا پانے کی آرزو میں مختلف ورد وظیفے کئے جاتے ہیں
قرآن بتاتا ہے کہ جب آدم علیہ السلام شجر ممنوعہ والی خطا کی وجہ سے جنت سے نکال دئیے گئے
تو وہ بہت زیادہ رویا کرتے 🔻
اور اپنی غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے
آخر اللہ نے رحم کھا کر آدم علیہ السلام کو کچھ کلمات سکھا دئیے
آدم علیہ السلام نے وہ پڑھے
اور ان کی توبہ قبول ہو گئی (سورہ بقرہ)
اب یہاں سوال یہ ہے کہ جب اللہ کریم نے معاف کرنا ہی تھا تو کلمات کے ذریعے ہی کیوں معاف کیا ؟
کیا آدم کا رونا 🔻
Read 21 tweets
6 Jan
اللہ رب العالمین ہے
یعنی کوئی اللہ کو مانے یا نہ مانے
کسی کو اس کا شریک ٹھہرائے یا سرے سے ہی اس کا وجود تسلیم نہ کرے
وہ کسی کا رزق بند نہیں کرتا
زندگی نہیں چھین لیتا
نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں
یعنی کوئی آپ کو رسول خدا مانے یا نہ مانے، آپ کے بارے میں جیسا مرضی عقیدہ رکھے 🔻
آپ کی وہ عزت و توقیر نہ کرے کہ جو آپ ﷺ کا حق ہے
نبی کریم ﷺ کی رحمت اس پہ جاری رہتی ہے
آپ ﷺ کی وجہ سے وہ اس دنیا کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہے
مولا علی علیہ السلام مولائے کائنات ہیں
یعنی کوئی آپ کو اپنا مولا مانے یا نہ مانے، آپ سے محبت رکھے یا بغض رکھے
آپ کے بارے میں 🔻
جیسا مرضی خیال رکھے
مولا اس کے مدد گار ہیں
یہی طریقہ اولیا کرام کا ہے
اولیا کرام بغیر کسی مذہبی ،نسلی، لسانی تعصب کے انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہیں
کافر ہو یا مومن کسی سے نفرت نہیں کرتے
ہر چیز پہ انسانیت کو ترجیح دیتے ہیں
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ اپنی مخلوق پہ بلا تفریق 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلافت کے آغاز میں بے شمار دقتیں اٹھانا پڑیں
بغاوت کی کئی کوششیں ہوئیں
سب سے بڑا فتنہ ارتداد تھا
نبی کریم ﷺ کے ہاتھ پہ مسلمان ہونے والے اور ایک عرصہ مسلمان رہنے والے مرتد ہو گئے تھے
ان مرتدین سے جہاد کا ذکر سورہ مائدہ میں کیا گیا تھا ، سیدنا 🔻
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں نے ایک منظم مہم کے ذریعے اسلام سے پھر جانے والوں کو چن چن کر مارا اور جہنم واصل کیا
اسود عنسی، طلحہ اسدی کو نبی ماننے والے تو جلدی مار دئیے گئے
مگر مسلیمہ کذاب کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا
مگر آخر وہ فتنہ بھی ختم ہو گیا
قرآن کے🔻
مطابق سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جماعت حق پر تھی
اور بغاوت کرنے والے باغی اور جہنمی تھے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عمل کو ہی مثال بنا کر بعد کے تینوں خلفاء نے باغیوں کی سرکوبی کی اور انہیں جہنم واصل کیا
خلفائے راشدین چونکہ بعین نبی کریم ﷺ کے 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
علامہ اقبال کی شاعری کے کل گیارہ مجموعے ہیں
یعنی گیارہ کتابیں ہیں
مگر اقبال کی شخصیت اور شاعری پر اس وقت تک ہزاروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں
مقالہ جات تو اتنے لکھے گئے کہ اب مقالہ لکھنے کیلئے مزید کوئی موضوع دستیاب نہیں ہے
دنیا کی کوئی یونیورسٹی نہیں ہے جو اقبال کو نہ پڑھاتی ہو🔻
یا اس نے اقبال پہ کام نہ کیا ہو
پچھلے ستر سالوں سے اقبال نصاب کا لازمی حصہ ہے
کیوں ؟
اقبال کو یہ منفرد اعزاز کیوں ملا ؟
اقبال کی شاعری میں ایسا کیا ہے کہ ہزاروں کتابیں لکھی جا چکیں اور تشنگی باقی ہے ؟
کیوں ؟
کیونکہ اقبال کی شاعری قرآن سے اخذ کی گئی ہے
اقبال نے قرآنی آیات کے 🔻
مفاہیم کو شعروں میں ڈھالا ہے
پوری پوری سورت کا ترجمہ ایک مصرعے میں بیان کر دیا
یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ اقبال کی شاعری لازوال اور آفاقی حیثیت اختیار کر چکی ہے، دنیا کی ہر زبان میں اس کا ترجمہ کیا جا چکا ہے
اور مزید کام جاری ہے
اب ذرا سوچئیے !
اگر ہم قرآن کے پہ تحقیق کرتے ،قرآنی🔻
Read 7 tweets
2 Jan
" تزکیہ نفس "
تزکیہ نفس کیا ہے ؟
کیوں ضروری ہے ؟
اللہ نے نفس کا تزکیہ کرنے والوں کو کیوں کامیاب قرار دیا ہے ؟
سورہ شمس میں اللہ فرماتا ہے:
"اور ہم نے نفس کو تخلیق کیا، پھر اس میں بدکاری اور پرہیز گاری ڈال دی، بیشک مراد کو وہی پہنچا جس نے نفس کو پاک کیا"
سورہ ملک میں اللہ 🔻
فرماتا ہے:
"اللہ نے زندگی اور موت کو اس لئے تخلیق کیا کہ تمہارے اعمال کی جانچ کر سکے"
اب ان دونوں آیات کی روشنی میں آپ سمجھ چکے ہیں کہ روح جو ازل سے ہے
وہ ایک شفاف شیشے کی مانند ہے
اللہ نے تمام روحیں ایک ہی وقت میں تخلیق فرمائیں اور پھر ان سے"الست بربکم" کا عہد لیا
اس کے بعد ان🔻
روحوں کو کائنات میں پھیلے مختلف جہانوں میں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا
اس زمین پہ سب سے پہلے آدم کو تخلیق کر کے بھیجا گیا
اور آدم سے آگے نسل انسانی کی افزائش کا یونیورسل طریقہ رائج کر دیا
یہاں یہ یاد رہے کہ آدم علیہ السلام کی روح بھی پہلے سے موجود تھی
آدم علیہ السلام کو زمین پر 🔻
Read 23 tweets
31 Dec 21
نماز کی امامت کیلئے پابند صوم و صلوٰۃ اور قرآن کی کچھ سورتیں و نماز کے کچھ ضروری مسائل معلوم ہونا کافی ہے
نکاح پڑھانے کیلئے ایجاب و قبول اور گواہان شرط ہیں
جنازہ کوئی بھی بالغ مسلمان پڑھا سکتا ہے، اور یہ سب محض ایک ہفتے میں اچھی طرح یاد کیا اور سمجھا جا سکتا ہے، ہماری مگر 🔻
نااہلی اور بدقسمتی ہے
کہ بیس سال لگا کر ماسٹرز کر لیں گے مگر بیس دن لگا کر دینی فرائض و واجبات کی ادائیگی کا طریقہ نہیں سیکھیں گے
اس کا نقصان یہ ہوا کہ الگ سے ایک مذہبی طبقہ وجود میں آ گیا
جس کا کہ اسلام میں کوئی تصور کیا گمان تک بھی موجود نہیں ہے
ہم نے ہندوؤں اور عیسائیوں 🔻
سے متاثر ہو کر پادری اور پجاری کی طرح پیشہ ور مولوی بھرتی کر لئے
کوئی خوشی ہو غمی ہو
مولوی کو بلاؤ !
ارے کیوں بھائی ؟
آپ خود مسلمان نہیں ہیں کیا ؟
اگر ہیں تو اپنے دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے کسی باہر کے شخص کو کیوں بلا رہے ہو ؟
اس قابل کیوں نہیں ہو کہ اپنے بچے کے کان میں 🔻
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(