" ورد وظیفے"
اوراد و وظائف کا آغاز کب ہوا ؟
اوراد و وظائف کیوں کئے جاتے ہیں ؟
اور ان کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
ورد سے مردا کسی لفظ یا جملے کو کسی مطلب براری کیلئے بار بار دہرانا ہے
اور وظیفہ سے مراد کسی ورد کو مقررہ ساعت و تعداد میں انجام دینا ہے
اوراد و وظائف کا کلچر ہر دور🔻
میں رہا ہے
روحانیت کے متلاشی، غیر معمولی تصرف و طاقتیں حاصل کرنے کے خواہشمند اور روزمرہ زندگی کے مسائل سے چھٹکارا پانے کی آرزو میں مختلف ورد وظیفے کئے جاتے ہیں
قرآن بتاتا ہے کہ جب آدم علیہ السلام شجر ممنوعہ والی خطا کی وجہ سے جنت سے نکال دئیے گئے
تو وہ بہت زیادہ رویا کرتے 🔻
اور اپنی غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے
آخر اللہ نے رحم کھا کر آدم علیہ السلام کو کچھ کلمات سکھا دئیے
آدم علیہ السلام نے وہ پڑھے
اور ان کی توبہ قبول ہو گئی (سورہ بقرہ)
اب یہاں سوال یہ ہے کہ جب اللہ کریم نے معاف کرنا ہی تھا تو کلمات کے ذریعے ہی کیوں معاف کیا ؟
کیا آدم کا رونا 🔻
اور معافی مانگنا کافی نہیں تھا ؟
اسی بات سے آپ جانیں گے کہ ورد کیا اور کیسے کام کرتے ہیں
تصوف دنیا کے ہر مذہب میں پایا جاتا ہے
مگر اسلامی تصوف اس لحاظ سے منفرد و مکمل ہے کہ اس میں قرآن و سنت کی پابندی ضروری ہے
تاریخ و احادیث کے مطالعہ سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ دن کی ایک ساعت 🔻
نبی کریم ﷺ نے مولا علی علیہ السلام کے لئے مقرر کر رکھی تھی
جس میں مولا علی علیہ السلام آتے اور نبی کریم ﷺ انہیں مختلف علوم تعلیم فرماتے
یہی علوم آگے چل کر امت تک پہنچے اور مختلف سلاسلِ طریقت کے بزرگوں نے جسے اہل جانا اسے کچھ اسباق دئیے
اور اس کی روحانی تربیت و بالیدگی میں 🔻
اہم کردار ادا کیا
اہل فقر و اہل طریقت قرآنی آیات اور اسمائے حسنیٰ کو اپنے اوراد میں شامل کرتے۔ ان کا واحد مقصد ان اوراد و وظائف کے ذریعے سے قرب حق حاصل کرنا ہوتا تھا
نفس میں موجود نجاست کو صاف کر کے نفس مطمئنہ کے درجے تک لانا ہوتا تھا اور جو جتنا صادق ہوتا اتنی ہی جلدی اپنی 🔻
منزل پا لیتا
اولیا ، صوفیا و صالحین نے حروف سے شناسائی کی وجہ سے ہزاروں نئے اوراد ترتیب بھی دئیے
ان کے اثرات تجربہ کئے اور پھر انہیں مخلوق خدا کو تعلیم کیا
گیان و دھیان کی ایک ٹرم اس فیلڈ میں عام استعمال کی جاتی ہے
گیان سے مراد وہ ورد ہے جو پڑھا جاتا ہے اور دھیان سے مراد وہ 🔻
توجہ ہے جو ورد پڑھتے وقت دی جاتی ہے، نماز کا بھی بنیادی طور پر یہی طریقہ ہے
اوراد و وظائف کے ذریعے سے مختلف طاقتیں حاصل کر کے انہیں تعمیری و تخریبی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھی پوری دنیا میں ایک عام پریکٹس ہے
افریقہ و بنگال کا کالا جادو
ہندوستان کی پراسرار سر زمین پہ ہزاروں 🔻
ایسے عامل ،جوگی و سادھو موجود ہیں
جو مختلف اوراد کے ذریعے غیر معمولی قوتوں کے حامل بنے اور پھر ان کی مدد سے مخلوق خدا کو پیچھے لگایا
ان اوراد میں سب سے بڑی چیز تسخیر ہے، یعنی ایسے اوراد کرنا کہ جن کے پڑھنے سے مخلوق آپ کی دیوانی ہو جائے اور آپ کے گرد جمع ہو جائے
آج کل کے زیادہ 🔻
تر پیر تسخیر کے ذریعے ہی لوگوں کو جمع کرتے ہیں
کیونکہ ان کے ذاتی کردار میں وہ خوبیاں موجود ہی نہیں ہیں جو ان کے بزرگوں میں تھیں
اگر آپ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ فرمائیں تو خود نبی کریم ﷺ نے مختلف مواقع پر مختلف صحابہ کرام کو اوراد کی اجازت دی
کہ جن کے پڑھنے سے ان کے مسائل حل 🔻
ہو گئے۔ خصوصاً استغفار کا وظیفہ تو آپ ﷺ عام طور پر عنایت فرماتے تھے
اب تحریر کا سب سے اہم حصہ شروع ہو رہا ہے اس کو توجہ سے پڑھیں
ہمارے ہاں قرب حق کے متلاشی تو لاکھوں میں کوئی ایک ہی نظر آتا ہے
مگر راتوں رات کروڑ پتی بننے کی خواہش رکھنے والے کروڑوں میں ہیں
میں نے بہت سے 🔻
نوجوانوں کو کسی عامل یا پیر کے اوراد محض پیسے یا طاقت حاصل کرنے کی نیت سے کرتے دیکھا ہے
یاد رکھیں !
ورد وظیفوں سے کبھی پیسے نہیں اتے
بلکہ پہلے والے بھی چلے جاتے ہیں
اسی طرح کسی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کوئی ورد کیا جائے تو اس کا نقصان اس سے زیادہ خود کو ہوتا ہے
اس کے بے 🔻
شمار مشاہدات میں نے خود کئے ہیں
کچھ لوگ اپنی مخصوص پریشانیوں کی وجہ سے وظائف کرتے ہیں
اگر تو انہیں ورد کسی صاحب علم و نظر نے تعلیم کیا ہو تو یقیناً کام ہو جاتا ہے
یعنی مشکل حل ہو جاتی ہے
مگر اگر بتانے والا جاہل ہو
تو بیڑہ مزید غرق ہو جاتا ہے
یہ ٹی وی ،اخبارات اور میڈیا پہ 🔻
بہت سے عامل بیٹھ کر اوراد بتا رہے ہوتے ہیں
یہ کبھی مت کریں
ہر ورد ہر شخص کیلئے نہیں ہوتا ہے
اس کی مثال یوں سمجھیں کہ میڈیکل سٹور دواؤں سے بھرا ہوتا ہے اور ہر دوائی جان بچانے والی ہوتی ہے
مگر ہر دوائی ہر شخص کیلئے نہیں ہوتی
بلکہ ڈاکٹر مرض کی تشخیص کے مطابق دوائی تجویز کرتا ہے 🔻
ایسے ہی اوراد بھی آپ کی ذہنی ،مزاجی و روحانی کیفیات کے مطابق تعلیم کئے جاتے ہیں
اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے
یہ بہت پیچیدہ اور مشکل علم ہے
شخصیت کے مطابق ورد اس کی تعداد،دن اور وقت طے کرنا بڑا معنی رکھتا ہے
لوگوں نے اپنی زندگیاں اسے سیکھنے میں خرچ کر دیں
اور کامل وہی ہوا جس پہ 🔻
مولا علی علیہ السلام مہربان ہوئے
غلط بتائے گئے اوراد کی وجہ سے ہزاروں لوگ پاگل یا نیم پاگل ہو گئے
گھروں میں جھگڑے بڑھ گئے
انعامی بانڈ کے نمبر جاننے کے چکر میں تو لوگوں ہندو دیوی دیوتاؤں کے اوراد تک کر لیتے تھے
اور کالی ماں ان کی قسمت ہی کالی کر دیتی تھی
یہ بھی یاد رہے کہ 🔻
اوراد ہر صورت کام کرتے ہیں
چاہے وہ منفی ہو یا مثبت
اس کی وجہ بتائے گئے اوراد کے وہ موکلات ہیں جو ورد شروع ہوتے ہی حرکت میں آ جاتے ہیں اور اپنے کام لگ جاتے ہیں
ہمارے ہاں نوری علم جاننے والے کم اور سفلی علوم جاننے والے زیادہ ہیں
ایک عام آدمی کو تو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ رحمانی🔻
ورد کر رہا ہے یا شیطانی ؟
یہ موضوع بہت بڑا ہے اور ایک تھریڈ میں سب تفصیلات آنا ممکن نہیں
اس پہ ایک اور تھریڈ لکھوں گا جس میں آپ کو اوراد کے اثرات کے طریقے اور ترتیب کا بتاؤں گا
فی الحال میرا برادرانہ مشورہ قبول کریں
اگر آپ کہیں بیعت ہیں تو اپنے پیر و مرشد کی اجازت کے بغیر ہر 🔻
گز کوئی ورد نہ کریں
اور دوسری بات کسی صاحب علم سے ورد پوچھ لیں کہ اگر آپ شوق رکھتے ہیں
میرے مطابق تو ایک عام دنیا دار کو اس طرف آنا ہی نہیں چاہیے
برکت کیلئے کلمہ شریف (رات کے وقت)
درود شریف اور استغفار پڑھتے رہیں
کافی ہے
یہ پکی سڑکیں ہیں
جو ہر کسی کیلیے ہیں
روحانی طاقتیں بڑے 🔻
ظرف والوں کو عطا ہوتی ہیں
کم ظرف والے اس رستے میں کھپا دئیے جاتے ہیں
اللہ اپنا نظم و ضبط کسی صورت کمپرومائز نہیں کرتا
اس لئے طاقت صرف انہیں عطا کرتا ہے جو اس کی اطاعت کریں
مشکلات کے حل کیلئے اپنے اعمال و افعال پر توجہ دیں
اللہ کسی پہ ظلم نہیں کرتا
آپ کو جو مصیبت پہنچتی ہے🔻
اس کے ذمہ دار آپ خود ہوتے ہیں
اللہ کی ذات پہ پختہ یقین نبی کریم ﷺ سے محبت و اطاعت اور اہل بیت اطہار سے مودت رکھنے والا کبھی ضائع نہیں کیا جاتا
اسے پلے باندھ لیں
پر فتن دور ہے
جعلی پیروں اور عاملوں سے دور رہیں
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

8 Jan
زمینوں کی قیمتیں پچھلے پچاس سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں
پھر بھی سوسائٹیاں دھڑا دھڑ بن رہی ہیں اور بک رہی ہیں
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طلب پوری نہیں ہو رہی
سینکڑوں نئے شاپنگ مالز بن گئے
جہاں جاؤ تل دھرنے کو جگہ نہیں
سو ارب سے زیادہ کے صرف موبائل یہ قوم ہر سال خرید رہی ہے 🔻
ٹیلی کام کمپنیاں تین سو ارب سے زیادہ کا خالص منافع کما رہی ہیں
پانچ سے دس ارب کا روز بیلنس استعمال ہوتا ہے
برانڈز کی سیل میں سو گنا اضافہ ہو چکا ہے
ٹریکٹر بنانے والی کمپنیاں مقامی پیدوار سے ڈیمانڈ پوری نہیں کر پا رہیں
آن لائن بزنس ایک بڑی انڈسٹری بن چکا ہے، صرف دراز کا ماہانہ🔻
بزنس بارہ کروڑ ہے
لاکھوں شادی ہالز بن چکے ہیں
حتی کہ گاؤں دیہات میں بھی شادی ہالز کا رواج چل پڑا ہے
پٹرول پمپس پچھلے ایک سال میں دس ہزار سے زیادہ بن چکے
پٹرول کی ڈیمانڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے
شوراما برگر، فاسٹ فوڈ،جنک فوڈ اور بار بی کیو بھی باقاعدہ انڈسٹری بن چکا ہے، 🔻
Read 8 tweets
8 Jan
"علم حدیث "
قرآن کی جمع و تدوین کے دوران صحابہ کرام نے اس احتیاط کی وجہ سے احادیث کی جمع و تدوین نہیں کی کہ قرآن کی آیات اور احادیث کے مل جانے کا خدشہ تھا
اور عالم اسلام میں قرآن کے نسخے پھیلانے کے دوران اس میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو جائے
اس لئے قرآن کی جمع و تدوین مکمل کرنے 🔻
اور اسے کتابی شکل میں شائع کرنے کے بعد احادیث کو جمع کرنے پر توجہ دی گئی کہ نبی کریم ﷺ نہ صرف حامل قرآن تھے بلکہ تبین القرآن بھی تھے
یعنی قرآن کی اولین تفسیر نبی کریم ﷺ نے خود فرمائی
صحابہ کرام مختلف آیات کے حوالے سے سوالات اٹھاتے اور نبی کریم ﷺ جواب ارشاد فرماتے
اسے بہت سے🔻
صحابہ کرام نقل کر لیتے اور یہی تحریری و زبانی مواد بعد میں احادیث کی شکل میں ہم تک پہنچا
اس زمانے کے محدثین میں خواجہ حسن بصری، سید بن المسیب، سید بن جبیر، سفیان ثوری، سفیان بن واہلہ اور امام مالک شامل ہیں
ان محدثین نے بڑی مشقت و تحقیق کے ساتھ علم حدیث پہ کام کیا
ان کے بعد ان 🔻
Read 17 tweets
6 Jan
اللہ رب العالمین ہے
یعنی کوئی اللہ کو مانے یا نہ مانے
کسی کو اس کا شریک ٹھہرائے یا سرے سے ہی اس کا وجود تسلیم نہ کرے
وہ کسی کا رزق بند نہیں کرتا
زندگی نہیں چھین لیتا
نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں
یعنی کوئی آپ کو رسول خدا مانے یا نہ مانے، آپ کے بارے میں جیسا مرضی عقیدہ رکھے 🔻
آپ کی وہ عزت و توقیر نہ کرے کہ جو آپ ﷺ کا حق ہے
نبی کریم ﷺ کی رحمت اس پہ جاری رہتی ہے
آپ ﷺ کی وجہ سے وہ اس دنیا کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہے
مولا علی علیہ السلام مولائے کائنات ہیں
یعنی کوئی آپ کو اپنا مولا مانے یا نہ مانے، آپ سے محبت رکھے یا بغض رکھے
آپ کے بارے میں 🔻
جیسا مرضی خیال رکھے
مولا اس کے مدد گار ہیں
یہی طریقہ اولیا کرام کا ہے
اولیا کرام بغیر کسی مذہبی ،نسلی، لسانی تعصب کے انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہیں
کافر ہو یا مومن کسی سے نفرت نہیں کرتے
ہر چیز پہ انسانیت کو ترجیح دیتے ہیں
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ اپنی مخلوق پہ بلا تفریق 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلافت کے آغاز میں بے شمار دقتیں اٹھانا پڑیں
بغاوت کی کئی کوششیں ہوئیں
سب سے بڑا فتنہ ارتداد تھا
نبی کریم ﷺ کے ہاتھ پہ مسلمان ہونے والے اور ایک عرصہ مسلمان رہنے والے مرتد ہو گئے تھے
ان مرتدین سے جہاد کا ذکر سورہ مائدہ میں کیا گیا تھا ، سیدنا 🔻
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں نے ایک منظم مہم کے ذریعے اسلام سے پھر جانے والوں کو چن چن کر مارا اور جہنم واصل کیا
اسود عنسی، طلحہ اسدی کو نبی ماننے والے تو جلدی مار دئیے گئے
مگر مسلیمہ کذاب کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا
مگر آخر وہ فتنہ بھی ختم ہو گیا
قرآن کے🔻
مطابق سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جماعت حق پر تھی
اور بغاوت کرنے والے باغی اور جہنمی تھے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عمل کو ہی مثال بنا کر بعد کے تینوں خلفاء نے باغیوں کی سرکوبی کی اور انہیں جہنم واصل کیا
خلفائے راشدین چونکہ بعین نبی کریم ﷺ کے 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
علامہ اقبال کی شاعری کے کل گیارہ مجموعے ہیں
یعنی گیارہ کتابیں ہیں
مگر اقبال کی شخصیت اور شاعری پر اس وقت تک ہزاروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں
مقالہ جات تو اتنے لکھے گئے کہ اب مقالہ لکھنے کیلئے مزید کوئی موضوع دستیاب نہیں ہے
دنیا کی کوئی یونیورسٹی نہیں ہے جو اقبال کو نہ پڑھاتی ہو🔻
یا اس نے اقبال پہ کام نہ کیا ہو
پچھلے ستر سالوں سے اقبال نصاب کا لازمی حصہ ہے
کیوں ؟
اقبال کو یہ منفرد اعزاز کیوں ملا ؟
اقبال کی شاعری میں ایسا کیا ہے کہ ہزاروں کتابیں لکھی جا چکیں اور تشنگی باقی ہے ؟
کیوں ؟
کیونکہ اقبال کی شاعری قرآن سے اخذ کی گئی ہے
اقبال نے قرآنی آیات کے 🔻
مفاہیم کو شعروں میں ڈھالا ہے
پوری پوری سورت کا ترجمہ ایک مصرعے میں بیان کر دیا
یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ اقبال کی شاعری لازوال اور آفاقی حیثیت اختیار کر چکی ہے، دنیا کی ہر زبان میں اس کا ترجمہ کیا جا چکا ہے
اور مزید کام جاری ہے
اب ذرا سوچئیے !
اگر ہم قرآن کے پہ تحقیق کرتے ،قرآنی🔻
Read 7 tweets
5 Jan
" بحث برائے بحث"
ایک دوست کچھ دن پہلے گھر تشریف لائے ، ان کی آمد کا مقصد مذہبی جماعتوں ، تنظیموں اور شخصیات پر تنقید کے حوالے سے مجھ سے استفسار کرنا تھا
انہوں نے آتے ہی مجھ پر متعصب ہونے کا الزام لگایا اور اپنے فرقے کے علما کی لمبی چوڑی شان بیان فرما دی
محترم دوست پیشے کے 🔻
لحاظ سے ڈاکٹر ہیں
ان کی آدھے گھنٹے کی تنقیدی تقریر سننے کے بعد میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ کی گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ کچھ مخصوص مولوی صاحبان کو سنتے ہیں
انہوں نے اقرار کیا اور اس پہ فخر کا اظہار کیا
میں نے مزید پوچھا کہ محترم آپ فرمائیے کہ آپ کا اپنا کیا مطالعہ ہے ؟
کیا آپ نے 🔻
قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھی ہے ؟
کہنے لگے جی بالکل کنز الایمان روز پڑھتا ہوں
میں نے ان سے قرآن کے حوالے سے کچھ بنیادی سوالات کئے
جیسا کہ قرآن کتنے عرصے میں نازل ہوا
مکی سورتیں کتنی ہیں، مدنی کتنی ہیں
کون سی سورت کس موقع پر نازل ہوئی، غزوہ بدر کا ذکر کس سورہ میں ہے
بیعت رضوان کا🔻
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(