زمینوں کی قیمتیں پچھلے پچاس سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں
پھر بھی سوسائٹیاں دھڑا دھڑ بن رہی ہیں اور بک رہی ہیں
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طلب پوری نہیں ہو رہی
سینکڑوں نئے شاپنگ مالز بن گئے
جہاں جاؤ تل دھرنے کو جگہ نہیں
سو ارب سے زیادہ کے صرف موبائل یہ قوم ہر سال خرید رہی ہے 🔻
ٹیلی کام کمپنیاں تین سو ارب سے زیادہ کا خالص منافع کما رہی ہیں
پانچ سے دس ارب کا روز بیلنس استعمال ہوتا ہے
برانڈز کی سیل میں سو گنا اضافہ ہو چکا ہے
ٹریکٹر بنانے والی کمپنیاں مقامی پیدوار سے ڈیمانڈ پوری نہیں کر پا رہیں
آن لائن بزنس ایک بڑی انڈسٹری بن چکا ہے، صرف دراز کا ماہانہ🔻
بزنس بارہ کروڑ ہے
لاکھوں شادی ہالز بن چکے ہیں
حتی کہ گاؤں دیہات میں بھی شادی ہالز کا رواج چل پڑا ہے
پٹرول پمپس پچھلے ایک سال میں دس ہزار سے زیادہ بن چکے
پٹرول کی ڈیمانڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے
شوراما برگر، فاسٹ فوڈ،جنک فوڈ اور بار بی کیو بھی باقاعدہ انڈسٹری بن چکا ہے، 🔻
چیزوں کی طلب اتنی زیادہ ہے کہ قیمتیں آئے روز بڑھ جاتی ہیں
اور طلب کم نہیں ہوتی
جو چیز مہنگی ہوتی ہے
اس کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے
میرا اپنا تعلق غریب اور متوسط طبقے سے ہے
مجھے بھی روازنہ بہت سے مسائل کا سامنا رہتا ہے
مگر آپ یقین کریں
پچھلے کچھ سالوں میں لوگوں کے پاس بہت پیسہ 🔻
آیا ہے
پراپرٹی سے لوگ امیر ہوئے یا کئی اور طریقوں سے ان کے پاس دولت آئی
بہر حال ایک بڑا طبقہ خوشحال ہوا ہے
دس سال پہلے سینما کی ٹکٹ چالیس پچاس روپے تھی اور ہمیں فلم دیکھنا مشکل لگتا تھا
اب ہزار روپے ٹکٹ ہے
تو بےشمار نئے سینما کھل چکے
اصل مسلہ ہماری کالی معیشت ہے
ہمیں پتہ ہی 🔻
نہیں ہے کہ کن لوگوں کے پاس کہاں سے اور کتنی دولت آئی ؟
اس وقت صرف مزدور طبقہ پریشان ہے
باقی سب خوش ہیں
تاجر طبقہ مارکیٹ کے مطابق ریٹس بڑھا دیتا ہے
سرکاری ملازمین کی ہر سال تنخواہیں بڑھ جاتی ہیں
کاروباری لوگ گھاٹے کا سودا کرتے ہی نہیں
اور مزدور کی مزدوری بھی اتنی کم نہیں ہے
🔻
لاہور میں دس سال پہلے دیہاڑی تین سو روپے تھی
اب ہزار روپیہ ہے
کاری گر مزدور تو پانچ ہزار تک بھی روز کما لیتا ہے
ہم مگر بحیثیت مجموعی ناشکری قوم ہیں
اگر اللہ کی نعمتوں کا شکر کریں
تو اور بہتری آئے
پچھلے ایک سال میں ہم نے صرف مقامی سیاحت پہ سات سو ارب روپے خرچ کئے
صرف مری میں 🔻
474 ہوٹلز ہیں
جس میں سے کوئی خالی نہیں ملتا
ناردن ایریاز کا تو ریکارڈ ہی نہیں ہے
پاکستان سے اگر مذہبی انتہا پسندی اور سیاسی کرپشن ختم ہو جائے تو یہ ملک دنوں میں ترقی کرے
اور یہ قوم ناشکری اور منافقت چھوڑ دے
تو اللہ کی رحمت ہم پہ ہمیشہ برستی رہے !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

8 Jan
"علم حدیث "
قرآن کی جمع و تدوین کے دوران صحابہ کرام نے اس احتیاط کی وجہ سے احادیث کی جمع و تدوین نہیں کی کہ قرآن کی آیات اور احادیث کے مل جانے کا خدشہ تھا
اور عالم اسلام میں قرآن کے نسخے پھیلانے کے دوران اس میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو جائے
اس لئے قرآن کی جمع و تدوین مکمل کرنے 🔻
اور اسے کتابی شکل میں شائع کرنے کے بعد احادیث کو جمع کرنے پر توجہ دی گئی کہ نبی کریم ﷺ نہ صرف حامل قرآن تھے بلکہ تبین القرآن بھی تھے
یعنی قرآن کی اولین تفسیر نبی کریم ﷺ نے خود فرمائی
صحابہ کرام مختلف آیات کے حوالے سے سوالات اٹھاتے اور نبی کریم ﷺ جواب ارشاد فرماتے
اسے بہت سے🔻
صحابہ کرام نقل کر لیتے اور یہی تحریری و زبانی مواد بعد میں احادیث کی شکل میں ہم تک پہنچا
اس زمانے کے محدثین میں خواجہ حسن بصری، سید بن المسیب، سید بن جبیر، سفیان ثوری، سفیان بن واہلہ اور امام مالک شامل ہیں
ان محدثین نے بڑی مشقت و تحقیق کے ساتھ علم حدیث پہ کام کیا
ان کے بعد ان 🔻
Read 17 tweets
7 Jan
" ورد وظیفے"
اوراد و وظائف کا آغاز کب ہوا ؟
اوراد و وظائف کیوں کئے جاتے ہیں ؟
اور ان کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
ورد سے مردا کسی لفظ یا جملے کو کسی مطلب براری کیلئے بار بار دہرانا ہے
اور وظیفہ سے مراد کسی ورد کو مقررہ ساعت و تعداد میں انجام دینا ہے
اوراد و وظائف کا کلچر ہر دور🔻
میں رہا ہے
روحانیت کے متلاشی، غیر معمولی تصرف و طاقتیں حاصل کرنے کے خواہشمند اور روزمرہ زندگی کے مسائل سے چھٹکارا پانے کی آرزو میں مختلف ورد وظیفے کئے جاتے ہیں
قرآن بتاتا ہے کہ جب آدم علیہ السلام شجر ممنوعہ والی خطا کی وجہ سے جنت سے نکال دئیے گئے
تو وہ بہت زیادہ رویا کرتے 🔻
اور اپنی غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے
آخر اللہ نے رحم کھا کر آدم علیہ السلام کو کچھ کلمات سکھا دئیے
آدم علیہ السلام نے وہ پڑھے
اور ان کی توبہ قبول ہو گئی (سورہ بقرہ)
اب یہاں سوال یہ ہے کہ جب اللہ کریم نے معاف کرنا ہی تھا تو کلمات کے ذریعے ہی کیوں معاف کیا ؟
کیا آدم کا رونا 🔻
Read 21 tweets
6 Jan
اللہ رب العالمین ہے
یعنی کوئی اللہ کو مانے یا نہ مانے
کسی کو اس کا شریک ٹھہرائے یا سرے سے ہی اس کا وجود تسلیم نہ کرے
وہ کسی کا رزق بند نہیں کرتا
زندگی نہیں چھین لیتا
نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں
یعنی کوئی آپ کو رسول خدا مانے یا نہ مانے، آپ کے بارے میں جیسا مرضی عقیدہ رکھے 🔻
آپ کی وہ عزت و توقیر نہ کرے کہ جو آپ ﷺ کا حق ہے
نبی کریم ﷺ کی رحمت اس پہ جاری رہتی ہے
آپ ﷺ کی وجہ سے وہ اس دنیا کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہے
مولا علی علیہ السلام مولائے کائنات ہیں
یعنی کوئی آپ کو اپنا مولا مانے یا نہ مانے، آپ سے محبت رکھے یا بغض رکھے
آپ کے بارے میں 🔻
جیسا مرضی خیال رکھے
مولا اس کے مدد گار ہیں
یہی طریقہ اولیا کرام کا ہے
اولیا کرام بغیر کسی مذہبی ،نسلی، لسانی تعصب کے انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہیں
کافر ہو یا مومن کسی سے نفرت نہیں کرتے
ہر چیز پہ انسانیت کو ترجیح دیتے ہیں
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ اپنی مخلوق پہ بلا تفریق 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلافت کے آغاز میں بے شمار دقتیں اٹھانا پڑیں
بغاوت کی کئی کوششیں ہوئیں
سب سے بڑا فتنہ ارتداد تھا
نبی کریم ﷺ کے ہاتھ پہ مسلمان ہونے والے اور ایک عرصہ مسلمان رہنے والے مرتد ہو گئے تھے
ان مرتدین سے جہاد کا ذکر سورہ مائدہ میں کیا گیا تھا ، سیدنا 🔻
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں نے ایک منظم مہم کے ذریعے اسلام سے پھر جانے والوں کو چن چن کر مارا اور جہنم واصل کیا
اسود عنسی، طلحہ اسدی کو نبی ماننے والے تو جلدی مار دئیے گئے
مگر مسلیمہ کذاب کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا
مگر آخر وہ فتنہ بھی ختم ہو گیا
قرآن کے🔻
مطابق سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جماعت حق پر تھی
اور بغاوت کرنے والے باغی اور جہنمی تھے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عمل کو ہی مثال بنا کر بعد کے تینوں خلفاء نے باغیوں کی سرکوبی کی اور انہیں جہنم واصل کیا
خلفائے راشدین چونکہ بعین نبی کریم ﷺ کے 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
علامہ اقبال کی شاعری کے کل گیارہ مجموعے ہیں
یعنی گیارہ کتابیں ہیں
مگر اقبال کی شخصیت اور شاعری پر اس وقت تک ہزاروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں
مقالہ جات تو اتنے لکھے گئے کہ اب مقالہ لکھنے کیلئے مزید کوئی موضوع دستیاب نہیں ہے
دنیا کی کوئی یونیورسٹی نہیں ہے جو اقبال کو نہ پڑھاتی ہو🔻
یا اس نے اقبال پہ کام نہ کیا ہو
پچھلے ستر سالوں سے اقبال نصاب کا لازمی حصہ ہے
کیوں ؟
اقبال کو یہ منفرد اعزاز کیوں ملا ؟
اقبال کی شاعری میں ایسا کیا ہے کہ ہزاروں کتابیں لکھی جا چکیں اور تشنگی باقی ہے ؟
کیوں ؟
کیونکہ اقبال کی شاعری قرآن سے اخذ کی گئی ہے
اقبال نے قرآنی آیات کے 🔻
مفاہیم کو شعروں میں ڈھالا ہے
پوری پوری سورت کا ترجمہ ایک مصرعے میں بیان کر دیا
یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ اقبال کی شاعری لازوال اور آفاقی حیثیت اختیار کر چکی ہے، دنیا کی ہر زبان میں اس کا ترجمہ کیا جا چکا ہے
اور مزید کام جاری ہے
اب ذرا سوچئیے !
اگر ہم قرآن کے پہ تحقیق کرتے ،قرآنی🔻
Read 7 tweets
5 Jan
" بحث برائے بحث"
ایک دوست کچھ دن پہلے گھر تشریف لائے ، ان کی آمد کا مقصد مذہبی جماعتوں ، تنظیموں اور شخصیات پر تنقید کے حوالے سے مجھ سے استفسار کرنا تھا
انہوں نے آتے ہی مجھ پر متعصب ہونے کا الزام لگایا اور اپنے فرقے کے علما کی لمبی چوڑی شان بیان فرما دی
محترم دوست پیشے کے 🔻
لحاظ سے ڈاکٹر ہیں
ان کی آدھے گھنٹے کی تنقیدی تقریر سننے کے بعد میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ کی گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ کچھ مخصوص مولوی صاحبان کو سنتے ہیں
انہوں نے اقرار کیا اور اس پہ فخر کا اظہار کیا
میں نے مزید پوچھا کہ محترم آپ فرمائیے کہ آپ کا اپنا کیا مطالعہ ہے ؟
کیا آپ نے 🔻
قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھی ہے ؟
کہنے لگے جی بالکل کنز الایمان روز پڑھتا ہوں
میں نے ان سے قرآن کے حوالے سے کچھ بنیادی سوالات کئے
جیسا کہ قرآن کتنے عرصے میں نازل ہوا
مکی سورتیں کتنی ہیں، مدنی کتنی ہیں
کون سی سورت کس موقع پر نازل ہوئی، غزوہ بدر کا ذکر کس سورہ میں ہے
بیعت رضوان کا🔻
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(