"علم حدیث "
قرآن کی جمع و تدوین کے دوران صحابہ کرام نے اس احتیاط کی وجہ سے احادیث کی جمع و تدوین نہیں کی کہ قرآن کی آیات اور احادیث کے مل جانے کا خدشہ تھا
اور عالم اسلام میں قرآن کے نسخے پھیلانے کے دوران اس میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو جائے
اس لئے قرآن کی جمع و تدوین مکمل کرنے 🔻
اور اسے کتابی شکل میں شائع کرنے کے بعد احادیث کو جمع کرنے پر توجہ دی گئی کہ نبی کریم ﷺ نہ صرف حامل قرآن تھے بلکہ تبین القرآن بھی تھے
یعنی قرآن کی اولین تفسیر نبی کریم ﷺ نے خود فرمائی
صحابہ کرام مختلف آیات کے حوالے سے سوالات اٹھاتے اور نبی کریم ﷺ جواب ارشاد فرماتے
اسے بہت سے🔻
صحابہ کرام نقل کر لیتے اور یہی تحریری و زبانی مواد بعد میں احادیث کی شکل میں ہم تک پہنچا
اس زمانے کے محدثین میں خواجہ حسن بصری، سید بن المسیب، سید بن جبیر، سفیان ثوری، سفیان بن واہلہ اور امام مالک شامل ہیں
ان محدثین نے بڑی مشقت و تحقیق کے ساتھ علم حدیث پہ کام کیا
ان کے بعد ان 🔻
کے شاگردوں نے قابل قدر کارنامے انجام دئیے جن میں سب سے بڑا نام امام احمد بن حنبل کا ہے کہ جن کی "مسند احمد" میں چالیس ہزار مستند احادیث شامل ہیں، ان کے بعد امام بخاری، امام مسلم، امام ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ ،امام نسائی ، حافظ ابن کثیر، امام حجر عسقلانی،امام سیوطی جیسےمحدثین 🔻
نے احادیث کے ذخائر جمع کئے انہیں کتابی شکل میں شائع کیا اور امت مسلمہ کی رہنمائی کی
ان نابغہ روزگار ہستیوں کے ساتھ مگر کچھ شر پسند بھی میدان میں آ گئے اور جھوٹی احادیث گھڑنا شروع کر دیں
خصوصاً اسلامی خلافت کے خاتمے کے بعد جب بنو امیہ تخت نشین ہوئے تو انہوں نے اہل بیت سے بغض 🔻
کی وجہ سے بے شمار احادیث اپنے فضائل میں گھڑیں
جن کی کہ کوئی اصل نہ تھی
صحاح ستہ کے مولف امام عبد الرحمن النسائی نے جب مولا علی علیہ السلام کی شان میں ایک کتاب "خصائص علی" تحریر فرمائی تو آل معاویہ نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ہمارے بادشاہ کے بارے میں کوئی حدیث کیوں نہ لکھی ؟
جس پہ🔻
امام عبدالرحمن النسائی نے فرمایا کہ مجھ تک نبی کریم ﷺ سے کچھ پہنچا ہوتا تو میں ضرور لکھتا
اس وجہ سے بنو امیہ کے بدمعاشوں نے امام عبد الرحمن النسائی پہ تشدد کیا اور انہیں شہید کر دیا
اسی طرح کے اور بھی بے شمار واقعات پیش آئے جہاں لوگوں نے اپنے عقائد و مقاصد کیلئے کچھ احادیث گھڑ🔻
لیں ۔ ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے ائمہ محدثین نے کچھ اصول طے کر دئیے کہ جن کی بنیاد پر صحت حدیث کو پرکھا جا سکے
اور یوں اسما الرجال کا علم وجود میں آیا، اس مختصر تھریڈ میں میں آپ کو صرف ضروری معلومات دوں گا کہ جن کی بنیاد پر آپ بذاتِ خود کسی بھی حدیث کے درست یا غلط ہونے کا 🔻
فیصلہ کر سکیں گے
اور آپ فرقہ پرست مولویوں کی چالبازیوں کو سمجھ پائیں گے کہ کیسے اپنے فرقے کو حق پہ ثابت کرنے کیلئے ہیرا پھیری کی جاتی ہے
اس حوالے سے ماہرین نے ، درایت ،روایت اور اسما الرجال کا علم ترتیب دیا ہے
سب سے پہلے درایت کو سمجھ لیں:
درایت سے مراد احادیث کا وہ علم ہے کہ 🔻
جس کی بنیادی پر حدیث کو عقلی دلائل پر جانچا جا سکے
اور ثابت شدہ واقعات و قرآن و حدیث کے مطابق تحقیق کی جا سکے
اس کے چار بنیادی اصول یہ ہیں :
حدیث قرآن کے کسی واضح ارشاد اور اس کی صریح نس کے خلاف نہ ہو
حدیث سنت نبوی اور صحابہ کے اجتماعی تعامل کے خلاف نہ ہو
حدیث مشاہدے اور ثابت 🔻
شدہ واقعات کے خلاف نہ ہو
حدیث بدیہات اور عقل صریح کے خلاف نہ ہو
ویسے تو مولانا شبلی نعمانی نے کچھ اور اصول بھی لکھے ہیں مگر آپ کیلئے یہی کافی ہے
اس کے بعد روایت ہے
یعنی حدیث کے راوی کون لوگ ہیں
حدیث کن لوگوں اور کن طریقوں سے ہم تک پہنچی ہے اور راوی کس حد تک قابل اعتبار ہیں
🔻
اس کے بعد اسما الرجال ہیں
یعنی احادیث بیان کرنے والوں کے ذاتی حالات زندگی کے بارے میں جاننا ان کے صدق اور کذب کی جانچ کرنا ،ان کا کردار اور معاشرے میں مقام دیکھنا
یہ سب اس لئے ضروری ہے تاکہ حدیث بیان کرنے والے کے بارے میں یہ طے کیا جائے کہ کس حد تک اس پہ بھروسہ کرنا ہے
اس کے 🔻
بعد سند ہے
جس کے تحت حدیث کا معیار اور درجہ بندی کی جاتی ہے
سند کے اعتبار سے حدیث کا متواتر، عزیز، غریب ہونا وغیرہ طے ہوتا ہے
حدیث مرفوع ہے، متصل ہے، مرسل ہے یا منقطع ہے
حدیث صحیح ہے ،حسن ہے ، ضعیف ہے موضوع ہے مقبول ہے یا مردود ہے
ان سب کا پتہ سند کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے ، بہت 🔻
سے محدثین و محققین نے احادیث کے مجموعوں میں سے بہت سی ایسی احادیث نکالی ہیں کہ جو کلی طور پر من گھڑت ہیں اور فسادیوں نے گھڑی ہیں
اس حوالے سے ممتاز عالم دین مولانا اسحاق صاحب نے معاویہ بن ابو سفیان کی شان میں گھڑی ہوئی حدیثوں کی ایک پوری کتاب کا کمال پوسٹ مارٹم کیا
اور درج بالا🔻
اصولوں سے اسے سو فیصد غلط ثابت کیا ہے
صرف اتنا ہی نہیں اور بھی جتنے فتنے دین اسلام میں موجود ہیں
سب کی بنیاد خود ساختہ احادیث پر رکھی گئی ہے
چونکہ قرآن میں تبدیلی ممکن نہیں ہے
اس لئے احادیث آسان ٹارگٹ ہیں
اپنے مطلب کیلئے پرانے زمانوں میں لکھی غیر مقبول کتابوں کو اٹھا کر ان 🔻
سے موضوع احادیث لے کر فتنہ پیدا کیا جاتا ہے
خادم رضوی نے بھی یہی واردات ڈالی اور ایک من گھڑت حدیث جو کہ احادیث کی کسی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے
اس پہ اتنا بڑا فساد کھڑا کیا
آپ درج بالا اصولوں کے مطابق خود پرکھیں اور جانیں کہ کیا ایسی کوئی حدیث ہونا ممکن ہے ؟
اور اس سے کیا 🔻
حاصل ہوتا ہے
ماسوائے کہ چار دن دنیا میں عیش کر لیں گے
آخر کو تو نبی کریم ﷺ کے حضور پیش ہونا ہی ہے
اور پھر آپ ﷺ کے نام پہ جھوٹے فرمان گھڑنے کا انجام سب کو معلوم ہے
فرقہ پرست مولوی کبھی سچ نہیں بول سکتے
کہ وہ اپنے فرقے سے مجبور ہوتے ہیں
آپ خود علم سیکھئے
اور حق پہچانیے 🙏
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

8 Jan
زمینوں کی قیمتیں پچھلے پچاس سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں
پھر بھی سوسائٹیاں دھڑا دھڑ بن رہی ہیں اور بک رہی ہیں
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طلب پوری نہیں ہو رہی
سینکڑوں نئے شاپنگ مالز بن گئے
جہاں جاؤ تل دھرنے کو جگہ نہیں
سو ارب سے زیادہ کے صرف موبائل یہ قوم ہر سال خرید رہی ہے 🔻
ٹیلی کام کمپنیاں تین سو ارب سے زیادہ کا خالص منافع کما رہی ہیں
پانچ سے دس ارب کا روز بیلنس استعمال ہوتا ہے
برانڈز کی سیل میں سو گنا اضافہ ہو چکا ہے
ٹریکٹر بنانے والی کمپنیاں مقامی پیدوار سے ڈیمانڈ پوری نہیں کر پا رہیں
آن لائن بزنس ایک بڑی انڈسٹری بن چکا ہے، صرف دراز کا ماہانہ🔻
بزنس بارہ کروڑ ہے
لاکھوں شادی ہالز بن چکے ہیں
حتی کہ گاؤں دیہات میں بھی شادی ہالز کا رواج چل پڑا ہے
پٹرول پمپس پچھلے ایک سال میں دس ہزار سے زیادہ بن چکے
پٹرول کی ڈیمانڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے
شوراما برگر، فاسٹ فوڈ،جنک فوڈ اور بار بی کیو بھی باقاعدہ انڈسٹری بن چکا ہے، 🔻
Read 8 tweets
7 Jan
" ورد وظیفے"
اوراد و وظائف کا آغاز کب ہوا ؟
اوراد و وظائف کیوں کئے جاتے ہیں ؟
اور ان کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
ورد سے مردا کسی لفظ یا جملے کو کسی مطلب براری کیلئے بار بار دہرانا ہے
اور وظیفہ سے مراد کسی ورد کو مقررہ ساعت و تعداد میں انجام دینا ہے
اوراد و وظائف کا کلچر ہر دور🔻
میں رہا ہے
روحانیت کے متلاشی، غیر معمولی تصرف و طاقتیں حاصل کرنے کے خواہشمند اور روزمرہ زندگی کے مسائل سے چھٹکارا پانے کی آرزو میں مختلف ورد وظیفے کئے جاتے ہیں
قرآن بتاتا ہے کہ جب آدم علیہ السلام شجر ممنوعہ والی خطا کی وجہ سے جنت سے نکال دئیے گئے
تو وہ بہت زیادہ رویا کرتے 🔻
اور اپنی غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے
آخر اللہ نے رحم کھا کر آدم علیہ السلام کو کچھ کلمات سکھا دئیے
آدم علیہ السلام نے وہ پڑھے
اور ان کی توبہ قبول ہو گئی (سورہ بقرہ)
اب یہاں سوال یہ ہے کہ جب اللہ کریم نے معاف کرنا ہی تھا تو کلمات کے ذریعے ہی کیوں معاف کیا ؟
کیا آدم کا رونا 🔻
Read 21 tweets
6 Jan
اللہ رب العالمین ہے
یعنی کوئی اللہ کو مانے یا نہ مانے
کسی کو اس کا شریک ٹھہرائے یا سرے سے ہی اس کا وجود تسلیم نہ کرے
وہ کسی کا رزق بند نہیں کرتا
زندگی نہیں چھین لیتا
نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں
یعنی کوئی آپ کو رسول خدا مانے یا نہ مانے، آپ کے بارے میں جیسا مرضی عقیدہ رکھے 🔻
آپ کی وہ عزت و توقیر نہ کرے کہ جو آپ ﷺ کا حق ہے
نبی کریم ﷺ کی رحمت اس پہ جاری رہتی ہے
آپ ﷺ کی وجہ سے وہ اس دنیا کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہے
مولا علی علیہ السلام مولائے کائنات ہیں
یعنی کوئی آپ کو اپنا مولا مانے یا نہ مانے، آپ سے محبت رکھے یا بغض رکھے
آپ کے بارے میں 🔻
جیسا مرضی خیال رکھے
مولا اس کے مدد گار ہیں
یہی طریقہ اولیا کرام کا ہے
اولیا کرام بغیر کسی مذہبی ،نسلی، لسانی تعصب کے انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہیں
کافر ہو یا مومن کسی سے نفرت نہیں کرتے
ہر چیز پہ انسانیت کو ترجیح دیتے ہیں
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ اپنی مخلوق پہ بلا تفریق 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلافت کے آغاز میں بے شمار دقتیں اٹھانا پڑیں
بغاوت کی کئی کوششیں ہوئیں
سب سے بڑا فتنہ ارتداد تھا
نبی کریم ﷺ کے ہاتھ پہ مسلمان ہونے والے اور ایک عرصہ مسلمان رہنے والے مرتد ہو گئے تھے
ان مرتدین سے جہاد کا ذکر سورہ مائدہ میں کیا گیا تھا ، سیدنا 🔻
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں نے ایک منظم مہم کے ذریعے اسلام سے پھر جانے والوں کو چن چن کر مارا اور جہنم واصل کیا
اسود عنسی، طلحہ اسدی کو نبی ماننے والے تو جلدی مار دئیے گئے
مگر مسلیمہ کذاب کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا
مگر آخر وہ فتنہ بھی ختم ہو گیا
قرآن کے🔻
مطابق سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جماعت حق پر تھی
اور بغاوت کرنے والے باغی اور جہنمی تھے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عمل کو ہی مثال بنا کر بعد کے تینوں خلفاء نے باغیوں کی سرکوبی کی اور انہیں جہنم واصل کیا
خلفائے راشدین چونکہ بعین نبی کریم ﷺ کے 🔻
Read 4 tweets
6 Jan
علامہ اقبال کی شاعری کے کل گیارہ مجموعے ہیں
یعنی گیارہ کتابیں ہیں
مگر اقبال کی شخصیت اور شاعری پر اس وقت تک ہزاروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں
مقالہ جات تو اتنے لکھے گئے کہ اب مقالہ لکھنے کیلئے مزید کوئی موضوع دستیاب نہیں ہے
دنیا کی کوئی یونیورسٹی نہیں ہے جو اقبال کو نہ پڑھاتی ہو🔻
یا اس نے اقبال پہ کام نہ کیا ہو
پچھلے ستر سالوں سے اقبال نصاب کا لازمی حصہ ہے
کیوں ؟
اقبال کو یہ منفرد اعزاز کیوں ملا ؟
اقبال کی شاعری میں ایسا کیا ہے کہ ہزاروں کتابیں لکھی جا چکیں اور تشنگی باقی ہے ؟
کیوں ؟
کیونکہ اقبال کی شاعری قرآن سے اخذ کی گئی ہے
اقبال نے قرآنی آیات کے 🔻
مفاہیم کو شعروں میں ڈھالا ہے
پوری پوری سورت کا ترجمہ ایک مصرعے میں بیان کر دیا
یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ اقبال کی شاعری لازوال اور آفاقی حیثیت اختیار کر چکی ہے، دنیا کی ہر زبان میں اس کا ترجمہ کیا جا چکا ہے
اور مزید کام جاری ہے
اب ذرا سوچئیے !
اگر ہم قرآن کے پہ تحقیق کرتے ،قرآنی🔻
Read 7 tweets
5 Jan
" بحث برائے بحث"
ایک دوست کچھ دن پہلے گھر تشریف لائے ، ان کی آمد کا مقصد مذہبی جماعتوں ، تنظیموں اور شخصیات پر تنقید کے حوالے سے مجھ سے استفسار کرنا تھا
انہوں نے آتے ہی مجھ پر متعصب ہونے کا الزام لگایا اور اپنے فرقے کے علما کی لمبی چوڑی شان بیان فرما دی
محترم دوست پیشے کے 🔻
لحاظ سے ڈاکٹر ہیں
ان کی آدھے گھنٹے کی تنقیدی تقریر سننے کے بعد میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ کی گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ کچھ مخصوص مولوی صاحبان کو سنتے ہیں
انہوں نے اقرار کیا اور اس پہ فخر کا اظہار کیا
میں نے مزید پوچھا کہ محترم آپ فرمائیے کہ آپ کا اپنا کیا مطالعہ ہے ؟
کیا آپ نے 🔻
قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھی ہے ؟
کہنے لگے جی بالکل کنز الایمان روز پڑھتا ہوں
میں نے ان سے قرآن کے حوالے سے کچھ بنیادی سوالات کئے
جیسا کہ قرآن کتنے عرصے میں نازل ہوا
مکی سورتیں کتنی ہیں، مدنی کتنی ہیں
کون سی سورت کس موقع پر نازل ہوئی، غزوہ بدر کا ذکر کس سورہ میں ہے
بیعت رضوان کا🔻
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(