" جنت کے جملہ حقوق "
ہمارے ہاں چھوٹی بڑی کل ملا کر دو سو کے قریب مذہبی جماعتیں، تنظیمیں، گروہ اور فرقے ہیں
ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں کوئی بات مشترک نہیں ہے
سب کے حال حلیے اور حالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں
پگڑیوں اور ٹوپیوں کے رنگ ،ڈیزائن، شلواروں کی اونچائی اور داڑھی 🔻
کی لمبائی سب کی اپنی اپنی طے کردہ ہے، مسجدیں مدرسے تو خیر وکھرے وکھرے ہیں ہی، جلسے ،جلوس اور تہوار بھی اپنے اپنے ہیں
ایک کیلئے میلاد شرک ہے
تو دوسرے کیلئے عین عبادت ہے
تیسرے کیلئے محرم اور گیارہویں کی نیاز زہر ہے تو چوتھے کیک امرت ہے
پانچویں کو اہل بیت کے ایام منانا بدعت لگتا 🔻
ہے تو صحابہ کے ایام پہ عام تعطیل کا مطالبہ عین اسلام ہے
ان سب کے ہاں مگر ایک چیز بڑی دلچسپ ہے
وہ ہے جنت اور جہنم کی ٹکٹیں بانٹنا !!
ہر فرقے کا مولوی دوسرے فرقے کو جہنمی اور خود کو جنتی سمجھتا ہے
اور صرف سمجھتا نہیں ہے
اس کا روز اعلان بھی کرتا ہے
ایک فرقے کا مولوی دوسرے کی شرک 🔻
کا فتویٰ دے کر جہنم روانہ کرتا ہے تو دوسرے فرقے والا اسے خوارجی کہہ کر جہنم کے دروازے پہ چھوڑ آتا ہے
تیسرے فرقے والا پہلے دونوں کو گستاخ سمجھتا ہے تو چوتھا پچھلے تینوں کو
اسی طرح یہ اپنے اپنے فرقے والوں کو روازنہ جنت کی خوشخبری سناتے ہیں
اور اتنی زیادہ سناتے ہیں کہ اتنی تو 🔻
اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے بھی نہیں سنائیں
اور جنت کی خوشخبری مفت میں نہیں سناتے، نقد وصول کرتے ہیں جناب !
ایک جماعت والا تو کمال ہے
وہ تو ان لوگوں کو بھی جنتی جنتی پکارتا ہے کہ جنہیں نبی کریم ﷺ نے خود جہنمی کہا
یعنی یہ حضرت صاحب نبی کریم ﷺ سے بھی زیادہ طاقتور ہیں
اور جنت 🔻
تو جیسے ان کے باپ کی جاگیر ہے ؟
مزے کی بات ہے کہ جن کے باپ کی واقعی جاگیر ہے
انہوں نے کبھی ایسا دعویٰ نہ کیا
یہ ملا بڑے دلچسپ لوگ ہیں
انہیں معلوم تک نہیں ہے کہ جنت ہے کیا ؟
اور جنت میں رہنے کے اصول کیا ہیں ؟
آئیے ذرا ان ملاؤں کو تھوڑا بتا دیں کہ جنت میں کون کون جائیں گے 🔻
تو مولوی صاحبان کان لگا کر سنئے ذرا !
جنتیوں کے خصائل جو اللہ نے بیان فرمائے ہیں ان کے مطابق وہ جھک جھک کر سلام کرنے والے ہوں گے، نہایت عاجز و خوش اخلاق ہوں گے، ان کے چہروں پر نرمی ،حلم اور مسکراہٹ ہو گی، ان کے دل ہر قسم کے بغض ،حسد اور کینے سے پاک ہوں گے، وہ نفیس طبیعت اور 🔻
صفائی پسند ہوں گے، اللہ ،رسول ﷺ اور اہل بیت سے محبت رکھنے والے ہوں گے، کشادہ دل اور وسیع ظرف کے حامل ہوں گے، نفرت اور تعصب کا ان میں شبہ تک نہ ہو گا، نیچی آواز میں بات کرنے والے ہوں گے، غرض اعلی اخلاقی خوبیوں سے مزین ہوں گے
اب اپنے ملاؤں سے سوال کرتے ہیں کہ حضراتِ گرامی ! 🔻
کیا آپ میں سے کسی میں یہ خوبیاں پائی جاتی ہیں ؟
اگر پائی جاتی ہیں تو آپ واقعی جنت میں داخلے کے اہل ہیں
اور اگر آپ کی طبیعت اور شخصیت اس کے الٹ ہے تو آپ کا خود کا جنت میں جانا ناممکن ہے
آپ دوسروں کو ٹکٹیں کیسے بانٹ رہے ہیں ؟
جنت میں تو کوئی فرقہ پرست، جھگڑالو شخص داخل نہیں ہو 🔻
سکے گا ، آپ فرقوں کا بوجھ اٹھائے کیسے جا پائیں گے ؟؟
فرقے تو سراسر تعصب اور نفرت ہیں
اور جنت میں تو کوئی فرقہ نہیں ہو گا ؟
کیونکہ جنت ایک پرامن ہاؤسنگ سوسائٹی ہے
جہاں سکون ہی سکون ہو گا
آپ وہاں کیسے رہیں گے ؟
آپ جو یہاں ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے
اپنی مسجدیں مدرسے الگ 🔻
بنا رکھے ہیں
جنت میں تو یہ تفریق نہیں چلے گی
نہ ہی وہاں کوئی لاؤڈ اسپیکر الاؤ ہو گا کہ جس پہ آپ مخالف فرقوں کی تکفیر کر سکیں ؟
نہ وہاں تماشبین فرقہ پرست عوام ہوں گے کہ جو اپنے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین کر آپ کو دیتے تھے ؟
جنت میں تو انتہائی نیک اور بھلے لوگ ہوں گے
وہ لوگ کہ 🔻
جن پر اللہ کی طرف سے سلامتی ہو گی
انبیاء، اولیا، صالحین، مومنین، خاشعین، متصدقین، شہدا، غازی ، مجاہدین اور مسلمین
آپ کا شمار ان میں سے کس میں ہوتا ہے ؟
بتائیے ذرا ؟
ارے نہیں جھوٹ بول رہے ہیں آپ
آپ تو وہابی ہیں، دیوبندی ہیں ، بریلوی ہیں، شیعہ ہیں ، سیفی اور سلفی ہیں
ارے آپ تو 🔻
فرقہ پرستی کی غلاظت میں لتھڑے ہیں
آپ جنت میں کیونکر جا سکیں گے ؟
اتنی نفرت اٹھا کر آپ کو جنت میں جانے کون دے گا ؟
ارے نہ بھائی نہ !
جنت میں سب اللہ کے پیارے ہیں
وہاں آپ کا کیا کام ؟
آپ تو اپنے تعصب کو پھیلائیں گے
آپ تو جنت کا ماحول خراب کر دیں گے
آپ تو جنت میں اپنے الگ محلات 🔻
بنانے کی کوشش کریں گے
آپ اپنے مخالفین سے سلام بھی نہیں لیں گے
دیکھ کر منہ پھیر لیں گے
ارے ایسے کیسے چلے گا ؟
اللہ نے تو جنت نیکوں کے انعام کے طور پر سجا رکھی ہے
آپ بدوں کو کون جانے دے گا ؟
تو پھر آپ ایویں ہی دنیا میں چوڑے ہوئے پھرتے ہیں
ایویں ہی ٹکٹیں بانٹتے پھرتے ہیں
فرقے کے 🔻
ساتھ تو آپ کا اپنا جانا ممکن نہیں
تو آپ دوسروں کو کیسے لے جائیں گے ؟
اجی حضرت !
ابھی وقت ہے
فرقے چھوڑئیے
دین محمد ﷺ پہ آئیے
وہ اعلیٰ اخلاق اپنائیے
جو جنت میں داخلے کیلئے کمپلسری ہیں
کیا کہا ؟
نہیں کر سکتے ؟
فرقے اسلام سے زیادہ ضروری ہیں ؟
تو پھر موج کیجیے جناب !
پھر جنت کو 🔻
بھول جائیے
ہاں جہنم آپ کیلئے حاضر ہے
ہاں جی وہی جہنم جس میں آپ دوسرے فرقے کو بھیج رہے تھے
ناراض کیوں ہوتے ہو میاں !
جنت میں کوئی فرقہ پرست نہیں جا سکتا
جنت کا شوق ہے
تو فرقے چھوڑ دو
فرقے نہیں چھوڑ سکتے تو جنت کا خیال چھوڑ دو
ایک آسان طریقہ ہے جنت میں جانے کا
کان ادھر لائیں 🔻
آپ کو بتاتا ہوں
کسی ملا کے پیچھے نہ لگیں
رزق حلال کھائیں
والدین کی خدمت کریں
اپنی زبان اور اپنے ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہ دیں
پنجتن پاک سے سچی مودت رکھیں
جنت آپ کی ہے !
یہ میرا فتویٰ نہیں
یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا فرمان ہے !!
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Jan 23
" مقدس امانتیں "
مقدس امانتیں کیا ہیں ؟
اور کیوں مقدس ہیں ؟
ایک عام چیز کسی مقدس ہستی کے استعمال میں آنے کے بعد مقدس کیوں ہو جاتی ہے ؟
مثلاً صفا مروہ کی پہاڑیاں کروڑوں سالوں سے موجود تھیں
مگر جناب حاجرہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے اللہ کی نشانیاں قرار پائیں
کیوں ؟
محض سات مرتبہ🔻
بی بی حاجرہ کے پاؤں ان پہاڑیوں کو چھوئے اور ان کی قسمت بدل گئی ؟
اور قیامت تک کیلئے یہ معزز قرار پائیں ؟
جس جگہ جناب ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہو کر کعبے کی بنیاد رکھی
اللہ نے فرمایا اس جگہ کو سجدہ گاہ بناؤ ؟
یعنی جہاں ابراہیم کے پاؤں تھے
وہاں پہ اللہ کو سجدہ کرو ؟
مگر یہ 🔻
سب باتیں عقل مندوں کیلئے ہیں
ان پہ بعد میں غور کریں گے پہلے ذرا آگے مقدس امانتوں کا ذکر کر لیں
مقدس امانتوں میں سب سے پہلی چیز "تابوت سکینہ" ہے
یہ آدم علیہ السلام کی کا صندوق تھا
کو نسل در نسل انبیا کو آگے منتقل ہوتا آیا اور بنی اسرائیل کے پاس آن پہنچا
اس میں ہے کیا ؟
اس میں🔻
Read 20 tweets
Jan 22
علم لغت، تجوید، صرف ،نحو عربی گرامر کی بنیاد ہیں
ان کے بغیر قران سمجھنا ممکن نہیں ہے
اور امت مسلمہ کیلئے یہ سب علوم مولا علی علیہ السلام نے تصنیف کئے
سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :
"علی قرآن کے ساتھ اور قرآن علی کے ساتھ ہے 🔻
،دونوں جدا نہ ہوں گے حتی کہ اکٹھے حوض کوثر پر میرے پاس آئیں گے"
(المستدرک،المعجم الاوسط، المعجم الصغیر،تاریخ دمشق، مجمع البحرین)

آنا مدینۃ العلم و علی بابھا کی تفسیر میں امام عبدالرحمن النسائی فرماتے ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام خصوصاً اس علم کا دروازہ ہیں جو ہدایت پر مبنی ہے 🔻
لہذا جس شخص کا قلب محبت علی علیہ السلام سے خالی ہو وہ صحابی ہو یا غیر صحابی اس کا علم ہدایت سے محروم رہنا یقینی ہے
اسی لئے حجتہ الوداع کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے تمام اہل اسلام کو فرمایا تھا :
" میں تم میں دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسری سے بڑی ہے 🔻
Read 9 tweets
Jan 22
" قرآن فہمی "
قرآن ایک کتاب ہی ہے
جیسے باقی سب کتابیں ہوتی ہیں
مگر یہ کتاب بہت خاص ہے
یہ ایک زندہ کتاب ہے، ایک معجزہ ہے اور اس میں پوری کائنات اور ہر انسان کا ڈیٹا محفوظ ہے
اس کتاب کو سمجھ کر آپ زمین و آسمان کے تمام اسرار جان سکتے ہیں
آپ نور محمد ﷺ کی تخلیق سے آخری انسان 🔻
تک کے بارے میں سب جان سکتے ہیں
آپ دنیا کی ہر ایجاد ہر مادی و غیر مادی شے کا علم حاصل کر سکتے ہیں
آپ اس سے تیس ہزار علوم سیکھ سکتے ہیں، آپ جن و انس ،حیوانات و حشرات الارض کی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں
یہ آپ کو گزرے ہوئے اور آیندہ سب زمانوں کی خبر دے گی
یہ آپ کو آپ کے اپنے 🔻
نفس کی معرفت عطا کرے گی
مگر آج کے دن تک آپ نے اس سے کچھ حاصل نہیں کیا ہے
اسے نبی کریم ﷺ کی برکت سے مولا علی علیہ السلام سے سمجھا
اور اعلان فرما دیا کہ دنیا کی جس شے کے متعلق چاہو مجھ سے پوچھو !
یا مولا علی علیہ السلام کی برکت سے چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور 🔻
Read 18 tweets
Jan 21
پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین ازل سے ہی مقامات ارفع پر فائز ہیں
اللہ نے سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کو تخلیق فرمایا اور امام الانبیاء مقرر کیا اور سارے جہانوں کیلئے رحمت بنایا
پھر مولا علی علیہ السلام کو تخلیق کیا اور امام الاولیاء مقرر کیا
اور پوری کائنات کا مددگار بنایا 🔻
اس کے بعد سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو تخلیق کیا اور کائنات کی تمام عورتوں کا سردار مقرر کیا
اور سارے جہانوں کی عورتوں کیلئے رحمت کا وسیلہ بنایا
پھر حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کو تخلیق کیا اور انہیں کائنات کا سردار مقرر کیا
جنت تو محض کائنات 🔻
کا ایک حصہ ہے
پنجتن پاک کو تو اللہ نے پوری کائنات کی سرداری عطا کی ہے
اور اس پوری کائنات میں اس دنیا کی حیثیت محض ایک نقطے جتنی ہے
ان نفوسِ قدسیہ نے اس دنیا میں بہت تھوڑا وقت گزارا
ورنہ وہ ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، یہ پوری کائنات ان کے تصرف میں ہے، اسی لئے ان کی محبت فرض🔻
Read 6 tweets
Jan 21
" خسارے والے "
سورہ کہف کے آخر میں اللہ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ خسارے میں وہ ہیں کہ جن کی زندگیاں صرف دنیا حاصل کرنے کی کوشش میں گزر گئیں
اور سورہ بقرہ میں ان کی مذمت فرمائی کہ جو اللہ کی آیات کو ذلیل داموں کے بدلے میں بیچ ڈالتے ہیں
جو مذہب کو کاروبار بنا کر اس سے صرف دنیاوی 🔻
فائدے حاصل کرتے ہیں
وہ اللہ کی نظر میں سب سے زیادہ گھٹیا اور بدترین لوگ ہیں
جو آخرت کی ابدی زندگی پہ دنیا کی چند سالہ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں
آج ایک اشتہار نظر سے گزرا
جس پہ "شان صدیق اکبر" کے حوالے سے کسی جلسے کا ذکر تھا
نیچے بڑے بڑے دبنگ مولویوں کی تصویریں لگی تھیں اور اشتہار🔻
کے اوپر جلی حروف میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے القاب لکھے تھے
توجہ سے پڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ جلسہ دراصل شان صدیق اکبر بیان کرنے کیلئے نہیں ہے ، بلکہ ایک مخالف فرقے کے عقائد کو کاؤنٹر کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے، دل دکھ سے بھر گیا اور ملا ازم کی عیاری اور مکاری پہ بہت🔻
Read 16 tweets
Jan 21
آپ نے اکثر دکانوں اور بزنسز کے نام بزرگانِ دین کے ناموں پہ دیکھے ہوں گے
جیسے بابا فرید شوگر ملز، گنج بخش ملک شاپ، داتا انڈسٹری، بلہے شاہ کلاتھ ہاؤس، حق باہو کراکری سینٹر وغیرہ
ایسے ہی لوگ اپنے ناموں کے ساتھ اپنے سلاسل یا اماموں کے نام لکھتے ہیں
جیسا کہ قادری، رضوی، کاظمی، 🔻
چشتی، اویسی، نقشبندی اور سہروردی وغیرہ
مگر آپ نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو اپنے فرقے کا نام اپنے کاروبار یا اپنے نام کے ساتھ لکھتے نہیں دیکھا ہو گا
جیسا کہ دیوبندی ملک شاپ، وہابی بک شاپ، شیعہ جنرل سٹور، بریلوی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ وغیرہ
ایسے ہی آپ نے کسی کا نام محمد علی شیعہ ،🔻
اکرام اللہ دیوبندی، ہدایت اللہ وہابی یا غلام غوث بریلوی نہیں دیکھا ہو گا
کیوں ؟
جو نام اور نسبت یہ اپنے کاروبار کیلئے پسند نہیں کرتے، اپنے نام کیلئے پہچان نہیں بناتے
وہ نام آپ مدارس اور مساجد کو کیوں دیتے ہو ؟
اس سے تو صاف ظاہر ہے کہ آپ نے دین اسلام کو اپنے نام اور کاروبار 🔻
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(