" مقدس امانتیں "
مقدس امانتیں کیا ہیں ؟
اور کیوں مقدس ہیں ؟
ایک عام چیز کسی مقدس ہستی کے استعمال میں آنے کے بعد مقدس کیوں ہو جاتی ہے ؟
مثلاً صفا مروہ کی پہاڑیاں کروڑوں سالوں سے موجود تھیں
مگر جناب حاجرہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے اللہ کی نشانیاں قرار پائیں
کیوں ؟
محض سات مرتبہ🔻
بی بی حاجرہ کے پاؤں ان پہاڑیوں کو چھوئے اور ان کی قسمت بدل گئی ؟
اور قیامت تک کیلئے یہ معزز قرار پائیں ؟
جس جگہ جناب ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہو کر کعبے کی بنیاد رکھی
اللہ نے فرمایا اس جگہ کو سجدہ گاہ بناؤ ؟
یعنی جہاں ابراہیم کے پاؤں تھے
وہاں پہ اللہ کو سجدہ کرو ؟
مگر یہ 🔻
سب باتیں عقل مندوں کیلئے ہیں
ان پہ بعد میں غور کریں گے پہلے ذرا آگے مقدس امانتوں کا ذکر کر لیں
مقدس امانتوں میں سب سے پہلی چیز "تابوت سکینہ" ہے
یہ آدم علیہ السلام کی کا صندوق تھا
کو نسل در نسل انبیا کو آگے منتقل ہوتا آیا اور بنی اسرائیل کے پاس آن پہنچا
اس میں ہے کیا ؟
اس میں🔻
حضرت موسیٰ و ہارون کی جوتیاں، حضرت سلیمان کی انگوٹھی،حضرت موسیٰ کا عصا، کچھ تختیاں، من و سلویٰ اور انبیا کی تصویریں ہیں
اب توجہ سے سنیں اللہ اس کے بارے میں کیا فرماتا ہے ؟
اللہ فرماتا ہے کہ اس میں تمہارے رب کی طرف سے دلوں کا چین ہے، موسیٰ و ہارون کے ترکے کی بچی ہوئی چیزیں، 🔻
بے شک اس میں بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو"
یہ ایمان رکھتے ہو والی بات کو پلے باندھ لیں آگے کام آئے گی
بنی اسرائیل اس صندوق کا کیا کرتے تھے ؟
اسے جنگوں میں اپنے آگے رکھتے
اس کی برکت سے انہیں فتح ملتی
یعنی فتح لڑ کر نہیں
بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جوتیوں کے طفیل ملتی🔻
کیا سمجھے ؟
آگے پڑھئیے !
پھر بنی اسرائیل نافرمان ہو گئے
اور اللہ کی یہ سب سے بڑی نعمت ان سے چھن گئی
اور آج تک غائب ہے
آپ کو معلوم ہے کہ یہودی اگر چاہتے تو دنیا میں کہیں بھی اپنا ملک قائم کر لیتے، مگر یہ فلسطین واپس آئے ؟
کیوں ؟
دو چیزوں کیلئے
ایک ہیکل سلیمانی کی دوبارہ تعمیر🔻
اور دوسرا تابوت سکینہ کی تلاش
یروشلم اور بیت المقدس پہ قبضے کی اصل وجہ بھی یہی ہے
یہودی مسجد اقصیٰ کے نیچے مسلسل کھدائی کر رہے ہیں
ان کا ایمان ہے کہ جس دن انہیں تابوت سکینہ مل گیا وہ دنیا پر قبضہ کر لیں گے، اور یہ بات سو فیصد درست ہے
یعنی ان کے اربوں ڈالرز کے وسائل ،سرمایہ 🔻
کاری اور جنگی طاقت سے زیادہ تابوت سکینہ ان کیلئے اہم ہے
مگر اللہ کی حکمت ہے کہ انہیں ملے گا نہیں !
مگر آپ اس پہ سوچیں کہ محض انبیا کے تبرکات کتنی طاقت رکھتے ہیں
وہ چیزیں جو ان انبیاء کے استعمال میں کچھ عرصہ رہیں
ان کی اہمیت کو اللہ نے ایمان سے مشروط کر دیا ہے
اب بھلا غور کرو 🔻
کہ وہ جگہیں جہاں پر ان انبیا کو دفن کیا گیا،یا اللہ کے ولیوں کو دفن کیا گیا ان جگہوں یعنی مزارات کی اہمیت کیا ہے ؟؟
اب آگے بڑھتے ہیں
بنی اسرائیل کی طرح نبی کریم ﷺ اور آپ کے اہل بیت کی بھی مقدس امانتیں ہیں، اور ان امانتوں کا تقدس بنی اسرائیل کے انبیاء سے اتنا ہی زیادہ ہے جتنا 🔻
کہ نبی کریم ﷺ اور اہل بیت کا تقدس ان سے زیادہ ہے
مولا علی علیہ السلام نے کچھ امانتیں حضرت خواجہ حسن بصری کو عطا فرمائیں جو پشت در پشت چلتی ہوئی خواجگان چشت اہل بہشت رحمہم اللہ اجمعین تک پہنچیں
جو بزرگ وصال کے قریب پہنچتا وہ ان امانتوں کی ذمہ داری اس سے اگلے کے سپرد کر دیتا
🔻
یہ امانتیں برصغیر میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے توسط سے پہنچیں
اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ،پھر حضرت بابا فرید پھر حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء اور ان کے بعد حضرت خواجہ نصیر الدین چراغ دہلوی تک پہنچیں
اس کے بعد ان کی وصیت سے ان امانتوں کی تدفین🔻
حضرت خواجہ نصیر الدین نصیر چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ ہی کر دی گئی، یہ ان کی وصیت تھی
ایسی ہی امانتوں کا دوسرا حصہ اسلامی خلافت میں محفوظ کیا گیا
جس میں نبی کریم ﷺ کا عمامہ، آپ کے نعلین مبارک،اپ کی قمیضیں، تلوار،حسنین کریمین کے کرتے اور بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ 🔻
علیہا کی کچھ متبرک چیزیں تھیں
انہیں سب سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے محفوظ کیا
اور پھر پشت در پشت محفوظ صندوق میں چلتی رہیں
اسلامی خلافت سے بغاوت کے بعد یہ امانتیں خطرے میں آئیں تو محبان رسول ﷺ و اہل بیت نے ان امانتوں کو محفوظ کیا
پھر یہ امانتیں عباسی سلطنت تک 🔻
پہنچیں ، ان سے سلجوق، سلجوقیوں سے گم ہوئیں تو بازنطینیوں کے پاس پہنچیں اور ان سے برآمد کر کے پھر کسی طریقے سے حضرت ابن عربی کے پاس پہنچیں
انہوں نے ارطغرل کو دیں
اس سے سلطنت عثمانیہ تک پہنچیں
اور آج توپ کاپی میوزیم استنبول میں محفوظ ہیں
ان امانتوں کا کچھ حصہ سلطان محمود غزنوی 🔻
تک پہنچا اور پھر چلتا ہوا حکومت پاکستان کے پاس آیا
جو بادشاہی مسجد کے اندر ایک عجائب گھر میں محفوظ ہے
یہیں سے نبی کریم ﷺ کا ایک نعلین پاک چوری ہوا جو آج تک نہیں ملا
عثمانیوں کے پاس نبی کریم ﷺ کی ایک قمیض تھی کہ جس کو پہن کر وہ ہر جنگ جیتتے رہے
مگر پھر وہ امانت ان کے پاس نہ 🔻
رہی، ان تبرکات پہ لوگ جان دیتے ہیں اور ان کی اہمیت دنیا و مافیہا سے بڑھ کر ہے
کچھ سال پہلے مشرق وسطی کی ایک ریاست میں نبی کریم ﷺ کے زیر استعمال رہا ایک پیالہ لایا گیا
جسے سرکاری پروٹوکول میں ملک کے سربراہ نے وصول کیا
اور عوام نے کھڑے ہو کر استقبال کیا
یہ ایک دیدہ زیب نظارہ 🔻
تھا۔ مجھے کسی کا عقیدہ نہیں چھیڑنا
مگر ایک سوال ضرور چھوڑنا ہے
اگر انبیا ،اہل بیت و اولیا کے استعمال میں رہنے والی چیزیں چند لمحوں کے بعد اتنی متبرک اور قیمتی ہو جاتی ہیں تو خود ان نفوسِ قدسیہ کی کیا اہمیت ہو گی ؟
ہم ساری زندگی قمیضیں بدلتے رہیں
ہماری قمیضیں کبھی حضرت یوسف کی🔻
قمیض نہیں بن سکتیں
خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی قمیض کو ہاتھ میں پکڑ کر شہاب الدین غوری نے دعا کی اور قبول ہوئی
ایسے ایک نہیں ہزاروں واقعات ہیں
جو قرآن و تاریخ میں ثبت ہیں
یہ میں آپ کو کسی اور تھریڈ میں وضاحت سے سمجھاؤں گا کہ انبیا ،اہل بیت و اولیا ہم سے کھربوں درجے بہتر 🔻
حالت میں زندہ ہیں
اور اس کائنات پہ ان کا تصرف ویسے ہی ہے جیسا کہ ان کی یہاں پر ظاہر حیات میں تھا
اور وہ اب بھی جو چاہیں کر سکتے ہیں
اگر کوئی شخص سچے دل سے نبی کریم ﷺ، مولا علی علیہ السلام یا کسی ولی اللہ کو پکارتا ہے تو وہ کیسے اس کی مدد کرتا ہے ؟
اور یاد رکھیں یہ سب اللہ کی🔻
عطا ہے، آپ نے اپنے محدود ذہن کے مطابق اللہ کو بھی محدود کرنے کی ناکام کوشش کی ہے
آپ تو اپنے آپ کو نہیں جانتے
یہ کائنات اور اس کے راز خاک سمجھ آئیں گے
مگر علم تب حاصل ہو گا
جب میں سب جانتا ہوں کی ضد چھوڑ دیں گے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Jan 22
علم لغت، تجوید، صرف ،نحو عربی گرامر کی بنیاد ہیں
ان کے بغیر قران سمجھنا ممکن نہیں ہے
اور امت مسلمہ کیلئے یہ سب علوم مولا علی علیہ السلام نے تصنیف کئے
سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :
"علی قرآن کے ساتھ اور قرآن علی کے ساتھ ہے 🔻
،دونوں جدا نہ ہوں گے حتی کہ اکٹھے حوض کوثر پر میرے پاس آئیں گے"
(المستدرک،المعجم الاوسط، المعجم الصغیر،تاریخ دمشق، مجمع البحرین)

آنا مدینۃ العلم و علی بابھا کی تفسیر میں امام عبدالرحمن النسائی فرماتے ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام خصوصاً اس علم کا دروازہ ہیں جو ہدایت پر مبنی ہے 🔻
لہذا جس شخص کا قلب محبت علی علیہ السلام سے خالی ہو وہ صحابی ہو یا غیر صحابی اس کا علم ہدایت سے محروم رہنا یقینی ہے
اسی لئے حجتہ الوداع کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے تمام اہل اسلام کو فرمایا تھا :
" میں تم میں دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسری سے بڑی ہے 🔻
Read 9 tweets
Jan 22
" جنت کے جملہ حقوق "
ہمارے ہاں چھوٹی بڑی کل ملا کر دو سو کے قریب مذہبی جماعتیں، تنظیمیں، گروہ اور فرقے ہیں
ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں کوئی بات مشترک نہیں ہے
سب کے حال حلیے اور حالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں
پگڑیوں اور ٹوپیوں کے رنگ ،ڈیزائن، شلواروں کی اونچائی اور داڑھی 🔻
کی لمبائی سب کی اپنی اپنی طے کردہ ہے، مسجدیں مدرسے تو خیر وکھرے وکھرے ہیں ہی، جلسے ،جلوس اور تہوار بھی اپنے اپنے ہیں
ایک کیلئے میلاد شرک ہے
تو دوسرے کیلئے عین عبادت ہے
تیسرے کیلئے محرم اور گیارہویں کی نیاز زہر ہے تو چوتھے کیک امرت ہے
پانچویں کو اہل بیت کے ایام منانا بدعت لگتا 🔻
ہے تو صحابہ کے ایام پہ عام تعطیل کا مطالبہ عین اسلام ہے
ان سب کے ہاں مگر ایک چیز بڑی دلچسپ ہے
وہ ہے جنت اور جہنم کی ٹکٹیں بانٹنا !!
ہر فرقے کا مولوی دوسرے فرقے کو جہنمی اور خود کو جنتی سمجھتا ہے
اور صرف سمجھتا نہیں ہے
اس کا روز اعلان بھی کرتا ہے
ایک فرقے کا مولوی دوسرے کی شرک 🔻
Read 18 tweets
Jan 22
" قرآن فہمی "
قرآن ایک کتاب ہی ہے
جیسے باقی سب کتابیں ہوتی ہیں
مگر یہ کتاب بہت خاص ہے
یہ ایک زندہ کتاب ہے، ایک معجزہ ہے اور اس میں پوری کائنات اور ہر انسان کا ڈیٹا محفوظ ہے
اس کتاب کو سمجھ کر آپ زمین و آسمان کے تمام اسرار جان سکتے ہیں
آپ نور محمد ﷺ کی تخلیق سے آخری انسان 🔻
تک کے بارے میں سب جان سکتے ہیں
آپ دنیا کی ہر ایجاد ہر مادی و غیر مادی شے کا علم حاصل کر سکتے ہیں
آپ اس سے تیس ہزار علوم سیکھ سکتے ہیں، آپ جن و انس ،حیوانات و حشرات الارض کی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں
یہ آپ کو گزرے ہوئے اور آیندہ سب زمانوں کی خبر دے گی
یہ آپ کو آپ کے اپنے 🔻
نفس کی معرفت عطا کرے گی
مگر آج کے دن تک آپ نے اس سے کچھ حاصل نہیں کیا ہے
اسے نبی کریم ﷺ کی برکت سے مولا علی علیہ السلام سے سمجھا
اور اعلان فرما دیا کہ دنیا کی جس شے کے متعلق چاہو مجھ سے پوچھو !
یا مولا علی علیہ السلام کی برکت سے چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور 🔻
Read 18 tweets
Jan 21
پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین ازل سے ہی مقامات ارفع پر فائز ہیں
اللہ نے سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کو تخلیق فرمایا اور امام الانبیاء مقرر کیا اور سارے جہانوں کیلئے رحمت بنایا
پھر مولا علی علیہ السلام کو تخلیق کیا اور امام الاولیاء مقرر کیا
اور پوری کائنات کا مددگار بنایا 🔻
اس کے بعد سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو تخلیق کیا اور کائنات کی تمام عورتوں کا سردار مقرر کیا
اور سارے جہانوں کی عورتوں کیلئے رحمت کا وسیلہ بنایا
پھر حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کو تخلیق کیا اور انہیں کائنات کا سردار مقرر کیا
جنت تو محض کائنات 🔻
کا ایک حصہ ہے
پنجتن پاک کو تو اللہ نے پوری کائنات کی سرداری عطا کی ہے
اور اس پوری کائنات میں اس دنیا کی حیثیت محض ایک نقطے جتنی ہے
ان نفوسِ قدسیہ نے اس دنیا میں بہت تھوڑا وقت گزارا
ورنہ وہ ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، یہ پوری کائنات ان کے تصرف میں ہے، اسی لئے ان کی محبت فرض🔻
Read 6 tweets
Jan 21
" خسارے والے "
سورہ کہف کے آخر میں اللہ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ خسارے میں وہ ہیں کہ جن کی زندگیاں صرف دنیا حاصل کرنے کی کوشش میں گزر گئیں
اور سورہ بقرہ میں ان کی مذمت فرمائی کہ جو اللہ کی آیات کو ذلیل داموں کے بدلے میں بیچ ڈالتے ہیں
جو مذہب کو کاروبار بنا کر اس سے صرف دنیاوی 🔻
فائدے حاصل کرتے ہیں
وہ اللہ کی نظر میں سب سے زیادہ گھٹیا اور بدترین لوگ ہیں
جو آخرت کی ابدی زندگی پہ دنیا کی چند سالہ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں
آج ایک اشتہار نظر سے گزرا
جس پہ "شان صدیق اکبر" کے حوالے سے کسی جلسے کا ذکر تھا
نیچے بڑے بڑے دبنگ مولویوں کی تصویریں لگی تھیں اور اشتہار🔻
کے اوپر جلی حروف میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے القاب لکھے تھے
توجہ سے پڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ جلسہ دراصل شان صدیق اکبر بیان کرنے کیلئے نہیں ہے ، بلکہ ایک مخالف فرقے کے عقائد کو کاؤنٹر کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے، دل دکھ سے بھر گیا اور ملا ازم کی عیاری اور مکاری پہ بہت🔻
Read 16 tweets
Jan 21
آپ نے اکثر دکانوں اور بزنسز کے نام بزرگانِ دین کے ناموں پہ دیکھے ہوں گے
جیسے بابا فرید شوگر ملز، گنج بخش ملک شاپ، داتا انڈسٹری، بلہے شاہ کلاتھ ہاؤس، حق باہو کراکری سینٹر وغیرہ
ایسے ہی لوگ اپنے ناموں کے ساتھ اپنے سلاسل یا اماموں کے نام لکھتے ہیں
جیسا کہ قادری، رضوی، کاظمی، 🔻
چشتی، اویسی، نقشبندی اور سہروردی وغیرہ
مگر آپ نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو اپنے فرقے کا نام اپنے کاروبار یا اپنے نام کے ساتھ لکھتے نہیں دیکھا ہو گا
جیسا کہ دیوبندی ملک شاپ، وہابی بک شاپ، شیعہ جنرل سٹور، بریلوی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ وغیرہ
ایسے ہی آپ نے کسی کا نام محمد علی شیعہ ،🔻
اکرام اللہ دیوبندی، ہدایت اللہ وہابی یا غلام غوث بریلوی نہیں دیکھا ہو گا
کیوں ؟
جو نام اور نسبت یہ اپنے کاروبار کیلئے پسند نہیں کرتے، اپنے نام کیلئے پہچان نہیں بناتے
وہ نام آپ مدارس اور مساجد کو کیوں دیتے ہو ؟
اس سے تو صاف ظاہر ہے کہ آپ نے دین اسلام کو اپنے نام اور کاروبار 🔻
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(