Shahid Bashir Profile picture
Feb 4 9 tweets 3 min read
#آج_کی_بات
دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ

1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)
برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔
بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس
دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

بکرمی کیلنڈر (پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے.
ان پہروں کے نام یہ ہیں۔۔۔

1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت
5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت
لفظ "ویلا” وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے.

#منقول

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shahid Bashir

Shahid Bashir Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @LtColShahid

Feb 4
#معجزاتِ_قرآن
گیارہ سے بارہ سال پرانی بات ہے میں حرم مکہ گیا۔ دوران طواف مغرب کی اذان ہوئی میں خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھ گیا اور اقامت کا انتظار کرنے لگا۔
میں نے سوچا کہ پاک جگہ ہوں لہذا فارغ نہ بیٹھوں ۔ قرآن پڑھوں۔ میں نے زبانی سورہ التین ( والتین والزیتون) پڑھنا شروع کی ۔
میں ایک آیت پر آ کر بھول گیا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان وہ سورت بھی بھول جاتا ہے جو ہر وقت اس کی زبان پر رہتی ہے۔ اس وقت بھی ایسا ہوا اب میں نے بہت کوشش کی مجھے آگے یاد آئے
لیکن یاد نہ آئی۔ اور حرم کے صحن میں قرآن بھی نہیں ہوتے۔
قرآن اندر مسجد کی عمارت میں ہوتے ہیں۔ قرآن ہوتا تو میں اس سے دیکھ کر پڑھ لیتا۔ خیر اقامت ہوئی۔ پہلی رکعت میں امام کعبہ نے حمد شریف کے بعد والتین والزیتون پڑھی ۔ رب جانتا ہے مجھے ایسا لگا جیسے اللہ نے مجھے کہا ہو: لو دہرا لو ۔ اپنی غلطی دور کر لو۔میری باقی کی ساری نماز
Read 12 tweets
Feb 3
قابل رشک
تربیت اولاد کے دو اصول!
چند روز پہلے فیصل آباد کے ایک نجی سکول کی سالانہ پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ میں میرا تربیت اولاد کے عنوان پر سیشن تھا. اس تقریب میں کچھ بچوں اور والدین کو ایوارڈز دیے گئے. ایک دراز قد، بہ ظاہر ان پڑھ خاتون کو "سال کی بہترین ماں" کا ایوارڈ دیا گیا.
سیشن کے اختتام پر میں نے ایوارڈ حاصل کرنے والی ماں کو ڈھونڈنا شروع کیا. لیکن وہ سکول میں پڑھنے والے تینوں بچوں کو لے کر اپنے گھر واپس جلی گئی تھیں. میں نے پرنسپل صاحب سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر آپ کو اس خاتون کا گھر معلوم ہو تو میں آپ کے ساتھ جا کر
کچھ دیر کے لیے اس ماں سے ملنا چاہتا ہوں
پرنسپل صاحب مجھے سکول سے بہت دور محلہ غلام آباد لے گئے. وہاں ایک معمولی سا گھر تھا. جو ایک کمرے پر ہی مشتمل تھا. چھوٹا سا برآمدہ اور اتنا ہی صحن تھا. بچے اور ان کی ماں گھر میں موجود تھے . وہاں جا کر معلوم ہوا کہ بچوں کا والد
Read 15 tweets
Feb 2
#سبق_اور_اُمید
ایک نوجوان اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ کسی مہنگے ہوٹل میں کھانا کھانے گیا۔ ماں باپ تو نہیں چاہتے تھے، لیکن بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ انہیں کسی مہنگے ہوٹل میں ضرور کھانا کھلائے گا، اِسی لیے اُس نے اپنی پہلی تنخواہ ملنے کی خوشی میں ماں باپ جیسی عظیم ہستیوں کے ساتھ
شہر کے مہنگے ہوٹل میں لنچ کرنے کا پروگرام بنایا
باپ کو رعشے کی بیماری تھی، اُسکا جسم ہر لمحہ کپکپاہٹ میں رہتا تھا، اور ضعیفہ ماں کو دونوں آنکھوں سے کم دیکھائی دیتا تھا
یہ شخص اپنی خستہ حالی اور بوڑھے ماں باپ کے ہمراہ جب ہوٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجود
امیر لوگوں نے سیر سے پیر تک اُن تینوں کو یوں عجیب و غریب نظروں سے دیکھا جیسے وہ غلطی سے وہاں آ گئے ہوں
کھانا کھانے کیلئے بیٹا اپنے دونوں ماں باپ کے درمیان بیٹھ گیا۔ وہ ایک نوالہ اپنی ضیعفہ ماں کے منہ میں ڈالتا اور دوسرا نوالہ بوڑھے باپ کے منہ میں۔ کھانے کے دوران کبھی کبھی
Read 7 tweets
Feb 1
#منقول
صِلۂ شہید کیا ہے، تب و تابِ جاودانہ

" جو بچھڑ گئے" ڈرامہ ٹی وی سیریل دیکھ رہا تھا۔ ایک واقعہ یاد آیا سوچا شئیر کرلوں۔ انفنٹری سکول میں Basic کورس کر رہا تھا۔ جناح روڈ پر کھڑے رکشے کا انتظار کر رہے تھے کہ میجر جاوید اقبال، کہیں سے نکل آئے اور ساتھ پیدل چلنے کو کہا۔
فوراً ساتھ چل دیئے۔ راستے میں بات چیت کے دوران ہمارے علاقے کا ذکر ہوا۔ پھر انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ایک کہانی سنائی۔ گاؤں کی ایک بوڑھیا نے رات کو اپنی بہو سے کہا صبح سویرے ڈھیر سارے پراٹھے اور بڑی کیتلی میں چائے تیار کرنا۔ صبح ہوئی اور چاچی پراٹھوں بھرا چنگیر اور کیتلی
لے کر پگڈنڈیوں پر چلتی ہوئی سیدھی فوجی کیمپ پہنچ گئی اور یہ 18 ایف ایف کا کیمپ ایریا تھا۔ راستے میں آرپی والوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن بے سود۔ سی او نےناراض ہو کر ایڈجوٹنٹ کو بھیجا۔ مگر کیا معلوم چاچی نے کیا کہا کہ وہ بھی ساتھ چل دیئے اور یوں چاچی سیدھی آفس میں پہنچ گئی
Read 8 tweets
Feb 1
#آج_کی_بات
کاش میں سالم جیسا ھوتا
اموی خلیفہ ھشام بن عبدالمطلب حج پہ مکہ اَیا ھوا تھا۔طواف کرتے ھوے اسکی نظر حضرت عمر کے پوتے سالم بن عبداللہ پہ پڑی
ٹوٹی ھوئ جوتی ان کے ھاتھ میں تھی کپڑے ایسے پہنے ھوے تھے کہ بمشکل دو درھم کے رہےھونگے۔
خلیفہ قریب اَیا سلام کیا پھر کہنے لگا سالم! کوئ ضرورت ھو تو بتلائیے سالم نے غصہ اور حیرت ملی ایک نگاہ غلط اس پہ ڈالی اور فرمایا اللہ کے گھر ہیں ہم! تمہیں شرم نا اَئ کہ اس ذات کے سوا کسی سے اپنی ضرورت مانگوں؟

خلیفہ کے چہرہ پر خجالت اور شرمندگی کے اَثار ھویدا ھوے
حضرت سالم کو چھوڑ کر اپنا طواف مکمل کیا اور انکا انتظار کرنے لگا ۔جب دیکھا کہ سالم حرم سے باھر نکل رھے ہیں تو انکے پیچھے اَیا اور کہنے لگا اَپ نے حرم میں تو کچھ مانگنے سے انکار کیا تھا ابتو اَپ حرم سے باھر ہیں سو کچھ مانگ لیجیے۔
سالم نے پوچھا کیا مانگوں تمسے؟
Read 6 tweets
Jan 31
#CorporateLessons
A woman in hot air balloon realized she is lost.
She reduced altitude & shouted to a man below..
"Excuse me, can you help me? I promised a friend to meet him an hour ago but I don't know where I am."
Man below replied: You are in hot air balloon 30 feet above the ground. You are at 41 degree North latitude & 59 degree West longitude.
Lady: You must be an Engineer
Man: How do you know?
Lady: Everything you told me is technically correct but useless & the fact is I'm still lost.
Engineer: You must be in Top Management.
Lady: Ya. How do you know ?
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(