السلام علیکم پیاری بہنو،
آج کی بات خاص طور پر غیر شادی شدہ بچیوں اور نئی شادی شدہ بچیوں کے لئے
(جن کی شادی کو ابھی 10 سال نہیں ہوئے)۔
یہ جو ہم جیسے کپلز ہوتے ہیں نا جو زندگی کا ایک لمبا حصہ ساتھ گزار کر اب بڑھاپے کی طرف گامزن ہیں ان کی موجودہ زندگی کو دیکھ کر آپ لوگوں کو
بڑا اچھا لگتا ہے کہ کتنا اچھا کپل ہے،کتنی دوستی ہے،کتنا خیال رکھتے ہیں ایک دوسرے کا،تو میری جند جان بچیو ان کو دیکھ کر خوش بھی ہوا کریں،ان کو آئیڈیالائیز بھی کریں کیونکہ ایسا ہی ہے،
لیکن ان میں سے ہر ایک کی زندگی کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہوتی ہے،
اونچ نیچ کی،
برداشت کی،
تلخیوں کی،
رشتوں میں دراڑ کی،
اپنا آپ ختم کر دینے کی،
اس لئے
ان سے ضرور پوچھا کریں کہ اس مقام تک پہنچتے پہنچتے راستے سے کتنے پتھر چنتے آئے ہیں، کیا کیا حالات دیکھے اور گزارے ہیں،
جب میری بیٹیاں یہ کہتی ہیں نا کہ بابا جیسا شوہر ہو اور بیٹے کا دل کرتا ہے ماما جیسی بیوی ہو
تو انھیں یہ ضرور بتانا چاہئیے کہ بیٹا یہ سفر اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا آپ کو نظر آرہا ہے۔
ہم دونوں اگر آج آپ کو آئیڈیل نظر آرہے ہیں تو ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اور سکھایا ہے۔
جب آتش جوان ہو،دونوں طرف ہی جوانی کا زور بھی،
جو منہ میں آئے بول دینے کی عادت ہو،
تو بعض اوقات شادی شدہ زندگی داو پر بھی لگ جاتی ہے،
ضرورت ہوتی ہے صبر کی ،
تحمل کی،
ضروری نہیں شوہر اور سسرال کی ہر چھوٹی بڑی بات میکے والوں کو بتائ جائے،
شوہر سے لڑائ ہو تو بھی اس کی عزت کا جنازہ نہ نکال دیا جائے آپ کی لڑائ تو ختم ہو جائے گی
لیکن لوگوں کی نظروں میں اس کا امیج خراب ہو جائے گا،
آپ کے ماں باپ کے دل میں یہ بات رہ جائے گی کہ ہماری بیٹی کو یہ کہا تھا داماد نے،اور خود آپ بھول جائیں گی اس کے پیار بھرے دو بول سن کر ساری لڑائ،

غصہ میں بھی ہوں تو شوہر کی عزت اور مقام آپ کے دل میں کم نہیں ہونا چاہیے،
جتنا بھی غصہ ہو کبھی یہ نہ سوچیں کہ اپنے گھر سے نکل جاؤں،
اللہ تعالٰی برے اور بد فطرت مردوں سے بچائے (یہ بات ان برے مردوں کے لئے نہیں جو شرعی برائیوں میں مبتلا ہو کر بیویوں کی زندگی اجیرن بنا دیتے ہیں) لیکن عام اور چھوٹی باتوں پر تو سگے بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہو جاتی ہے
یہاں تو،ایک نیا خاندان نیا شخص ہوتا ہے،
اور ہمیشہ زندگی میں ایک بات پلو سے باندھ لیں
شوہر جس کام سے منع کرے وہ نہ کریں،اس سے چھپ کر تو بالکل نہ کریں،
کسی سے ملنے سے روکے،
کہیں جانے سے روکے،
مانا کہ یہ اتنا آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں ایسا وقت میں نے خود بھی گزارا ہے،
لیکن الحمدللہ بہت جلد گزر بھی گیا اور اللہ نے اس صبر کا بہترین پھل بھی دیا،
اس بات نہ ماننے اور چھپ کر کچھ کرنے سے میں نے بڑے گھر اجڑتے دیکھے ہیں۔
آج کل بچیاں فخر سے کہتی ہیں شوہر نے فیس بک اور انسٹاگرام سے منع کیا ہوا ہے تو میں نے انھیں ہی بلاک کر دیا ہے ،
اور اگر
خدانخواستہ کسی دن پکڑی گئی تو کیا فائدہ اتنے سے مزے کے لئے گھر برباد کرنے کا؟
اور فیس بک پر ٹکے ٹکے کے مردوں سے مذاق کر کے آپ کیا پا رہی ہیں، (خود میں نے جوان بچوں کی ماں کو یہ کرتے دیکھا ہے جسکا شوہر اور ساس سخت تھے منع کرتے تھے، وہ چھپ چھپ کر فیسبک پر لڑکوں سے باتیں کرتی تھی)
یہ بھی تو شوہر سے خیانت ہے نا؟
صرف فیس بک کی خاطر۔
یہ توصرف ایک مثال کے طور بتایا۔

اور یاد رکھیں بچیاں وہی اچھی ہوتی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ حکمت سے خود کو بھی شوہر کی پسند میں ڈھالتی جائیں اور اپنے اچھے عمل اور روئیے سے انھیں بھی اپنا عادی بنا لیں،باقی چھوٹے موٹے اختلافات
اور لڑائ تو چلتی رہتی ہے اس لڑائ کے بعد دوستی کا بھی اپنا ہی مزا ہے۔

اور یاد رکھیں اپنے گھر کے کام کاج کو کوشش کر کے شوہر کے گھر آنے سے پہلے نمٹا لیں،
گھر آئے شوہر کو صاف ستھری بیوی اچھی لگتی ہے،اگر میک اپ کا شوقین شوہر ہے اور آپ جوائنٹ فیملی میں نہیں رہتیں تو ضرور سجیں سنوریں
جو چیز وہ گھر سے باہر دیکھ کر خوش ہونا چاہے اسے گھر میں خود دکھائیں۔
یہ نہ غیر شرعی ہے،
نہ غیر قانونی
اور نہ ہی غیر اخلاقی،
شوہر کو ناز انداز دیکھنا پسند ہیں تو آپ دکھائیں پرائ عورتوں سے مزے کیوں لینے دیتی ہیں اسے،

باقی اگر کسی کے شوہر کو میک اپ نہ بھی پسند ہو تو نہ کریں،
لیکن بہر حال گندی اور لہسن پیاز کی بدبو سے بھری بیوی تو پھر بھی کسی کو پسند نہیں آتی،
اور خوشبو کا،استعمال گھر کے اندر اور خاص کر شوہر کے ساتھ آپ دونوں پر خوشگوار اثرات چھوڑے گا۔
شوہر کے ساتھ بیٹھ کر پیار محبت کی باتیں کرنے کا وقت ضرور ڈھونڈیں چاہے کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہوں،
یہ شوہر بھی نا چھوٹے بچوں کی طرح توجہ مانگتے ہیں ،منہ سے یا عمل سے نہ بھی کہیں پر یہ سچ ہے مانیں اس بات کو،
جن نئی شادی شدہ بچیوں کو لگے نا کہ ایسا نہیں تو وہ آج اپنی اس غلط فہمی کو دور کر لیں،بڑوں کے تجربات سے کچھ سیکھیں، شوہر عمر کے کسی بھی حصے میں ہو،
اسے توجہ چاہئے ہوتی ہے
آپ نہیں دیں گی تو اور کہیں سے ڈھونڈ لے گا،اکثر مردوں کو دیکھا ہو گا آپ نے باہر کی خواتین میں بڑے خوش مزاج بن کر رہتے ہیں،
اور یاد رکھیں آج میں نے صرف خود ہم عورتوں کے حساب سے بات کی ہے کہ ہم کیا کر سکتی ہیں ایک اچھے تعلق کو بنانے کے لئے ۔
اور سب سے اہم بات اللہ سے جڑی رہیں،
اس سے ہی مانگیں،
ہدایت بھی ،عافیت بھی شوہر کی محبت بھی،
اور ان شاءاللہ یاد رکھیں وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہوتا جاتا ہے۔

تو پیاری بچیو آج کی بات سے کیا سبق سیکھا؟
تجربہ کار شادی شدہ خواتین بھی اپنا اپنا مشورہ بھی کومینٹ میں دیتی جائیں۔
ارم احتشام۔

منقول
#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with آبی کوثر

آبی کوثر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Aabi_Kausar

Feb 10
*" جبلِ ثور سے کرناٹک تک* "

کل 15 سالہ فاطمہ صغری یاد آگئی۔ تاج برطانیہ کے خلاف مزاحمت کرنے والی دلیر لڑکی ۔۔۔۔
یہی مہینہ تھا ۔۔14فروری اور 1947 کا سال ۔۔۔
پنجاب سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج پر پولیس لاٹھی چارج کر رہی تھی ، ایک دبلی پتلی لڑکی کالے رنگ کا دوپٹہ اوڑھے ہجوم سے
نکلتی ہےاور پنجاب سول سیکرٹریٹ کی عمارت سے یونین جیک کو اتار کر اس کی جگہ سبز دوپٹہ ’مسلم لیگ کے پرچم‘ کے طور پر لہرا دیتی ہے اور تاریخ میں امر ہوجاتی ہے۔ اسے بھی نہ جان کی پرواہ تھی نہ ہجوم کا خوف ۔۔۔
یہ جبر کے خلاف نہتی لڑکی کی مزاحمت تھی ۔۔۔
*مسکان خان کے پاس بھی دو راستے تھے یا تو شدت پسندوں کی مرضی کے سامنے جھک جاتی اور جان* *کا رسک نہ لے کر مڑ جاتی کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے جان عزیز ہونی* چاہیے غیرت ، حمیت ، حقوق اور عقیدہ یہ سب ثانوی حیثیت رکھتی ہیں ۔
بات لباس یا حجاب کی نہیں بات یہ ہے کہ آپ حق پر ہوتے ہوئے باطل
Read 7 tweets
Feb 8
ایک مدرسے سے فارغ التحصیل نوجوان کی دل دہلا دینے والی کہانی۔

"فراغت سے پہلے یہی سنتے رہے کہ باہر نکل کر امامت خطابت کرنی ہے، تدریس کرنی ہے، باہر نکلے تو دو سال تک مسلسل کوشش کے باجود بھی کہیں پڑھانے کے لئے جگہ نہ ملی، اگر کہیں جگہ ملتی بھی تو ایک ہزار قسم کی شرائط
قواعد و ضوابط ، ڈیوٹی ٹائم 15،16 گھنٹے اور تنخواہ باورچی سے بھی کم.
مجبور ہوکر ایک پینٹ فیکٹری میں 15 ہزار پر نوکری شروع کی تو ساتھیوں اور اساتذہ کو معلوم ہوگیا مدرسہ بلا کر اتنی زیادہ بے عزتی کی کہ رونے پر مجبور کر دیااور میرے والد صاحب کو بھی بلا کر بے عزتی کی.
میں نےاستاد صاحب سے عرض کی کہ استاد جی حالات ٹھیک نہیں ہیں دو سال مسلسل تدریس اور امامت ڈھونڈنے پر بھی جگہ نہیں ملی تو انہوں نے مجھے ایک مدرسہ میں تدریس کے لئے بھیج دیا وہاں آٹھ اسباق پڑھانے شروع کئے، رہائش بھی ادھر تھی10 ذمہ داریاں بھی میرے ذمہ تھی اورتنخواہ 6 ہزار روپے اور یہ
Read 11 tweets
Feb 8
یہ پوسٹ درست یا حکومتی marketing, مجھے نہیں معلوم
تجربہ کار بمقابلہ اناڑی
ایک تجزیہ
پاکستان کے سابقہ حکمران بزنس مین تھے۔ مختلف صوبوں اور ملک میں لگاتار حکومتیں کرتے رہے ۔ اس لیے ان کو تمام شعبوں میں تجربہ کار مانا جاتا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان کو کھلاڑی ہونے کی وجہ سے
سیاست اور معیشت میں اناڑی سمجھا جاتا ہے لیکن عمران خان نے ان تجربہ کاروں کی تمام غلطیوں کا ازالہ اپنی حکومت میں انتہائی فہم و فراست سے کیا ہے۔

ن لیگ نے 2016 میں قطر کے ساتھ 15 سالہ ایل این جی کا معاہدہ کیا جس میں دس سال کےلیے قیمت بھی مقرر کر دی گئی جو 13.37 فیصد پر برینٹ تھی۔
حکومت کو 170 ملین ڈالر کا لیٹر آف کریڈٹ دینا پڑتا تھا ۔ اس سے ملک کو بےشک نقصان ہو لیکن شاہد خاقان عباسی صاحب پہ نیب میں کروڑوں کے کک بیکس کے الزامات عائد ہوئے ۔ عمران خان جیسا اناڑی حکومت میں آیا تو انھوں نے اس قدر مہنگے معاہدے پہ نظرثانی کا اعلان کر دیا۔ آخر کار دانشمندوں کا
Read 14 tweets
Feb 7
یوم یکجہتی کشمیر کا اگلا دن ۔۔ ارض پاکستان بھارتی گلوکارہ کے غم میں نڈھال ۔۔ ٹاپ ٹرینڈ ۔۔
1971 میں پاکستان مخالف مکتی باہنی کے باغیوں کے لیے فنڈز اکھٹی کرنیوالی گلوکارہ
حکومت اور اپوزیشن سمیت سے ایک سے ایک بڑھ کر ۔۔۔
کل پوری قوم نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف سراپہ احتجاج رہا۔۔۔
جذبہ جہاد اور جذبہ شہادت سے سرشار ۔۔
آج صبح چڑھتے ہی ایک بھارتی گلوکارہ فوت ہو گئی ۔اور پھر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔۔ نامور پاکستانی شخصیات غم سے نڈھال ہیں۔۔ میڈیا پر خبر ہی ایک ۔ ٹویٹس ہو رہی ہیں ۔
کوئی بھی پاکستانی میڈیا ویب سائٹ کھولیں ۔۔
ساری خبریں ہی یہ ہیں
لتا منگیشکر کے بارے 10 حقائق
لتا منگیشکر نے شادی کیوں نہیں کی
لتا منگیشکر کے ٹاپ گانے
لتا منگیشکر کی وفات پر بالی وڈ غمزدہ
اسی لتا منگیشکر نے 1971 میں پاکستان مخالف مکتی باہنی کے غنڈوں کے لیے کنسرٹ کرکے فنڈز اکھٹے کئے ۔
یہ وہی لتا منگیشکر ھے جس کے دل میں
Read 5 tweets
Feb 6
*✍️🌙تربیت کا اثر💫*
امام احمد بن حنبل کے پاس دو بہنیں آئیں، سوال ایسا کیا کہ احمد بن حنبل کو رلا دیا

پوچھتی ہیں بتائیں امام صاحب ہم رات کو چرخے پہ کپڑا سوتتی ہیں، بعض اوقات چراغ کی روشنی بند ہو جاتی ہے تو 🌙 چاند کی روشنی میں کام کرتی ہیں، اب 🌙 چاند کی روشنی کے کپڑے کی قدر
چراغ سے کم ہوتی ہے، بتائیں؟ کہ کیا؟ ہم جب بیچیں تو یہ بتا کر بیچیں کہ یہ چراغ والا ہے, یہ 🌙 چاند والا, آپ سنتے رہے اور خاموش رہے
پھر پوچھتی ہیں کہ امام صاحب! بعض اوقات ہمارا چراغ بند ہو جاتا ہے، تو ہمسائیوں کے چراغ کی روشنی میں جو ہمارے گھر آرہی ہوتی ہے، اس سے کپڑا بناتے ہیں،
بتائیں؟ کیا؟ یہ چوری تو نہیں, چراغ تو انکا ہے, بے شک روشنی ہمارے گھر آرہی ہے,

آپ رحمہ الله نے زار و قطار رونا شروع ہو گئے، پوچھا؟ بیٹیو! کس کے گھر سے آئی ہو؟💫
تو ان لڑکیوں نے بشر حافی رحمۃ الله تعالیٰ علیہ کا نام لیا کہ ہم ان کی بہنیں ہیں، آپ نے فرمایا: میں بھی کہوں کہ ایسی
Read 4 tweets
Jan 25
ایک محترمہ کہتی ہیں کہ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﯿﺎﮞ ﺍﻭﻭﺭﺳﻤﺎﺭﭦ ﺑﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻨﮕﺮﭘﺮﻧﭧ ﺳﻨﺴﺮ ﻭﺍﻻ ﻓﻮﻥ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﯿﺎ۔ ﺍﺳﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ TwinApp ﺍﻧﺴﭩﺎﻝ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ"ﺍﯾﺸﺎﻝ ﻋﻠﯽ"ﻭﺍﻟﯽ ﺁﺋﯽ ﮈﯼ ﺳﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺍﻧﺒﺎﮐﺲ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔
ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺁﻓﺲ ﭨﺎﺋﻢ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﺁﯾﺎ "ﻭﻋﻠﯿﮑﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ"۔
ﻣﯿﮟ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺴﺞ ﮐﯿﺎ
"ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﯿﺸﻦ ﮈﯾﺰﺍﺋﻨﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺳﭩﺮﺯ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻞ ﺭﮨﯽ"
ﺍﭘﻨﯽ ﺳﯿﻔﭩﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﮯ "ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮔﺎﺋﯿﮉ ﮐﯿﺎ؟"
ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﮐﮯ ﻋﻤﻠﮯ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﻟﮑﮭﺎ "ﺁﭖ ﮐﯽ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﺁﭘﺮﯾﭩﺮ ﻋﺎﻟﯿﮧ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﺴﭩﺮ
Read 19 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(