گوگل اور سپر ہیومن

آپ گوگل سے جب کوئی سوال کرتے ہیں تو وہ سوال کے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے سوال کے دو کروڑ پانچ لاکھ بیس ہزار جواب صفر اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈز میں حاضر ہیں. اس وقت کو جو گوگل جواب کی تلاش میں استعمال کرتا ہے سرور رسپانس ٹائم کہتے ہیں. گوگل دنیا کے
⬇️
جدید ترین زی اون سرور اور جدید ترین لینکس ویب سرور آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے.
اس سسٹم نے صرف موجود معلومات کو جواب کی مناسبت سے میچ کر کے آپ کیلئے لائن اپ کرنا ہوتا ہے.
اور وہ اس کام کیلئے آدھے سیکنڈ سے ایک سیکنڈ کا وقت استعمال کرتا ہے اور بڑے فخر سے جواب سے پہلے آپ
⬇️
کو بتاتا ہے کہ آپ کیلئے میں نے یہ جواب چھ سو پچاس ملی سیکنڈز میں تلاش کیا ہے.

اب ہم کمپیوٹر کی سکرین سے کرکٹ کے میدان میں چلتے ہیں.

جہاں شعیب اختر یا بریٹ لی باؤلنگ کرا رہے ہیں گیند 150 KM فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی ہے، وکٹ کی لمبائی بیس اعشاریہ ایک دو میٹر ہے،
⬇️
ایک اینڈ سے دوسرے اینڈ تک پہنچنے میں بال کو 480 ملی سیکنڈز لگیں گےجبکہ جہاں بیٹسمین کھڑا ہے انیس میٹر کے فاصلے پر، 450 ملی سیکنڈز لگتے ہیں
اب فرض کریں کہ گیند شارٹ آف لینتھ ہے اور وکٹ کے نصف کے قریب ٹپہ دیا گیا ہے تو جب بیٹسمین کو احساس ہوتا ہے کہ یہ باؤنسر ہے اور وہ بیٹھ جاتا
⬇️
ہے تاکہ باؤنسر سر کے اوپر سے گزر جائے.اس وقت اس کے پاس صرف 225 ملی سیکنڈز یعنی ایک سیکنڈ کا قریب ایک چوتھائی وقت بچتا ہے.
اس ایک چوتھائی سیکنڈ سے بھی کم وقت میں انسانی جسم کیا کیا افعال سر انجام دیتا ہے،
آئیے اس کا ہلکا سا اندازہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں.
⬇️
سب سے پہلے آنکھ نے ابھرتے ہوئے گیند کی پردہ بصارت پر شبیہ بنائی جو کہ الٹی ہے یعنی اپ سائیڈ ڈاون
دماغ نے سب سے پہلے اس شبیہ کو سیدھا کر کے سمجھا کہ باؤنسر آ رہا ہے
پھر اس نے فیصلہ کیا کہ اس باؤنسر کی سمت شاٹ لگانے کیلئےدرست نہیں لہذا مجھے بیٹھ جانا چاہیے.
اس فیصلے کے بعد دماغ
⬇️
کے86ارب نیورونز میں سے ایک حصے میں موجود لاکھوں نیورونز نے اپر موٹر نیورونز کو پرو پریو سیپشن کا حکم دیا. پرو پریو سیپشن وہ عمل ہے جس میں انسانی ذہن جسم کے عضلات کو حرکت دینے سے پہلے ان کی درست جگہ کا تعین کرتا ہے کہ کون سا مسل کس پوزیشن پر اور کتنے کھچاؤ میں ہے. جسم کے سارے
⬇️
600 مسلز کے کروڑوں مسل فائبرز کی درست جگہ اور کھچاؤ کی معلومات دماغ کو پہنچا دی گئیں.
تب اس نے 450 کے قریب عضلات کی لاکھوں مسل فائبر کو اپنی جگہ سے سکڑنے یا پھیلنے کیلئے کروڑوں سگنلز اپر موٹر نیورونز کو فراہم کیے
اپر موٹر نیورونز نے یہ سارے سگنلز
حرام مغز کو پہنچا دیئے۔
⬇️
حرام مغز نے لوئر موٹر نیورونز کے ذریعے 450 مسلز کے لاکھوں مسل فائبرز کو علیحدہ علیحدہ ھدایت جاری کیں جو سارے سسٹم سے ہوتے ہوئے آخری سرے ایکسون پر پہنچی جس نے ایک کیمکل ایسی ٹائیلکولین acetylcholine پیدا کیا جس نے مسل نیورونز جنکشن پر عمل کرکے مسلز کو مطلوب کھچاؤ فراہم کر دیا
⬇️
یاد رہے لاکھوں میں سے ہر مسل فائبر کے مسل نیورونز جنکشن پر ایسی ٹائیلکولین کی مقدار طلب کے حساب سے مختلف پیدا کی گئی ایکبار کے سگنلز کے بعد دوبارہ ”سینسری فیڈ بیک“ لی گئی کہ جسم غیر متوازن ہو کر گر نا جائے پھر اس فیڈ بیک کی روشنی میں نئے سرے سے ”پاسچورل ایڈجسٹمنٹ “ کی گئی۔
⬇️
اس سارے عمل کو جانے کتنی بار دہرایا گیاجب بیٹسمین بیٹنگ پوزیشن سے بیٹھی ہوئی حالت میں پہنچا اور یہ سارے کروڑوں نہیں اربوں عوامل ایک سیکنڈ کے ایک چوتھائی سے بھی کم عرصے میں بخیر انجام پائے.

اللہ رب العزت کی قسم آپ خود کو ٹھیک سے نہیں جانتے۔
آپ صرف ہیومن نہیں سپر ہیومن ہیں
⬇️
اس کائنات کے خالقِ کل کی احسن تقویم۔
اپنی صلاحیتوں کا درست ادراک کیجیے۔
اٹھیٔے اپنی توانائیوں کو درست سمت میں استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومیاں مٹا دیجئے.

تحریر اچھی لگی ہو تو اوپر ٹائٹل سے ریٹویٹ کریں
مجھے فالو کرکے فالو بیک لیں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

Feb 15
حجاج بن یوسف،

غیرت و قہر کی علامت حجاج بن یوسف زبیر کو بےوقت دیکھ کر کچھ فکرمند ہوگیا زبیر گھوڑے سے اترا اور بغیر بات کئے ایک سفید رومال اپنی جیب سے نکال کر پیش کیا پھر بغیر آنکھ ملائے کہا:آپ کے نام یہ خط ابوالحسن کی لڑکی ناہید نے اپنےخون سےلکھا کہ اگر حجاج کا خون منجمد ہوچکا
⬇️
ہوتو میرا یہ خط پیش کردینا ورنہ اس کی ضرورت نہیں
حجاج رومال پر خون سےلکھی ہوئی تحریر کی چند سطور پڑھ کر کپکپا اٹھا اسکی آنکھوں کےشعلے پانی میں تبدیل ہونے لگے اس نے رومال پاس کھڑے اپنے داماد محمد بن قاسم کے ہاتھ میں دیا اورخود دیوار کےپاس جاکر ہندوستان کا نقشہ دیکھنےلگا
حجاج کی
⬇️
شقی القلبی،غصہ اور انتقام محمد بن قاسم نے دیکھ رکھا تھالیکن چہرے کایہ رنگ پہلےکبھی نہیں دیکھا تھا قاسم نےشروع سے لیکر آخر تک یہ مکتوب پڑھا ”مجھے یقین ہےکہ والی بصرہ قاصد کی زبانی مسلمان بچوں عورتوں کاحال سن کر اپنی فوج کے غیور سپاہیوں کو گھوڑوں پر زینیں ڈالنےکا حکم دے چکا ہوگا
⬇️
Read 10 tweets
Feb 13
محب وطن جرنیل

1955میں کوٹری بیراج کی تکمیل کے بعدگورنرجنرل غلام محمدنےآبپاشی سکیم شروع کی
4 لاکھ مقامی افراد میں تقسیم کی بجائے یہ افراد زمین کے حقدار پائے
1:جنرل ایوب خان 500ایکڑ
2:کرنل ضیااللہ 500ایکڑ
3:کرنل نورالہی 500ایکڑ
4:کرنل اخترحفیظ 500ایکڑ
5:کیپٹن فیروزخان 243ایکڑ
⬇️
6:میجرعامر 243ایکڑ
7:میجرایوب احمد 500ایکڑ
8:صبح صادق 400ایکڑ
صبح صادق چیف سیکرٹری بھی رہے
1962 میں دریائےسندھ پر کشمور کے قریب گدوبیراج کی تعمیرمکمل ہوئی
اس سےسیراب ہونےوالی زمینیں جن کاریٹ اسوقت پانچ، دس ہزار روپے
ایکڑ تھا عسکری حکام نے صرف 500 روپے ایکڑ کے حساب سے خریدا۔
⬇️
گدو بیراج کی زمین اس طرح بٹی:
1:جنرل ایوب خان 247ایکڑ
2:جنرل موسی خان 250ایکڑ
3:جنرل امراؤ خان 246ایکڑ
4:بریگیڈئر سید انور 246ایکڑ
دیگر کئی افسران کو بھی نوازا گیا
ایوب خان کے عہد میں ہی مختلف شخصیات کومختلف بیراجوں پرزمین الاٹ کی گئی انکی تفصیل یوں ہے:
⬇️
Read 15 tweets
Feb 11
کمال کیا ہے ..؟

ابوسعید ابوالخیر سے کسی نے کہا: ”کیا کمال کا انسان ھو گا وہ جو ھوا میں اُڑ سکے“
ابوسعید نے جواب دیا: ”یہ کونسی بڑی بات ہے، یہ کام تو مکّھی بھی کر سکتی ہے“

”اور اگر کوئی شخص پانی پر چل سکے اُس کے بارے میں آپ کا کیا فرمانا ہے ..؟
”یہ بھی کوئی خاص بات نہیں ہے
⬇️
کیونکہ لکڑی کا ٹکڑا بھی سطحِ آب پر تیر سکتا ہے“

”تو پھر آپ کے خیال میں کمال کیا ہے ..؟“
”میری نظر میں کمال یہ ہے کہ:
لوگوں کے درمیان رہو اور کسی کو تمہاری زبان سے تکلیف نہ پہنچے“

جھوٹ کبھی نہ کہو
کسی کا تمسخر مت اُڑاؤ
کسی کی ذات سے کوئی ناجائز

فائدہ مت اُٹھاؤ“ یہ کمال ہیں
⬇️
”یہ ضروری نہیں کہ کسی کی ناجائز بات یا عادت کو برداشت کیا جائے، یہ کافی ہے کہ کسی کے بارے میں جانے بغیر کوئی رائے قائم نہ کریں“

”یہ لازم نہیں ہے کہ ہم ایکدوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں، یہ کافی ہے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

”یہ ضروری نہیں کہ ہم دوسروں کی اصلاح کریں،
⬇️
Read 5 tweets
Feb 10
سلطت افواجیہ اور محب وطن جرنیلوں کی عظیم قربانیاں

اکتوبر 2012میں فوج کے ایک ریٹائرڈ کرنل انعام رحیم نے بمعہ ثبوت نیب میں درخواست دائر کی جس کیمطابق جنرل مشرف کےخاندان کے نام اربوں روپوں کی دس پراپرٹیاں ہیں اس کے علاوہ جنرل مشرف نے دفاع کے نام پر حکومت سے لئے گئے ہزاروں پلاٹ
⬇️
ملک و قوم کےعظیم تر مفاد میں اپنے من پسند افسروں کو تحفے کے طور پر الاٹ کئے نیب نے2012میں کرنل امام کی درخواست پر کاروائی کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ فوجی افسران کے خلاف کاروائی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ نیب کے انکار کے بعد کرنل امام سپریم کورٹ چلاگیا بالآخر 2018 میں
⬇️
نیب نے یہ کیس لے لیا
کرنل انعام نےنیب کو بتایا کہ مشرف نےایک انوکھی پالیسی متعارف کرائی کہ بطور آرمی چیف نوکری کی آخری تاریخ کوجب آخری خط پر دستخط کریں تو اس کیساتھ خاص پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی ہونا چاہیےجو گُڈ سگنیچر یا آخری دستخط پلاٹ کہلاتا اسطرح انکے بعد آنے والےجنرل کیانی
⬇️
Read 9 tweets
Feb 9
اگر مجھے نکالا !

ایک شاگرد اپنے استاد سے الجھ پڑا. اس کو مخمصے کا مطلب سمجھ نہیں آیا تھا، استاد نے کافی تشریح کی مگر شاگرد مطمئن نہ تھا، پھر استاد نے کہا کہ میں تم کو ایک واقعہ سناتا ہوں شاید تمہیں مخمصے کی سمجھ آجائے.
واقعہ یہ ہے کہ: ناظم آباد میں AO کلینک کے سامنے والی سڑک
⬇️
پر ایک باپ اور اسکا بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے، ان کے آگے ایک ٹرک تھا جس میں فولادی چادریں لدی تھیں، اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی اور دونوں کی گردن کٹ گئی، لوگ بھاگم بھاگ دونوں دھڑ اور کٹے ہوئے سر لیکر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے پاس پہنچے،
⬇️
ڈاکٹر شاہ نے سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کٹے ہوئے دونوں سر دھڑوں سے جوڑ دیئے۔ دونوں زندہ بچ گئے۔دو ماہ تک دونوں باپ بیٹا انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے.گھر والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی،دو ماہ بعد وہ گھر آئے تو ایک ہنگامہ مچ گیا. باپ کا سر بیٹے کے دھڑ پر اور بیٹے کا
⬇️
Read 9 tweets
Feb 8
پی ٹی آئی کی عینک کا کمال

کتنے پیسے بھیجوں بیٹا؟ میں نے اپنی ریڑھی سے آلو اٹھاکر ہوا میں اچھالتے ہوئے پوچھا۔ دوسرے ہاتھ میں فون تھا جس پر میرا بیٹا مجھ سے بات کر رہا تھا
ابو ایک سو روپے بھیجیں گے تو ہمیں ایک ماہ کیلئےکافی ہیں بیٹے نے جواب دیا
100روپے کے کتنے ڈالر بنتے ہیں ۔۔؟
⬇️
میں نے سوال کیا۔
"بیس ہزار ڈالرز ابو" بیٹے نے جواب دیا۔ میں امریکہ سے بسلسلہ روزگار پاکستان آیا تھا میں نے امریکہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں PHD کیا تھا لیکن پاکستان میں میری ڈگری BA کے برابر تھی اور یہاں ہر کوئی PHD تھا اس لیے نوکری نہ ملی
تو سبزی کی ریڑھی لگا لی، میرا تعلق
⬇️
کیلیفورنیا سے ہے پاکستان میں آیا تو پتہ چلا یہاں انگریزی زبان پر پابندی ہے اس لیے مجھے اردو سنٹر میں داخلہ لیکر اردو سیکھنا پڑی۔ اس دوران مجھے بیروزگاری الاؤنس کے تحت ماہانہ اتنے پیسے مل جاتے کہ تین ماہ میں میری فیملی نے واشنگٹن میں اپنا ذاتی گھر خرید لیا۔
بیٹا اتنے کم پیسے مت
⬇️
Read 13 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(