میری بدخوئی کے بہانے ہیں
رنگ کچھ اور اُن کو لانے ہیں
رحم اے اضطراب رحم کہ آج
اُن کو زخمِ جگر دکھانے ہیں
میں کروں جستجو کہاں جا کر
اُن کے تو سو جگہ ٹھکانے ہیں
قافیے کو بدل کے اے مجروح
اور اشعار کچھ سُنانے ہیں
کیسی نیند اور پاسباں کس کا
یاں نہ آنے کے سب بہانے ہیں
کر کے ایفائے عہد کا مذکور
اپنے احساں اُنہیں جتانے ہیں
اُس کی شوخی کی ہے کوئی حد بھی
اک نہ آنے کے سَو بہانے ہیں
سر اُٹھانا وبال ہے اور یاں
ناز اُن کے ابھی اُٹھانے ہیں
میر مہدی مجروح
++
ظلم سے اُن کا پیٹ بھرنے تک
ہم کو تیغ و تیر ہی کھانے ہیں
ان بتوں ہی کو حُسن دینا تھا
کیا خدائی کے کارخانے ہیں
الم و درد و رنج و بیتابی
یار اپنے یہی پُرانے ہیں
کیا ہماری نماز، کیا روزہ
بخش دینے کے سو بہانے ہیں
اک ارب سے کچھ زیادہ سال پیشتر ہم سے لاکھوں کہکشائیں دور
دو "بلیک ہول" آپس میں ٹکرائے تھے
وہ قرنوں سے اک دوسرے کے گرد چکر کاٹ رہے تھے جیسے رقص برائے مجامعت میں مگن ہوں اور اس طرح اک دوسرے کے مدار کے نزدیک آنے میں منہمک تھے
جب وہ اک دوسرے سے چند سو میل دور رہ گئے
تو ان کی اک دوجے کے گرد گردش کی رفتار تقریبا روشنی کی رفتار (اک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ) کو چھونے لگی تھی
اور ان سے کشش ثقل کی توانائی کی قوی ترین لرزشیں خارج ہو رہی تھیں
اک ڈولتے ہوئے برتن میں ابلتے پانی کی مانند زمان و مکان مسخ ہو کر رہ گئے تھے
پھر اک سیکنڈ کے اس مہین ترین حصے میں جو بالآخر ان دونوں "بلیک ہول" کو مدغم ہونے میں لگا تھا
انہوں نے کائنات کے تمام ستاروں کی مجموعی توانائی سے اک سو گنا توانائی بکھیری تھی
وصل ہے قُوّتِ پروازِ تخُیّل کہ
جب میں تُمہیں یاد کروں تو تُمہیں سُنائی دے
میری پُکار سماعت سے یُوں ٹکراتی ہُوں
کہ جیسے کان کی لَو کوئی جھونکا چُھو جائے
اور وِہم گُزرے کِسی نے پُکارا ہے شاید نہیں
وبا کے اوائل میں کووڈ کو سب سے پہلے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر مصطفے کمال پاشا نے نزلہ کہا تھا
جب کورونا ہوا تو نجی ہسپتال میں داخلے کے دوران وڈیو بنا کے نشر کی کہ دیکھو میں سوپ پی رہا ہوں، مجھے کوئی آکسیجن نہیں لگی
پھر ہفتے بعد وینٹی لیٹر پر
++
+
دو ہفتوں ماہر ترین ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششیں دنیا میں خون صاف کرنے کی جدید ترین مشین کا استعمال بھی ان کی جان نہ بچاسکا تھا
اومیکران کو نزلہ کہنا ویسی ہی غلطی ہے
بہت زیادہ لوگوں میں پھیلنے کی وجہ سے شدت کم ہوتی ہے مگر مریضوں کی کثیر تعداد کے حساب سے زیادہ لوگ شدید مریض ہوتے ہیں
+
++
اور اموات بھی کم نہیں ہوتیں
کورونا سے اموات بڑھاپے، مددگار امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس اور قوت مدافعت کم ہونے کے سبب ہوئیں
چنانچہ ابھی اسے نزلہ سمجھ کر آسان نہ لیں
احتیاط کریں
دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو
کیوں یہ مہرانگیز تبسم مد نظر جب کچھ بھی نہیں ہائے کوئی انجان اگر اس دھوکے میں آ جائے تو
عندلیب شادانی #NewProfilePic
+
شفق دھنک مہتاب گھٹائیں تارے نغمے بجلی پھول اس دامن میں کیا کیا کچھ ہے دامن ہاتھ میں آئے تو
چاہت کے بدلے میں ہم تو بیچ دیں اپنی مرضی تک کوئی ملے تو دل کا گاہک کوئی ہمیں اپنائے تو
سنی سنائی بات نہیں یہ اپنے اوپر بیتی ہے
پھول نکلتے ہیں شعلوں سے چاہت آگ لگائے تو
عندلیب شادانی
++
++
جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہے
اچھا میرا خواب جوانی تھوڑا سا دہرائے تو
نادانی اور مجبوری میں یارو کچھ تو فرق کرو
اک بے بس انسان کرے کیا ٹوٹ کے دل آ جائے تو
شروع میں دُنیا میں تھوڑے ھی ملک تھے لوگ اچھی خاصی امن و چین کی زندگی بسر کر رھے تھے کہ پندرھویں صدی میں کولمبس نے امریک دریافت کیا
اِس کے بارے میں دو نظریے ھیں
کچھ لوگ کہتے ھیں کہ اُس کا قصُور نہیں یہ تو ھندوستان یعنی ھمیں دریافت کرنا چاھتا تھا
+
غلطی سے امریکا دریافت کر بیٹھا
اِس نظریے کو اِس بات سے تقویت مِلتی ھے کہ ھم ابھی تک دریافت ھو نہیں پائے
دُوسرا فریق کہتا ھے کہ نہیں کولمبس نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی یعنی امریکہ دریافت کیا بہرحال اگر یہ غلطی بھی تھی تو بہت سنگین تھی جِس کا خمیازہ ھم اب تک بھگت رھے ھیں