آبی کوثر Profile picture
Mar 7 10 tweets 3 min read
وزیراعظم عمران خان نے آج میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب کیا

یقین کیجیے یہ خطاب نصابی کتابوں میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ وہ کونسا شعبہ ہے جس کے متعلق عمران خان نے کھل کر اپنے دل کی بات نہیں کی ؟ ایسا دانشور ہیڈ آف دی سٹیٹ پوری اسلامی دنیا میں کوئی اور نہیں ہے۔
اس نے سیاسی، معاشی، معاشرتی، طبعقاتی، بین الاقوامی، غرض کہ ہر ایشو پر کھل کر بات کی ہے

نوازشریف، زرداری، مریم صفدر، بلاول زرداری ۔۔ ان کو تو دنیا کے حالات، معاشرتی طبقعات یا تاریخی حقائق پر اتنی معلومات ہی نہیں ہیں، ان کے خطابات میں آج تک میں نے کبھی کسی تاریخی ریفرنس کا
حوالہ نہیں سنا، کبھی قرانی فلسفے کے متعلق دو لفظ نہیں سنے، نہ کبھی کسی نے بین الاقوامی ایشو پر کھل کر مغربی طاقتوں کے خلاف بات کی ہو۔ ان کا خطاب ایسے ہی ہوتا ہے جیسے ساس اور بہو کے درمیان طعنہ دینے کا مقابلہ ہو

لیکن دوسری طرف عمران خان دنیائے اسلامی کا واحد اور پہلا وزیراعظم ہے
جو ایک ہی جملے میں ، ایک ہی سانس میں ۔۔۔ جہاں ایک طرف دنیا کے حالات کا مقابلہ کرنے کی بات کرتا ہے تو دوسری طرف تاریخی حقائق کا ریفرنس دیتا ہے، جہاں موجودہ بحرانوں سے نکلنے اور ان کے حل کی بات کرتا ہے وہیں وہ معاشرتی اور طبقعاتی نظام کے خلاف لوگوں کو شعور بھی دیتا نظر آتا ہے۔
جہاں وہ مغرب کو آنکھیں دکھاتا ہے ، وہیں قران کے فلسفے سے لوگوں کو روشنی بھی دیتا ہے

ایسا لیڈر اللہ صرف ان قوموں کو دیتا ہے، جن کو اللہ نے بحرانوں سے نکالنا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے ہند کے مسلمانوں کو پہلے اقبال اور قائد اعظم جیسے لیڈرز دیے اور اب عمران خان جیسا لیڈر دیا ہے۔
اگر اس قوم نے اس مردِ آہن کی قدر نہ کی تو ان کی اولادیں شریفوں اور زرداریوں کی چاکری کرتے ختم ہو جائیں گے اور یہ ظالم معاشی دہشت گرد اس قوم کا پیسہ لوٹ کر پھر سے لندن اور دبئی لے جائیں گے اور وہاں پانامہ اور سوئس بنکوں کے اکاؤنٹس چوری کے پیسوں سے بھر دیں گے

آج کے خطاب کی
سب سے اہم دو باتیں ہیں

اول - عمران خان نے عالمی طاقتوں کو کھلی دھمکی دی ہے کہ پاکستان اب بدل چکا ہے، ہم اپنی خارجہ پالیسی خود بنائیں گے، ہم کسی کے غلام نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے بلاک میں ہیں۔ اگر یوکرائن پر تم لوگ روس کے خلاف متحد ہو رہے ہو تو کشمیر کے لیے ہندوستان کے خلاف یہی
جذبہ کیوں نہیں دکھاتے ؟ پاکستان اپنا راستہ خود بنائے گا، امریکہ اب پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا

دوم - عمران خان نے جلسے کے آخر میں اپوزیشن میں شامل چوروں کے گلدستے سے کہا ہے کہ تم لوگ اپنی عدم اعتماد لے آؤ ، میں اس کے لیے تیار ہوں لیکن کیا تمہیں پتہ ہے کہ تمہاری عدم اعتماد
ناکام ہونے کے بعد میں تم سے کیا کروں گا ؟ کیا تم اس کے لیے تیار ہو ؟

یہ وہ بات ہے جو کل میں نے اپنے تجزیے میں لکھی تھی کہ عمران خان کے پاس ایک "ترپ کا پتہ" ہے اور وہ جب یہ کارڈ کھیلے گا تو بہت ساروں کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی
بہرحال آج عمران خان کا خطاب ایک بین الاقوامی خطاب تھا اور یہ خطاب موجودہ سیاسی منظر نامے کو بدلنے جا رہا ہے۔۔۔۔!!

تحریر و تجزیہ: عاشور ویوز

#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with آبی کوثر

آبی کوثر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Aabi_Kausar

Mar 9
غیرت کے پیکر پاکستانیو !!

وزیر اعظم عمران خان کے یورپی یونین کے سفارتکاروں کے بارے میں بیان کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (JUI) نے پارلیمنٹ میں مذمتی تحریک پیش کردی ۔

جے یو آئی نے وزیراعظم عمران خان کے یورپی یونین کے سفارتکاروں کے بارے میں بیان کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں
تحریک پیش کر دی، استدعا کی گئی کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیئے۔

اور بحث اس بیان کے خلاف ہونی چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یورپ کو آئینہ کیوں دکھایا یوکرائن روس جنگ میں یورپ کا ساتھ دینے کے برعکس ایک غیور قوم کا غیرت مند مسلمان لیڈر بن کر
یورپ سے پہلے مظلوم کشمیر فلسطین پر بات کرنے کا مطالبہ کیوں کیا ؛

دیِن کافر، فکرو تدبیر جہاد
دینِ ملا فی سبیل اللّہ فساد
-
ترجمہ:-
کفارمسلمانوں کے خلاف جنگ بھرپا کرنے کی ساذش میں مصروف ہیں، جبکہ ملاؤں کو اللّہ کے نام پر فساد پھیلانے سے فرصت نہیں ہے۔

ڈیزل کے خلاف ہم نے جب بھی
Read 6 tweets
Mar 6
#رمضان المبارک خاص تیاریاں
۱۔ اپنے کمرہ کی ترتیب کو تھوڑا سا بدل دیں اور اسکو صاف کر لیں ۔
💕
۲۔اپنی نمازوں کے کپڑوں دھو لیں نیز جائے نماز کو بھی دھو کر ان سبکو خوشبو لگا دیں ۔
💕
۳-اپنے کمرہ میں ایک چھوٹا سا کونہ عبادت کیلئے بنا لیں چاھے کمرہ چھوٹا اور تنگ ہی ہو۔
💕
۴- نماز کے کپڑے ،جائے نماز اور قرآن مجید اُس کونہ میں رکھ دیں اور اُسی جگہ میں الله کو پکاریں اور گریہ زاری کریں تاکہ وہ جگہ آپکے حق میں قیامت کے دن گواہی دے۔
💕
۵-ایک سی٘وِن٘گ باکس بنا لیں اور اُس پر“ “رمضان سِیوِنگز”لکھ لیں اور اس میں ہر روز پیسہ کی مناسب مقدار ڈالتی جائیں اور
اُسے اچھے کاموں جیسے عید کے کپڑے یا یتیموں کو إفطار وغیرہ کرانے میں لگادیں ۔
💕
۷-کوئی سورة جو آپ کو پسند ہو اور آپکو محسوس ہو کہ وہ آپکے دل سے بہت قریب ہے ،آپ اسکے حفظ کیلئے الله سے عہد کر لیں تو آپکو اس فضیلت والے مہینہ میں بہت بڑا أجر ملیگا۔
💕
Read 8 tweets
Feb 28
▪️پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کیلئے بھارتیحکومت اُچھے ھتکنڈوں اور سازشوں سے بازنہ آئی۔ لیکن اس بار بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے
▪️24سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجےگئے تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کیطرح دورہ ادھورا چھوڑکرچلی جائے
▪️26 فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی ۔ اس طرح کی حساس معلومات تک رسائ اور ترسیل صرف خفیہ ایجنسیز کے پاس ھی ھو سکتی ھیں جس سے
صاف ظاہر ھوتا ھے کہ پہلے کیطرح اِس بار بھی اِنڈین گورنمنٹ کے ایما پر یہ سازش بُنی گئ۔

▪️بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر فیک اکاؤنٹ jyot.isharma391 کااستعمال کیا گیا
▪️لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم
Read 7 tweets
Feb 28
*شیطان کا عجیب سوال*

حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کا نام کون نہیں جانتا؟ آپ کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ دل میں خیال کیا کہ اگر شیطان سے ملاقات ہوجائے تو، ایک سوال کروں گا اور انہوں نے ایک دن اللہ سے دعا بھی کردی کہ اے اللہ! کبھی شیطان سے ملاقات کرادے، تاکہ اس سے سوال کرلوں۔۔۔
ایک دن نماز پڑھ کر مسجد کے  باہر نکلے، تو ایک بوڑھا آدمی جھک کر سلام کرنے لگا۔ حضرت جنید رحمة اللہ نے اسکو دیکھ کر کہا کہ کون ہو تم؟ کہنے لگا کہ میں وہی ہوں، جس سے ملنے کی آپکو آرزو اور تمنا تھی - حضرت سمجھ گئے کہ یہ اصل میں شیطان ہے - شیطان نے کہا کہ آپ مجھ سے کیوں ملناچاہتےتھے؟
حضرت جنید رحمة اللہ علیہ نے کہا کہ میرے ذہن میں تیرے متعلق ایک سوال ہے، سوال یہ ہے کہ جب اللہ تعالٰی نے تجھے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا، تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر تجھے کس چیز نے اللہ کے حکم کی تعمیل سے منع کیا ..؟؟
کیوں تو نے سجدہ نہیں کیا،
Read 11 tweets
Feb 27
برکت کیا ہے؟
برکت کو بیان نہیں محسوس کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ آمدن و اخراجات کے حساب کتاب کے چکر میں پڑے بغیر اور کسی ٹینشن کے سوا اپنا کچن چلا رہے ہوں تو اسے برکت کہتے ہیں۔ پھر چاہے آپ کی آمدن ایک لاکھ ہو یا ایک ہزار۔ اس کی سب سے بڑی نشانی دل کا اطمینان ہوتا ہے جو کہ
بڑے بڑے سیٹھوں/سرمایہ داروں کو نصیب نہیں ہوتا
اگر برکت دیکھنی ہو تو سخت گرمیوں میں روڈ کھودتے کسی مزدور کو کھانے کے وقفہ میں دیکھ لیں جب وہ دیوار کی اوٹ لے کر اپنی چادر پھیلا کر بیٹھتا ہے، اپنا ٹفن کھول کر، اس پر روٹی بچھاتا ہے، پھر اچار کی چند قاشیں نکال کر اس پر ڈال دیتا ہے اور
بسم اللہ پڑھ کر نوالہ توڑتا ہے۔ سچی میں اس کیفیت میں جو قرار اور دلی اطمینان اس کو محسوس ہو رہا ہوتا ہے وہ کسی موٹی توند والے لکھ پتی سیٹھ کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی کے مہنگے برگر کھا کر بھی نصیب نہیں ہوتا۔

برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اللہ آپ کو اور آپ کے گھر کے افراد کو
Read 11 tweets
Feb 24
ہم لوگ ماڈرن کہلائے جانے کے چکر میں بہت قیمتی چیزیں چھوڑ بیٹھے ہیں۔ ہم نے آسانیاں ڈھونڈیں اور اپنے لیے مشکلیں کھڑی کر دیں۔
آج ہم دھوتی پہن کے باہر نہیں نکل سکتے لیکن صدیوں کی آزمائش کے بعد یہ واحد لباس تھا جو ہمارے موسم کا تھا۔ ہم نے خود اپنے اوپر جینز مسلط کی اور اس کو پہننے
کے لیے کمروں میں اے سی لگوائے۔ شالیں ہم نے فینسی ڈریس شو کے لیے رکھ دیں اور کندھے جکڑنے والے کوٹ جیکٹ اپنا لیے۔ ہمیں داڑھی مونچھ اور لمبے بال کٹ جانے میں امپاورمنٹ ملی اور فیشن بدلا تو یہ سب رکھ کے بھی ہم امپاورڈ تھے!
ہم نے حقہ چھوڑ کے سگریٹ اٹھایا اور ولایت سے وہی چیز جب شیشے کی
شکل میں آئی تو ہزار روپے فی چلم دے کر اسے پینا شروع کر دیا۔ ہے کوئی ہم جیسا خوش نصیب؟
ہم نے لسی چھوڑی، کولا بوتلیں تھام لیں، ہم نے ستو ترک کیا اور سلش کے جام انڈیلے، ہم نے املی آلو بخارے کو اَن ہائی جینک بنا دیا اور وہی چیز ایسنس کے ساتھ جوس کے مہر بند ڈبے خرید کے بچوں کو پلائی،
Read 15 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(