برکت کیا ہے؟
برکت کو بیان نہیں محسوس کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ آمدن و اخراجات کے حساب کتاب کے چکر میں پڑے بغیر اور کسی ٹینشن کے سوا اپنا کچن چلا رہے ہوں تو اسے برکت کہتے ہیں۔ پھر چاہے آپ کی آمدن ایک لاکھ ہو یا ایک ہزار۔ اس کی سب سے بڑی نشانی دل کا اطمینان ہوتا ہے جو کہ
بڑے بڑے سیٹھوں/سرمایہ داروں کو نصیب نہیں ہوتا
اگر برکت دیکھنی ہو تو سخت گرمیوں میں روڈ کھودتے کسی مزدور کو کھانے کے وقفہ میں دیکھ لیں جب وہ دیوار کی اوٹ لے کر اپنی چادر پھیلا کر بیٹھتا ہے، اپنا ٹفن کھول کر، اس پر روٹی بچھاتا ہے، پھر اچار کی چند قاشیں نکال کر اس پر ڈال دیتا ہے اور
بسم اللہ پڑھ کر نوالہ توڑتا ہے۔ سچی میں اس کیفیت میں جو قرار اور دلی اطمینان اس کو محسوس ہو رہا ہوتا ہے وہ کسی موٹی توند والے لکھ پتی سیٹھ کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی کے مہنگے برگر کھا کر بھی نصیب نہیں ہوتا۔

برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اللہ آپ کو اور آپ کے گھر کے افراد کو
کسی بڑی بیماری یا مصیبت سے محفوظ رکھتا ہے۔ انسان، اسپتال اور ڈاکٹروں کے چکروں سے بچا رہتا ہے۔ یوں اس کی آمدن پانی کی طرح بہہ جانے سے محفوظ رہ جاتی ہے۔

برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ آپ کی بیوی قناعت پسند اور شکرگذار ہے۔ وہ تھوڑے پر راضی ہوجاتی ہے، کپڑوں، میک اپ اور دیگر فرمائشوں
سے آپ کی جیب پر بوجھ نہیں بنتی، یوں آپ کو اطمینان قلب کے ساتھ ساتھ مالی مشکلوں سے بھی بچالیتی ہے۔

برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ آپ کو اللہ نے نیک اور شکرگذار اولاد عطا کی ہے۔ وہ اپنے دوستوں کی دیکھا دیکھی، آئے دن آپ سے نئی نئی فرمائشیں جیسے کہ نیا موبائل، کپڑے، جوتے وغیرہ
نہیں کرتی بلکہ قانع اور شاکر رہتی ہے۔

برکت کا تعلق مادی ذرائع کے برعکس اللہ کی غیبی امداد سے ہے۔ ایسی غیبی امداد جو نہ صرف آپ کے قلب کو اطمینان کا سرور دے بلکہ آپ کی ضروریات بھی آپ کی آمدن کے اندراندر پوری ہوجائیں۔

یہ تو تھی مال اور آمدن میں برکت۔ اسی طرح وقت اور زندگی میں
برکت ہوتی ہے۔ وقت میں برکت یہ ہے کہ آپ کم وقت میں زیادہ اور نتیجہ خیز کام کریں، آپکا وقت ادھرادھر فضول چیزوں میں ضائع نہ ہو۔ اسی طرح عمر میں برکت یہ ہے کہ آپ کی زندگی برے کاموں میں خرچ نہ ہو رہی ہو بلکہ اچھے کاموں میں صرف ہو رہی ہو
کم کھانا، زیادہ افراد میں پورا پڑجانابھی برکت ہے
آپ کی کم محنت کا پھل زیادہ آمدن یا پیداوار کی صورت میں نکلنا بھی برکت ہے۔

یوں سمجھیں کہ برکت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے کے لیے ’’ٹِپ‘‘ ہے جو دس روپے بھی ہوسکتی ہے اور دس ہزار یا دس لاکھ بھی۔

برکت کے حصول کا نہایت آسان طریقہ صدقہ کرنا ہے یا کسی یتیم کی کفالت کرنا ہے۔
آپ اپنے خاندان میں یا محلہ میں دیکھیں کوئی یتیم ہو، اس کو اپنا بیٹا یا بیٹی بنالیں، اس کی پرورش اسی طرح کریں جیسے اپنی سگی اولاد کی کی جاتی ہے پھر دیکھیں کس طرح برکت آپ کے گھر کا چھپر پھاڑ کر آتی ہے۔

بھول جائیں کہ جس گھر میں لوگ دن چڑھے تک سوتے رہتے ہوں وہاں کبھی برکت آئے گی۔
کیونکہ نبی مہربانﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ میری امت کے لیے دن کے اولین حصے میں برکت رکھ دی گئی ہے۔ اسی طرح شوقیہ کتا پالنا، تصویریں اور میوزک بھی برکت کے اٹھ جانے کے اسباب میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ لباس اور جسم کی پاکی اور حلال ذریعہ آمدن برکت کے حصول کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
کوئی سودی اور ناجائز کاروبار میں ملوث ہو یا جسم اور کپڑوں کو ناپاک رکھتا ہو پھر برکت کا امیدوار بھی ہو تو اس کی سادہ لوحی پر حیران ہی ہوا جاسکتا ہے۔

(منقول)
#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with آبی کوثر

آبی کوثر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Aabi_Kausar

Feb 28
▪️پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کیلئے بھارتیحکومت اُچھے ھتکنڈوں اور سازشوں سے بازنہ آئی۔ لیکن اس بار بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے
▪️24سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجےگئے تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کیطرح دورہ ادھورا چھوڑکرچلی جائے Image
▪️26 فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی ۔ اس طرح کی حساس معلومات تک رسائ اور ترسیل صرف خفیہ ایجنسیز کے پاس ھی ھو سکتی ھیں جس سے ImageImageImageImage
صاف ظاہر ھوتا ھے کہ پہلے کیطرح اِس بار بھی اِنڈین گورنمنٹ کے ایما پر یہ سازش بُنی گئ۔

▪️بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر فیک اکاؤنٹ jyot.isharma391 کااستعمال کیا گیا
▪️لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم
Read 7 tweets
Feb 28
*شیطان کا عجیب سوال*

حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کا نام کون نہیں جانتا؟ آپ کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ دل میں خیال کیا کہ اگر شیطان سے ملاقات ہوجائے تو، ایک سوال کروں گا اور انہوں نے ایک دن اللہ سے دعا بھی کردی کہ اے اللہ! کبھی شیطان سے ملاقات کرادے، تاکہ اس سے سوال کرلوں۔۔۔
ایک دن نماز پڑھ کر مسجد کے  باہر نکلے، تو ایک بوڑھا آدمی جھک کر سلام کرنے لگا۔ حضرت جنید رحمة اللہ نے اسکو دیکھ کر کہا کہ کون ہو تم؟ کہنے لگا کہ میں وہی ہوں، جس سے ملنے کی آپکو آرزو اور تمنا تھی - حضرت سمجھ گئے کہ یہ اصل میں شیطان ہے - شیطان نے کہا کہ آپ مجھ سے کیوں ملناچاہتےتھے؟
حضرت جنید رحمة اللہ علیہ نے کہا کہ میرے ذہن میں تیرے متعلق ایک سوال ہے، سوال یہ ہے کہ جب اللہ تعالٰی نے تجھے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا، تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر تجھے کس چیز نے اللہ کے حکم کی تعمیل سے منع کیا ..؟؟
کیوں تو نے سجدہ نہیں کیا،
Read 11 tweets
Feb 24
ہم لوگ ماڈرن کہلائے جانے کے چکر میں بہت قیمتی چیزیں چھوڑ بیٹھے ہیں۔ ہم نے آسانیاں ڈھونڈیں اور اپنے لیے مشکلیں کھڑی کر دیں۔
آج ہم دھوتی پہن کے باہر نہیں نکل سکتے لیکن صدیوں کی آزمائش کے بعد یہ واحد لباس تھا جو ہمارے موسم کا تھا۔ ہم نے خود اپنے اوپر جینز مسلط کی اور اس کو پہننے
کے لیے کمروں میں اے سی لگوائے۔ شالیں ہم نے فینسی ڈریس شو کے لیے رکھ دیں اور کندھے جکڑنے والے کوٹ جیکٹ اپنا لیے۔ ہمیں داڑھی مونچھ اور لمبے بال کٹ جانے میں امپاورمنٹ ملی اور فیشن بدلا تو یہ سب رکھ کے بھی ہم امپاورڈ تھے!
ہم نے حقہ چھوڑ کے سگریٹ اٹھایا اور ولایت سے وہی چیز جب شیشے کی
شکل میں آئی تو ہزار روپے فی چلم دے کر اسے پینا شروع کر دیا۔ ہے کوئی ہم جیسا خوش نصیب؟
ہم نے لسی چھوڑی، کولا بوتلیں تھام لیں، ہم نے ستو ترک کیا اور سلش کے جام انڈیلے، ہم نے املی آلو بخارے کو اَن ہائی جینک بنا دیا اور وہی چیز ایسنس کے ساتھ جوس کے مہر بند ڈبے خرید کے بچوں کو پلائی،
Read 15 tweets
Feb 22
خوشی کے ہارمونس*
*اتنی سستی خوشی، جلدی کریں*
[4ہارمونس جو انسان میں خوشی کا تعین کرتے ہیں۔]

ایک دن صبح میں پارک میں اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا تھا اس نے باتوں باتوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو بڑا نا شکرا پن ہے کیونکہ ہمارے پاس کسی چیز کی
کمی نہیں تھی۔ہماری زندگی میں سب کچھ بہتر تھا۔ میں نے پوچھا۔
"تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے؟"
"میں نہیں جانتی. ہرکوئی جانتا ہے کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں، لیکن میں خوش نہیں ہوں."

پھر میں نے اپنے آپ سے؟ پوچھا کہ،
"کیا میں خوش ہوں؟"
میرےاندرون سے آواز آئی "نہیں۔۔۔!!"
اب، اس واقعہ سے میں بےچین ہوگیا۔
میں نے خوشی کی اصل وجہ کو سمجھنے کے لئے مطالعہ شروع کردیا،
لیکن مجھے کچھ خاص نہیں ملا.
میں نے اپنی تلاش تیز کی کئی مضامین پڑھ لیا، بہت سے لائف کوچ سے بات کی لیکن کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا.

آخر میں میرے ایک ڈاکٹر دوست نے مجھے خوشی کے
Read 15 tweets
Feb 19
#قلمکار
اپنی تحریر کی آغاز میں ہی بتا دوں کہ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں۔ میں ایک ایسی محبِ وطن پاکستانی ہوں جسکو صرف اور صرف اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی سے غرض ہے۔ مجھے
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ خان کی دعوت پر مائیکروسافٹ کے بانی #بِل_گیٹس نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا
وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تو نشریات/اشاعت کے آؤٹ لیٹس سے لیکر سوشل میڈیا تک ہر جگہ انکے نام کی ہیڈ لائن دیکھنے کو ملی۔۔ بتایا گیا تھا کہ #بِل_گیٹس صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشنز سینٹر (این سی او سی)
ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ انکی آمد کے روزذرائع کا بتانا تھا کہ #بِل_گیٹس کو #کورونا اور #پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ لیکن کیا ہم نے اس دورے میں بس یہی سب کرنا تھا؟

سیلیکان ویلیز میں #بل_گیٹس کا بہت بڑا contribution ہے، کمپوٹر پروگرامز اور
Read 10 tweets
Feb 18
ﻣﯿﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺟﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﮔﺎﺟﺮ ﮐﺎ ﺣﻠﻮﮦ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮨﮯ۔ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﺎﮞ ﺟﯽ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﺋﺶ ﮐﺮﮐﮯ ﮔﺎﺟﺮ ﮐﺎ ﺣﻠﻮﮦ ﺑﻨﻮﺍﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎﻟﯿﮑﻦ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻏﺮﺑﺖ ﮐﮯﮈﯾﺮﮮﺗﮭﮯ
لہٰذا ﺍﮔﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﮔﺎﺟﺮ ﮐﺎ ﺣﻠﻮﮦ ﺑﻨﺘﺎ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺍِﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﻣﻠﺘﺎ ﮐﮧ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ۔۔ ﻣَﯿﮟ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻃﮯ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﺧُﻮﺏ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﺍ ﮔﺎﺟﺮ ﮐﺎ
ﺣﻠﻮﮦ ﮐﮭﺎﺅﮞ ﮔﺎ۔۔ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﻤﺒﺮ ﺑﮩﺖ ﮐﻢ ﺁﺋﮯ، ﺗﮭﺮﮈ ﮈﻭﯾﺜﺮﻥ ﮐﮯ ﺁﺱ ﭘﺎﺱ۔۔ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺏ ﻧﮧ ﺍﯾﻒ ﺍﯾﺲ ﺳﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ، ﻧﮧ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﻦ ﭘﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﺑﮩﺖ
Read 38 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(