ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Sep 29, 2022, 5 tweets

#RockCut
#architecture
#sichuan
دیوقامت لیشن بدھا (لیشن، چین)
Leshan Giant Buddha(Near Min, Qingyi and Dadu River, Leshan City)
Circa: 8th C.
آنکھیں موندے اوربارعب اندازمیں بیٹھےبرلب دریائےمن، چنگی اور دادو، صوبہ سیچوان(چین)میں واقع لیشان بدھاکا 71 میٹر(233 فٹ) اونچادیوہیکل مجسمہ

جو 1940 میں دریافت ھوا، چٹانی طرزتعمیر کی حیران کن مثال ھے۔
ہائی ٹونگ نامی ایک راہب تھا جس نے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا۔اسکی فکر ان دیرینہ لوگوں کی حفاظت کیلیے تھی جو تین دریاؤں کے سنگم کے آس پاس اپنی روزی کماتے تھے۔ ٹونگ کاماننا تھاکہ بدھاپانی کی روح کوقابو میں لائیں گے۔
20 سال

کی بھیک مانگنے کے بعد، آخر کار اس نے اس منصوبے کے لیے کافی رقم جمع کر لی۔ ٹونگ کی وفات کے بعد اس کے دو شاگردوں نے اس مجسمے کو مکمل کروایا۔
بدھا کامقام عام طور پر واٹر لائن سے اوپر ھے لیکن یہ علاقہ 70سالوں میں بدترین سیلاب کی زد میں آیا ھے۔
 بدھا کہ ہیت (Structure) کو زیرقلم لائیں

تو بدھا کی انگلیاں 8.3 میٹر لمبی (تقریباً 27 فٹ) ہیں۔ 9 میٹر چوڑا (تقریباً 30 فٹ) قدم اتنا بڑا ھے کہ 100 لوگ بیٹھ سکتےہیں اور 24میٹر چوڑا (تقریباً 79 فٹ) کندھا اتنا بڑا ھےکہ کھیل کا میدان معلوم ھوتا ھے۔
اس مجسمے کوتراشنے میں 90 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔
تینگ خاندان (Tang Dynasty)

کےعہدمیں 713میں شروع ھوا اور803میں مکمل ھوا۔
اس دوران ہزاروں کارکنوں نےاس منصوبےپراپنی کوششیں، محنتیں اورحکمتیں صرف کیں۔
دنیاکےمنفرداوربہترین تراشیدہ پتھرکےبدھاکوچینی شاعری گیت اورکہانی میں نمایاں جگہ دی گئی۔دسمبر1996میں مجسمےکو #یونیسکو کی کی فہرست میں شامل کیا۔
#UNESCO
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling