ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻰ ﺑﻴﻮﻯ ﻧﮯ ﺟﻮ ﻣﻜﻬﻦ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻮ ﺗﻴﺎﺭ ﻛﺮ ﻛﮯ ﺩﻳﺎ
ﺗﻬﺎ ﻭﻩ ﺍﺳﮯ ﻟﻴﻜﺮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻛﺮﻧﮯ ﻛﻴﻠﺌﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺎﺅﮞ ﺳﮯ
ﺷﮩﺮ ﻛﻰ ﻃﺮﻑ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﻴﺎ، ﯾﮧ ﻣﻜﻬﻦ ﮔﻮﻝ ﭘﻴﮍﻭﮞ ﻛﻰ
ﺷﻜﻞ ﻣﻴﮟ ﺑﻨﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﻬﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﭘﻴﮍﮮ ﻛﺎ ﻭﺯﻥ ﺍﻳﮏ ﻛﻠﻮ ﺗﻬﺎ۔
ﺷﮩﺮ ﻣﻴﮟ ﻛﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﻜﻬﻦ ﻛﻮ ﺣﺴﺐ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺍﻳﮏ
ﺩﻭﻛﺎﻧﺪﺍﺭ ﻛﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻛﻴﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻛﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﭼﺎﺋﮯ
ﻛﻰ ﭘﺘﻰ، ﭼﻴﻨﻰ، ﺗﻴﻞ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﺑﻦ ﻭﻏﻴﺮﻩ ﺧﺮﻳﺪ ﻛﺮ ﻭﺍﭘﺲ
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺎﺅﮞ ﻛﻰ ﻃﺮﻑ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﻴﺎ . ﻛﺴﺎﻥ ﻛﮯ ﺟﺎﻧﮯ
ﺑﻌﺪ …… ﺩﻭﻛﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﻣﻜﻬﻦ ﻛﻮ ﻓﺮﻳﺰﺭ ﻣﻴﮟ ﺭﻛﻬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ
ﻛﻴﺎ .… ﺍﺳﮯ ﺧﻴﺎﻝ ﮔﺰﺭﺍ ﻛﻴﻮﮞ ﻧﮧ ﺍﻳﮏ ﭘﻴﮍﮮ ﻛﺎ ﻭﺯﻥ ﻛﻴﺎ
ﺟﺎﺋﮯ . ﻭﺯﻥ ﻛﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﭘﻴﮍﺍ 900 ﮔﺮﺍﻡ ﻛﺎ ﻧﻜﻼ، ﺣﻴﺮﺕ ﻭ
ﺻﺪﻣﮯ ﺳﮯ ﺩﻭﻛﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﭘﻴﮍﮮ ﺍﻳﮏ ﺍﻳﮏ ﻛﺮ ﻛﮯ
ﺗﻮﻝ ﮈﺍﻟﮯ ﻣﮕﺮ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﮯ ﻻﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺐ ﭘﻴﮍﻭﮞ ﻛﺎ ﻭﺯﻥ
ﺍﻳﮏ ﺟﻴﺴﺎ ﺍﻭﺭ 900 – 900 ﮔﺮﺍﻡ ﮨﻰ ﺗﻬﺎ۔ ﺍﮔﻠﮯ ﮨﻔﺘﮯ
ﻛﺴﺎﻥ ﺣﺴﺐ ﺳﺎﺑﻖ ﻣﻜﻬﻦ ﻟﻴﻜﺮ ﺟﻴﺴﮯ ﮨﻰ ﺩﻭﻛﺎﻥ ﻛﮯ
ﺗﻬﮍﮮ ﭘﺮ ﭼﮍﻫﺎ، ﺩﻭﻛﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﻛﺴﺎﻥ ﻛﻮ ﭼﻼﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻛﮩﺎ
ﮐﮧ ﻭﻩ ﺩﻓﻊ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ، ﻛﺴﻰ ﺑﮯ ﺍﻳﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﻫﻮﻛﮯ ﺑﺎﺯ
ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﻛﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻛﺮﻧﺎ ﺍﺳﻜﺎ ﺩﺳﺘﻮﺭ ﻧﮩﻴﮟ ﮨﮯ . 900
ﮔﺮﺍﻡ ﻣﻜﻬﻦ ﻛﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﺍﯾﮏ ﻛﻠﻮ ﮔﺮﺍﻡ ﻛﮩﮧ ﻛﺮ ﺑﻴﭽﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﺷﺨﺺ ﻛﻰ ﻭﻩ ﺷﻜﻞ ﺩﻳﻜﻬﻨﺎ ﺑﻬﻰ ﮔﻮﺍﺭﺍ ﻧﮩﻴﮟ ﻛﺮﺗﺎ . ﻛﺴﺎﻥ
ﻧﮯ ﻳﺎﺳﻴﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﺴﺮﺩﮔﻰ ﺳﮯ ﺩﻭﻛﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﻛﮩﺎ : “ ﻣﻴﺮﮮ
ﺑﻬﺎﺋﻰ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﺪ ﻇﻦ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮨﻢ ﺗﻮ ﻏﺮﻳﺐ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ
ﭼﺎﺭﮮ ﻟﻮﮒ ﮨﻴﮟ، ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺗﻮﻟﻨﮯ ﻛﻴﻠﺌﮯ ﺑﺎﭦ ﺧﺮﻳﺪﻧﮯ
ﻛﻰ ﺍﺳﺘﻄﺎﻋﺖ ﻛﮩﺎﮞ . ﺁﭖ ﺳﮯ ﺟﻮ ﺍﻳﮏ ﻛﻴﻠﻮ ﭼﻴﻨﻰ ﻟﻴﻜﺮ
ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﺳﮯ ﺗﺮﺍﺯﻭ ﻛﮯ ﺍﻳﮏ ﭘﻠﮍﮮ ﻣﻴﮟ ﺭﮐﮫ ﻛﺮ ﺩﻭﺳﺮﮮ
ﭘﻠﮍﮮ ﻣﻴﮟ ﺍﺗﻨﮯ ﻭﺯﻥ ﻛﺎ ﻣﻜﻬﻦ ﺗﻮﻝ ﻛﺮ ﻟﮯ ﺁﺗﺎ ﮨﻮﮞ . ﺍﺱ
ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮧ ﺑﻌﺪ ﺁﭖ ﮐﯿﺎ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﻢ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥ
ﭼﯿﮏ ﻧﮧ ﮐﺮﻟﯿﮟ۔ ﮐﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﻧﺪﺭ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ؟
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﺗﺮﯾﻦ ﮐﺎﻡ ہے
مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے
دوسرا اکاؤنٹ فالو کریں 👈 @Pyara_PAK

ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں ⁦👇👇
bit.ly/2FNSbwa

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with دنیــــائےادبـــــــ

دنیــــائےادبـــــــ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AliBhattiTP

6 Oct
لیجنڈ اداکار چارلی چیپلن ایک بار ایک ایسے مقابلے میں چپکے سے شریک ہوگیا جس میں درجنوں لوگوں نے اس کا روپ دھار رکھا تھا اس مقابلے کا نام چیپلنٹس رکھا گیا جو سب سے بہتر چارلی چیپلن کی نقل ادا کرنے کا تھا، چنانچہ تمام لوگوں Image
نے اپنے فن کے جوہر دکھانا شروع کردئیے جن میں چارلی

بذات خود بھی شامل تھا آخر میں جب نتائج کا اعلان ہوا تو چارلی اپنے ہی کردار کو نبھانے کے معاملے تیسری پوزیشن حاصل
کرسکا۔ یہ زندگی کی ایک بہت دلچسپ حقیقت ہے کہ ہم کسی کو اس کے فن کے عروج پر دیکھ کر اسے بادشاہ مان کر گھٹنے ٹیک دیتے ہیں اگر اس مقابلے میں لوگوں کو علم ہوتا کہ

چارلی ان کے درمیان بذات
خود موجود ہے تو شاید وہ
Read 6 tweets
5 Oct
*والدین کی ناراضگی

ایک عالم دین سے ایک نوجوان شخص نے شکایت کی کہ میرے والدین اڈھیر عمر ھیں اور اکثر و بیشتر وہ مجھ سے خفا رہتے ھیں حالانکہ میں انکو ہر وہ چیز مہیا کرتا ھوں جسکا وہ مطالبہ کرتے ھیں ۔۔

عالم دین نے نوجوان شخص کو سر سے Image
پیروں تک دیکھا اور فرمانے لگے کہ بیٹا یہی تو انکی ناراضگی کا سبب ھے کہ جو وہ مانگتے ھیں تم انکو لا کر دیتے ھو

نوجوان کہنے لگا کہ میں آپکی بات نہی سمجھ پایا تھوڑی سی وضاحت کر دیں ۔۔
عالم دین فرمانے لگے: بیٹا کیا کبھی تم نے غور کیا ھے کہ
جب تم دنیا میں نہیں آے تھے تو تمہارے آنے سے پہلے ھی تمھارے والدین نے تمھارے لئے ہر چیز تیار کر رکھی تھی ۔
تمھارے لئے کپڑے ۔
تمھاری خوراک کا انتظام
تمھاری حفاظت کا انتظام
Read 19 tweets
4 Oct
شوہر کا خراب رویہ اور ہر بیوی کے سامنے تین راستے

شوہر کا خراب رویہ دیکھ کر ہر بیوی کے سامنے تین راستے ہوتے ہیں، اور ہر بیوی ان تین راستوں میں سے کوئ ایک راستہ ضرور چُنتی ہے۔ *اگر شوہر بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا، اسے وقت نہیں دیتا، Image
موبائل، ٹیلیوژن اور دوستوں میں مصروف رہتا یے، اسے عزت و پیار نہیں دیتا، ہر وقت جھگڑے کرتا ہے، گالیاں دیتا یے، ماں بہن کی باتوں میں آکر بے عزت کرتا ہے، مطلب کسی بھی اعتبار سے بیوی کو راحت کی بجاۓ تکلیف پہنچاتا یے تو اس غلیظ انسان کی بیوی تین راستوں میں سے ایک راستہ
اختیار کرتی ہے*"::۔

پہلا راستہ*" کچھ بیویاں جو ایمان کی کمزور ہوتی ہیں وہ شوہر کے خراب رویہ کو دیکھ کر غیر محرم سے رابطہ بنا لیتی ہیں، پھر اسکے ساتھ اپنے سکھ دکھ شیئر کرنے لگتی ہیں، اور وہ شخص بھی اسکے ساتھ بہت زیادہ ہمدردی سے پیش آتا ہے، ہمدردی
Read 15 tweets
4 Oct
اماں_بھائی_کب_مرے_گا؟

عرصہ ہوا ایک ترک افسانہ پڑھا تھا یہ دراصل میاں بیوی اور تین بچوں پر مشتل گھرانے کی کہانی تھی جو جیسے تیسے زندگی گھسیٹ رہا تھا۔ جو جمع پونجی تھی وہ گھر کے سربراہ کے علاج معالجے پر لگ چکی تھی، مگر وہ اب بھی چارپائی سے لگا
ہوا تھا۔ آخر اسی حالت میں ایک دن بچوں کو یتیم کر گیا۔ رواج کے مطابق تین روز تک پڑوس سے کھانا آتا رہا، چوتھے روز بھی وہ مصیبت کا مارا گھرانہ خانے کا منتظررہا مگر لوگ اپنے اپنے کام دھندوں میں لگ چکے تھے، کسی نے بھی اس گھر کی طرف توجہ نہیں دی۔ بچے بار بار باہر نکل کر
سامنے والےسفید مکان کی چمنی سے نکلنے والے دھویں کو دیکھتے۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے لیے کھانا تیار ہو رہا ہے۔ جب بھی قدموں کی چاپ آتی انھیں لگتا کوئی کھانے کی تھالی اٹھائے آ رہا ہے مگر کسی نے بھی ان کے دروازےپر دستک نہ دی۔ماں تو پھر ماں ہوتی ہے، اس نے گھر سے کچھ
Read 12 tweets
3 Oct
کیا آپ جانتے ہیں کہ پنجاب میں اس وقت مزارات کی تعداد 598 ہے اور ان میں سے کئی گدی نشینوں میں سے اکثریت کون ہیں ؟
ان میں 64 درباروں کے گدی نشین،
متولی اور پیر آج بھی براہ راست سیاسی نظام میں حصہ دار ہیں۔

سرگودھا، جھنگ، پاکپتن، ساہیوال، وہاڑی، Image
منڈی بہاو الدین، اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم، ملتان، چشتیاں، خیرپور ٹامیوالا کے گدی نشین براہ راست انتخابات میں حصہ لیتے ہیں،
یہاں کے گدی نشین پہلی بار جنگ آزادی کے مجاہدین کو کچلنے کے لیے ایسٹ انڈیا کمپنی کے دست راست بنے اور ان گدی
نشینوں نے انگریزوں کے حق میں فتویٰ دیے
اور جنگ کو بغاوت قرار دیا اور انعام کے طور پر جاگیریں پائیں۔

یہی وجہ تھی کہ ان گدی نشینوں کو انگریزوں نے نوآبادیاتی عہد کے پاور سٹرکچر میں شامل کیا اور کورٹ آف وارڈز کے ذریعے سے انھیں مستقل سیاسی طاقت
Read 18 tweets
3 Oct
اگر ہمارے ملک کے کسی بڑے شہر میں ایسا ہو کہ کتب کی ایک دکان ہو جو انواع و اقسام کی کتب سے بھری ہوئی ہو لیکن وہاں کوئی دکان دار نہ ہو بلکہ خریدار خود ہی ایمانداری سے، خریدی گئی کتب کی قیمت گُلک میں ڈال جاتے ہوں تو کیا خیال ایسی دکان کتنا عرصہ چل پائے گی؟
یہ بات مفروضہ نہیں، حقیقت ہے لیکن پاکستان میں نہیں دبئی میں جہاں بچپن سے کتب سے دوستی رکھنے والی ایک ہسپانوی عورت نے کمال کر دکھایا ہے۔ انہوں نے دبئی میں سات جگہوں پر بک اسٹورز کھولے ہیں، جن میں پچیس ہزار سے زائد ٹائٹلز رکھے گئے ہیں۔ ان کے پاس
ایک ٹرک بھی ہے جو موبائل بک شاپ کا کام کرتا ہے۔ اس ٹرک کے دن مقرر ہیں کہ وہ کون سے دن کہاں جائے گا۔

ان بک اسٹورز میں، آغاز میں ہلکا پھلکا اسٹاف رکھا گیا تھا۔ مگر کچھ وقت کے بعد خاتون کو احساس ہوا کہ خرچہ نہیں نکل رہا تو ملازمین کی چھٹی کر دی، لیکن کتب
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!