قدر کرو ماں کی اس سے پہلے وہ چلی جائے 😭😭

جب جوانی چڑھ گئی تو میں گھر دیر سے آنے لگا، رات دیر تک گھر سے باہر رہنا دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اور پھر رات دیر تک جاگنے اور دیر سے گھر آنے کی وجہ سے سارا سارا دن سوئے رہنا معمول بن گیا،
امی نے بہت منع کیا اور بہت سمجھایا کہ بیٹا یہ کام ٹھیک نہیں لیکن میں باز نہ آیا۔ شروع شروع میں وہ میری وجہ سے دیر تک جاگتی رہتی تاکہ دل کو سکون پہنچے کہ میرا بیٹا خیر خیریت سے گھر واپس آ گیا ہے وقت کے ساتھ ساتھ جب میں اپنے
اس کام سے باز نا آیا تو امی سونے سے پہلے فریج کے اوپر ایک چٹ لگا کر سو جاتی، جس پر کھانے کے بارے میں اور جگہ کے بارے میں لکھا ہوتا تھا۔

آہستہ آہستہ چٹ کا دائرہ وسیع ہوتا گیا چٹ پر لکھا ھوتا کہ "گندے کپڑے کہاں
رکھنے ہیں اور صاف کپڑے کہاں پر رکھے ہیں" جیسے جملے بھی لکھے ملنے لگے، نیز یہ بھی کہ آج فلاں تاریخ ہے اور کل یہ کرنا ہے پرسوں فلاں جگہ جانا ہے وغیرہ وغیرہ ۔
یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا ۔ ۔ ۔

ایک دن جب میں رات دیر سے گھر آیا،
بہت تھکا ہوا تھا۔ حسب معمول فریج پر چٹ لگی ہوئی دیکھی لیکن بغیر پڑھے میں سیدھا بیڈ پر گیا اور سو گیا۔
صبح سویرے والد صاحب کی چیخ چیخ کر پکارنے اور رو نے کی آواز سے میری آنکھ کھلی۔ ابو کی آنکھوں میں آنسو تھے انہوں
یہ بری خبر سنائی کہ بیٹا تمھاری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں ۔

میرے تو جیسے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، غم کا ایک پہاڑ جیسے میرے اوپر آگرا۔ ۔ ۔ ۔ ابھی تو میں نے امی کے لئے یہ کرنا تھا ، وہ کرنا تھا۔ ۔ ۔ ابھی تو میں سدھرنے والا
تھا ۔ ۔ ۔ ۔ میں تو امی سے کہنے والا تھا کہ اب میں رات دیر سے نہیں آیا کروں گا ۔ ۔ ۔

جب تدفین وغیرہ سے فارغ ہو کر رات کو جب میں نڈھال ہوکر بستر پر لیٹا تو اچانک مجھے امی کی رات والی چٹی یاد آگئی، جو فریج پر ابھی تک لگی ھوئی تھی میں
فورا گیا اور اتار کر لے آیا، اس پر لکھا تھا:

"بیٹا آج میری طبعیت کچھ ٹھیک نہیں ہے، میں سونے جا رہی ہوں ، تم جب رات کو آؤ تو مجھے جگا لینا، مجھے ذرا ہسپتال تک لے جانا ۔ ۔۔
خدارا اپنے ماں باپ کا احترام کرو ان کے
ساتھ عزت سے پیش آؤ۔۔۔یہ وقت کا پھیر ھے آج تم اپنے والدین کو برا بھلا کہو گے کل تمہاری اولاد بھی تمھارے ساتھ یہی سلوک کرے گی۔
خدا کے واسطے اپنے والدین کی قدر کرو یہ قدرت کا انمول تحفہ
ھے اور یہ ایک بار چلے جائیں تو پھر کھبی واپس نہیں آتے۔

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے
دوسرا اکاؤنٹ فالو کریں 👈🏻 @AliBhattiTP

ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں ⁦👇🏻👇🏻
bit.ly/2FNSbwa

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

29 Oct
کچھ لوگ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے پاس ایک نامزد گورنر کی شکایت لیکر حاضر ھوئے ۔امیر المومنین نے دریافت کیا کیوں ائے ھو۔ لوگوں نے بتایا نامزد گورنر کی 4 شکایات لیکر آئے ھیں ۔حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا کیا شکایات ھیں ۔ایک نے گنوانا شروع کردیا ۔امیر Image
المومنین ۔
1- پہلے وہ فجر کے بعد بیٹھکر دین سکھاتے تھے اور دیر تک مسجد میں رھتے تھے ۔اب فجر پڑھا کر چلے جاتے ہیں ۔
2- پہلے وہ ناغہ نھی کرتے تھے ۔اب ناغہ کرتے ھیں ۔
3- پہلے وہ رات کو بھی ملتے تھے اب صرف
دن میں ملتے ھیں ۔
4- اچانک انکو کیا ھوجاتا ھے کہ بھت آہ بکا اور رونا شروع کردیتے ہیں اور دیر تک چپ نھی ھوتے ۔یہ ھمیں مسجد میں اچھا نھی لگتا ۔ بس امیر المومنین ۔۔
گورنر کا نام سعید بن عامر تھا ۔انکو بلوایا
Read 9 tweets
28 Oct
فرانس کے مفادات کو مُنظم ضرب لگانے کی ضرورت۔۔۔

سرکاری سرپرستی میں فرانس کی جانِب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تضحیک آمیز خاکے شائع کروانے کے بعد بھی اگر مسلم ریاستیں بشمول پاکستان فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر
تیار نہیں ہوتے تو جان لینا چاہیے کہ ان ریاستوں کے اقتدار پر قابِض ٹولوں سے نجات اُسی درجے کا جہاد ہے جو صحابہ رضی اللہ عنہہ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اپنے جان مال اور اولاد کے ذریعے کیا کرتے تھے۔
جب تک فرانس کے ساری دنیا میں مفادات کو شدید دھچکا نہ لگے نہ اسے سبق ملے گا نہ اس ناپاک نظریے کے حامل اسکے ساتھیوں کو، فرانس کے اس نفرت انگیز عمل پر مسلمانوں کا غیر مُنظم اور انفرادی ردّعمل کاونٹر پروڈکٹیو ہو گا، منظم ردّعمل
Read 7 tweets
28 Oct
بچوں کی شادی میں تاخیر کرنا ہمارے معاشرے کا رواج بنتا جارہا ہے

شادی میں تاخیر کے اصل ذمے دار والدین ہوتے ہیں۔ جو اچھے سے اچھے کی تلاش میں اپنے بچوں کی عمر زیادہ ہونے تک بٹھائے رکھتے ہیں۔ اور کہیں کہیں پر تو خود بچے ذمے دار ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہماری
نوجوان نسل آج سیٹل ہونے کے چکر میں اپنی جوانی کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں

آج کل شادی کےلئے کہا جاتا ہے کہ لڑکا کچھ کمائے، سیٹل ہو تو پھر شادی کر دیں گے۔ اگر ہماری نوجوان نسل مغرب کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے آپ کو قرآن و سنت
کی روشنی سے بدل لیں اور وقت پر شادی کرلیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل اور اللہ کی عبادت بھی ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق انہیں جلد ہی سیٹل بھی کر دے گا۔

ایک مرتبہ ایک صحابی نے حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر جب تنگیِ رزق کی
Read 16 tweets
27 Oct
مزدوری سے کامیابی تک۔۔۔ ایک کامیاب انسان کی کہانی

پڑھنے کیلئے پاس اتنے پیسے نہیں تھے اس لئے زمین فروخت کرکے پڑھا، فارن سے پی ایچ ڈی کرلی۔
واپس کابل آیا، سوچ رہا تھا اتنا سارا پڑھ لیا ہے اب تو صدر کے بعد سب سے بڑی کرسی مجھے ملے گی!
کافی عرصہ نوکری کیلئے دفتروں کی خاک چھانی، نوکری نہیں ملی۔ کچھ تو کرنا تھا اس لئے ایک کار سروس سٹیشن کھولا۔ رشتہ داروں نے خوب مذاق اڑایا مگر میں اپنے آپ کو اور گھر والوں کو تسلی دیتا رہا کہ سب بہتر ہو جائے گا۔
سروس سٹیشن بہت خستہ حال تھا۔
شیشوں کے بجائے پلاسٹک کا سہارا لیا، کابل کی یخ بستہ اور تیز و تند ہوائیں آئے روز پلاسٹک اڑا لے جاتے اور مجھے ہر روز نئے پلاسٹک خریدنے پڑتے۔
چچا زاد بھائیوں کو میرے نئے کام سے کافی راحت محسوس ہوتی تھی۔
آئے روز خوبصورت کاریں لاتے اور مجھ سے
Read 22 tweets
27 Oct
فرانس نے اپنے صدر کی توہین کرنے پر ترکی سے اپنا سفیر واپس بھلا کر عمران خان، شاہ سلمان سمیت تمام امت کے منہ پر طمانچہ مارا اور سمجھایا ہے کہ ہم تو اپنے صدر کی توہین برداشت نہی کر رہے اور تم اپنے نبی کی توہین پر سوئے پڑے ہو، تمہاری غیرت ابھی تک نہیں جاگی۔
جبکہ ہمارے ملک ذاتی عزت کا معاملہ اتنا حساس ہے کہ
سہیل وڑائچ کی کتاب پورے ملک سے اٹھوا لی گئی کہ ٹائٹل سے ایک معتبر ادارے کے چیف کی توہین ہوئی ہے،
قائد کے مزار پر نعرے لگانے سے بانی
مملکت کی توہین ہو گئی،
میں ایک دفتر گیا تو ذمہ دار نے میری بات نہ سنی، میرا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی
ٹاک شو میں ہمارا مزاق اڑایا گیا، توہین عدالت کا مقدمہ درج ہو گا۔ سپریم کورٹ
ن لیگ،
Read 7 tweets
26 Oct
نہر زبیدہ کی تاریخ

ہارون رشید کی بیوی زبیدہ رحمتہ اللہ علیہا بہت ہی دیندار صاحب علم و فضل خاتون تھیں ان کے محل میں ایک ہزار با ندیاں چو بیس گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہتی تھیں۔ ایک دفعہ مکہ مکرمہ میں پانی کی شدید قلت ہو گئی اور Image
پانی کا ایک مشکیزہ دس درہم سے لیکر ایک دینار تک بک گیا۔ حجا ج اکرام کو بہت تکلیف اٹھانی پڑی ۔ زیبدہ رحمتہ اللہ علیہا کو جب اس کی خبر ہوئی تو ان کو بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنے انجنیروں کو جمع کر کے حکم دیا کہ کسی طرح مکہ مکرمہ کے لیےپانی کا بندوبست کرو اور پانی کے
چشمے تلاش کرو چنانچہ انہوں نے کافی تگ و دو سے ایک چشمہ طائف‌ کے راستے میں اور دوسرا چشمہ نعمان وادی میں دریافت کیا۔ لیکن ان کا پانی مکہ مکرمہ تک پہنچانا بڑا جان جوکھوں کا کام تھا راستے میں پہاڑیاں تھیں جن کو کھودنا انتہائی
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!