ایک سبق آموز واقعہ
چیونٹی کی سزا
ایک دن علامہ ابن قیم ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے ایک چیونٹی کو دیکھا جو ایک ٹڈی کے پَر کے پاس آئی اور اس کو اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی مگر نہیں لے جا سکی، کئی بار کوشش کرنے کے بعد اپنے کیمپ (بل) کی طرف دوڑی تھوڑی ہی دیر میں وہاں⬇️
سے چیوٹیوں کی ایک فوج لے کر نمودار ہوئی اور انکو لے کر اس جگہ آگئی جہاں پَر ملا تھا، گویا وہ ان کو لے کر پر لے جانا چاہتی تھی. چیونٹیوں کے اس جگہ پہنچنے سے پہلے ابن قیم نے وہ پر اٹھا لیا تو ان سب نے وہاں اس پر کو تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلے گئے۔مگر ایک چیونٹی وہیں رہی⬇️
اور ڈھونڈنے لگی جو شاید وہی چیونٹی تھی۔ اس دوران
ابن قیم نے وہ پر دوبارہ اسی جگہ رکھ لیا جبکہ اس چیوونٹی کو دوبارہ وہی پر مل گیا تو وہ ایک بار پھر دوڑ کر اپنے کیمپ میں چلی گئی اور پہلے کے مقابلے میں کچھ کم چیونٹوں کو لے کر آئی گویا زیادہ تر نے اس کی بات کا یقین نہیں کیا۔⬇️
اس بار بھی جب وہ ان کو لے اس جگہ کے قریب پہنچی تو علامہ نے وہ پرپھر اٹھا لیا اور سب نے اس کو دوبارہ کافی دیر تک تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلے گئے اور حسب سابق ایک ہی چیونٹی وہاں اس پر کو ڈھونڈتی رہی، اس دوران علامہ نے ایک بار پھر وہی پر اسی جگہ رکھ لیا تو وہی چیونٹی نے اس⬇️
کو ڈھونڈ لیا اور اپنے کیمپ کی طرف ایک بار پھردوڑ کر گئ مگر اس بار کافی دیر کے بعد صرف سات چیونٹیوں کو لے کر آئی تب ابن قیم نے اس پر کو پھر اٹھا لیا اور چیونٹیوں نےکافی دیر تک پر کو تلاش کیا اور نہ ملنے پر غصے سے اسی چیونٹی پر حملہ آور ہوئے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دیا گویا⬇️
وہ جھوٹ بولنے پر اس سے ناراض ہو گئے تھے تب ابن قیم نے وہ پر ان چیونٹیوں کے درمیان رکھ دیا جونہی ان کو پر ملا سارے پھر اس مردہ چیونٹی کے پاس جمع ہو گئے گویا وہ سب افسرہ اور شرمندہ تھے کہ انہوں اس بے گناہ کو قتل کیا۔
ابن قیم کہتا ہے کہ یہ سب دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا⬇️
اور میں نے جاکر یہ واقعہ ابو العباس ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو بتایا۔ انہوں نے کہا اللہ تجھے معاف کرے ایسا کیوں کیا،دوبارہ کبھی ایسا مت کریں
سبحان اللہ جھوٹ سے نفرت فطرت کا حصہ ہے کیڑے مکوڑے بھی جھوٹ سے نفرت کرتے ہیں اور قوم سے جھوٹ بولنے پر سزائے موت دیتے ہیں! کیا یہ کیڑے مکوڑے ان⬇️
حکمرانوں سے اچھے نہیں جنہوں نے دن رات قوم سے جھوٹ بولا قوم کو دھوکہ دیا مال کمایا!
کیا قوم میں ان چیونٹیوں کےبرابر غیرت بھی نہیں کہ وہ جھوٹوں کی حکمرانی کو مسترد کر دیں اور ان کو سزا دیں اور ایک سچے اور غیرت مند مسلمان کو اپنا حکمران بنائیں، جو اللہ کی طرف سے نازل کی گئی سچائی⬇️
کو ان پر نافذ کرے !!!
(علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب”مفتاح دار السعادۃ” میں اس واقعہ کا ذکر کیا ہے)
دوستوں، ایک مرتبہ پھر یہ سابقہ جھوٹے قومی دولت کے چور حکمران اپنی جھولی پھیلائے آپ کو مستقبل کے اپنے جھوٹے وعدوں کے طلسم میں پھنسانے کا جال ڈالنے چلے آ رہے ہیں،⬇️
یہ وہ حکمراں ہیں جو اپنی ہی ملک کی افواج کے خلاف اپنے جھوٹے ملک دشمن بیانیئے کے ساتھ مورچہ زن ہیں۔ یہ عمل جو دنیا کے کسی ملک کے لیڈر کبھی نہیں کرسکتے ۔
پاکستان زندہ باد🇵🇰
پاک فوج زندہ باد🇵🇰
محبت وطن پاک عوام پائندہ باد🔄🇵🇰🔄

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Anwar Ahmad Khan

Anwar Ahmad Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AAK1958

14 Nov
نومبر، دسمبر میں کراچی، لاہور، پشاورمیں بھارتی دہشت گردی کا خطرہ ہے:
حالیہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخاراور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت کا بیانیہ اور ثبوت و شواہد اورمہزب دنیا کی بے حسی اور ہمارے مفاد پرست سیاست دان⬇️
امریکی جریدے فارن پالیسی نے ہمارے ہمسائے، ازلی دشمن اور ہماری طرف سے تصدیق شدہ دہشت گرد بھارت کی فسادی اور دہشتگرد پالسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ "فارن پالیسی" دہشت گردی میں بھارت کو سرفہرست رکھتے ہوئے بھارت اور داعش کے باہمی روابط کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ میگزین نے بھارت کی⬇️
انتہا پسند پالیسی کو تباہ کنخطرہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند پالیسی کا نوٹس نہ لیا گیا تو تباہ کن اثرات سامنے آئیں گے۔ بھارتی دہشت گردی کی کارروائیاں تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔امریکی جریدکے مطابق مختلف ممالک میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کے
Read 24 tweets
13 Nov
جب کیوبا کے صدر کاسترو سے 1960 میں امریکی انتخابات کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نکسن یا کینیڈی کو کس سے ترجیح دیں گے؟ اس نے جواب دیا: دو جوتوں کے درمیان موازنہ کرنا ممکن نہیں ہے جو ایک ہی شخص پہنتا ہے۔ امریکہ میں صرف ایک ہی جماعت کی حکومت ہے ، جو صیہونی جماعت ہے،
اور اس کے دو ونگ ہیں:
ریپبلکن ونگ سخت صہیونی طاقت کی نمائندگی کرتا ہے،
اور
ڈیموکریٹک ونگ صہیونی نرم طاقت کی نمائندگی کرتا ہے. اہداف اور حکمت عملیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جہاں تک ان صدور کو ذرائع اور مواقع دینے کی بات ہے تو، وہ ہر صدر کو ایک معمولی فرق کیے ساتھ خاص قسم کی
رازداری اور نقل و حرکت کے لئے مختلف اجازت دیتے ہیں۔
ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں کہ امریکہ میں بیڈن جیتے یا ٹرمپ ہارے، ہمیں صرف یہ معلوم ہے کہ امریکہ دنیا میں اپنی اجاری داری قائم رکھنے اور اپنے مفاد کو ہر حال اور ہر دور میں مقدم رکھتا ہے۔ ہمارا ملک کے خلاف ماضی میں امریکہ
Read 11 tweets
11 Nov
#مارخورز
پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک ادنی سی کاوش

یہ جو ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں
اسکے پیچھے یہ فوجی جوان ہی ہوتے ہیں

پاک فوج، یہ نام سنتے ہی ہر محب وطن کے دل میں عزت و محبت کا جذبہ جاگ اٹھتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو بنا کسی دنیاوی مفاد کے ہمارے دفاع کی خاطر جسم⬇️
کو جھلسا دینے والی گرمی اور لہو کو جما دینے والی سردی میں اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرض کی اداٸیگی میں ہمہ وقت سرگرم عمل رہتے ہیں۔ ملک کی محبت ہر محبت سے بڑھ کر ان کے دلوں میں رچی بسی ہوتی ہے۔ نہ ہی اپنوں سے الفت اور نہ ہی زندگی کی چاہت ان کو اپنے مقصد سے⬇️
Read 36 tweets
11 Nov
دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا اس میں کتا سے مراد "کُتا" "dog" ہی لیا، سمجھا، اور پڑھا بھی جاتا ہے، لیکن آج نئی بات علم میں آئی تو ہماری علمیت کا جنازہ نکل گیا یہ لفظ کُتا نہیں بلکہ کَتا ہے جس سے مراد کپڑے دھونے کا وہ ڈنڈا ہے جسے دھوبی ساتھ لیے پھرتا ہے۔😂 Image
"وضاحت" اصل لفظ کتکہ ہے جو بگڑ کر کتا بن گیا۔ پرانے وقتوں میں کپڑے گھاٹ پر دھوئے جاتے تھے اور کپڑوں کو صاف کرنے کیلئے دھوبی اک بھاری بھرکم ڈنڈے کا استعمال کیا کرتا تھا، جس کو کتکہ کہا جاتا تھا۔ وہ کتکہ گھاٹ پر نہیں رکھا جاتا تھا کیوں کہ کوئی اور اٹھا لے گا😂😂
اور گھر لانے میں بے جا مشقت کرنی پڑتی ۔ اسلئے دھوبی وہ کتکہ راستے میں مناسب جگہ چھپا دیتا اور اگلے دن نکال کر پھر استعمال کر لیتا۔ اس طرح کتکہ نہ گھر جا پاتا اور نہ گھاٹ پر رات گزارتا۔ دھوبی کا کتکہ ۔ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔ جو نئے دور میں بگڑ کر کتا بن گیا۔😂😂😂
Read 4 tweets
7 Nov
موت کی دستک

موت ہر آدمی کے گهر دستک دیتی ہے، کبهی ایسا ہوتا ہے کہ موت پہلی دستک کے بعد ہی گهر میں داخل ہو جاتی ہے اور آدمی کی روح کو قبض کر لیتی ہے. وه اچانک دنیا کے امتحان گاه سے نکال کر آخرت میں پہنچا دیا جاتا ہے جہاں وه اپنے اعمال کا انجام پائے.⬇️
اچانک موت کا یہ معاملہ مختلف صورتوں میں پیش آتا ہے. مثلا دل کا تیز دوره پڑا اور فوری طور پر آدمی کی موت واقع ہو گئی. سڑک پر سخت حادثہ پیش آیا اور ایک لمحہ کے اندر زنده انسان مرده انسان میں تبدیل ہو گیا- کبهی ایسا ہوتا ہے کہ ایک انسان صحت کی حالت میں رات کو سویا اور صبح ہوئی⬇️
تو بستر پر صرف اس کی بے جان لاش پڑی هوئی تهی. اچانک موت بلاشبہ بے حد سنگین موت ہے. کیونکہ آدمی کو اس میں یہ موقع نہیں ملتا کہ وه موت سے پہلے اپنی غلطیوں کی تلافی کر سکے.
دوسری صورت وه ہے جب کہ موت بار بار ایک آدمی کے گهر دستک دیتی ہے لیکن اندر داخل هونے سے پہلے ہی⬇️
Read 6 tweets
7 Nov
سابق امریکی نائب صدر مسٹر بائیڈن نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ دو سال قبل جب اس کے جواں سال بیٹے کو کینسر کے مرض نے گھیر لیا تو وہ اس کے علاج کیلئے پیسے پیسے کا محتاج ہوگیا۔ اس مقصد کیلئے اس نے اپنا واحد اثاثہ جو کہ 4 ہزار سکوائر فٹ گھر تھا،⬇️
اونے پونے داموں بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔ قرض وہ اس لئے نہ لے سکا کیونکہ ایک تو اس کی شرائط بہت سخت تھیں، دوسرا اس کی تنخواہ اتنی نہیں تھی کہ وہ اپنی مدت ملازمت کے بعد بھی قرض کی قسطیں ادا کرسکتا۔
گھر کا سودا تقریباً ہو چکا تھا کہ صدر ابامہ کو کسی طرح پتہ چل گیا اور اس نے اپنے ذاتی⬇️
بنک اکاؤنٹ سے جو بائیڈن کی مدد کرکے اس کا گھر بیچنے سے بچا لیا۔ جنوری 2015 میں لیکن بائیڈن کا بیٹا کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ نہ کرسکا اور دنیا سے چلا گیا۔ اوباما کی الوداعی تقریب کے دوران یہ انکشاف کرتے ہوئے جو بائیڈن آبدیدہ ہو گئے تھے⬇️
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!