خطرناک عورت
سنا ہے جس عورت سے آپکی شادی ہوئی تھی وہ بڑی خطرناک عورت تھی اور آپ نے ڈر کے مارے اسے طلاق دے دی تھی برگد کے درخت کے نیچے کرسی پر بیٹھے ایک خاموش طبع بوڑھے سے ایک منچلے نے استہزائیہ کہاساتھ ہی قریب بیٹھے نوجوانوں کی ٹولی نے آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کو ہنس کردیکھا
اللہ بخشے اسے بہت اچھی عورت تھیبنا ناراض ہوئےبغیر غصہ کئے بابا جی کی طرف سے ایک مطمئن جواب آیامسکراہٹیں سمٹیںایک نوجوان نے ذرا اونچی آواز میں کہا لیکن بابا جی لوگ کہتے ہیں وہ بڑی خطرناک عورت تھی کیا نہیں بابا جی کچھ دیر خاموش رہے پھر کہنے لگے کہتے تو ٹھیک ہی ہیں وہ عورت واقعی
بہت خطرناک تھی.اور حقیقتا میں نے ڈر کے مارے اسے طلاق دی تھی یہ بات تو مردانگی کے خلاف ہے عورت سے ڈرنا کہاں کی بہادری ہے نوجوان جوشیلے انداز میں بولا
میں عورت سے نہیں ڈرتا تھا میں تو اس سے ڈرتا تھا جس تک اس کی رسائی تھی پرسکون جواب جوانوں نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا ایسی عورتوں
کو تو جہنم میں ہونا چاہیئے لا حولا ولا قوہ کہاں آپ جیسا شریف النفس آدمی کہاں وہ عورت اچھا کیا چھوڑ دیا نوجوان کے لہجے میں غصہ تھا بوڑھے کی متجسس زندگی کا پٹارا کھل کر سامنے آگیا تھا تجسس ختم ہوا اب سب باری باری منتشر ہونے لگے جانے والوں نے عنوان پڑھ لیا تھا کہانی خود بنانی تھی
جو رہ گئے تھے وہ وہی تھے جو اصل کہانی جاننا چاہتے تھے
میں بھی ایسا ہی سوچتا تھا کہ اسے جہنم میں ہی ہونا چاہیئے تھا تب ہی میں نے اسے جہنم جیسی زندگی دی تھی بوڑھی آنکھوں میں اضطراب اترا یہ تب کی بات ہے جب میں سرکار کے ہاں ایک روپیہ ماہوار پر ملازم ہوا میری ماں چاہتی تھی کہ میری
شادی ہوجائے رشتہ ڈھونڈا گیا ایک مونگ پھلی فروش کی بیٹی میری ماں کو پسند آئی سلیقہ مند خوبصورت اور ایک دم خاموش طبع مجھے اس رشتے پر اعتراض تھا کہ وہ ایک مونگ پھلی بیچنے والی کی بیٹی تھی مزدور کی اولاد کو پیٹ کی فکررہتی ہے تربیت کی نہیںتربیت بڑے گھرانوں میں کی جاتی ہے جہاں افلاس
آنکھوں کے روشنی چھیننے سے قاصر ہوتا ہے وہ کیا تربیت دے گی میری اولاد کو لیکن وہ لڑکی میری ماں کو ایسی پسند تھی کہ اماں اس کے علاوہ کسی کا نام نہیں سننا چاہتی تھیں پھر وہ بیاہ کر میرے گھر آگئی رخصتی کے وقت اس کے باپ نے مجھے کہامیری بیٹی سیدھی سادھی ہے اسے دنیاداری کا کوئی خاص پتا
نہیں اگر کہیں کوئی چوک ہوجائے تو معاف کردینا یوں ہے بڑے دل والی اپنےسائیں کو خوش رکھے گی وہ بالکل ویسی ہی تھی جیسی میری ماں نے بتایا تھا سلیقہ مند سگھڑ اور تابعدار بابا جی کی وہی گھسی پٹی بابوں والی داستان ہوگی یہ سوچ کر دو نوجوان اٹھ کر چلے گئےمیری باہر دوستوں کے ساتھ صحبت کوئی
اچھی نہیں تھی ملازمت کے اوقات میں کھانا گھر سے باہر کھاتا دوستوں میں بیٹھتا رات گئے تک محفل چلتی پھر گھر جاتا وہ کیا کھاتی تھی کیا پیتی تھی کس حال میں رہتی تھی مجھے کوئی پرواہ نہیں تھی انہی دنوں میری ماں بھی دنیا سے رخصت ہوگئی ایک روز میں جوئے میں بھاری رقم ہار کر جب تھکا ہارا
گھر آیا تو کہنے لگی آپ تو کھانا باہر کھالیتے ہیں مجھے بھوک لگتی ہے ہوسکے تو ایک ہی بار مہینے کا راشن ڈلوا دیا کیجیئے روز روز بازار سے خریداری کی صعوبت نہیں اٹھانی پڑے گی کیا اس پھونگ پھلی بیچنے والے کی بیٹی کی اتنی اوقات کہ مجھ سے مطالبہ کرسکے مجھے طیش آیا ہو ناں تم کسی بہت بڑے
باپ کی بیٹی کہ تمہیں پورے مہینے کا راشن اور خرچ چاہیئے اپنی اوقات دیکھی ہے غصے میں آکر اس پر ہاتھ اٹھایا اور مغلظات بھی بکے میں یہ نہیں سوچ سکا کہ آخر اسے زندہ رہنے کے لئے روٹی تو ہر حال میں چاہیئے تھی وہ جسمانی اعتبار سے کافی کمزور تھی مار برداشت نہیں کرسکتی تھی پشیمانی تھی یا
کیا وہ دودن تک بستر پر پڑی رہی مجھے اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں تھی پھر اس نے گھر میں ہی سینا پرونا شروع کردیا ہاتھ کا ہنر اس کے کام آیا یوں اس کی روٹی کا انتظام ہوگیا اور میں یہ سوچ کر پہلے سے بھی بےپرواہ ہوگیا ایک روز ایک ہمسائے نے مجھے روک کر کہا دن میں جب آپ گھر نہیں ہوتے تو آپ
کے گھر سے باتوں کی آوازیں آتی ہیںمیرے سوا میری غیر موجودگی میں کون آتا تھا جس سے وہ اتنی آواز میں باتیں کرتی تھی غصہ حد سے سوا تھا بس نہ چلتا تھا کہ اسے جان سے ماردوں لیکن میں بس ایک موقع کی طاق میں تھا ایک رات پچھلے پہر کسی کے بولنے کی آواز پر میری آنکھ کھلی چاندی رات میں صحن
میں پڑی ہر شے بالکل واضح طور پر دکھائی دیتی تھی میں اٹھ کر دروازے تک آیا اب آواز زیادہ واضح تھی وہ کہ رہی تھی
سائیں صبح ایک روٹی کے لئے آٹا گھر میں موجود ہے وہ ایک روٹی کھا کر چلا جائے گا یہ سوچے بنا کہ میں سارا دن بھوکی رہوں گی میری روٹی جب تک تیرے ذمے تھی تو عزت سے ملتی تھی جب
تو نے اپنے نائب کے ہاتھ دی تو روٹی کیساتھ بےعزتی اور اذیت بھی ملنے لگی مجھے اب روٹی تو ہی دے تیرا بنایا نائب تو خائن نکلا وہ میری شکایت کررہی تھی لیکن کس سے کون تھا جو اسے روٹی دیتا تھا مجھ سے بھی پہلے میں نے باہر آکر دیکھا وہ صحن کے بیچ چارپائی پر ہاتھ میں سوئی دھاگہ اور فریم
لئے خود سے باتیں کررہی تھی وہاں کوئی بھی نہ تھا میرے پیروں سے زمین نکل گئی وہ الله سے میری شکایت کررہی تھی وہ اس لمحے مجھے کوئی اور ہی مخلوق لگی وہ بہت کم بولتی تھی لیکن وہ کس کے ساتھ اتنا بولتی تھی آج مجھے سمجھ آیا تھا وہ تو بہت بڑے باپ کی بیٹی تھی کیسی عورت تھی جو افلاس کے ہوتے
بھی خدا شناس تھی میرا جسم خوف سے کانپ رہا تھا دن چڑھتے ہی میں نے سامان باندھا اور اسے اس کے گھر چھوڑ آیا سسر نے طلاق کی وجہ پوچھی تو میں ڈرتے ہوئے کہنے لگا یہ بڑی خطرناک عورت ہے بڑے دربار میں میری شکایتیں لگاتی ہےمجھے ڈر ہے کہ بادشاہ کو کسی دن تاو آگیا تو میرا حشر نہ کردے حقیقت
یہ تھی کہ میں اس کیساتھ انصاف نہیں کرسکا تھا اس کا باپ گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا میرے پلٹنے پر کہنے لگا میں نے تمہیں کہا بھی تھا کہ اسے دنیاداری نہیں آتی وہ تو بس سائیں کو خوش رکھنا جانتی ہےاس کی مراد خدا سے تھی اور میں خود کو سمجھا تھا جب میں واپس گھر آیا تو مجھ پر انکشاف ہوا کہ
رات اس نے یہی تو مانگا تھا تو خود مجھے روٹی دے تیرا نائب تو خائن نکلا اور آج نان نفقے کا اختیار مجھ سے چھین لیا گیا میں بے تحاشہ رویا اس ک سائیں بہت بڑا تھا اس کی رسائی جس تک تھی وہ تو دوجہانوں کا رب تھا وہ جس کی ایک روٹی مجھ پر بھاری تھی وہ اس کے لئے کیا نہیں کرسکتا تھا میں
واقعی ڈر گیا تھا میں آج بھی ڈرتا ہوں کہیں میرے حق میں اس نے کوئی بددعا نہ کردی ہو ٹھیک کہتے ہیں لوگ کہاں میں کہاں وہ بوڑھی آنکھوں میں نمی اتری تھی میں کور چشم اسے پہچان نہیں سکا میں نہیں ڈرتا تھا حالانکہ ڈرنا چاہیئے تھا
اس کے سائیں نے تو پہلے ہی کہ دیا تھا عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو کہانی کے اختتام تک ایک جوان باباجی کے پاس بیٹھا تھا
کہانیاں بہت سے لوگ جانتے ہیں لیکن حقیقت تک پہنچنے والا کوئی ایک ہی ہوتا ہے
😢😓

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 醫生啊

醫生啊 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @doc_farqaleet

22 Nov
SATOSHI NAKAMOTO
L'Inconnue de la Seine
D.B. COOPER
Read 5 tweets
22 Nov
زاد رہ بھی نہیں بے رخت سفر جاتے ہیں
سخت حیرت ہے کہ یہ لوگ کدھر جاتے ہیں

بے خودی میں ترے دیوانہ جدھر جاتے ہیں
منزلیں پوچھتی پھرتی ہیں کدھر جاتے ہیں

وقت پڑ جائے تو ہم سینہ سپر جاتے ہیں
نام ہی نام نہیں کام بھی کر جاتے ہیں
ہائے کس موڑ پہ حالات نے پہنچایا ہے
آپ ہم سایے سے ہم سائے سے ڈر جاتے ہیں

عہدے داروں میں بھی خوشبو ہے حسینوں کی سی
وعدہ کر لیتے ہیں اور صاف مکر جاتے ہیں

آپ جا سکتے نہیں چاند ستاروں سے پرے
ہم ورائے حد ادراک نظر جاتے ہیں
آپ کے طنز سر آنکھوں پہ مگر یاد رہے
یہ وہ نشتر ہیں کے سینے میں اتر جاتے ہیں

جب بھی ہوتا ہے کہیں تذکرۂ مہر و وفا
بھولے بسرے ہوئے کچھ نقش ابھر جاتے ہیں

علم کے ساتھ سلیقہ ہو تو پھر کیا کہنا
رنگ اسلوب سے افکار نکھر جاتے ہیں
Read 5 tweets
30 Sep
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار سلویسٹر سٹالون نے صرف 25 ڈالر میں اپنا عزیز کتا ایک شرابی کو بیچ دیا تھا یہ سٹالون کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا وہ بے گھر تھا اس کی جیب خالی تھی اُس کے پاس کام نہ تھا وہ اپنے کتے کو کیا خود کو بھی نہیں کھلا پا رہا تھا
بات سلویسٹر سٹالون کے دکھ بیان کرنے
کی نہیں بلکہ زندگی کیلئے طے کئے ہوئے آپ کے سکرپٹ کی ہے کیونکہ سٹالون نے تب لیجنڈ باکسر محمد علی اور چک ویپنر کا میچ دیکھا اور اس نے راکی کا سکرپٹ لکھ لیا یہ سکرپٹ لے کر وہ فلم پروڈیوسرز کے پاس بس ایک ڈیمانڈ کے ساتھ گیا اس سکرپٹ میں مجھے ہیرو کاسٹ کر لو سکرپٹ بہت اچھا تھا اسے
سوا لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز تک کی آفر ہوئی لیکن کوئی اسے ہیرو لینے کو تیار نہیں تھا سٹالون نے ہر آفر کا خالی جیب انکار کیا ڈیمانڈ ایک ہی تھی ہیرو تو میں ہی ہوں گا آخر ایک فلم ساز نے اسے 35 ہزار ڈالر اور ہیرو کا کردار آفر کیا اور یہ بلاک بسٹر فلم بن گئی اس شرابی سے سٹالون نے
Read 6 tweets
30 Sep
عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں
ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی نوکری کی طلب لئےحاضر ھوا قابلیت پوچھی گئ کہا سیاسی ہوں (عربی میں سیاسی افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے والے معاملہ فہم کو کہتے ھیں) بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھر مار تھی اسے خاص گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج بنا لیا جو
حال ہی میں فوت ھو چکا تھا چند دن بعد بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا اس نے کہا نسلی نہیں ھے بادشاہ کو تعجب ھوا اس نے جنگل سے سائیس کو بلاکر دریافت کیا اس نے بتایا گھوڑا نسلی ھے لیکن اس کی پیدائش پر اس کی ماں مرگئ تھی یہ ایک گائے کا دودھ پی کر
اس کے ساتھ پلا ھے مسئول کو بلایا گیا تم کو کیسے پتا چلا اصیل نہیں ھے اس نے کہا جب یہ گھاس کھاتا ھےتو گائیوں کی طرح سر نیچے کر کے جبکہ نسلی گھوڑا گھاس منہ میں لےکر سر اٹھا لیتا ھے بادشاہ اس کی فراست سے بہت متاثر ھوا مسئول کے گھر اناج گھی بھنے دنبے اور پرندوں کا اعلی گوشت بطور
Read 10 tweets
30 Sep
ایک دلچسپ اور نکتہ خیز تحریر
ڈاکٹر غلام ﺟﯿﻼﻧﯽ ﺑﺮﻕ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﮐﺎ ﻋﻈﯿﻢ ﺩﻣﺎﻍ ﺗﮭﮯ ﯾﮧ 1901ﻣﯿﮟ بسال ﺍﭨﮏ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﺗﮭﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﻣﯿﮟ
ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻓﺎﺿﻞ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﻨﺸﯽ ﻓﺎﺿﻞ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﯾﺐ ﻓﺎﺿﻞ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺗﻌﻠﯿﻤﺎﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮟﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﻟﮉ ﻣﯿﮉﻝ ﻟﯿﺎ ﻓﺎﺭﺳﯽ ﻣﯿﮟ
ﺍﯾﻢ ﺍﮮ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ 1940 ﻣﯿﮟ ﭘﯽ ﺍﯾﭻ ﮈﯼ ﮐﯽ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻦ ﺗﯿﻤﯿﮧ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯿﺴﺲ ﻟﮑﮭﺎ ﺍﻣﺎﻣﺖ ﺳﮯ ﻋﻤﻠﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯽ ﭘﮭﺮ ﮐﺎﻟﺞ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺗﮭﯿﺴﺲ ﮐﻮ
Read 8 tweets
29 Sep
خدا کی پہچان کا مادی ذریعہ
اللہ پاک نے سلسلہ نبوت تو ختم فرما دیا مگر یہ وعدہ کیا کہ اب قرآنی آیات کے ساتھ ساتھ آفاقی آیات لوگوں کو اللہ سے متعارف کرائیں گی کیونکہ قرآنی آیات اللہ پاک کا قول ہے اور کائنات اللہ کا فعل ہے اور بقول کسے action of a man speaks louder than his words
کے مصداق دنیا جس طرح اندھا دھند مادے کی طرف دوڑی چلی جا رہی ہے وہ سائنسی بنیادوں پر خدا کی طرف ہی رخ کیئے دوڑ رہی ہے ایک انسان کے قول و فعل میں بھی تضاد ایک برائی سمجھی جاتی ہے پھر الله کے قول و فعل میں تضاد کیسے ہو سکتا ہے چنانچہ سائنس اگر حقیقت تک پہنچے تو وہ کبھی بھی الله کے
خلاف دلیل نہیں بنے گی بلکہ الله کے وجود کا ٹھوس گواہ پیش کرے گی جیسا کہ اللہ نے فرمایا ہے کہ
[سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (53) الصافات
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!