یہ بات تو طے ہے اس وقت پاکستان نظریاتی طور پر دو حصوں میں بٹ چکا ہے کثیر تعداد پاکستانیوں کی چاہتی ہے کہ وہ احتساب کے کھوکلے نعروں کو حقیقت کا رنگ بھرتے ہوئے دیکھے اور جنہوں نے پاکستان کو اس حال تک پہنچایا ہے ان سب کو سزائیں ہو لیکن جب انصاف نہیں ہو گا تو سوال ہو گا
سوال یہ ہے کہ حکومت آخر چاہتی کیا ہے ؟ اگر آپ کے ہاتھوں میں وہ طاقت نہیں تو اپنے سچ بولنے کی روایت کو برقرار رکھیں ۔ عوام کو بتائیں کہ وہ کون سے ایلیمنٹ ہیں جنکی وجہ سے احتساب کا عمل رکا ہوا ہے ؟ آپ عوام کو بتائیں کہ عدالتیں آپکا ساتھ نہیں دے پا رہی یا اسٹبلیشمنٹ پر دباو ہے
آخر کون سے ملک میں چور یوں کھلے عام ریاست کو للکارتے ہیں قانون کا مذاق بناتے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کے دعوے کرنے کی بجائے عوام کو حقیقت سے آگاہ کرے ۔ یہ ملک فٹ بال نہیں ہے کہ جس کا جب دل چاہے اس سے کھیلنا شروع کر دے ۔ ہمیں بیرونی دشمن سے زیادہ اندرونی محاذوں کا سامنا ہے
یہاں ہر طرف الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔ جس کو محلے میں کوئی نہیں منہ لگاتا وہ ٹی وی پر بیٹھ کر ریاست کی دھجیاں بکھیرنے میں لگا ہوا ہے ۔ ہمیں اب نیا چورن ففتھ جنریشن وار کھیلنے کو دے کر خود ریاستی کردار چوروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں کیا ہماری شکلوں پر چ لکھا ہے ؟ یا ہم اندھے ہیں ؟
میں اپنے وطن سے اپنی جان سے بھی زیادہ عشق کرتا ہوں میرا یہ حق ہے کہ میں ریاست سے سوال کروں کہ آخر کب تک مجھے اس عذاب کو جھیلنا پڑے گا کب میرے ملک میں سکون آئے گا ۔ کب میں بے رحم احتساب کو ایلیٹ کلاس پر ہوتا دیکھونگا ۔ میرے ٹیکس کا پیسہ کیا ریاست کی عیاشیوں کے لیے ہے ؟
میں ایک قانون پسند شہری ہوں ۔ کب تک ریاست اور ریاستی اداروں کو بلیک میل ہوتا دیکھوں ؟ اگر تم سے یہ نہیں ہو سکتا تو بتاو کہ ہاں یہ وجہ ہے نہیں کر سکتے ۔ ہمیں لالی پاپ سے مت بہلاو وہ دن گئے جب خلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے یہ نیا زمانہ ہے آج کا بچہ بھی ریاست پر ہنستا ہے
اس سے زیادہ ذلالت اور کیا ہو گی کہ پانچ سال کی بچی بھی حاکم وقت پر آٹا مہنگا ہونے کا الزام دھر دے ۔ حالانکہ اسے کچھ نہیں معلوم لیکن جو سارا دن میڈیا دیکھاتا ہے جو باتیں گھروں میں ڈسکس ہوتی ہیں وہ بچوں کا بچپن خراب کرنے کے لیے کافی ہیں ۔ لہذا یا تو سرنڈر کرو یا پھر احتساب ☝

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with شیر کا شکاری ®™ Sm0k1

شیر کا شکاری ®™ Sm0k1 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @faisalch827

3 Dec
لفافے نما گِدھ

قرین قیاس کیا جاتا ہے کہ ایک ملک میں ذرائع ابلاغ کا سسٹم گِدھوں کے پاس تھا ۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس ملک کا کنٹرول عقاب کے پاس تھا لیکن وہ خود اونچی اڑانیں بھر رہا تھا اس لیے اسے ذرائع ابلاغ کو ٹھیک کرنے کا کبھی خیال نہیں آرہا تھا حالانکہ وہ گِدھ عقاب کو پہلے دن 👇
سے ٹارگٹ کر رہے تھے عقاب حق پر تھا اور انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتا تھا مگر اس عقاب کے ساتھی کوے راستے کی رکاوٹ تھے ۔ بہرحال ان گِدھوں کو چونکہ مردہ کھانے کا شوق تھا اس لیے وہ چاہتے تھے جو لاشیں پارسل ہو کر باہر چلی گئی ہیں انکو واپس انکے حوالے کیا جائے تاکہ ان کا پاپی پیٹ
بھر سکے ۔ وہ گِدھ اتنے خونخوار ہو گئے تھے انکے آگے زندہ ہاتھی جو انصاف کا نظام چلاتے تھے وہ بھی بے بس تھے اور تو اور ملک کے محافظ چیتے بھی ان کے لیے سافٹ کارنر رکھتے تھے ۔ اب گِدھوں کی فرمائش ہے کہ ان کو بیرون ملک گئی لاشوں کا گوشت دیا جائے کیونکہ وہ لاشیں باہر بیٹھے بھیڑیوں کے
Read 4 tweets
2 Dec
یہ ہی اسٹیفین تھا آج سے نو سال قبل عمران خان سے چبھتے ہوئے سوالات کر رہا تھا موضوع تھا نائن الیون کے بعد کا جب امریکہ افغانستان پر چڑھ دوڑا تھا ۔ اسٹیفن نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ سے فنڈ بھی لے لیتے ہیں اور اسکا کام بھی نہیں کرتے حقانی نیٹورک پر سوال اٹھایا
طالبانوں پر سوال کیے ۔ وہی انداز تھا اسٹیفن کا جو کل اسحاق ڈار کے ساتھ تھا ۔ کپتان نے اس کو دو باتیں کی جس کو وقت نے درست ثابت کر دیا ۔ کپتان نے کہا دیکھو اسٹیفن جب کوئی تمھارے گھر زبردستی داخل ہو جائے تو تم کیا کرو گے ؟ یا لڑو گے یا پھر ہتھیار پھینک دو گے ۔ امریکہ کو سمجھنا ہوگا
کہ افغانستان لڑائی کر کے نہیں جیتا جا سکتا ۔ ساری دنیا میں سب سے قیمتی علاقہ ہے افغانستان بھی اور ہمارے شمالی علاقہ جات بھی وہاں ملینز فیملیز رہتی ہیں اور وہ سب کے سب آرمڈ ہوتے ہیں ان کو لڑائی سے ڈر نہیں لگتا روس کا حال سامنے رکھو اور رہی بات پاکستان کی تو میں کچھ نہیں ہوں
Read 8 tweets
1 Dec
میرے پاکستانیوں ☝

شاید آپ کو یاد ہو نون لیگ کے دور میں سوشل میڈیا خصوصاً یو ٹیوب بند ہوئی تھی کچھ عرصہ کے لیے ۔ لوگوں نے بڑی واہ واہ کی تھی میں نے بھی چوئی نثار کو داد دی تھی کہ اس نے اچھا کام کیا لیکن ☝

لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے
ن لیک اور اخلاقیات ؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اسی لیے میں نے تحقیق شروع کی ۔ میں نے پراکسیز کے زریعے یو ٹیوب کو چالو کیا اور pakistan politician scandal کو سرچ کرنا شروع کر دیا ۔ اور میرا اندیشہ درست ثابت ہوا کیونکہ اس وقت یو ٹیوب پر آل شریف اور آل زرداری سمیت ہر اس سیاستدان 👇
کی اصل ویڈیوز غائب تھی اکا دکا ویڈیوز سرچ ہو رہی تھی ۔ شاید آپکو یادہو ان دنوں میں سوشل میڈیا پر موجود ہر دوسرا فرد وہ ویڈیوز شئیر کیا کرتا تھا بلاول کی پارٹی کی ویڈیو آصفہ کی ویڈیو مریم نواز شریف فضلوطیے کی کہانیاں لیکن جب یوٹیوب کو بند کیا گیا تو وہ کوئی توہین رسالت کی وجہ سے
Read 5 tweets
30 Nov
حکمت عملی

@PakPMO @GovtofPunjabPK

چونکہ پاکستان اس وقت ابھر رہا ہے معاشی طور پر اس لیے ضروری ہے کہ باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دی جائے ان لوگوں کے خلاف جو پاکستان کے خیر خواہ نہیں جن میں صف اول اپوزیشن رہنما ہیں ۔ سب سے پہلے جو کام ہونا چاہیے وہ ہے قانون کی عملداری 👇
اسکے بعد لوگوں میں شعور پیدا کرنا ۔ اور انہیں بتانا کہ آپ آزاد شہری ضرور ہیں مگر کرونا وبائی آفت ہے اس لیے آپ خود ہی اپنی زندگی پر نظرثانی کر لیں ۔ بجائے اسکے آپ ٹی وی یا سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو ٹارگٹ کریں آپ سیدھا عوام سے رابطہ کریں ۔ پاکستان کی نوے فیصد عوام جانتی ہے 👇
کون درست ہے اور کون غلط ۔ اس لیے اپنی توانائی عوام کی خدمت میں لگائیں نہ کہ چوروں اور قانون شکن لوگوں کے پیچھے ۔ میں اس سے قبل بھی @ImranKhanPTI کو لکھ چکا ہوں کہ ترجمانوں کی سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے یہ کام آپ کا ووٹر بخوبی سرانجام دے دیتا ہے سوشل میڈیا پر آپکا ہولڈ ہے 👇
Read 6 tweets
16 Aug
کی بورڈ

ناول

سرمئی شام میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کیلیفورنیا کے ساحل پر موجود تھی یہ ایک کالج گروپ تھا اور چھٹیوں پر کیلیفورنیا آیا ہوا تھا ۔ خوب ہلہ گلہ ہو رہا تھا وہ پنک اسکارف لانگ شرٹ اور جینز میں سب سے الگ دکھائی دے رہی تھی ۔ وہ ایک سال پہلے امریکہ آئی تھی Image
اس نے امتحانات میں ٹاپ کیا تھا جس پر حکومت نے اس کو وظیفہ دیا تھا ۔ حکومت کی اس مہربانی پر آج وہ امریکہ میں تھی اور باقی کی پڑھائی یہاں کر رہی تھی ۔ وہ آئی ٹی میں ماسٹر کر رہی تھی شکاگو کی ایک اچھی یونیورسٹی سے ۔ وہ ایک عام لڑکی تھی ۔ اسکے والد ایک تاجر تھے دو بھائی تھے
جو باپ کے کاروبار میں اسکا ہاتھ بٹاتے تھے اور اسکی ماں ایک عام گھریلو عورت تھی ۔ وہ چھبیس سال کی ہو چکی تھی آج اسکی سالگرہ بھی تھی اسکی دوستوں نے اسکو پارٹی دی تھی اسی سلسلے میں وہ آج کیلیفورنیا میں موجود تھے ۔ اس گروپ میں لڑکے بھی تھے انہی میں ایک شہروز نامی لڑکا بھی تھا
Read 152 tweets
7 Aug
جانی براوو

ناول

ناول شروع کرنے سے قبل سب سے پہلے تو آپ سب کا شکریہ جنہوں نے میرے سابقہ ناول گمنام کو پذیرائی دی ۔ اور اسکے ساتھ ایک درخواست بھی لایا ہوں کہ لاک ڈاون میں تو وقت ہوتا تھا اسلیے زیادہ لکھتا رہا اب کام شروع ہو گیا لہذا گزارش ہے تھوڑا حوصلہ رکھیے گا ۔ شکریہ جانی براوو ( گمنام )
رات کے تین بجے فون کی گھنٹی بجی ۔ جولین نے ایک نظر اپنے شوہر ہر ڈالی جو سو رہا تھا اس نے فون کو اٹھایا اور بولی ہیلو ؟ جواب میں ایک گھبرائی آواز سنائی دی ۔ میم تکلیف کے لیے معذرت ایک سانحہ رونما ہوگیا ہے آپ کو آنا پڑے گا ۔ جولین نے یہ بھی ناں پوچھا کہ کیسا سانحہ بس اوکے کہا اور
فون رکھ کر بستر سے آہستہ سے نکل کر چینجنگ روم میں چلی گئی ۔ تین منٹ میں وہ گھر سے باہر تھی ۔ اس نے اپنے شوہر کے نام میسج لکھ دیا تھا ایمرجینسی ۔ جولین ایک ذمےدار ادارے کی ہیڈ تھی ۔ اسکا شوہر بھی آرمی میں تھا اور آجکل چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا ۔ جولین کا تعلق ملکی سالمیت کے اہم
Read 401 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!