اسلامی مہینوں کے ناموں سے متعلق حیرت انگیز معلومات:

عربوں نے اسلام سے پہلے قمری مہینوں کے نام استعمال کیے ہیں اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عرب میں کچھ ناموں پر اتفاق ہو گیا اور سارے عرب علاقے میں رائج ہو گئے، اور یہ وہی صورت تھی جس میں یہ نام آج کل ہمارے ہاں معروف ہیں،
⬇️
نیز یہ پانچویں صدی عیسوی کا واقعہ ہے جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پانچویں دادا "کلاب " کا زمانہ تھا،
قمری مہینوں کے نام رکھنے کی وجہ تسمیہ اور جن معانی کی وجہ سے ان مہینوں کو موسوم کیا گیا ہے انہیں اہل علم نے ذکر کیا ہے، چنانچہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
⬇️
"شیخ علم الدین سخاوی رحمہ اللہ نے ایک رسالہ لکھا جس کا نام ہے: " الْمَشْهُورُ فِي أَسْمَاءِ الْأَيَّامِ وَالشُّهُورِ "اس میں وہ رقمطراز ہیں:

#محرم_الحرام
محرم کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ مہینہ حرمت والا ہے، لیکن میرے نزدیک اس کی وجہ تسمیہ اس مہینے کی حرمت کو مزید عیاں اور مؤکد
⬇️
کرنے کیلئے اس نام سے موسوم کیا گیا؛ کیونکہ عرب اس مہینے کی حرمت کو دیگر مہینوں میں منتقل کرتے رہتے تھے، چنانچہ ایک سال محرم کو حرمت والا سمجھتے اور آئندہ سال میں اس کی حرمت کسی اور مہینے میں منتقل کر دیتے تھے اور اسے حلال جانتے تھے، سخاوی رحمہ اللہ پھر کہتے ہیں کہ: محرم کی
⬇️
جمع عربی زبان میں محرمات محارم اور محاریم آتی ہے

#صفرالمظفر
عربوں کے گھر سفر اور جنگوں پر روانگی کے باعث رہنے والوں سے خالی ہو جاتے تھے اور عربی زبان میں "صَفِرَ الْمَكَانُ" اس وقت بولا جاتا ہے جب کوئی جگہ انسانوں سے خالی ہو جائے، اس کی عربی میں جمع "أصفار" آتی ہے
⬇️
#ربیع_اول
ربیع الاول کا نام " ارتباع" سے ہے اور ارتباع گھر میں ٹکے رہنے کو کہتے ہیں چونکہ اس مہینے میں لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے رہتے تھے اس لیے اسے ربیع کا نام دیا گیا اس کی عربی زبان میں جمع "أربعاء" جیسے "نصيب" کی جمع "أنصباء" آتی ہے، اسی طرح اس کی جمع "أربعة" بھی آتی ہے،
⬇️
جیسے "رغيف" کی جمع "أرغفة" آتی ہے،
نوٹ:
"ربیع الثانی کا وجہ تسمیہ بھی یہی ہے"

#جمادی_الاولٰی_و_جمادی_الاخریٰ
جمادی الاولی کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس مہینے میں پانی جامد ہو گیا تھا۔
ایسا لگتا ہے کہ ان کے حساب سے قمری مہینے گرمی سردی میں تبدیل ہو کر نہیں آتے تھے، لیکن یہ صحیح
⬇️
نہیں ہے کیونکہ اگر قمری مہینے چاند سے منسلک ہیں تو لازمی بات ہے کہ یہ مہینے گرمی اور سردی تبدیل ہو کر آئیں؛ البتہ یہ ممکن ہے کہ جس وقت انہوں نے ان مہینوں کو نام دیے تو اس وقت پانی سردی کی وجہ سے جم چکا تھا، جمادی کی جمع عربی زبان میں "جماديات" آتی ہے، جیسے کہ "حبارى" کی
⬇️
جمع "حباريات " آتی ہے عربی زبان میں
"جمادى" کا لفظ مذکر، مؤنث دونوں طرح استعمال ہوتا ہے، چنانچہ "جمادى الأول" اور
"جمادى الأولى" اسی طرح "جمادى الآخر" اور "جمادى الآخرة " دونوں طرح کہنا درست ہے

#رجب_المرجب
رجب عربی زبان کے لفظ "ترجيب" سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے تعظیم کرنا ھے
⬇️
[یہ حرمت والا مہینہ ہے اور اس کی تعظیم کی جاتی ہے اس لیے اسے رجب کے نام سے موسوم کیا گیا] اس کی جمع
"أرجاب، رجاب اور رجبات" آتی ہے،،

#شعبان_المعظّم
شعبان کا لفظ "تشعب" سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے بکھرنا منتشر ہونا [اس مہینے میں لوگ حرمت والے مہینے میں گھروں میں قید رہنے کے بعد
⬇️
لڑائی جھگڑے کیلیے باہر نکلتے تھے] اس کی جمع "شعابين" اور "شعبانات" آتی ہے

#رمضان_المبارک
رمضان کا لفظ "رمضاء" سے ماخوذ ہے جس کا مطلب سخت گرمی،عربی میں
"رمضت الفصال" اس وقت کہاجاتا ہے جب اونٹنی کا بچہ گرمی سے پیاسا ہوجائے اس کی جمع "رمضانات" اور "رمضاضين" اور
"أرمضة" آتی ہے
⬇️
#شوال_المُکرّم
شوال کا لفظ عربی زبان کے مقولے
"شالت الإبل بأذنابها للطراق"
سے ماخوذ ہے اور یہ اس وقت بولا جاتا ہے جب اونٹ جفتی کیلئے اپنی دم اٹھائے، اس کی جمع "شواويل" ، "شواول" اور "شوالات" آتی ہے۔
⬇️
#ذوالقعدۃالحرام
ذو القعدہ میں "ق" پر زبر پڑھی جائے گی، لیکن میں کہتا ہوں کہ زیر بھی پڑھی جا سکتی ہے، عرب اس مہینے میں جنگوں اور سفر کرنے سے گھروں میں بیٹھ جاتے تھے، اس کی جمع : " ذوات القعدة" آتی ہے۔
⬇️
#ذوالحجۃ
ذو الحجہ میں "ح" پر زیر پڑھی گئی ہیں،
لیکن زبر پڑھنا بھی ٹھیک ہے، اس مہینے میں حج کیا جاتا ہے اس لیے اس مہینے کا نام
"ذو الحجہ ہے" اس کی جمع "ذوات الحجة" آتی ہے۔"
ماخوذ از: تفسیر ابن کثیر:(4/ 128-129)
⬇️
مزید کیلیے آپ "المفصل في تاريخ العرب قبل الإسلام" از: مؤرخ جواد علی (16/91) اور اس کے بعد والے حصے کا مطالعہ کریں۔

مہینوں کے نام اور ان کے معانی کی شرح، اصل اشتقاق بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح وجہ تسمیہ بھی بیان کی جا سکتی ہے، جیسے کہ پہلے بھی مؤرخین اور علمائے لغت
⬇️
بیان کرتے آئے ہیں خصوصی طور پر اگر اس میں تعلیمی مصلحت کار فرما ہو تو اور بھی اچھا ہے یہ واضح رہے کہ اس ناموں کے اصل اشتقاق کا مہینوں کے ناموں سے کوئی تعلق نہیں رہا کیونکہ قمری مہینے سال کے سارے موسموں میں بدل بدل کر آتے ہیں نیز وجہ تسمیہ کا شرعی احکامات سے کوئی تعلق
بھی نہیں ہے
واللہ اعلم
اللّہ پاک کمی بیشی معاف فرمائے

تحریر اچھی لگی ھو تو شیئر ضرور کریں
تاکہ دوسروں تک بھی پہنچ سکے

مجھے فالو کریں اور یقینی فالو بیک حاصل کریں
@Arshe530
تحریر معمولی ردو بدل کیساتھ copied ھے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

5 Jan
صحرا کا شیر 🦁

تمہاری آخری خواہش؟ جج نے ان طرف دیکھتے ہوئے پوچھا، انہوں نے ایک نظر اٹلی کے طرز انصاف پہ ڈالی اور جج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا
"انا للہ و انا الیہ راجعون"
یہ الفاظ لیبیا کے تہتر سالہ معمر لیڈر عمر المختار امعروف "صحرا کا شیر" کے ہیں۔
⬇️ Image
جب انہیں گرفتار کر کے ان پر اطالوی عدالت میں نام نہاد مقدمہ چلایا گیا اور اس میں انہیں سزائے موت سنائی گئی،1911 کے اواخر میں جب اطلوی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا لیبیا کے ساحلوں پر پہنچا تو فارفیلی نے لیبیا کو ہتھیار ڈالنے کو کہا، طرابلس کے شہری پہلے ہی شہر خالی کر چکے تھے
⬇️
(جو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے) لیکن وہ کافر ہی کیا جو اپنے وعدے کی پاسداری کرے انہوں تین دن تک شہر پر بے پناہ بمباری کی یہیں سے اٹلی اور لیبیا کے درمیان جنگ کی ابتداء ہوئی جو تقریبا 20 سالوں تک جاری رہی، عمر المختار ایک استاد بھی تھے اور صحرا کے بھیدی بھی انہوں نے لیبیا
⬇️
Read 11 tweets
5 Jan
حقیقی وارث :

میں جنازہ نہیں پڑھنے دوں گا جب تک میرے پیسے نہیں دے دیتے
ایک علاقہ میں ایک بابا جی کا انتقال ہو گیا جنازہ تیار ہوا اور جب اٹھا کر قبرستان لے جانے لگے تو ایک آدمی آگے آیا اور چارپائی کا ایک پاؤں پکڑ لیا اور بولا کہ مرنے والے نے میرے 15 لاکھ دینے ہیں۔
⬇️
پہلے مجھے پیسے دو پھر اس کو دفن کرنے دوں گا۔ اب تمام لوگ کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں، بیٹوں نے کہا کہ مرنے والے نے ہمیں تو کوئی ایسی بات نہیں کی کہ وہ مقروض ہے، اس لیے ہم نہیں دے سکتے، متوفی کے بھائیوں نے کہا کہ جب بیٹے ذمہ دار نہیں تو ہم کیوں دیں۔
⬇️
اب سارے کھڑے ہیں اور اس نے چارپائی پکڑی ہوئی ہے، جب کافی دیر گزر گئی تو بات گھر کی عورتون تک بھی پہنچ گئی، مرنے والے کی اکلوتی بیٹی نے جب بات سنی تو فورا اپنا سارا زیور اتارا اور اپنی ساری نقد دقم جمع کر کے اس آدمی کے لیے بھجوا دی اور کہا کہ اللہ کے لیے یہ رقم اور زیود بیچ کے
⬇️
Read 6 tweets
5 Jan
تبدیلی کیا ھے

ووٹوں سے بھرے بکسے چوری کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں،
6 مہینے مثبت رپورٹنگ کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں،
یوٹرنز لینے کو تبدیلی کہتے ہیں،
پیرنی کو طلاق دلوا کر دوران عدت نکاح کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں،
فارن فنڈنگ سے حکومت بنانے کو تبدیلی کہتے ہیں،
⬇️
سلائی مشین سے اربوں کے اثاثے اور امریکہ، دبئی میں فلیٹس خریدنے کو تبدیلی کہتے ہیں،
دعویٰ ریاست مدینہ بنانے کا کرکے ختم نبوت پر ڈاکہ مارنے والے قادیانی زندیقوں کو مکمل سپوٹ کرنے کو تبدیلی کہتے ہیں
فارن فنڈنگ اور دیگر کیسز التواء میں ڈلوا کر صادق و امین کہلانے کو تبدیلی کہتے ہیں
⬇️
کشمیر مودی کی گود میں ڈال کر ایک پاؤں پہ کھڑے ھونے کو تبدیلی کہتے ہیں،
بی آر ٹی پشاور 120 ارب میں نامکمل بنانے کو تبدیلی کہتے ہیں،
بلین ٹری پروجیکٹ میں 100 ارب سے گھپلوں کو تبدیلی کہتے ہیں،
ڈیم فنڈ کے نام پر قوم سے جیب خالی کرکے ڈکارنے کو تبدیلی کہتے ہیں،
⬇️
Read 7 tweets
5 Jan
پاکستان کے اندھے قانون کی چند دفعات

دفعہ 307 = قتل کی کوشش
دفعہ 302 = قتل کی سزا
دفعہ 376 = عصمت دری
دفعہ 395 = ڈکیتی
دفعہ 377 = غیر فطری حرکتیں
دفعہ 396 = ڈکیتی کے دوران قتل
دفعہ 120 = سازش
سیکشن 362 = اغوا
دفعہ 201 = ثبوت کا خاتمہ
دفعہ 34 = سامان کا ارادہ
⬇️
دفعہ 412 = خوشی منانا
دفعہ 378 * = چوری
دفعہ 141 = غیر قانونی جمع
دفعہ 191 = غلط ھدف بندی
دفعہ 300 = قتل
دفعہ 309 = خودکش کوشش
دفعہ 310 = دھوکہ دہی
دفعہ 312 = اسقاط حمل
دفعہ 351 = حملہ کرنا
دفعہ 354 = خواتین کی شرمندگی
دفعہ 361 = اغوا
دفعہ 415 = چال
دفعہ 445 = گھریلو امتیاز
⬇️
دفعہ 494 = شریک حیات کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا
دفعہ 499 = ہتک عزت
دفعہ 511 = جرم ثابت ہونے پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

👈ہمارے ملک میں قانون کے کچھ ایسے حقائق موجود ہیں جن سے ناواقفیت کی
وجہ سے ہم اپنے حقوق کی پامالی کا شکار رہتے ہیں۔
⬇️
Read 12 tweets
4 Jan
#قادیانیت_کازہر
قادیانی زندیق کیسے مسلمانوں کا ایمان خراب کرتے ہیں
ضرور پڑھیں اور سچا مسلمان ھونے کے ناطے دوسروں تک پہنچائیں

پنجاب کے کسی دیہات میں ایک خوبرو قادیانی لڑکی شادی کے لئے ایک فوجی آفیسر کو پیش کی گئی فوجی آفیسر نے شادی کی حامی بھرنے سے پہلے ایک شرط رکھی کہ وہ
⬇️
کبھی بھی قادیانیت قبول نہیں کرے گا
قادیانیوں نے اس کی شرط مان لی اور لڑکی فوجی آفیسر کے ساتھ روانہ کردی شادی کے بعد رشتے ناطے میں آنا جانا لگا رہا اور نرمی سے فوجی آفیسر کو مائل بھی کیاجاتا رہا ایک دن قادیانیوں کے پوپ تشریف فرما تھے اور انہوں نے فوجی آفیسر سے کہا کہ آپ
⬇️
مرزا غلام قادیانی کو نبی نہیں مانتے نہ مانیں لیکن ہماری ایک بات قبول کیجیۓ، آپ استخارہ کریں کہ آیا نبی اکرم ﷺ کے بعد کوئی نبی ہے یا نہیں؟ مرزا غلام قادیانی سچا نبی ہے یا نہیں؟ فوجی کو زہر پلایا جا رہا تھا مگر اسے پیتے ہوۓ احساس تک نہیں ہوا کہ وہ زہر کا پیالا چڑھا چکا ہے اس
⬇️
Read 18 tweets
4 Jan
عمران نیازی یا پوری PTI سے سوال چنا کیا جائے تو جواب گندم کیوں ملتا ھے,,
میں بتاتا ھوں لیکن ھنسنا منع ھے
⬇️
ایک طالب علم کو استاد نے امتحان میں فیل کر دیا طالب علم شکایت لے کر پرنسپل کے پاس چلا گیا کہ مجھے غلط فیل کیا گیا ہے پرنسپل نے استاد اور طالب علم دونوں کو بلا
⬇️
لیا اور استاد سے فیل کرنے کی وجہ پوچھی استاد صاحب نے بتایا کہ اس لڑکے کو فیل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہمیشہ موضوع سے باہر نکل جاتا ہے جس موضوع پر اسے مضمون لکھنے کو دیا جائے اسے چھوڑ کر اپنی پسند کے مضمون پر چلا جاتا ہے.
پرنسپل نے کوئی مثال پوچھی تو استاد صاحب نے بتایا کہ ایک
⬇️
دفعہ میں نے اسے بہار پر مضمون لکھنے کو کہا تو وہ اس نے کچھ اس طرح لکھا
👈 موسم بہار ایک بہت ہی بہترین موسم ہوتا ہے اور اس کے مناظر بہت ہی دلنشین ہوتے ہیں۔ اس موسم میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوتی ہے اور سبزے کی بہتات ہو جاتی ہے ، اس موسم کو اونٹ بہت پسند کرتے ہیں اور اونٹ بہت
⬇️
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!