Armغaan Profile picture
5 Jan, 31 tweets, 7 min read
اسلام میں غلام اور لونڈی کا تصور، ماملکت ایمانھم اور سورۃ المؤمنون کی آیت 5/6 کا صحیح ترجمہ

سب سے پہلی بات یہ ھے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں “ولقد کرمنا بنی آدم” ھم نے بنی آدم یعنی تمام انسانوں کو باعث تکریم بنایا ھے (سورۃ بنی اسرائیل آیت 70) یہ کہہ کر غلامی کا دروازہ ہمیشہ کے
لیے بند کر دیا۔

اب سورۃ المؤمنون کی آیت 5/6 کی طرف آتے ہیں مذکورہ آیات مبارکہ کو سمجھنے کے لیے آیت 1 تا 9 کے مکمل مضمون کو سمجھنا ضروری ہے۔

قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿1﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ ﴿2﴾وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ﴿3﴾
وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ﴿4﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿5﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿6﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿7﴾
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ﴿8﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿9﴾

امن و ایمان کے قیام کی ذمہ داری اُٹھانے والے ہی کامیاب انسان ہیں۔ کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے معاملے میں عاجزی کا رویہ اختیار کرتے ہیں
اور یہ وہ لوگ ہیں جو لغویات سے منہ موڑے رکھتے ہیں؛ اور یہی وہ لوگ ہیں جوانسانوں کو سامانِ نشوونما کی فراہمی میں سرگرم رہتے ہیں؛ اور یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی کمیوں کمزوریوں اپنے رازوں/خفیہ پالیسیوں کی حفاظت کرتے یعنی انہیں چھپائے رکھتے ہیں ۔ سوائے اپنے قریبی ساتھیوں سے یا ان سے جو
عہد/حلف/ایگریمنٹ/کنٹریکٹ کے تحت ان کے ماتحت کام کرتے ہوں [مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ]۔ پس اس انداز میں کام کرنے پر وہ قابلِ مواخذہ نہیں ہوتے ۔ لیکن جو بھی اس سے آگے بڑھنا چاہیں تو پھر وہ حدود فراموشی کے مرتکب قرار پاتے ہیں؛ اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی ذمہ داریوں اور اپنے عہدناموں
کی پاسداری کرتے ہیں۔ اس طرح یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے نصب العین کی پیروی کی پوری نگہداشت کرتے ہیں۔

یہ تو رہا سورۃ المؤمنون کا صحیح ترجمہ۔ اس کے برعکس مولوی زدہ روایتی تراجم پہ نظر ڈالیں تو نگاہیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔ بہرحال اب بات کرتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے غلامی کا دروازہ
ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔ سو اس بارے میں قرآن نے ایسی فصاحت سے حکم دیا ھے کہ کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔
ایام جاہلیت میں جنگ کے قیدیوں کو غلام اور لونڈیاں بنایا جاتا تھا اور بعد میں انہیں فروخت کر دیا جاتا تھا بعض اوقات بچوں کو چرا کر بھی فروخت کیا جاتا تھا لیکن غلاموں
اور لونڈیوں کا اصل سرچشمہ جنگ کے قیدی ھی تھا اب جنگ کے قیدیوں کے متعلق کیا کرنا چاھیے اس کے متعلق سورۃ محمد میں ھے کہ :- جب تمہارا مقابلہ کفار سے ھو تو انہیں تہ تیغ کرو۔ یہاں تک کہ ان میں مقابلےکی طاقت باقی نہ رھے (یعنی انکا زور ٹوٹ جائے) تو بقیہ مسلح لوگوں کو باندھ لو۔
اب یہ تو ھوئے جنگ کے قیدی اس کے بعد فرمایا کہ ان جنگی قیدیوں کو “فاما منا بعد واما فداً ” یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دو یا فدیہ لیکر۔
سورۃ 47 آیت 4۔

سارے قرآن میں جنگی قیدیوں کےمتعلق یہی حکم ھے جنہیں دور جہالت میں غلام اور لونڈیاں بنا کر بیچ دیا جاتا تھا۔ اب غور کریں کہ
اللہ تعالیٰ نے کس طرح ایک بہت بڑی اور مضبوطی سے جڑ پکڑ چکی برائی کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔
اب آتے ہیں مولویوں کی طرف، ایک مثال دیتا ھوں کہ کس طرح مولویوں نے دین اسلام کو مذہب میں بدلا، کیسے اسے تباہ کیا اور کیسے مذہب کو جنسی عیاشی کی سند بنایا۔
آپ نے سورۃ محمد دیکھی کچھ بھی
ڈھکا چھپا نہیں تھا نہ کوئی شک کی گنجائش، اب منافقین کےسرخیل مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کودیکھیں کہ وہ اس باب میں کیا کہتا ھے، لکھتا ھے کہ :-
جو لوگ جنگ میں قید ھوں ان کو یا تو احسان کے طور پر رہا کر دیا جائے یا فدیہ لیکر چھوڑ دیا جائے یا دشمن کے مسلمان قیدیوں سے انکا مبادلہ
کر لیا جائے لیکن اگر یونہی رہا کر دینا جنگی مصالح کے خلاف ھو اور فدیہ وصول نہ ھو سکے اور دشمن اسیران جنگ کا مبادلہ کرنے پر بھی راضی نہ ھو تو مسلمانوں کو حق ھےکہ انہیں غلام بنا کر رکھیں
"تفہیمات حصہ دوم از مولانا مودودی صفحہ 292"
پھر یہ مولوی اپنی تفسیر تفہیم القرآن میں اس سے
بھی زیادہ لکھتا ہے کہ حکومت کو اختیار ھے کہ چاھے جنگ میں گرفتار شدہ عورتوں کو رہا کر دے چاھے ان سے فدیہ لے چاھے انکا تبادلہ مسلمان قیدیوں سے کرے جو دشمن کے ہاتھ ھوں چاھے تو انہیں اپنے سپاھیوں میں تقسیم کر دے اور سپاھی انہیں اپنے استعمال میں لائیں
صفحہ 340
مودودی نے غلام لونڈی سے متعلق پوچھے سوالات کے جواب میں غلامی کی تائید میں یہ دلیل پیش کی کہ اجکل جنگ کے قیدیوں کو جس قسم کے انسانی باڑوں Concentration camps میں رکھا جاتا ہے اور ان سے وہاں جو انسانیت سوز سلوک کیا جاتا ھے اس سے بہتر ھے کہ انہیں غلام لونڈیاں بنا لیا جائے۔
مودودی نے یہ فرض کر لیا کہ قرآنی نظام میں جنگی قیدیوں کے عبوری زمانے میں کیمپوں کی وھی حالت ھوگی جو ہٹلر کے کیپمس میں تھی جبکہ قرآنی نظام میں انسانوں کے ساتھ انسانوں جیسا ھی سلوک کیا جائے گا سورۃ بنی اسرائیل آیت 70۔ یہ نظام ظلم روکنے کے لیے قائم ھوگا نہ کہ ظلم کرنے کے لیے۔
پھر یہ دیکھیے کہ بجائے اس کے ھم ان کیپمس کو بہترین انسانی سطح پہ قائم کرنے کا طریقہ سوچیں جو مسلمانوں کے ہاں جنگی قیدیوں کے لیے تیار کیے جائیں گے مودودی کہتا ھے کہ انکے مردوں کو غلام بنا لیا جائے اور انکی عورتوں کو لونڈیاں۔
کیا عمدہ اصلاح ھے
کیا انسانیت اس پہ ناز کرے گی ؟
اور دنیا کے قیدی اس پہ سجدہ ریز ھونگے جب وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں ریپ ھوتے دیکھیں گے ؟
مودودی صاحب فرماتے ہیں کہ جنگ میں گرفتار ہونے والی عورتوں کے لئے اس سے بہتر حل اور کیا ہو سکتا ھے کہ وہ جس شخص کی ملکیت میں دی جائیں اس شخص کو ان کے
ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا قانونی حق دیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ عورتیں ملک میں بداخلاقی پھیلانے کا مستقل ذریعہ بن جاتیں یعنی اگر ایک شخص 10/20 عورتیں سنبھال لے ان سے انکی مرضی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرے پھر جب جی چاھے انہیں کسی اور کو بیچ دے تو یہ سب پاکیزگی اخلاق
میں شامل ھے اور اگر ان عورتوں کو اس طرح آپس میں بانٹا نہ جائے تو وہ سوسائٹی میں مستقل بداخلاقی پھیلانے کا ذریعہ بن جاتی ہیں
مودودی صاحب نے لونڈیوں پہ بڑا احسان یہ ظاہر فرمایا ھے کہ جو لونڈی مسلم مالک کی طرف سے ریپ کیے جانے کے بعد ماں بن جائے اسے بیچنے کا حق مالک کو نہیں رہتا اور
مالک کے مرنے کے بعد خودبخود آزاد ہو جاتی ھے ۔ آپ کو تو شاید معلوم نہ ھو لیکن مودودی کی شریعت نے یہ تدبیر بھی خود ھی بتا دی کہ لونڈیوں سے جنسی تعلقات بھی قائم کیے جائیں اور پھر یہ خدشہ بھی نہ رھے کہ ان سے اولاد پیدا ھو جائے گی اور اس طرح
اسے بیچنے کا امکان باقی نہ رہے۔
خود پڑھ لیں کہ وہ تدبیر کیا ھے ؟

صحيح البخاري
كِتَاب الْبُيُوعِ
بَابُ بَيْعِ الرَّقِيقِ
حدیث نمبر 2229

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہیر نے بیان کیا کہ مجھے ابن محیریز نے خبر دی اور انہیں ابو سعید خدری رض ImageImage
عنہ نے خبر دی، کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے۔ (ایک انصاری صحابی نے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ! لڑائی میں ہم لونڈیوں کے پاس جماع کے لیے جاتے ہیں۔ ہمارا ارادہ انہیں بیچنے کا بھی ہوتا ہے۔ تو آپ عزل( مادہ منویہ باہر خارج کرنا)
کر لینے کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟
اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اچھا تم لوگ ایسا کرتے ہو؟ اگر تم ایسا نہ کرو پھر بھی کوئی حرج نہیں۔ اس لیےکہ جس روح کی بھی پیدائش اللہ تعالیٰ نے قسمت میں لکھ دی ہےوہ پیدا ہو کر ہی رہے گی
عزل کے متعلق صحیح بخاری میں درج ذیل احادیث موجود ہیں
صحيح البخاري، كِتَاب النِّكَاحِ، بَابُ الْعَزْلِ:

حدیث نمبر: 5207
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے عطاء نے اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہم عزل کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 5208
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے بیان کیا، انہیں عطاء نے خبر دی، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب قرآن نازل ہو رہا تھا ہم عزل کرتے تھے
حدیث نمبر: 5209
اور عمرو بن دینار نے بیان کیا عطاء سے انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے کہ قرآن نازل ہو رہا تھا اور ہم عزل کرتے تھے۔

اور اگر لونڈی حاملہ ھو جائے تو ؟؟
اسی نام نہاد صحیح البخاری جسے اصحح الکتب بعد از کتاب اللہ کہا جاتا ہے میں درج ذیل روایت بھی موجود ھے کہ
صحيح البخاري، كِتَاب الْبُيُوعِ، بَابُ هَلْ يُسَافِرُ بِالْجَارِيَةِ قَبْلَ أَنْ يَسْتَبْرِئَهَا
حدیث نمبر 2235

اس میں ہرج نہیں کہ اپنی حاملہ لونڈی سے شرمگاہ کے علاؤہ دوسری جگہ سے “مجامعت” کر لی جائے

یہ ہیں وہ احادیث جنہیں نبی کریم ص اور صحابہ کرام رض کی طرف منسوب کیا جاتا ہے
اور زرا شرم نہیں کرتے کہ روز محشر اللہ کے حضور کیا جواب دیں گے۔
بہرحال یہ ھے مولویوں کے جعلی اسلام جعلی نظام شریعت جسے یہ بدبخت لوگ یہاں رائج کرنا چاھتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ہاں یہ نظام رائج کریں گے اور قوم مخالف کے جنگی قیدیوں کو غلام اور انکی خواتین کو لونڈیاں بنائیں گے تو
آپ اپنےدشمنوں کوبھی نہیں روک سکتےکہ وہ آپکے قیدیوں کوغلام بنائیں اور آپکی شریف بیبیوں کےساتھ اسیطرح جنسی تعلقات قائم کرکے انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح آگے منتقل کرتے رہیں۔ یہ سلسلہ جب عام ھو جائےگا تو یہ ابلیسی مولوی خوش ھونگے کہ “خدا کا دین” کس طرح ساری دنیا میں خود بخود پھیل رہا ھے
کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنے
فقیہہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشی

اب خود سوچیں کہ قرآن اور مولوی کی بات میں کس قدر تضاد ھے اور کس طرح یہ ٹولہ اپنی جنسی عیاشی کے لیے اسلام کو استعمال کرتا ھے اس لیے آپ سے گزارش ھے کہ قرآن کو سمجھ کر پڑھیں اور مولویوں سے جان چھڑائیں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Armغaan

Armغaan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_1point5

12 Jan
زوج کا مطلب کیا ہے ؟

زَوْجٌ ۔ دو چیزیں جو ایک دوسرے کے مطابق ہوں (جیسے جوتے کے دونوں پاؤں) یا ایک دوسرے کے مقابل ہوں (جیسے دن اور رات) وہ زَوْجَان کہلاتی ہیں ۔اور ان میں سے ہر ایک، دوسرے کی زَوْجٌ ہوتی ہے۔ زَوْجٌ کے اصلی معنی جوڑ کے ہیں۔ فَرْدٌ (اکیلا) کے خلاف ۔
لہٰذا زَوْجٌ اس فرد کوکہتے ہیں جس کا کوئی جوڑ (یا ساتھی) ہو۔ خواہ اسکی مثل یا اس کے مقابل ۔ زَوَّجَ الشَّیْئَ بِالشَّیْئِ کے معنی ہیں اس نے ایک چیز کو اس جیسی چیز کے ساتھ ملا دیا (باندھ دیا)۔ وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ [81/7] کےمعنی ہیں جب ہر انسان اپنے ہم جماعت یا ہم مذاق کے
ساتھ مل جائے گا۔ اور وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ [44/54]کے معنی ہیں انہیں حور عین کے ساتھ ہم آہنگ کردیا جائے گا۔ ساتھی بنا دیا جائے گا۔(حُوْرٌ کے عنوان سے پہلے بلاگ لکھ چکا ہوں) اسی اعتبار سے ہر شے کےامثال ونظائر یعنی ایک ہی قسم کی چیزوں کو اَزْوَاجٌ کہتے ہیں *(تاج و محيط)۔
Read 10 tweets
12 Jan
قتل مرتد
مولویوں کے خودساختہ مذہب کا ایک خونچکاں blood-drenched منظر

ملا کا مذہب تو آپ یقیناً پہلے سے دیکھتے آئے ہیں جس نے دین اسلام کو ایم کیو ایم جیسی دہشتگرد جماعت بنا رکھا ھے کہ جو چھوڑے ٹھوک دو۔ آئیے اب دیکھتے ہیں کہ اصلی اسلام کیا ھے اور قرآن اس باب میں کیا کہتا ھے۔
موضوع کی طوالت اور الفاظ کی کمی کے باعث کوشش یہی تھی کہ قرآنی آیات کے ساتھ جتنا مختصر ھو سکے اتنا ھی لکھوں اس کے باوجود 11229 الفاظ ہو گئے

انسانی اختیار و ارادہ :-
جہاں تک ضابطہ زندگی کا تعلق ھے انسان کو بھی اسی طرح قانون ہدایت دے دیا گیا جس طرح دیگر اشیائے کائنات کو لیکن ساتھ
ھی انسان کو یہ اختیار بھی دے دیا گیا کہ چاھے تو اس قرآن کے مطابق زندگی بسر کرے اور چاھے تو اسے چھوڑ کر کوئی اور سسٹم اپنا لے۔ آدم یعنی انسان کو زمین سے اگانے کے ساتھ ھی یہ کہہ دیا گیا کہ
فَاِمَّا يَاْتِيَنَّكُمْ مِّنِّىْ هُدًى فَمَنْ تَبِــعَ هُدَاىَ فَلَا
Read 44 tweets
10 Jan
ایک استفسار کے جواب میں

سورۃ توبہ کی آیات 1 سے 5 تک کا علمی، شعوری، منطقی ترجمہ۔ جس کا روایتی "کرپٹ ایڈیشن" اسلامی تحریک کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں اور انتہائی منفی تاثر پیدا کرتا رہا ہے۔
از علامہ اورنگزیب یوسفزئی صاحب

اللہ اور اُس کے رسول، یعنی حکومتِ اسلامیہ کی جانب سے
اُن مشرکین کو جن کے ساتھ تم نے معاہدہ کر لیا ہے، آزادی اور تحفظ عطا کیا جاتا ہے[براۃ] [1]۔ پس وہ زمین پراطمینان و خوشحالی کی کیفیت میں [اربعۃ اشھر] چلیں پھریں اور یہ خوب جان لیں کہ تم اللہ کو کبھی عاجز نہ کر سکو گے۔ جب کہ اللہ تعالیٰ حق سے انکاریوں کو زوال پذیر کرنے والا ہے [2]
اللہ اور رسول کی جانب سے تمام انسانیت کے لیے، اللہ کے دین کی اتمامِ حجت کے لیے عطا کیے گئے اس عظیم موقع پر[یوم الحجّ الاکبر] یہ اعلان عام کیا جاتا ہے کہ اب اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے متعلق تمام ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو چکے ہیں ۔ اس لیے اب اگر تم صحیح راستے
Read 8 tweets
10 Jan
سورۃ النساء آیت 34/35
جعلسازی سے پاک جدید علمی و عقلی ترجمہ
از علامہ اورنگزیب یوسفزئی صاحب

یہ نہایت اہم آیات ہیں جہاں سے ہماری مذہبی پیشوائیت، ایک اور بڑے انحراف کا راستہ اختیار کرتے ہوئے، عورتوں کو مردوں کا ماتحت قرار دے کر انہیں سزا دینے اور مار پیٹ کرنے کا جواز پیش کرتی ہے
الرِّ‌جَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّـهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّـهُ ۚ وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُ‌وهُنَّ فِي
الْمَضَاجِعِ وَاضْرِ‌بُوهُنَّ ۖ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا ۗ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرً‌ا ﴿34﴾ وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا إِن يُرِ‌يدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّـهُ
Read 13 tweets
14 Jun 20
گھسا پٹا جملہ
عمران خان کیا کرے ؟

جواب پڑھ لیں

امیر المومنین حضرت عمر فاروق رض
پہلا خطبہ خلافت

میرے سامنے تمہارا جو معاملہ آئے گا میں اسے کسی دوسرے پہ نہیں چھوڑوں گا بلکہ خود سر انجام دوں گا البتہ جو معاملہ ایسا ھوگا جس میں مجھے دوسروں کی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کے لیے
حتی الامکان ایسے لوگوں کو متعین کروں گا جن کی صداقت اور امانت میں شبہ نہ ہو اگر وہ لوگ صحیح راستے پہ چلیں گے تو میں انکے ساتھ نیک سلوک کروں گا اور اگر غلط رویہ اختیار کریں گے تو انہیں عبرتناک سزا دوں گا
اس کے بعد امیر المومنین حضرت عمر فاروق رض نے فرمایا :- قرآن پڑھا کرو، اسی سے تمہاری قدر و منزلت ھوگی اور اسی کے مطابق عمل کرو تاکہ تم عامل قرآن بن جاؤ۔ اپنے آپ کا محاسبہ کرو اس سے پیشتر کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے۔ قیامت کے دن کے لیے اپنے
Read 10 tweets
8 Feb 20
سیکس اور اُداس نسلیں

سِگمنڈ فرائیڈ نے کہا تھا ’’وہ جذبات جِن کا اِظہار نہ ہو پائے، کبھی بھی مرتے نہیں ہیں، وہ زِندہ دفن ہو جاتے ہیں، اور بعد ازاں بدصورت طریقوں سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔‘‘ آپ غالب میر داغ جگر جُون پروین وصی اور دیگر اردو کے شُعرا کی کتابیں پڑھ لیں، انکا کثیر حصہ
وصل و ہجر و فراق، اَن کہے جذبات، حسرتوں، اور پچھتاووں کے موضوعات پر مُشتمل ہو گا۔ آپ گُوگل کے اعداد و شُمار کا تجزیہ بھی کر لیں، پاکستان کا شُمار اُن مُمالک میں ہوگا، جہاں فحش ویبسائیٹس دیکھنے کا رِواج سب سے زیادہ ہے۔ آپ خیبر سے کراچی تک کا سفر بھی کر لیں، عورت چاہے
شٹل کاک بُرقعے میں ہی ملبُوس کیوں نہ گُزر رہی ہو، آس پاس موجود مَرد حضرات اُسے تب تک گُھورتے رہیں گے جب تک وہ گلی کا موڑ مُڑ کر نظروں سے اوجھل نہ ہو جائے۔ آپ کِسی سے بھی گُفتگو کر کے دیکھ لیں، ہر دو فقروں کے بعد ماں بہن کے جِنسی اعضا پر مُشتمل گالیاں شامِل ہوں
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!