Armغaan Profile picture
10 Jan, 13 tweets, 3 min read
سورۃ النساء آیت 34/35
جعلسازی سے پاک جدید علمی و عقلی ترجمہ
از علامہ اورنگزیب یوسفزئی صاحب

یہ نہایت اہم آیات ہیں جہاں سے ہماری مذہبی پیشوائیت، ایک اور بڑے انحراف کا راستہ اختیار کرتے ہوئے، عورتوں کو مردوں کا ماتحت قرار دے کر انہیں سزا دینے اور مار پیٹ کرنے کا جواز پیش کرتی ہے
الرِّ‌جَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّـهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ ۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّـهُ ۚ وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُ‌وهُنَّ فِي
الْمَضَاجِعِ وَاضْرِ‌بُوهُنَّ ۖ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا ۗ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرً‌ا ﴿34﴾ وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا إِن يُرِ‌يدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّـهُ
بَيْنَهُمَا ۗ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرً‌ا ﴿35﴾

""طاقتور اور معاشی طور پر مضبوط لوگوں کو کمزوروں یا کمزور جماعتوں پر استحکام دینے کا ذمہ دار بنایا گیا ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے قانون نے تمہارے معاشروں میں بعض لوگوں کو بعض پر برتری دی ہوئی ہوتی ہے اسلیے کہ
وہ اپنے مال و دولت میں سے انفاق (یعنی اپنی دولت کو فلاح انسانیت پہ خرچ) کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں ۔ پس اس طریقِ کار سے معاشرے کی صالح، وفادار و اطاعت شعار جماعتیں، اس پیش پا افتادہ مستقبل کی حفاظت کرتی ہیں جسکو اللہ کے قانون نے تحفظ دیا ھوا ہے۔ البتہ ان میں سے ایسے
گروپ جن کی سرکشی کا اندیشہ ہو، انہیں نصیحت کرو، انہیں ان کی مجالس میں سوچنے کے لیے چھوڑ دو اور انہیں وضاحت سے معاملات کی تشریح کر دو۔ پھر اگر تمہاری اطاعت اختیار کر لیں تو پھر ان کے خلاف کوئی اقدام نہ کرو۔ بیشک اللہ کا قانون بلند و بالا اثرات کا حامل ہے اور اگر تم دونوں طبقات
کے تعلقات میں دراڑیں پڑنے کا اندیشہ دیکھو تو دونوں کے گروپس میں سے ایک ایک ثالث مقرر کر دو۔ اگر وہ صورت احوال کی اصلاح کرنا چاہیں گے تو اللہ بھی ان کے درمیان میں موافقت پیدا فرما دے گا کیونکہ اللہ تعالی عمل رکھنے والا اور باخبر ہے۔""
اور آخر میں ادائیگی فرائض یعنی پیرویِ احکامِ الہی کے ضمن میں لفظ "نسا" کا استعمال بھی دیکھ لیتے ہیں :-

4/43 : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَ‌بُوا الصَّلَاةَ وَأَنتُمْ سُكَارَ‌ىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِ‌ي سَبِيلٍ حَتَّىٰ
تَغْتَسِلُوا ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْ‌ضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ‌ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ ۗ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورً‌ا ﴿4/43﴾
""اے امن و امان کے ذمہ دارو، جب تم کسی وجہ سے اپنے ہوش و حواس میں نہ ہو تو اپنے فرائض کی ادائیگی کے نزدیک مت جاؤ جب تک کہ تم اس قابل نہ ہو جاؤ کہ جو کچھ کہو اس کا شعور و ادراک رکھ سکو اور اگر تم ایمان و ایقان کے معاملے میں کسی کمزوری کا شکار ہو [ مَّرْ‌ضَىٰ] یا ابھی تربیتی سفر
کے درمیانی مرحلے میں ہو[عَلَىٰ سَفَرٍ‌]، یا اگر تم میں کچھ بہت پست شعوری سطح سے اُٹھ کر اوپر آئے ہوں [مِّنَ الْغَائِطِ]، یا کسی خاص شعوری کمزوری نے تمہیں متاثر کیا ہوا ہو [لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ] اور اس ضمن میں تمہیں وحیِ الٰہی کی ہدایت میسر نہ آئی ہو [فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً]
تو پھر بھی تم اپنا مطلوب و مقصود [فَتَيَمَّمُوا] بلند اور پاک رکھو [صَعِيدًا طَيِّبًا]۔ پھر اس کی روشنی میں از سرِ نو اپنے افکار اور اپنے وسائل کا جائزہ لو یا احاطہ کرو (فَامْسَحُوا )""۔

امید واثق ہے کہ اس جدید تحقیق کے نتیجے میں قرآن کی ایک گہرے معانی رکھنے والی اصطلاح کا
جدلیاتی منطق اور طبقاتی پیراڈائم کے تحت کیا گیا درج بالا ترجمہ نہایت آسانی سے قارئین کے ذہنوں میں ثبت ہو کر دینِ اسلام کے داغدار کر دئیے گئے ماضی کی بہت سی تاریکیاں دُور کرنے کا موجب ہوگا۔
اللہ تعالیِ سے دعا ہے کہ آپ پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Armغaan

Armغaan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_1point5

12 Jan
قتل مرتد
مولویوں کے خودساختہ مذہب کا ایک خونچکاں blood-drenched منظر

ملا کا مذہب تو آپ یقیناً پہلے سے دیکھتے آئے ہیں جس نے دین اسلام کو ایم کیو ایم جیسی دہشتگرد جماعت بنا رکھا ھے کہ جو چھوڑے ٹھوک دو۔ آئیے اب دیکھتے ہیں کہ اصلی اسلام کیا ھے اور قرآن اس باب میں کیا کہتا ھے۔
موضوع کی طوالت اور الفاظ کی کمی کے باعث کوشش یہی تھی کہ قرآنی آیات کے ساتھ جتنا مختصر ھو سکے اتنا ھی لکھوں اس کے باوجود 11229 الفاظ ہو گئے

انسانی اختیار و ارادہ :-
جہاں تک ضابطہ زندگی کا تعلق ھے انسان کو بھی اسی طرح قانون ہدایت دے دیا گیا جس طرح دیگر اشیائے کائنات کو لیکن ساتھ
ھی انسان کو یہ اختیار بھی دے دیا گیا کہ چاھے تو اس قرآن کے مطابق زندگی بسر کرے اور چاھے تو اسے چھوڑ کر کوئی اور سسٹم اپنا لے۔ آدم یعنی انسان کو زمین سے اگانے کے ساتھ ھی یہ کہہ دیا گیا کہ
فَاِمَّا يَاْتِيَنَّكُمْ مِّنِّىْ هُدًى فَمَنْ تَبِــعَ هُدَاىَ فَلَا
Read 44 tweets
10 Jan
ایک استفسار کے جواب میں

سورۃ توبہ کی آیات 1 سے 5 تک کا علمی، شعوری، منطقی ترجمہ۔ جس کا روایتی "کرپٹ ایڈیشن" اسلامی تحریک کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں اور انتہائی منفی تاثر پیدا کرتا رہا ہے۔
از علامہ اورنگزیب یوسفزئی صاحب

اللہ اور اُس کے رسول، یعنی حکومتِ اسلامیہ کی جانب سے
اُن مشرکین کو جن کے ساتھ تم نے معاہدہ کر لیا ہے، آزادی اور تحفظ عطا کیا جاتا ہے[براۃ] [1]۔ پس وہ زمین پراطمینان و خوشحالی کی کیفیت میں [اربعۃ اشھر] چلیں پھریں اور یہ خوب جان لیں کہ تم اللہ کو کبھی عاجز نہ کر سکو گے۔ جب کہ اللہ تعالیٰ حق سے انکاریوں کو زوال پذیر کرنے والا ہے [2]
اللہ اور رسول کی جانب سے تمام انسانیت کے لیے، اللہ کے دین کی اتمامِ حجت کے لیے عطا کیے گئے اس عظیم موقع پر[یوم الحجّ الاکبر] یہ اعلان عام کیا جاتا ہے کہ اب اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے متعلق تمام ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو چکے ہیں ۔ اس لیے اب اگر تم صحیح راستے
Read 8 tweets
14 Jun 20
گھسا پٹا جملہ
عمران خان کیا کرے ؟

جواب پڑھ لیں

امیر المومنین حضرت عمر فاروق رض
پہلا خطبہ خلافت

میرے سامنے تمہارا جو معاملہ آئے گا میں اسے کسی دوسرے پہ نہیں چھوڑوں گا بلکہ خود سر انجام دوں گا البتہ جو معاملہ ایسا ھوگا جس میں مجھے دوسروں کی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کے لیے
حتی الامکان ایسے لوگوں کو متعین کروں گا جن کی صداقت اور امانت میں شبہ نہ ہو اگر وہ لوگ صحیح راستے پہ چلیں گے تو میں انکے ساتھ نیک سلوک کروں گا اور اگر غلط رویہ اختیار کریں گے تو انہیں عبرتناک سزا دوں گا
اس کے بعد امیر المومنین حضرت عمر فاروق رض نے فرمایا :- قرآن پڑھا کرو، اسی سے تمہاری قدر و منزلت ھوگی اور اسی کے مطابق عمل کرو تاکہ تم عامل قرآن بن جاؤ۔ اپنے آپ کا محاسبہ کرو اس سے پیشتر کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے۔ قیامت کے دن کے لیے اپنے
Read 10 tweets
8 Feb 20
سیکس اور اُداس نسلیں

سِگمنڈ فرائیڈ نے کہا تھا ’’وہ جذبات جِن کا اِظہار نہ ہو پائے، کبھی بھی مرتے نہیں ہیں، وہ زِندہ دفن ہو جاتے ہیں، اور بعد ازاں بدصورت طریقوں سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔‘‘ آپ غالب میر داغ جگر جُون پروین وصی اور دیگر اردو کے شُعرا کی کتابیں پڑھ لیں، انکا کثیر حصہ
وصل و ہجر و فراق، اَن کہے جذبات، حسرتوں، اور پچھتاووں کے موضوعات پر مُشتمل ہو گا۔ آپ گُوگل کے اعداد و شُمار کا تجزیہ بھی کر لیں، پاکستان کا شُمار اُن مُمالک میں ہوگا، جہاں فحش ویبسائیٹس دیکھنے کا رِواج سب سے زیادہ ہے۔ آپ خیبر سے کراچی تک کا سفر بھی کر لیں، عورت چاہے
شٹل کاک بُرقعے میں ہی ملبُوس کیوں نہ گُزر رہی ہو، آس پاس موجود مَرد حضرات اُسے تب تک گُھورتے رہیں گے جب تک وہ گلی کا موڑ مُڑ کر نظروں سے اوجھل نہ ہو جائے۔ آپ کِسی سے بھی گُفتگو کر کے دیکھ لیں، ہر دو فقروں کے بعد ماں بہن کے جِنسی اعضا پر مُشتمل گالیاں شامِل ہوں
Read 14 tweets
3 Feb 20
ھدایت کس کتاب میں ھے ؟
قرآن یا شیعوں اور سنیوں کی حدیثوں میں ؟

(سورة الأنعام , آیت 153)

(ان سے کہہ دو کہ) یہ ہے تمہارے خدا کی مقرر کردہ‘ توازن بدوش راہ (قرآن) جو تمہیں سیدھی منزلِ مقصود تک لے جائے گی۔ میں بھی اسی راہ چلتا ہوں۔ تم بھی اسی پر چلو۔ اسے چھوڑ کر اور راستوں کو
اختیار نہ کرو۔ وہ تمہیں خدا کی راہ سے الگ کر دیں گے۔ اُس نے تمہیں اِس کا اِس لئے حکم دیا ہے کہ تم زندگی کے تمام خطرات سے محفوظ رہ کر‘ امن وسلامتی سے اپنے نصب العین تک جا پہنچو

(سورة الأنعام , آیت 155)
اب اُس کے بعد‘ یہ مبارک کتاب(قرآن کریم) دی گئی ہے۔ بس‘ اب تم سب اس کا اتباع
کرو اور تخریبی راستوں سے بچتے رہو تاکہ تمہاری انسانی صلاحیتوں کی نشوونما ہو سکے۔

اس قسم کی آیات سے قرآن مجید بھرا پڑا ھے۔
اللہ کی رسی (قرآن) کو مضبوطی سے تھامے رکھو 3/103

(سورة الأحزاب , آیت 2)
تو اس وحی کا اتباع کئے جا جو تیرے رب کی طرف سے تجھے ملتی ہے۔
Read 12 tweets
3 Feb 20
جامعین احادیث کون تھے اور انہوں نے دین اسلام کو کیسے تباہ کیا ؟

جامعین حدیث سب کے سب غیر عرب اولین منکر حدیث تھے یعنی احادیث پرست مشرکین کے عقیدے کے مطابق کافر
۔
فرقہ اہل سنت و الجماعت درج ذیل مجموعوں کو صحیح تسلیم کرتے ہیں اور آپ یہ دیکھ کر حیران ھونگے کہ شیعہ جامعین روایت کی
طرح یہ “سنی” جامعین روایت بھی سب کے سب غیر عرب تھے۔
انکے مختصر کوائف درج ذیل ہیں

1_ امام محمد اسماعیل بخاری اولین منکر حدیث
سن وفات 256 یا 260 ھجری
چھ لاکھ احادیث جمع کیں
ان میں سے کتنی اپنے مجموعہ میں درج کیں ؟؟
صرف 2762( مکررات حذف کر کے) یعنی
597,238 احادیث کا انکار کر کرنے والا سب سے بڑے منکر حدیث تو بخاری خود تھا
۔
2_ امام مسلم بن حجاج
261 ھ میں فوت ہوئے
نیشا پور کے باسی تھے
3 لاکھ احادیث جمع کیں
جبکہ صرف 4348 اپنے مجموعہ میں درج کیں یعنی 295,652 احادیث کا منکر
Read 30 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!