معاف کرنے کے تین درجات
اور
اُن کے ثمرات

اگر یہ تحریر غور سےپڑھ لیں
اور
عمل بھی کریں تو زندگی کی بہت سی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں

انسانی معاشرے میں رہتے ہوئے
ایک دوسرے کی حق تلفی بھی ہو جاتی ہے کبھی زیادتی ہوجاتی ہے
اور
کبھی حقوق کی ادائیگی میں کمی رہ جاتی
اسلام ایک طرف
جاری ہے 👇
حقوق کی ادائیگی پر فوکس کرتا ہے
اور
دوسری طرف صاحبِ حق کو
کمی بیشی کی صورت میں
معافی کی تلقین کرتا ہے

معاف کرنا
اللّٰه تعالیٰ کی صفت ہے
اس پر کائنات کا نظام چل رہا ہے
یہ انبیاء و صالحین کی خوبی ہے
قرآن مجید نہ صرف اس عظیم خوبی کو پروموٹ کرتا ہے
بلکہ اسے اوجِ کمال پر
جاری ہے 👇
پہنچاتے ہوئے
معافی کے عمل کو
تین درجات
میں تقسیم کرتا ہے
اور
درجہ بدرجہ
آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے

پہلا درجہ
آپ اپنے مجرم کی سزا معاف کر دیں
بھلے آپ اسے ڈانٹ پلالیں
خوب جھڑک لیں
لیکن اُس کے جرم کی واقعی
سزا دینا چھوڑ دیں

اِسے عَفْو کہتے ہیں

جاری ہے 👇
دوسرا درجہ
اُس سے بلند اخلاقی مقام یہ ہے کہ
آپ کسی قسم کی ڈانٹ پلائے بغیر
جھڑکے بغیر
معاف کردیں
اِسے صَفْح کہتے ہیں

تیسرا درجہ
یہ بلند ترین اخلاقی مقام پر
فائز لوگوں کی خوبی ہے
نہ صرف یہ کہ آپ
اُسے بغیر جھڑکے معاف کریں
بلکہ
اُس کی غلطی دل سے نکال دیں
جیسا کہ اُس نے
جاری ہے 👇
کی ہی نہیں تھی
اور
اُس پر ایسا پردہ ڈالیں کہ
کبھی اُس کو نوکِ زبان پر لانا بھی
گوارا نہ کریں
معاف کرنے کے اِس اعلی ترین
مقام کو
غفران کہتے ہیں
اللہ تعالیٰ نے درج ذیل آیت مبارکہ میں
یہ تینوں درجات ترتیب صعودی
ascending order
کےساتھ یکجا بیان کردیئےہیں
جاری ہے 👇
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ وَ اَوۡلَادِکُمۡ عَدُوًّا لَّکُمۡ فَاحۡذَرُوۡہُمۡ ۚ وَ اِنۡ تَعۡفُوۡا وَ تَصۡفَحُوۡا وَ تَغۡفِرُوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
(سورة تغابن آیت نمبر 14)

اے لوگو جو ایمان لائے ہو
بیشک تمہاری بیویوں اور
جاری ہے 👇
تمہارے بچوں میں سے
بعض تمہارے دشمن ہیں
سو اُن سے ہوشیار رہو
اور
اگر تم معاف کرو
اور
درگزر کرو
اور
بخش دو تو بیشک اللّٰه بےحد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

اس آیت مبارکہ میں
عَفو، صَفح اور غُفران
کو جس ترتیب سے ایک مقام پر
بیان کرکے
اُس پر مغفرتِ الہی اور رحمت کا تذکرہ
جاری ہے 👇
کیا گیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے

اِس کی عملی شکل فتح مکہ کے
موقع پر رسول اللّٰه ﷺ کے اُسوہ حسنہ
میں دکھائی دیتی ہے
جب آپ ﷺ نے مشرکین مکہ کے
بڑے بڑے ظالموں کو نہ صرف معاف کیا
بلکہ
جھڑک کا ایک بول تک نہ بولا
بلکہ
اِس پر مستزاد اپنے دل سے اُن کی خطاؤں کو ایسے نکالا
کہ
جاری ہے 👇
اُن کی دل جوئی کے لیے کسی
کو پروانہ امن دیا
کسی کے ساتھ اپنا رشتہ استوار کر کے
اُسے قربت کا شرف بخشا
اور
کبھی اُن کے سامنے
اُن کے ظلم وستم کا تذکرہ تک
گوارا نہ فرمایا

صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

21 Jan
میں اپنی موت پر
بالکل پریشان نہی ہوں گا
اور
نہ مجھے اپنی میت کے بارے میں کوئی فکر ہو گی
اسلئے کہ میرے مسلمان بھائی یہ ضروری کاروائی کریں گے

میرے کپڑے مجھ سے اتار لئےجایں گے
مجھے غسل دیا جائیگا
کفن پہنایا جائیگا
اور
مجھے میرے گھر سے نکال کر
نئےگھر قبرکی طرف لےجایاجائیگا
جاری ہے👇
بہت سارے لوگ میرا جنازہ پڑھنے کے لئے آینگے
بلکہ
بہت سارے دوست و احباب
اپنا کام کاج چھوڑ کر مجھے دفنانے
کے لئے آینگے
لیکن اُن میں سے بہت سارے ایسے ہونگے
جو میری نصیحت پر غور نہی کر ینگے
بلکہ کبھی بھی نہی کرینگے
میری چیزیں مجھ سے لے لی جائیں گی
میری چابیاں
کتابیں
بریف کیس
جاری ہے👇
بٹوہ
جوتے
اور
لباس
سب کچھ مجھ سے الگ کر دیا جائے گا
اگر
میرے وارث راضی ہو گئے تو
اِن چیزوں کو صدقہ کر کے مجھے
بھیجدینگے تاکہ مجھے فائدہ دیں

یہ بات اچھی طرح نوٹ کریں
کہ
دنیا مجھ پر بالکل غمزدہ نہ ہو گی
دنیا کا نظام چلتا رہے گا
اور
اقتصادی سرگرمیاں رواں دواں ہونگی
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
19 Jan
چودہ سو سال پہلے نبی آخر الزماںﷺ نے فرما دیا تھاکہ آج دین مکمل ہو گیا
مگر ہم ایسے بدبخت کاس میں تبدیلیوں پہ تبدیلیاں کرتے چلے جاتے ہیں
اور قہر خداوندی کو دعوت دیتے ہیں
اور پھر جب اللّٰه قہار اور جبار بن کر
ہماری طرف متوجہ ہوتا ہے تو
ہم کہتے ہیں ہم نے کِیا ہی کیا ہے
جاری ہے 👇
دن بہ دن ایسی ایسی رسومات
ہم اپنے دین میں شامل کرتے جا رہے ہیں
کہ
جن کا دین سے کوئی واسطہ ہی نہیں
اس سے نہ صرف ہم گناہ کے مرتکب ہوتے
بلکہ
دین کی اصل شکل بھی بگاڑنے میں
لگے ہوئے ہیں
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے
شہر گوجرہ میں ایک شخص کی تدفین کی گئی مگر وہاں کوئی رو
جاری ہے 👇
نہیں رہا تھااور نہ ہی افسوس کر رہا تھا
بلکہ ڈھول اور باجے بجائے جا رہے تھے
میت پر سے ویلیں اڑائی جا رہی تھیں
اور نوٹوں کی برسات بھی کی جا رہی تھی

کہا جا رہا ہے کہ مرنے والے شخص
کے"مرشد" نے ہدایت کی تھی
کہ
اِس کی تدفین بینڈ باجے کے ساتھ
کی جائے اور اس کی میت پر پیسے بھی
جاری ہے👇
Read 5 tweets
18 Jan
درود اُن پر سلام اُن پر
صلّی اللّٰه علیہ وسلّم

یہ ایک سچا واقعہ ہے

ایک پروگرام لگا کرتا تھا
عالم آن لائن
اس پروگرام میں یہ واقعہ اُن صاحب کی زبانی تھا

میزبان
تو حاجی صاحب
ہمارے ناظرین کو بتائیں ہؤا کیا تھا ؟

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاته

میرا نام محمد بشیر ہے
جاری ہے 👇
میں گوجرانوالہ گھنٹہ گھر کے پاس چاول
کی ریڑھی لگایا کرتا تھا سن 1970 سے کام شروع کیا
آج میری عمر 62 سال ہے
وقت گزرتا گیا
شادی ہوئی
ﷲ نے دو بیٹیاں عطا کیں
اپنی حثیت کے مطابق اُن کی پرورش کی دونوں بچیاں جوان تھیں
لیکن میرے حالات ایسے نہیں تھے
کہ
اُن کی شادی کر سکتا
جاری ہے 👇
گھنٹہ گھر کے پاس ہی ایک مغل صاحب
کی کپڑے کی دوکان تھی
سن 2008 کی بات ہے
وہ میرے پاس آئے اور کہا بشیر صاحب
مجھے اپنے دونوں بیٹوں کے لیے آپ کی بیٹیوں کا رشتہ چاہیئے
میرے لیے حیرت کی بات تھی
مجھ غریب پر یہ کرم کیسے؟
خیر
گھر جا کر بیوی سے مشورہ کر کے ہم نے ہاں کر دی
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
17 Jan
کچھ سوال جو لوگ ڈی ایم
میں پوچھتے ہیں
اُن کے جواب اِس تھریڈ میں پڑھ لیں
سوال بھی اِسی میں اور جواب
بھی اِسی میں ہے

کیا یورپ ایشیا
اور
امریکن اقوام پر
اللّٰه تعالیٰ کی رحمتیں نازل نہیں ہوتیں
کہ
وہاں کا عام آدمی خوشحال ہے
نیک
ایماندار
اور
انسان نظر آتا ہے
جاری ہے 👇
ہم مسلمانوں کی نسبت
خدائی احکامات (حقوق العباد)
کا زیادہ احترام کرتا ہے
کیا وہ اللّٰه
(جو رحمت للعالمین ہے ناکہ رحمت المسلمین) کی
رحمتوں سے ہماری نسبت زیادہ مستفید نہیں ہو رہے ہیں؟
حالانکہ
ان کے ہاں
کتے
تصاویر
دونوں کی بہتات ہے
کیا ہم صرف
اس وجہ سے رحمت کے حق دار ہیں
کہ
جاری ہے👇
ہم مسلمان ہیں؟
چاہے ہمارے کرتوت دین اور اسلام کے
نام پر بدنما دھبّہ ہی کیوں نہ ہوں؟
رحمت کا حق دار کون ہے؟
پاکستانی؟
جو حقوق العباد کے قاتل
اور
ہر برائ کے پیروکار ہیں
اِن پر رحمت ہے تو اُن لوگوں کی وجہ سے
جو نیک اور صالح باقی ہیں
اِس ملک میں
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
16 Jan
اس تحریر کا سکرین شاٹ
آخری حصے میں ضرور چیک کریں سب،
لکھنا تو آج کچھ اور تھا
مگر اس میسج نے میری روح کو جھنجھوڑ
کر رکھ دیا،
ایک بہن ان باکس میں آئی
اور
کہنے لگی آپ کہتے ہیں
کہ
شوہر جو کہتا رہے اللّٰه کی رضا کے لیۓ خاموشی سے سنو
میں اپنے خاوند کی ہر بدتمیزی اور گالیوں کو
جاری ہے👇
مکمل خاموشی سے برداشت کرتی ہوں
لیکن مجھ سے میری ماں پر گالی برداشت نہیں ہوتی

میری ماں کو اس دنیا سے گۓ 5 سال ہوگۓ ہیں
اور
میرے شوہر میرے سامنے میری ماں کو "طوائف" کہتے ہیں
میرا کلیجہ پھٹ جاتا ہے
8 مہینے پہلے ماں کو اس لفظ کہنے پر شوہر سے بدتمیزی کی
آج 8 مہینے بعد بھی
جاری ہے 👇
شوہر نے مجھ سے بات چیت بند کر رکھی یے
کیا اسلامی احکامات صرف عورتوں کے لیۓ ہیں
کہ
خاموش رہو
درگزر کرو
برداشت کرو
فرشتوں کی لعنتیں ہونگی
شوہر سے کوئ پوچھ نہیں ہونیکیا ؟
سارے عذاب صرف بیویوں کے لیۓ ہیں؟

واللہ بہن کی ان باتوں نے
آنکھیں نم کر ڈالیں
مزید کہنے لگی کہ میرے
جاری ہے 👇
Read 12 tweets
14 Jan
❣️ اِخلاص کسے کہتے ہیں۔۔۔

حضرت جُنید بغدادی فرماتے ہیں
کہ
میں نے اِخلاص ایک حجام سے سِیکھا ہے،

فرماتے ہیں طالب علمی کا زمانہ تھا
ایک دِن میرے اُستاد محترم نے کہا
کہ
جنید تُمہارے بال بہت بڑھ گئے ہیں
اِن کو اب کٹوا کے آنا
میرے پاس پیسے نہیں تھے
جب میں حجام کی دُکان کے
جاری ہے 👇
سامنے پہنچا تو
وہ گاہک کے بال کاٹ رہا تھا

حضرت جنید بغدادی نے عرض کی
چاچا اللّٰه کے نام پہ بال کاٹ دو گے ؟

یہ سنتے ہی حجام نے گاہک کو
سائیڈ پر کیا اور کہنے لگا
پیسوں کے لیے تو روز کاٹتا ہوں
اللّٰه کے لیے آج کوئی آیا ہے
میرا سر چُوم کے کُرسی پہ بٹھایا
پھر
روتے جاتے
جاری ہے 👇
اور بال کاٹتے جاتے

میں نے سوچا
کہ
زندگی میں جب کبھی
پیسے ہوئے تو
اُن کو ضرور کچھ دوں گا

کافی عرصہ گزر جانے کے بعد
عمر ایک حصہ بھی گزار بیٹھی
تو حجام چاچا کا خیال آیا
پھر
ایک دن ملنے کے لیے گیا
اپنا تعارف کرایا
وہ اُس بات کو بھول چکے تھے
واقعہ یاد دلایا
جاری ہے 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!