امام احمد بن حنبل
نہر پر وضو فرما رہے تھے
کہ
ان کا شاگرد بھی وضوکرنے آن پہنچا
لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ہوا اور امام صاحب سے آگےجا کر بیٹھ گیا
پوچھنے پر کہا
کہ
دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے
پانی بہہ کر آپ کی طرف آ رہا ہے
مجھے شرم آئی کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کرے
جاری ہے👇
اپنے سگے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے رسول اللّٰهﷺ نے پوچھا
کہ آپ بڑے ہیں یا میں؟
(عمر پوچھنا مقصود تھا)
کہا
یارسول اللّٰہﷺ بڑے تو آپ ہی ہیں البتہ عمر میری زیادہ ہے

مجدد الف ثانی رات کو سوتے ہوئے یہ احتیاط بھی کرتے
کہ پاؤں استاد کے گھر کی طرف نہ ہوں
جاری ہے 👇
اور بیت الخلا جاتے ہوئے یہ احتیاط کرتے
کہ
جس قلم سے لکھ رہا ہوں اس کی کوئی سیاہی ہاتھ پر لگی نہ رہ جائے
ادب کا یہ انداز اسلامی تہذیب کا طرہ امتیاز رہا ہے
اور یہ کوئی برصغیر کے ساتھ ہی خاص نہ تھا
بلکہ جہاں جہاں بھی اسلام گیا اس کی تعلیمات کے زیر اثر ایسی ہی تہذیب پیدا
جاری ہے👇
ہوئ جس میں بڑوں کے ادب کو خاص اہمیت حاصل تھی
کیوں کہ رسول اللّٰهﷺ کا یہ ارشاد سب کو یاد تھا
کہ جو بڑوں کا ادب نہیں کرتا اور چھوٹوں سے پیار نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں

ابھی زیادہ زمانہ نہیں گزرا
کہ لوگ ماں باپ کے برابر بیٹھنا
ان کے آگے چلنا اور ان سے اونچا بولنا برا
جاری ہے👇
سمجھتے تھے
اور اُن کے حکم پر عمل کرنا اپنے لیے فخر جانتے تھے
اس کے صدقے اللّٰهﷻ انہیں نوازتا بھی تھا
اسلامی معاشروں میں یہ بات مشہور تھی
کہ
جو یہ چاہتا ہے کہ اللّٰهﷻ اس کے رزق میں اضافہ کرے
وہ والدین کے ادب کا حق ادا کرے
اور
جو یہ چاہتا ہے کہ اللّٰهﷻ اس کے علم میں
جاری ہے👇
اضافہ کرے وہ استاد کا ادب کرے

ایک دوست کہتے ہیں
کہ
میں نے بڑی مشقت سے پیسہ اکٹھا کر کے پلاٹ لیا تو والد صاحب نے کہا
کہ بیٹا تمہارا فلاں بھائی کمزور ہے
یہ پلاٹ اگر تم اسے دے دو تو میں تمہیں دعائیں دوں گا
حالانکہ وہ بھائی والدین کا نافرمان تھا
اُس (دوست) کا کہنا ہے کہ
جاری ہے 👇
عقل نے تو بڑا سمجھایا
کہ
یہ کام کرنا حماقت ہے
مگر میں نے عقل سے کہا
کہ
اقبال نے کہا ہے
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے

چنانچہ عقل کو تنہا چھوڑا اور
وہ پلاٹ بھائی کو دے دیا
کہتے ہیں کہ
والد صاحب بہت خوش ہوئے
اور اُنہی کی دعا کا
جاری ہے 👇
صدقہ ہے کہ آج میرے کئی
مکانات اور پلازے ہیں
جب کہ بھائی کا بس
اُسی پلاٹ پر ایک مکان ہے

والدین کی طرح
استاد کا ادب بھی اسلامی معاشروں کی ایک امتیازی خصوصیت تھی
اور اس کا تسلسل بھی صحابہؓ کے زمانے سے چلا آرہا تھا۔

حضور ﷺ کے چچا کے بیٹے ابن عباسؓ
کسی صحابی سے کوئی
جاری ہے 👇
حدیث حاصل کر نے جاتے تو
جا کر اس کے دروازے پر بیٹھ رہتے
اُس کا دروازہ کھٹکھٹانا بھی ادب کے خلاف سمجھتے
اور
جب وہ صحابیؓ خود ہی کسی کام سے باہر نکلتے
تو اُن سے حدیث پوچھتے
اور
اِس دوران سخت گرمی میں پسینہ بہتا رہتا لو چلتی رہتی
اور یہ برداشت کرتے رہتے
وہ صحابی شرمندہ
جاری ہے 👇
اور کہتےکہ
آپؓ تو رسول اللّٰهﷺ کے چچا کے بیٹے ہیں
آپ نے مجھے بلا لیا ہوتا
تو یہ کہتے کہ میں شاگرد بن کے آیا ہوں
آپ کا یہ حق تھا کہ میں آپ کا ادب کروں
اور اپنے کا م کے لیے آپ کو تنگ نہ کروں

کتنی ہی مدت ہمارے نظام تعلیم میں یہ رواج رہا
(بلکہ اسلامی مدارس میں آج بھی ہے)
جاری ہے 👇
کہ
ہر مضمون کے استاد کا ایک کمرہ ہوتا
وہ وہیں بیٹھتا اور شاگرد خود چل کر وہاں پڑھنے آتے جب کہ
اب
شاگرد کلاسوں میں بیٹھے رہتے ہیں
اور استاد سارا دن چل چل کر
اُن کے پاس جاتا ہے

مسلمان تہذیبوں میں یہ معاملہ صرف والدین اور استاد تک ہی محدود نہ تھا
بلکہ باقی رشتوں کے معاملے
جاری ہے👇
میں بھی ایسی ہی احتیاط کی جاتی تھی
وہاں چھوٹا
چھوٹا تھا
اور بڑا
بڑا تھا
چھوٹا عمر اور دولت بڑھنے کے ساتھ بڑا نہیں بن جاتا تھا
بلکہ
چھوٹا ہی رہتا تھا
اور آج ؟

ابن عمرؓ جا رہے تھے کہ ایک بدو کو دیکھا
سواری سے اترے
بڑے ادب سے پیش آئے
اور اس کو بہت سا ہدیہ دیا
کسی نے کہا
جاری ہے 👇
کہ
یہ بدو ہے تھوڑے پہ بھی راضی ہو جاتا
آپ نے اسے اتنا عطا کر دیا
فرمایا کہ یہ میرے والد صاحب کے پاس آیا کرتا تھا
تو مجھے شرم آئی کہ میں اس کا احترام نہ کروں

اسلامی تہذیب کمزور ہوئی تو بہت سی باتوں کی طرح
حفظ مراتب کی یہ قدر بھی اپنی
اہمیت کھو بیٹھی
اب برابری کا
جاری ہے 👇
ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے
بچے ماں باپ کے برابر کھڑے ہو گئے
اور
شاگرد استاد کے برابر
یاد رکھیں
انسان انسانیت سے ہے
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ اطاعت کے لئیے کم نہ تھے کروبیاں

با ادب با نصیب
بے ادب بے نصیب

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

25 Jan
دوستی

بزرگ سنایا کرتے تھے کہ
ایک شخص سے اُس کی دولت کی وجہ سے
بہت سارے لوگ دوستی کا دم بھرنے لگے تو ایک دن اُس کے والد نے کہا
بیٹا
ہر دوست کہلانے والا شخص
دوست نہیں ہوا کرتا
بڑی جانچ پڑتال کے بعد کسی کو دوست سمجھنا چاہیئے
بیٹا بولا
آپ کیا جانیں دوستی کیا ہوتی ہے
جاری ہے 👇
باپ بولا انتظار کر
پھر باپ نے ایک دُنبہ ذبح کرکے
بوری میں بند کیا جس سے
خون ٹپک رہا تھا
اور بیٹے سے کہا
یہ اپنے دوستوں کے پاس لے جا
اور اُنہیں کہو
’’مجھ سے قتل ہوگیا ہے میری مدد کرو"

پھر دیکھو وہ کیا جواب دیتے ہیں

بیٹے نے بوری اٹھائی اور
رات کو ایک دوست کا دروازہ
جاری ہے 👇
جا کھٹکھٹایا
دوست نے پوچھا خیریت ہے؟
کہنےلگا
یار مجھ سے قتل ہوگیا ہے
نہ لاش ٹھکانے لگانے کی جگہ مل رہی ہے
نہ سر چھپانے کی
میری کچھ مدد کرو
دوست نے مدد کے بجائے ٹال دیا
کہ
تو جانے اور تیرا کام جانے
میں تیرے ساتھ کیوں پھنسوں
وہ دوسرے
تیسرے
چوتھے
الغرض سب دوستوں کے پاس گیا
جاری ہے👇
Read 8 tweets
21 Jan
میں اپنی موت پر
بالکل پریشان نہی ہوں گا
اور
نہ مجھے اپنی میت کے بارے میں کوئی فکر ہو گی
اسلئے کہ میرے مسلمان بھائی یہ ضروری کاروائی کریں گے

میرے کپڑے مجھ سے اتار لئےجایں گے
مجھے غسل دیا جائیگا
کفن پہنایا جائیگا
اور
مجھے میرے گھر سے نکال کر
نئےگھر قبرکی طرف لےجایاجائیگا
جاری ہے👇
بہت سارے لوگ میرا جنازہ پڑھنے کے لئے آینگے
بلکہ
بہت سارے دوست و احباب
اپنا کام کاج چھوڑ کر مجھے دفنانے
کے لئے آینگے
لیکن اُن میں سے بہت سارے ایسے ہونگے
جو میری نصیحت پر غور نہی کر ینگے
بلکہ کبھی بھی نہی کرینگے
میری چیزیں مجھ سے لے لی جائیں گی
میری چابیاں
کتابیں
بریف کیس
جاری ہے👇
بٹوہ
جوتے
اور
لباس
سب کچھ مجھ سے الگ کر دیا جائے گا
اگر
میرے وارث راضی ہو گئے تو
اِن چیزوں کو صدقہ کر کے مجھے
بھیجدینگے تاکہ مجھے فائدہ دیں

یہ بات اچھی طرح نوٹ کریں
کہ
دنیا مجھ پر بالکل غمزدہ نہ ہو گی
دنیا کا نظام چلتا رہے گا
اور
اقتصادی سرگرمیاں رواں دواں ہونگی
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
20 Jan
معاف کرنے کے تین درجات
اور
اُن کے ثمرات

اگر یہ تحریر غور سےپڑھ لیں
اور
عمل بھی کریں تو زندگی کی بہت سی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں

انسانی معاشرے میں رہتے ہوئے
ایک دوسرے کی حق تلفی بھی ہو جاتی ہے کبھی زیادتی ہوجاتی ہے
اور
کبھی حقوق کی ادائیگی میں کمی رہ جاتی
اسلام ایک طرف
جاری ہے 👇
حقوق کی ادائیگی پر فوکس کرتا ہے
اور
دوسری طرف صاحبِ حق کو
کمی بیشی کی صورت میں
معافی کی تلقین کرتا ہے

معاف کرنا
اللّٰه تعالیٰ کی صفت ہے
اس پر کائنات کا نظام چل رہا ہے
یہ انبیاء و صالحین کی خوبی ہے
قرآن مجید نہ صرف اس عظیم خوبی کو پروموٹ کرتا ہے
بلکہ اسے اوجِ کمال پر
جاری ہے 👇
پہنچاتے ہوئے
معافی کے عمل کو
تین درجات
میں تقسیم کرتا ہے
اور
درجہ بدرجہ
آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے

پہلا درجہ
آپ اپنے مجرم کی سزا معاف کر دیں
بھلے آپ اسے ڈانٹ پلالیں
خوب جھڑک لیں
لیکن اُس کے جرم کی واقعی
سزا دینا چھوڑ دیں

اِسے عَفْو کہتے ہیں

جاری ہے 👇
Read 9 tweets
19 Jan
چودہ سو سال پہلے نبی آخر الزماںﷺ نے فرما دیا تھاکہ آج دین مکمل ہو گیا
مگر ہم ایسے بدبخت کاس میں تبدیلیوں پہ تبدیلیاں کرتے چلے جاتے ہیں
اور قہر خداوندی کو دعوت دیتے ہیں
اور پھر جب اللّٰه قہار اور جبار بن کر
ہماری طرف متوجہ ہوتا ہے تو
ہم کہتے ہیں ہم نے کِیا ہی کیا ہے
جاری ہے 👇
دن بہ دن ایسی ایسی رسومات
ہم اپنے دین میں شامل کرتے جا رہے ہیں
کہ
جن کا دین سے کوئی واسطہ ہی نہیں
اس سے نہ صرف ہم گناہ کے مرتکب ہوتے
بلکہ
دین کی اصل شکل بھی بگاڑنے میں
لگے ہوئے ہیں
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے
شہر گوجرہ میں ایک شخص کی تدفین کی گئی مگر وہاں کوئی رو
جاری ہے 👇
نہیں رہا تھااور نہ ہی افسوس کر رہا تھا
بلکہ ڈھول اور باجے بجائے جا رہے تھے
میت پر سے ویلیں اڑائی جا رہی تھیں
اور نوٹوں کی برسات بھی کی جا رہی تھی

کہا جا رہا ہے کہ مرنے والے شخص
کے"مرشد" نے ہدایت کی تھی
کہ
اِس کی تدفین بینڈ باجے کے ساتھ
کی جائے اور اس کی میت پر پیسے بھی
جاری ہے👇
Read 5 tweets
18 Jan
درود اُن پر سلام اُن پر
صلّی اللّٰه علیہ وسلّم

یہ ایک سچا واقعہ ہے

ایک پروگرام لگا کرتا تھا
عالم آن لائن
اس پروگرام میں یہ واقعہ اُن صاحب کی زبانی تھا

میزبان
تو حاجی صاحب
ہمارے ناظرین کو بتائیں ہؤا کیا تھا ؟

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاته

میرا نام محمد بشیر ہے
جاری ہے 👇
میں گوجرانوالہ گھنٹہ گھر کے پاس چاول
کی ریڑھی لگایا کرتا تھا سن 1970 سے کام شروع کیا
آج میری عمر 62 سال ہے
وقت گزرتا گیا
شادی ہوئی
ﷲ نے دو بیٹیاں عطا کیں
اپنی حثیت کے مطابق اُن کی پرورش کی دونوں بچیاں جوان تھیں
لیکن میرے حالات ایسے نہیں تھے
کہ
اُن کی شادی کر سکتا
جاری ہے 👇
گھنٹہ گھر کے پاس ہی ایک مغل صاحب
کی کپڑے کی دوکان تھی
سن 2008 کی بات ہے
وہ میرے پاس آئے اور کہا بشیر صاحب
مجھے اپنے دونوں بیٹوں کے لیے آپ کی بیٹیوں کا رشتہ چاہیئے
میرے لیے حیرت کی بات تھی
مجھ غریب پر یہ کرم کیسے؟
خیر
گھر جا کر بیوی سے مشورہ کر کے ہم نے ہاں کر دی
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
17 Jan
کچھ سوال جو لوگ ڈی ایم
میں پوچھتے ہیں
اُن کے جواب اِس تھریڈ میں پڑھ لیں
سوال بھی اِسی میں اور جواب
بھی اِسی میں ہے

کیا یورپ ایشیا
اور
امریکن اقوام پر
اللّٰه تعالیٰ کی رحمتیں نازل نہیں ہوتیں
کہ
وہاں کا عام آدمی خوشحال ہے
نیک
ایماندار
اور
انسان نظر آتا ہے
جاری ہے 👇
ہم مسلمانوں کی نسبت
خدائی احکامات (حقوق العباد)
کا زیادہ احترام کرتا ہے
کیا وہ اللّٰه
(جو رحمت للعالمین ہے ناکہ رحمت المسلمین) کی
رحمتوں سے ہماری نسبت زیادہ مستفید نہیں ہو رہے ہیں؟
حالانکہ
ان کے ہاں
کتے
تصاویر
دونوں کی بہتات ہے
کیا ہم صرف
اس وجہ سے رحمت کے حق دار ہیں
کہ
جاری ہے👇
ہم مسلمان ہیں؟
چاہے ہمارے کرتوت دین اور اسلام کے
نام پر بدنما دھبّہ ہی کیوں نہ ہوں؟
رحمت کا حق دار کون ہے؟
پاکستانی؟
جو حقوق العباد کے قاتل
اور
ہر برائ کے پیروکار ہیں
اِن پر رحمت ہے تو اُن لوگوں کی وجہ سے
جو نیک اور صالح باقی ہیں
اِس ملک میں
جاری ہے 👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!