دوستی

بزرگ سنایا کرتے تھے کہ
ایک شخص سے اُس کی دولت کی وجہ سے
بہت سارے لوگ دوستی کا دم بھرنے لگے تو ایک دن اُس کے والد نے کہا
بیٹا
ہر دوست کہلانے والا شخص
دوست نہیں ہوا کرتا
بڑی جانچ پڑتال کے بعد کسی کو دوست سمجھنا چاہیئے
بیٹا بولا
آپ کیا جانیں دوستی کیا ہوتی ہے
جاری ہے 👇
باپ بولا انتظار کر
پھر باپ نے ایک دُنبہ ذبح کرکے
بوری میں بند کیا جس سے
خون ٹپک رہا تھا
اور بیٹے سے کہا
یہ اپنے دوستوں کے پاس لے جا
اور اُنہیں کہو
’’مجھ سے قتل ہوگیا ہے میری مدد کرو"

پھر دیکھو وہ کیا جواب دیتے ہیں

بیٹے نے بوری اٹھائی اور
رات کو ایک دوست کا دروازہ
جاری ہے 👇
جا کھٹکھٹایا
دوست نے پوچھا خیریت ہے؟
کہنےلگا
یار مجھ سے قتل ہوگیا ہے
نہ لاش ٹھکانے لگانے کی جگہ مل رہی ہے
نہ سر چھپانے کی
میری کچھ مدد کرو
دوست نے مدد کے بجائے ٹال دیا
کہ
تو جانے اور تیرا کام جانے
میں تیرے ساتھ کیوں پھنسوں
وہ دوسرے
تیسرے
چوتھے
الغرض سب دوستوں کے پاس گیا
جاری ہے👇
لیکن کسی نے بھی اُسے اپنے
گھر میں پناہ نہ دی

وہ مایوس ہوکر والد کے پاس آیا اور
کہا
اباحضور
آپ درست فرماتے تھے
واقعی وہ میرے دوست نہیں تھے
جو مصیبت کا سن کر ہی بھاگ گئے

والد نے کہا
بیٹے میرا ایک دوست ہے
اور
زندگی میں مَیں نے اُس ایک کو ہی دوست بنایا ہے
اب تُو یہ بوری
جاری ہے 👇
لے کر اُس کے گھر جا
اور
دیکھ وہ کیا کہتا ہے؟
بیٹا اس کے گھر پہنچا
اور
اُسے وہی کہانی سنائی
جو اپنے دوستوں کو سنائی تھی

اُس نے بوری لے کر مکان کے پچھواڑے
میں گڑھا کھود کر دبا دی
اور
اوپر پھول لگا دیئے تاکہ
کسی کو شک نہ ہو

بیٹے نے باپ سے آکر سب کچھ بیان کیا
جاری ہے 👇
اور کہا
اباجی
آپ کا دوست تو واقعی سچا دوست ہے
باپ نے کہا
بیٹا
ابھی ٹھہرجاؤ
اتنی جلدی فیصلہ نہ کرو
کل اُس کے پاس دوبارہ جانا
اور اُس سے بدتمیزی کرنا
پھر جو ردِ عمل ہو وہ آکر مجھے بتانا
بیٹے نے ایسے ہی کیا
گیا
اور
اُس سے بد تمیزی اور لڑائی کی
اُس نے جواب میں کہا
جاری ہے 👇
اپنے والد سے کہنا فکر نہ کرے
تمھارا دوست
" چمن "
کبھی نہیں اُجاڑے گا

مطلب جو پودے لاش کے اوپر لگائے ہیں وہ سدا لگے رہیں گے انھیں کبھی نہیں اکھاڑوں گا

یعنی تیرے بیٹے کی بدتمیزی کو دیکھ کر
بھی
اُس کا راز کبھی فاش نہیں کروں گا
کیوں کہ میں تیرا دوست ہوں
جاری ہے 👇
"دوست"
مشکل وقت میں کبھی ساتھ
نہیں چھوڑتا
کبھی سوچنا
ہزاروں میں سے کتنے
ہیں
جو واقعی ہمارے
"دوست"
ہیں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

27 Jan
یہ کیلی فورنیا ہے
Menlo par
میں واقع فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں اچانک تھرتھلی مچی ہوئی ہے

واٹس ایپ کالز کے ڈیپارٹمنٹ نے
پاکستان سے ایک ایسی کال ٹریس کی
جو تین گھنٹے سے چل رہی ہے
مگر جس میں کوئی بول نہیں رہا صرف سانسوں کی آواز ہے

ہنگامی میٹنگ کال کر لی گئی ہے
جاری ہے 👇
اور
آئی ٹی
ٹیلی کمیونیکیشن
اور
سیکورٹی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ چکے ہیں

کسی کو کچھ سمجھ نھیں آرہا
کہ
اس خفیہ کال کو کیسے ان کوڈ کیا جائے
سی ائی اے
ایم آئی 5
موساد کے کال اور وائس ان کوڈنگ
کے ماہرین کو بھی بلا لیا گیا ہے
اور
وہ بھی سر توڑ کوشش کے باوجود
یہ راز کھولنے میں
جاری ہے👇
ناکام ہو رہے
کہ
آخر سانسوں کے ذریعے کس قسم کے کوڈ استعمال کر کے
پیغام رسانی کی جا رہی ہے

خبر فیس بک کے ہیڈکوارٹر سے
لیک ہو کر بھارت پہنچ چکی ہے
جہاں را کے ہیڈکوارٹر سے لے کر
سرحد پر موجود فوجوں تک میں
سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے
اور
بھارت کو یقین ہو چکا ہے کہ
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
26 Jan
امی

میں دو سال کے بعد واپس اپنے وطن لوٹ رہا تھا
پچھلے دو سال سے میں پردیس ہسپتال میں کام کر رہا ہوں
اور
ہسپتال کی کافی مصفروفیت تھی
اور
میں بس آبائ وطن

واپس جانے کی تیاریاں کر رہا تھا

ابھی کچھ دیر پہلے ہی میں
گھر والوں کے لئے شاپنگ کر کے
کمرے میں آیا تھا

جاری ہے 👇
پچھلے دوسالوں میں ہسپتال کے علاوہ کچھ چھوٹے موٹے کام کر کے
میں نے کچھ پیسے آج کے دن کے لئے ہی
جوڑ رکھے تھے
کہ
جب اپنے آبائی وطن واپسی جاؤں گا
تو
گھر والوں کے لئے تحائف لیتا جاؤں گا
چھوٹے بھائی کو مہنگے موبائل رکھنے
کا بہت شوق تھا
سو اُس کے لئے ایک آئی فون لیا تھا
جاری ہے 👇
چھوٹی بہن بہت عرصے سے
ٹیبلیٹ کی فرمائش کر رہی تھی
اُس کے لئے ایک اچھا سا ٹیبلیٹ لیا
دوسری دو بہنوں کے لئے خوبصورت سی گھڑیاں اور کپڑوں کے کچھ جوڑے لئے
ابو کے لئے ایک سمارٹ فون اور چند قیمتی پرفیوم لئے
لیکن
جب امی کے لئے تحفہ لینے کی باری آئی تو میں سوچ میں پڑ گیا
کہ
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
24 Jan
امام احمد بن حنبل
نہر پر وضو فرما رہے تھے
کہ
ان کا شاگرد بھی وضوکرنے آن پہنچا
لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ہوا اور امام صاحب سے آگےجا کر بیٹھ گیا
پوچھنے پر کہا
کہ
دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے
پانی بہہ کر آپ کی طرف آ رہا ہے
مجھے شرم آئی کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کرے
جاری ہے👇
اپنے سگے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے رسول اللّٰهﷺ نے پوچھا
کہ آپ بڑے ہیں یا میں؟
(عمر پوچھنا مقصود تھا)
کہا
یارسول اللّٰہﷺ بڑے تو آپ ہی ہیں البتہ عمر میری زیادہ ہے

مجدد الف ثانی رات کو سوتے ہوئے یہ احتیاط بھی کرتے
کہ پاؤں استاد کے گھر کی طرف نہ ہوں
جاری ہے 👇
اور بیت الخلا جاتے ہوئے یہ احتیاط کرتے
کہ
جس قلم سے لکھ رہا ہوں اس کی کوئی سیاہی ہاتھ پر لگی نہ رہ جائے
ادب کا یہ انداز اسلامی تہذیب کا طرہ امتیاز رہا ہے
اور یہ کوئی برصغیر کے ساتھ ہی خاص نہ تھا
بلکہ جہاں جہاں بھی اسلام گیا اس کی تعلیمات کے زیر اثر ایسی ہی تہذیب پیدا
جاری ہے👇
Read 14 tweets
21 Jan
میں اپنی موت پر
بالکل پریشان نہی ہوں گا
اور
نہ مجھے اپنی میت کے بارے میں کوئی فکر ہو گی
اسلئے کہ میرے مسلمان بھائی یہ ضروری کاروائی کریں گے

میرے کپڑے مجھ سے اتار لئےجایں گے
مجھے غسل دیا جائیگا
کفن پہنایا جائیگا
اور
مجھے میرے گھر سے نکال کر
نئےگھر قبرکی طرف لےجایاجائیگا
جاری ہے👇
بہت سارے لوگ میرا جنازہ پڑھنے کے لئے آینگے
بلکہ
بہت سارے دوست و احباب
اپنا کام کاج چھوڑ کر مجھے دفنانے
کے لئے آینگے
لیکن اُن میں سے بہت سارے ایسے ہونگے
جو میری نصیحت پر غور نہی کر ینگے
بلکہ کبھی بھی نہی کرینگے
میری چیزیں مجھ سے لے لی جائیں گی
میری چابیاں
کتابیں
بریف کیس
جاری ہے👇
بٹوہ
جوتے
اور
لباس
سب کچھ مجھ سے الگ کر دیا جائے گا
اگر
میرے وارث راضی ہو گئے تو
اِن چیزوں کو صدقہ کر کے مجھے
بھیجدینگے تاکہ مجھے فائدہ دیں

یہ بات اچھی طرح نوٹ کریں
کہ
دنیا مجھ پر بالکل غمزدہ نہ ہو گی
دنیا کا نظام چلتا رہے گا
اور
اقتصادی سرگرمیاں رواں دواں ہونگی
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
20 Jan
معاف کرنے کے تین درجات
اور
اُن کے ثمرات

اگر یہ تحریر غور سےپڑھ لیں
اور
عمل بھی کریں تو زندگی کی بہت سی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں

انسانی معاشرے میں رہتے ہوئے
ایک دوسرے کی حق تلفی بھی ہو جاتی ہے کبھی زیادتی ہوجاتی ہے
اور
کبھی حقوق کی ادائیگی میں کمی رہ جاتی
اسلام ایک طرف
جاری ہے 👇
حقوق کی ادائیگی پر فوکس کرتا ہے
اور
دوسری طرف صاحبِ حق کو
کمی بیشی کی صورت میں
معافی کی تلقین کرتا ہے

معاف کرنا
اللّٰه تعالیٰ کی صفت ہے
اس پر کائنات کا نظام چل رہا ہے
یہ انبیاء و صالحین کی خوبی ہے
قرآن مجید نہ صرف اس عظیم خوبی کو پروموٹ کرتا ہے
بلکہ اسے اوجِ کمال پر
جاری ہے 👇
پہنچاتے ہوئے
معافی کے عمل کو
تین درجات
میں تقسیم کرتا ہے
اور
درجہ بدرجہ
آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے

پہلا درجہ
آپ اپنے مجرم کی سزا معاف کر دیں
بھلے آپ اسے ڈانٹ پلالیں
خوب جھڑک لیں
لیکن اُس کے جرم کی واقعی
سزا دینا چھوڑ دیں

اِسے عَفْو کہتے ہیں

جاری ہے 👇
Read 9 tweets
19 Jan
چودہ سو سال پہلے نبی آخر الزماںﷺ نے فرما دیا تھاکہ آج دین مکمل ہو گیا
مگر ہم ایسے بدبخت کاس میں تبدیلیوں پہ تبدیلیاں کرتے چلے جاتے ہیں
اور قہر خداوندی کو دعوت دیتے ہیں
اور پھر جب اللّٰه قہار اور جبار بن کر
ہماری طرف متوجہ ہوتا ہے تو
ہم کہتے ہیں ہم نے کِیا ہی کیا ہے
جاری ہے 👇
دن بہ دن ایسی ایسی رسومات
ہم اپنے دین میں شامل کرتے جا رہے ہیں
کہ
جن کا دین سے کوئی واسطہ ہی نہیں
اس سے نہ صرف ہم گناہ کے مرتکب ہوتے
بلکہ
دین کی اصل شکل بھی بگاڑنے میں
لگے ہوئے ہیں
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے
شہر گوجرہ میں ایک شخص کی تدفین کی گئی مگر وہاں کوئی رو
جاری ہے 👇
نہیں رہا تھااور نہ ہی افسوس کر رہا تھا
بلکہ ڈھول اور باجے بجائے جا رہے تھے
میت پر سے ویلیں اڑائی جا رہی تھیں
اور نوٹوں کی برسات بھی کی جا رہی تھی

کہا جا رہا ہے کہ مرنے والے شخص
کے"مرشد" نے ہدایت کی تھی
کہ
اِس کی تدفین بینڈ باجے کے ساتھ
کی جائے اور اس کی میت پر پیسے بھی
جاری ہے👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!