وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس
اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک
وزیرِ خزانہ نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ بنیادوں کے تقابلی جائزے کی بنیاد پر جنوری میں سی پی آئی 5.7فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال 14.6فیصد تھا۔
اسی طرح جولائی سے جنوری تک سی پی آئی 8.2فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال انہی مہینوں (جولائی سے جنوری)11.2فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان اعدادوشمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی، انڈوں، پیاز وغیرہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ آٹے کی قیمت میں استحکام دیکھنے کو آیا ہے۔
اجلاس کو حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی ریلیز کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ہول سیل اور ریٹیل (پرچون) کی سطح پر اور مختلف اضلاع میں قیمتوں میں پائے جانے والے فرق پر تفصیلی بریفنگ
اجلاس کو بتایا گیا کہ ہول سیل اور ریٹیل میں قیمتوں میں فرق مارکیٹ کمیٹیوں کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دو صوبائی حکومتوں میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری طور پر ختم کر دیا جائیگا۔ شفاف عمل کے نتیجے میں قابل افراد پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام تک یہ ذمہ داری متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو سونپی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں لیے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو شوگر کی مد میں وصول شدہ سیل ٹیکس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ اس نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے موثر اقدامات کے نتیجے میں جولائی سے جنوری کے عرصے میں شوگر سیل ٹیکس کی مد میں 84فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کو ہدایت کی کہ مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے گندم، چینی جیسی بنیادوی اشیائے ضروریہ کے تخمینوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس حوالے سے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم نے تمام چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے انتظامیہ کا متحرک اور فعال کردار یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو 5 اگست 2019 سے اب تک مسلسل غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلاتی روابط کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیریوں کے اس المیہ کی تاریخ گذشتہ سات عشروں سے زائدپر محیط ہےجس دوران وہ بھارتی جبر اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیے جانے کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
Today, on this Kashmir Solidarity Day, we reaffirm our resolute support for our Kashmiri brothers and sisters, who continue to be subjected to an inhuman military siege and communications blockade since 5 August 2019.
The tragedy of the Kashmiris, however, goes back more than 7 decades as they have faced unabated repression and consistent denial of their fundamental rights by India.
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس
اجلاس میں تعمیراتی شعبے کے فروغ اور خصوصاً غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور عوام الناس خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ
اجلاس میں اخوت کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ غریب ترین افراد کو ان ذاتی گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے حوالے سے اخوت کے ذریعے حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ان پانچ ارب میں سے اب تک 3.35ارب روپے برؤے کار لائے جا چکے ہین جن کے نتیجے میں 7572گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک تقسیم شدہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ یہ رقم مزید افراد کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر سکیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میسر آنے والی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، معاونین خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر وقار مسعود خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیئر افسران شریک تھے
اجلاس کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت قائم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حوصلہ افزاء دلچسپی اور مستقبل میں جدت کے ساتھ مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ برائے اقتصادی امور، گورنر سٹیٹ بنک اور سینئر افسران شریک
اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضاء میسر آئی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نظام حکومت کے حوالے سے ترجیحی شعبہ جات اور بیرون ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں نظام حکومت میں بہتری لانے، موجودہ قوانین میں ترمیم اور نفاذ، عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور پولیس کے نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیف کمشنر اسلام آباد نے وزیرِ اعظم کو گورننس میں بہتری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی