وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میسر آنے والی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، معاونین خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر وقار مسعود خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیئر افسران شریک تھے
اجلاس کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت قائم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حوصلہ افزاء دلچسپی اور مستقبل میں جدت کے ساتھ مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ اب تک مختلف براعظموں کے 97 ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان ممالک میں اب تک 82728 اکاونٹس کھولے جا چکے ہیں
جن کے تحت تقریبا 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 600 سے 700 اکاونٹس کھل رہے ہیں جن میں روزانہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 6 سے 7 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔ بریفنگ
اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سب سے زیادہ سعودی عرب، متحدہ ارب امارات ، برطانیہ اور امریکہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں اور اس اکاونٹ کے تحت فنڈز کی ترسیل میں گزشتہ ماہ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے
شرکاء کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی کامیابی میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور ایف بی آر کے تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
کہ ان وزارتوں اور سینیٹر فیصل جاوید کے بھرپور تعاون کی بدولت گزشتہ پانچ ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی کامیابی کا سفر ممکن ہوا۔
شرکاء کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ادائیگیوں پر آگاہی، ترسیلات زر میں اضافے کو مزید سہل بنانے اور سمندر پار پاکستانیوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ روڈمیپ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی اور گزشتہ پانچ ماہ میں بھر پور کامیابی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں
اور حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پرعزم ہے ۔
وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت سہولیات کی فراہمی میں جدت لانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکاونٹ کے تحت مزید سہولیات کی فراہمی،
خصوصا ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو آسان اور سہل بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تجاویز کو جلد حتمی شکل دے کر عملدرآمد ممکن بنایا جائے ۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Prime Minister's Office, Pakistan

Prime Minister's Office, Pakistan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @PakPMO

5 Feb
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا پیغام

#KashmirSolidarityDay #PMIKStandsWithKashmir Image
آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو 5 اگست 2019 سے اب تک مسلسل غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلاتی روابط کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیریوں کے اس المیہ کی تاریخ گذشتہ سات عشروں سے زائدپر محیط ہےجس دوران وہ بھارتی جبر اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیے جانے کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
Read 15 tweets
5 Feb
Prime Minister @ImranKhanPTI's Message on Kashmir Solidarity Day 2021

#KashmirSolidarityDay Image
Today, on this Kashmir Solidarity Day, we reaffirm our resolute support for our Kashmiri brothers and sisters, who continue to be subjected to an inhuman military siege and communications blockade since 5 August 2019.
The tragedy of the Kashmiris, however, goes back more than 7 decades as they have faced unabated repression and consistent denial of their fundamental rights by India.
Read 17 tweets
4 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس

اجلاس میں تعمیراتی شعبے کے فروغ اور خصوصاً غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور عوام الناس خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ
اجلاس میں اخوت کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ غریب ترین افراد کو ان ذاتی گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے حوالے سے اخوت کے ذریعے حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ان پانچ ارب میں سے اب تک 3.35ارب روپے برؤے کار لائے جا چکے ہین جن کے نتیجے میں 7572گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک تقسیم شدہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ یہ رقم مزید افراد کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر سکیں۔
Read 16 tweets
4 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ برائے اقتصادی امور، گورنر سٹیٹ بنک اور سینئر افسران شریک

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضاء میسر آئی ہے۔
Read 6 tweets
4 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نظام حکومت کے حوالے سے ترجیحی شعبہ جات اور بیرون ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں نظام حکومت میں بہتری لانے، موجودہ قوانین میں ترمیم اور نفاذ، عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور پولیس کے نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیف کمشنر اسلام آباد نے وزیرِ اعظم کو گورننس میں بہتری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی
Read 13 tweets
3 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس

اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک
وزیرِ خزانہ نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ بنیادوں کے تقابلی جائزے کی بنیاد پر جنوری میں سی پی آئی 5.7فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال 14.6فیصد تھا۔
اسی طرح جولائی سے جنوری تک سی پی آئی 8.2فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال انہی مہینوں (جولائی سے جنوری)11.2فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان اعدادوشمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے۔
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!