وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نظام حکومت کے حوالے سے ترجیحی شعبہ جات اور بیرون ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں نظام حکومت میں بہتری لانے، موجودہ قوانین میں ترمیم اور نفاذ، عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور پولیس کے نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیف کمشنر اسلام آباد نے وزیرِ اعظم کو گورننس میں بہتری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی
شہریوں کی شکایات کے ازالے، کھلی کچہریوں کے انعقاد، ریوینیو سے متعلقہ معاملات کے جلد از جلد حل، سروس ڈیلیوری کی بہتری، اختیارات کی تفویض و نچلی سطح پر منتقلی، ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ، شہروں میں صفائی ستھرائی، عوام کی حکام بالا تک آسان رسائی و شہریوں کی سہولیات کے لئے ...
... اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ

صوبائی سطح پر سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم اور خصوصاً وراثت کے قوانین میں ترمیم کرکے خواتین کو جائیداد میں ان کے قانونی حق دلوانے کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے پیش رفت پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر اجلاس کو بریفنگ دی

آئی جی اسلام آباد نے پولیسنگ کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور انکی ٹیم نے بیرون ممالک پاکستانی ورک فورس اور ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام حکومت میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور انکو ہر شعبے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان تعلق کو مستحکم کرنا اور عوام کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے مقاصد اس وقت تک حاصل نہیں ہوں گے جب تک ایک عام آدمی ان اصلاحات کے نتیجے میں واضح فرق محسوس نہیں کرے گا۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جائے اور اس حوالے سے افسران و متعلقین کے لئے جزا اور سزا کا نظام رائج کیا جائے تاکہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برتنے کی شکایت نہ ہو۔
قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام کو مفاد پرست عناصر کے منفی پراپیگنڈے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
بیرون ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے تین سالہ اسٹریٹیجی اور ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا ہے جس میں ٹائم لائنز کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اہداف کے حصول کے لئے ٹائم لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Prime Minister's Office, Pakistan

Prime Minister's Office, Pakistan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @PakPMO

5 Feb
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا پیغام

#KashmirSolidarityDay #PMIKStandsWithKashmir Image
آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو 5 اگست 2019 سے اب تک مسلسل غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلاتی روابط کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیریوں کے اس المیہ کی تاریخ گذشتہ سات عشروں سے زائدپر محیط ہےجس دوران وہ بھارتی جبر اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیے جانے کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
Read 15 tweets
5 Feb
Prime Minister @ImranKhanPTI's Message on Kashmir Solidarity Day 2021

#KashmirSolidarityDay Image
Today, on this Kashmir Solidarity Day, we reaffirm our resolute support for our Kashmiri brothers and sisters, who continue to be subjected to an inhuman military siege and communications blockade since 5 August 2019.
The tragedy of the Kashmiris, however, goes back more than 7 decades as they have faced unabated repression and consistent denial of their fundamental rights by India.
Read 17 tweets
4 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس

اجلاس میں تعمیراتی شعبے کے فروغ اور خصوصاً غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور عوام الناس خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ
اجلاس میں اخوت کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ غریب ترین افراد کو ان ذاتی گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے حوالے سے اخوت کے ذریعے حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ان پانچ ارب میں سے اب تک 3.35ارب روپے برؤے کار لائے جا چکے ہین جن کے نتیجے میں 7572گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک تقسیم شدہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ یہ رقم مزید افراد کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر سکیں۔
Read 16 tweets
4 Feb
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میسر آنے والی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، معاونین خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر وقار مسعود خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیئر افسران شریک تھے
اجلاس کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت قائم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حوصلہ افزاء دلچسپی اور مستقبل میں جدت کے ساتھ مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
Read 13 tweets
4 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ برائے اقتصادی امور، گورنر سٹیٹ بنک اور سینئر افسران شریک

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضاء میسر آئی ہے۔
Read 6 tweets
3 Feb
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس

اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک
وزیرِ خزانہ نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ بنیادوں کے تقابلی جائزے کی بنیاد پر جنوری میں سی پی آئی 5.7فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال 14.6فیصد تھا۔
اسی طرح جولائی سے جنوری تک سی پی آئی 8.2فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال انہی مہینوں (جولائی سے جنوری)11.2فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان اعدادوشمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے۔
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!