آج میں آپکو ایک ایسی
حدیثِ مُبارکہ سے آگاہ کرنے جا رہا ہوں
جو حدیث کی کسی کتاب میں
موجود نہیں
اِسکے باوجود یہ حدیث
اُن لوگوں کو بھی ماننی ہو گی
جو حدیث کو دین کا لازم حصہ نہیں سمجھتے،
یہ اُن سُنیوں کے لیے بھی معتبر رہے گی
جو شیعہ کُتبِ کی احادیث نہیں مانتے
اور وہ شیعہ
جاری ہے 👇
بھی اِسے مانیں گے جو
سُنّی کُتبِ احادیث کو معتبر نہیں مانتے،
سب سے اہم بات یہ ہے کہ
اِس حدیث کے الفاظ حضرت مُحمدﷺ نے ابھی کہے ہی نہیں
بات بہت سادہ ہے
اِس حدیث کا راوی کوئی انسان نہیں
خود اللّٰه ہے۔
اللّٰه تعالٰی فرماتا کہ نبیﷺ نے یہ الفاظ ابھی کہنے ہیں
جاری ہے 👇
اللّٰه تعالٰی قیامت کے دن کا ذکر کرتے ہؤے سورۃ فُرقان کی تیسویں آیت میں
فرماتا ہے کہ
"رسولﷺ فریاد کریں گے
اے میرے رب میری اُمّت نے قُرآن کو
مَهْجُور کر دیا تھا"
(یہ ہے وہ حدیث جو ابھی بیان ہونی ہے)
میں نے اِس لفظ مھجور کے تشریحی مفہوم پر تحقیق کی تو دل میں ٹیسیں اُٹھنے
جاری ہے👇
لگی حضرت مُحمدﷺ کے دور میں جب کسی طاقتور اونٹ یا گھوڑے کا
غرور ختم کرنا مقصود ہوتا تو
چند فُٹ رسی کا ایک سرا اُس کی اگلی اور ایک سرا پچھلی ٹانگ سے باندھ کر
اُسے کئی دن چلایا جاتا تھا
اُس رسی کے سروں سے اپنے دو پاؤں بندھے ہونے کی وجہ سے
وہ اونٹ یا گھوڑا
لڑکھڑا کر
جاری ہے 👇
آہستہ آہستہ چلنے پر مجبور ہو جاتا تھا
اور بلآخر اپنی طاقت اور تیز رفتاری کا فخر بھول کر اپنے مالک کے قبضے میں آ جاتا تھا

ایسے دو پاؤں بندھے مجبور اونٹ کو مھجور کہتے تھے
ہجرت یعنی گھر چھوڑنے پر
مجبور انسان کو بھی
قدیم عربی میں مھجور کہتے تھے،
آپ اِن دونوں میں سے جو بھی
جاری ہے 👇
مطلب لے لیں،
کیا آپ کے دل کو نبیﷺ کی یہ فریاد نہیں تڑپاتی ؟

ذرا تصوُر کیجیے کہ
آپ اور میں بھی اُس وقت
اپنے نبیﷺ کی طرف
شفاعت کے لیے آس بھری نظروں سے
دیکھ رہے ہونگے
جب نبیﷺ اللّٰه تعالیٰ سے
ہماری ہی کوتاہی کی فریاد کریں گے
وہ ہم ہی تو ہیں جس نے نبیﷺ کے لائے ہوئے
جاری ہے 👇
زندہ اور طاقتور قُرآن کو
مھجور کیا ہے

قُرآن کے علاوہ ہر فرقے کے پاس سب کُچھ ہے صحابہؓ کے قصے بھی بتائے جائیں گے
اولیا کی کرامات بھی
دوسرے فرقوں کے نظریات کا رد بھی
سبھی کُچھ ہے بس قُرآن نہیں

اللّٰه تعالیٰ سورہ روم میں فرماتا ہے کہ
’’اسی کی طرف رجوع کرتے رہو
اور اس کا
جاری ہے 👇
تقویٰ اختیار کرو
اور
نماز قائم کرو
اور
مشرکوں میں سے مت ہو جاؤ
اُن مشرکوں میں سے جنہوں نے
اپنے دین کو فرقوں میں بانٹ دیا
اور گروہ در گروہ ہوگئے
ہر گروہ اُسی پر مگن ہے
جو اُس کے پاس ہے
یہی وہ مُسلمان نُما فرقوں میں بٹے لوگ ہیں جنہوں نے قُرآن کو مھجور کیا
اور جن کے خلاف
جاری ہے👇
ہمارے نبی محمدﷺ اللّٰه تعالیٰ سے
فریاد کریں گے

یہ لوگ تو قصے کہانیوں
اور
فضائل پر بھی اندھے بہرے ہو کر
گرتے ہیں
جبکہ
اللّٰه تعالیٰ قُرآن کی آیات کو بھی
صرف سوچ سمجھ کر قبول کرنے
کو کہتا ہے
اللّٰه تعالیٰ سورہ فرقان کی
آیت 73 میں اپنے بندوں کا ذکر کرتے ہوئے
کہتا ہے کہ
جاری ہے 👇
"جب انہیں میری آیات سنای جاتی ہیں
تو وہ اُن پر اندھے بہرے ہو
کر نہیں گرتے"

یعنی اللّٰه تعالیٰ اپنی آیات میں
غور و فکر کی دعوت پر
اسقدر زور دے رہا ہے کہ
انہیں بغیر سوچے سمجھے
ماننے والوں کو
اندھے بہروں سے تشبیہہ دے ڈالی

مُختلف فرقوں کے بیان گھنٹوں سُن لیں
اُس میں قُرآن
جاری ہے👇
کے علاؤہ ہر قسم کا مواد ملے گا
قُرآن کی اکا دکا آیات اگر
ان کے کسی بیان یا کتاب میں
شامل بھی ہوں
تب بھی اُس پر غور و فکر کی
دعوت نہیں ہوگی

جبکہ اللّٰه تعالیٰ سورہ ص میں
فرماتا ہےکہ
"یہ بڑی برکت والی کتاب ہے
جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی
تاکہ لوگ اِسکی آیتوں میں غور کریں
جاری ہے👇
اور عقلمند نصیحت حاصل کریں"

آپ کو شاید یہ جان کر
حیرت ہو کہ کئی فرقے قُرآن
میں غور کرنے والے کے لیے
اٹھارہ شرائط لازمی قرار دیتے ہیں
جن میں ایک یہ بھی ہے کہ
قُرآن میں غور کرنے والے
کو ناسخ منسوخ کا علم ہو

طرح طرح کے ناموں کے
اِن فرقوں نے ہمارے نبیﷺ کے دین کو
لنگڑا کر
جاری ہے👇
چلنے پر مجبور کر دیا ہے
ابھی بھی وقت ہے
قرآن خود سیکھنا شروع کریں
کیونکہ
کل آپ کو اپنا جواب خود دینا ہوگا
روزِ قیامت
اکابرین اور عُلماء سب اپنا اپنا حساب دیں گے نہ یہ کسی کے پیچھے چھُپ سکیں گے
نہ ہم

قُرآن کی آیات کے تراجم
اور
تشریح پڑھیں
اور اُسکی آیات میں تدبُر کریں
جاری ہے 👇
میں آپ کو اُس اسلام کی طرف
لوٹنے کی دعوت دیتا ہوں
جو میرے نبی محمدﷺ لائے تھے
اور
جس میں کوئ فرقہ نہیں تھا
کوئ اختلاف نہیں تھا
بس قرآن اور سنت رائج تھی

میں آپکو پُورے خلوص سے
دعوت دیتا ہوں کہ
آئیے فرقہ وارانہ علم کو
اَن سیکھا UNLEARN
کر کے قُرآن
اور رائج سُنّت کی
جاری ہے 👇
طرف لوٹ جاتے ہیں

آئیے صحابہ کے دور کے اسلام مں داخل ہو جائیں
مُجھے یقین ہے آپ میری دعوت پر اکیلے میں غور ضرور کریں گے
یاد رکھیں
اللّٰه تعالیٰ سورۃ القصص کی
85 آیت میں فرماتا ہے
’’بے شک جس نے تُم پر قُرآن فرض کیا
وہ تُمہیں ایک انجام تک پُہنچانے والا ہے‘‘

جاری ہے 👇
مجھے لگتا ہے آپ کو یہ بات
کبھی بتائ ہی نہیں گئ
کہ
قرآن آپ پر فرض ہے
خیر آج آپ نے جان لیا
اِس سے پہلے کہ
اللّٰه تعالیٰ انجام کی طرف لوٹائے
قُرآن کی طرف لوٹیئے
اور
روزانہ صرف چند آیات پر
خُود غور شُروع کریں

اللّٰه تعالیٰ مُجھے
اور
آپکو تعصب سے نکل کر قُرآن و سُنت پر
جاری ہے 👇
غور و فکر کی توفیق دے
اور
ہمیں فرقوں سے بے زار کر کے
نبی محمد ﷺ کے لائے ہوئے
خالص اور زندہ پیغام کی طرف لوٹا دے۔
آمین ثم آمین

تحریر
محمد رمضان چوہدری
بائ وٹساپ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

24 Feb
حضرت خواجہ
معین الدین چشتی اجمیریؒ
فرماتے ہیں کہ
ایک دفعہ میں حج کرنے گیا
وہاں منیٰ اور عرفات کے درمیان
مزدلفہ میں
مَیں نے ایک شخص کو دیکھا
جو بلند آواز کے ساتھ
بار بار پکار رہا تھا
لبیک لبیک لبیک
اور
غیب سے آواز آتی
لا لبیک لا لبیک لالبیک
حضرت فرماتے ہیں کہ
جاری ہے 👇
یہ سارا ماجرا دیکھ کر
میں نے اُس شخص کو بازو سے پکڑا
اور بھرے مجمع سے باہر لے آیا
اپنا تعارف کرایا
اور پوچھا بھلے مانس تجھے پتہ ہے
کہ
جب تو پکارتا ہے کہ
اےمیرے اللّہ ﷻ میں حاضر ہوں
تو عالمِ غیب سے
حاتِب کی آوز آتی ہے
نہیں تو حاضر نہیں ہے
تو وہ شخص بولا
ہاں معین الدینؒ
جاری ہے 👇
میں جانتا ہوں
آواز آجاتی ہے
اور
یہ سلسلہ پچھلے 24 سالوں سے
جاری ہے یہ میرا
چوبیسواں حج ہے
وہ بڑا بے نیاز ہے
میں ہر سال یہی امید لیکر
حج پر آتا ہوں
کہ
شايد اِس دفعہ میرا حج قبول ہو جاۓ
لیکن ہر سال ناکام لوٹ جاتا ہوں

حضرت فرماتے ہیں کہ
میں نے اُسے کہا
کہ ہر بار ناکامی
جاری ہے 👇
Read 9 tweets
22 Feb
مصر میں چھپی ہوئی کتاب
جامع المعجزات
میں ایک عجیب و غریب دعوت
کا ذکر کیا گیا ہے
حضرت عثمان غنیؓ نے ایک دن
حضور اکرم ﷺ کی دعوت کی
جب حضور ﷺ مع چند اصحاب کے
حضرت عثمان غنیؓ کے گھر تشریف لا رہے تھے تو
حضرت عثمان غنیؓ حضور اکرم ﷺ کے پیچھے پیچھے زمین پر کچھ تلاش
کرتے ہوئے
جاری ہے👇
آ رہے ہیں
آپ ﷺ نے فرمایا
اے عثمان آپ کیا تلاش کر رہے ہوں
عرض کیاحضور
میرے غریب خانہ پر آپ کی تشریف آوری مجھے بے حد خوشی ہے
اسی خوشی میں
مَیں اپنے گھر تک اور گھر سے واپسی پر
جتنے آپ کے مبارک قدم لگیں گے
میں اتنے غلام اللّٰه کی راہ میں آزاد کر دوں گا حضور ﷺ بڑے خوش ہوئے
جاری ہے👇
حضور اکرم ﷺ کے ساتھ اِس دعوت میں حضرت علیؓ بھی تھے
جب آپ گھر آئے تو کسی گہری سوچ میں تھے
سردار خاتونِ جنت نے سبب پوچھا تو
اُس دعوتِ عثمانؓ کا ذکر کیا
اور کہا کہ
کاش ہم بھی ایسی دعوت کر سکتے
اور
اللّٰه کے نبی پر کچھ قربان کر سکتے
سردار خاتونِ جنت نے فرمایا
آپ پریشان نہ
جاری ہے👇
Read 10 tweets
19 Feb
جب کبھی خون کے رشتے
دل دکھائیں تو
حضرت یوسف علیہ السلام کو یاد کر لینا
جن کے بھائیوں نے انھیں
کنویں میں پھینک دیا تھا

جب کبھی لگے کہ تمھارے والدین
تمھارا ساتھ نہیں دے رہے
تو
ایک بار حضرت ابراھیم ؑ کو
ضرور یاد کر لینا
جن کے بابا نے انکا ساتھ نہیں دیا
بلکہ انکو آگ میں
جاری ہے 👇
پھنکوانے والوں کا ساتھ دیا

جب کبھی لگے کہ تمہارا جسم
بیماری کی وجہ سے درد میں مبتلا ہے
تو
ہائے کرنے پہلے
صرف ایک بار
حضرت ایوبؑ کو یاد کرنا
جو تم سے زیادہ بیمار تھے

جب کبھی کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہو تو
شکوہ کرنے سے پہلے
حضرت یونسؑ کو ضرور یاد کرنا جو مچھلی
جاری ہے 👇
کے پیٹ میں رہے
اور وہ پریشانی تمہاری پریشانیوں سے زیادہ بڑی تھی

اگر کبھی جھوٹا الزام لگ جائے
یا
بہتان لگ جائے ناں
تو
ایک بار اماں عائشہ ؓ کو ضرور یاد کرنا

اگر کبھی لگے کہ اکیلے رہ گۓ ہو
تو
ایک بار اپنے بابا آدم ؑکو یاد کرنا
جن کو اللّٰه نےاکیلا پیدا کیا تھا
اور پھر
جاری ہے 👇
Read 5 tweets
18 Feb
آپ سونے سے پہلے
lights
بند کر کے خود کو قبر میں
imagine
کریں
اور
پھر اپنے اعمال پر ایک نظر دوڑائیں
کہ
کیا آپ اِس قابل ہیں ؟
کہ
اگر اِس کے بعد آنکھ قبر میں کھلے تو
حساب دے سکیں گے ؟

میں نے رات کو خود کو قبر میں
imagine
کرنے کی کوشش کی

لیکن
کافی دِن میں ناکام رہا
جاری ہے 👇
آج گزر ایک قبرستان سے ہوا
تو
آس پاس سے کِسی کا ایک جملہ کانوں میں پڑا
کہ
کیسے کیسے بڑے لوگ یہاں
سوئے ہوئے ہیں
جو ناک پر مکھی بھی نہیں
بیٹھنے دیتے تھے
سب کے سب برابر
ایک ہی مٹی میں
اور جب میں گھر سستانے کے لیے لیٹا
تو مکمل خاموشی اور گھپ اندھیرا تھا
اور میرے دماغ میں
جاری ہے 👇
قبرستان اور وہاں کانوں پڑے الفاظ
سب کچھ
mix
ہونے لگ گیا
اور
ایک طرف سے کسی مچھر نے کاٹا
اور دوسری طرف بھی جسم میں عجیب سا درد اٹھا کہ لیٹنا محال ہو گیا

پھر مجھے سوچ آئی کہ قبر میں خود کو کیسے ڈالنا ہے

محسوس کریں کہ آپ ایک کھردرے بستر پر ہیں
آپ کی آنکھیں کھلی ہیں
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
7 Feb
کامیابی کا راز

حضرت عبداللّٰہ بن جعفر نے
نکاح کے وقت اپنی لڑکی کو نصیحت کی

انہوں نے کہا کہ اے میری بیٹی
تم غیرت اور نخوت سے بچو
کیونکہ
وه طلاق کا دروازه کهولنے والی چیز ہے
اور
تم غصہ اور ناراضگی سے بچو
کیونکہ اِس سے کینہ پیدا ہوتا ہے

یہ ایک بہترین نصیحت ہے
جو ایک باپ
جاری ہے👇
اپنی بیٹی کو شادی کے وقت کر سکتا ہے

شادی کے بعد لڑکی
ایک غیر شخص کے گهر جاتی ہے
اِس سے پہلے وه خونی رشتہ داروں
کے درمیان ره رہی تهی
اب وه ایسے لوگوں کے درمیان جاتی ہے
جن سے اُس کا خون کا رشتہ نہیں
خونی رشتہ دار
(باپ، ماں، بهائی، بہن )
لڑکی کی ہر بات کو برداشت کرتے ہیں
جاری ہے 👇
وه اپنے میکے میں نخوت دکها کر بهی
بے قدر نہیں ہوتی
وه غصہ دکهائے تب بهی لوگ
اُس سے بیزار نہیں ہوتے
مگر سسرال کا معاملہ
اِس سے مختلف ہوتا ہے

سسرال میں لوگوں کے دلوں میں
اُس کے لئے وه پیدائشی نرمی نہیں ہوتی
جو میکے کے لوگوں میں ہوتی ہے
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سسرال میں اس کا
جاری ہے👇
Read 7 tweets
6 Feb
بہت پہلے لکھا تھا یہ تھریڈ
پھر پڑھ لیں
ماسٹر صاحب بچے کو
بڑی جان مار کے حساب سکھا رہے تھے
وہ ریاضی کے ٹیچر تھے
اُنھوں نے بچے کو اچھی طرح سمجھایا
کہ
دو جمع دو چار ہوتے ہیں

مثال دیتے ہوئے انھوں نے
اُسے سمجھایا
کہ
یوں سمجھو
کہ
میں نے پہلے تمہیں دو کبوتر دیئے

جاری ہے 👇
دوبارہ پھر دو کبوتر دیئے
تو
تمھارے پاس کل کتنے کبوتر ہو گئے؟

بچے نے اپنے ماتھے پہ آئے ہوئے
silky
بالوں کو ایک ادا سے
پیچھے کرتے ہوئے جواب دیا
کہ
"ماسٹر جی"
"پانچ"

ماسٹر صاحب نے اُسے دو پنسلیں دیں
اور
پوچھا کہ یہ کتنی ہوئیں؟
بچے نے جواب دیا
کہ دو
پھر دو پنسلیں پکڑا کر
جاری ہے 👇
پوچھا کہ اب کتنی ہوئیں؟
"چار"
بچے نے جواب دیا

ماسٹر صاحب نے ایک لمبی سانس لی
جو اُن کے اطمینان اور سکون کی
علامت تھی

پھر دوبارہ پوچھا

اچھا اب بتاؤ کہ
فرض کرو کہ
میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئیے
پھر دو کبوتر دیئے تو کُل کتنے ہو گئے ؟
"پانچ"
بچے نے فورًا جواب دیا
جاری ہے 👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!