کیا ابن عربی کی تحریرات سے مطلقا استدلال کرنا درست ہے؟
درج ذیل سلسلۂ پیغامات میں ہم اس موضوع پر مدلل ومختصر طور پر لکھنے جارہے ہیں کہ کیا ابن عربی کی تحریرات سے استدلال کرنا درست ہے؟ اور منحرفہ عقائد کے سلسلےمیں ان سے منسوب تحریرات کی کیا حیثیت ہے؟
⏬
ختم نبوت کا عقیدہ امت اسلامیہ کا متفقہ عقیدہ ہےـ غامدی صاحب نے جناب ابن عربی کی ایک کے عبارت سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ عبارت غلام قادیانی کی تائید کرتی ہےـ
ابن عربی کی عبارات میں ایک قابل توجہ نکتہ یہ بھی ہے کہ ان کی عبارات سے مطلقا استدلال درست نہیں ہے؟
ملاحظہ فرمائیں ⏬
جناب ابن عربی ایک ایسے مظلوم صوفی ہیں جن کی کتابوں میں بہت زیادہ تحریف ہوئی ہے بہت سے غیر اسلامی افکار کو آپ کی کتابوں میں شامل کیا گیا ہےـ
اس سلسلے میں دو محقق علماء کی تحقیقات پیشِ خدمت ہیں:
1- امام عبدالوہاب شعرانی (متوفى 973ھ) نے ابن عربی کی تصنیفات پر بہت کام کیا ہے =⏬
= امام شعرانی جناب ابن عربی کے علوم کے شارح مانے جاتے ہیں. وہ فرماتے ہیں: ایک عالم "شمس الدین ابو الطیب مدنی" سے میں نے عرض کیا کہ میں نے «فتوحات مکیہ» میں ایسی عبارتیں دیکھی ہیں جو اہل سنت کے موقف کے خلاف ہیں. انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے «فتوحات» کے نسخے کا مقارنہ = ⏬
= ترکی کے "قونیہ" میں موجود نسخے سے کیا ہے، جس پر ابن عربی کے اپنے دستخط موجود ہیں. اور اس نسخے میں اُن عبارات میں سے کوئی عبارت مجھے نہیں ملی.
معلوم ہوا کہ آج کل جو نسخے رائج ہیں وہ سب تحریف شدہ ہیں اور ان میں موجود محرف عبارات کا ابن عربی کے اصلی نسخہ سے کوئی تعلق نہیں ہے. ⏬
= یہی حال ابن عربی کی کتاب "فصوص الحِکَم" کا ہے.
نیز امام شعرانی «الیواقیت والجواهر» میں نقل کرتے ہیں: شیخ ابو طاہر المزنی الشاذلی نے فرمایا کہ محی الدین ابن عربی کی کتابوں میں جتنی چیزیں اہل سنت اور شریعت کے مخالف ہیں، وہ سب انکی کتابوں میں تحریف کرکے داخل کی گئی ہیں. ⏬
2 - امام علاء الدین الحصکفی (متوفی 1088ھ) فرماتے ہیں: "فصوص الحکم" میں جتنی عبارات شریعت اسلامیہ کے مخالف نظر آتی ہیں ... ہم نے جائزہ لیا تو ہمیں یقین ہو گیا کہ بعض یہودیوں وغیرہ نے ان چیزوں کو شیخ ابن عربی کی کتابوں میں داخل کیا ہے، لہذا ایسی عبارات سے احتیاط ضروری ہے.⏬
🔹خلاصۂ کلام: ابن عربی کتابوں میں تحریف ہوئی ہے اور بہت سی عبارات کو ان میں شامل کر دیا گیا ہے، محقق علماء نے امت کو اس سے متنبہ کیا ہے؛ لہذا ان کی تحریرات سے علی الإطلاق استدلال کرنے اور بالخصوص ختم نبوت کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے اور پھیلانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے. ⏬
یہی وجہ ہے 7 ستمبر 1974 کے ایکٹ کے نفاذ سے قبل اسمبلی نے قادیانی سربراہان کو اسمبلی کی بحث ومباحثے میں شرکت کے لیے دعوت دی، قادیانیوں نے ابن عربی کی تحریرات سے بھی غلام قادیانی کی نبوت پر استدلال کی کوشش کی، لیکن علماء نے تمام عبارات کا علمی جواب دے کر اُنہیں لا جواب کردیا تھاـ
یہاں ہم غامدی صاحب سے سوال کرتے ہیں: کیوں آپ ابن عربی کی تحریف شدہ عبارات سے امت اسلامیہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں؟ کیوں قادیانیوں کی وکالت کررہے ہیں؟
ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت عطا فرمائے اور آپ کی اس انتشار پسندی سے امت اسلامیہ کی حفاظت فرمائےـ آمین
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم ان شاء اللہ واضح کریں گے کہ غامدی صاحب نے قادیانیت کی تائید ودفاع کرتے ہوئے صوفیائے کرام کے بارے جو دعوے کیے ہیں کیا وہ ٹھیک ہیں؟ کیا حقیقت سے ان کا تعلق ہے؟
غامدی: "الہام، وحی یعنی خدا سے رابطے کو انہوں نے (قادیانی نے) صوفیانہ تعبیرات میں بیان کیا اور زندگی بھر کرتے رہے۔"
غامدی صاحب غلام قادیانی کے دعوؤں کو صوفیانہ تعبیرات کہکر امت مسلمہ میں قادیانیت کے خلاف موقف کو مشکوک بنانے کی اور قادیانی کو بچانے کی پھرپور کوشش کررہے ہیں ⏬
غلام قادیانی اپنے بارے میں لکھتا ہے: "مجھے مسیح موعود نہ ماننا کفر ہے"۔ ملاحظہ ہو: روحانی خزائن (١٨٥/٢٢)
کیا مسیح موعود ہونے کے دعوے کو صوفیانہ تعبیر کہنا درست ہے؟
کیا کسی صوفی (ابن عربی یا حضرت مجدد) نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں مسیح ہوں اور جو مجھے نہ مانے وہ کافر ہے؟
مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم ان شاء اللہ واضح کریں گے کہ کیا صوفیاء کی کتابوں اور عبارتوں سے عقیدے ثابت کئے جاسکتے ہیں؟ اور کیا غامدی صاحب کے یہاں اس کی گنجائش ہے؟ پسِ پردہ حقیقت کیا ہے؟ ⏬
🔹ﷲ تعالیٰ نے قرآن میں [أحزاب: 40] نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین قراردیا ہےـ
🔹بخاری ومسلم کی احادیث میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے واضح اعلان کیا ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
🔹امت اسلامیہ کا 14سو سالہ اجماع ہے کہ نبی اکرم ﷺ خاتم النبیین ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہےـ
بالمقابل ⏬
اس کے بالمقابل غامدی صاحب بعض صوفیاء کی عبارتیں پیش کرتا ہیں اور اُن سے ختم نبوت کے عقیدے کے خلاف غلام قادیانی کے عقیدۂ نبوت اور عقیدہ اجرائے وحی کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں. تو کیا قرآن، حدیث اور اجماع سے ثابت شدہ عقیدہ قابل قبول ہوگا یا بعض صوفیاء کی عبارتیں قبول ہوں گی؟ ⏬
مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم بتائیں گے کہ غامدی صاحب صوفیاء کرام اور علماء کی اوٹ میں غلام قادیانی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ وہ حضرات قادیانی افکار اور دعووں سے بالکل بری ہیں ـ ⏬
غامدی صاحب نے بعض صوفیاء (بایزید بسطامی، ابن عربی، شبلی بغدادی، شھاب الدین سہروردی، امام غزالی، مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ دہلوی، اور شاہ اسماعیل شہید) کی عبارتوں کے خود ساختہ معنی بیان کرکے اُن حضرات کو غلام قادیانی کے ساتھ ایک کٹہرے میں لا کر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ⏬
اُن صوفیاء واکابرین کی عبارات کے معنی کی وضاحت آچکی ہے اور ان کے عقائد بالخصوص عقیدہ ختم نبوت کو بالکل واضح کردیا گیا ہے کہ ان میں کسی قسم کی کوئی لچک یا پوشیدگی نہیں ہے۔
لیکن غامدی صاحب کہتے ہیں: "تنہا انہیں (قادیانی کو) مجرم قرار دینا ہے تو میں اس سے براءت ظاھر کرتا ہوں" ⏬
مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم مجدد الف ثانی کی وہ عبارات پیش کریں گے جن میں عقیدۂ ختم نبوت کی صراحت ہے اور ان سے ہر اس شبہ کا ازالہ ہوجاتا ہے جسے غامدی صاحب نے ختم نبوت کے بارے میں پیدا کرنا چاہا ہےـ ⏬
مجدد الف ثانی نے ایک "مکتوب" میں ارشاد فرمایا: "کمالات نبوت باقی ہیں". غامدی صاحب نے اس کی ایک خود ساختہ تشریح یوں کی: "کمالات نبوت کیا ہے؟ وحی آتی ہے اور خدا سے رابطہ ہوتا ہےـ" جبکہ حضرت مجدد کے کسی مکتوب، کسی تصنیف میں "کمالاتِ نبوت" کی تشریح وحی اور رابطہ سے نہیں کی گئی ہےـ ⏬
غامدی صاحب کی یہ تشریح: 1- بے بنیاد اور علمی خیانت ہےـ 2- حضرت مجدد پر اجرائے وحی کا الزام ہےـ 3- حضرت مجدد پر جھوٹ وافتراء ہےـ
کیوں کہ مجدد الف ثانی، غلام قادیانی کے افکار سے بالکل بری ہیں، بلکہ وہ تو جا بجا ختم نبوت کی صراحت کرتے ہیں.
ذیل میں ان کی تین عبارات پیش خدمت ہیں. ⏬
مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم مجدد الف ثانی کی عبارت اور اس کے صحیح معنی بتاتے ہوئے ان شاءﷲ واضح کریں گے کہ غامدی صاحب نے ان کی عبارت کے معنی بدل کر غلام قادیانی کے دفاع کی ناکام کوشش کی ہےـ ⏬
غامدی صاحب نے جس طرح ابن عربی کی عبارات سے غلام قادیانی کے دفاع کی کوشش کی تھی اسی طرح مجدد الف ثانی کی تحریر کے ایسے معنی نکال کر جو خود ان کی تشریح کے خلاف ہیں #قادیانیت_نوازی کی کوشش کی ہےـ
مجدد الف ثانی نے اپنے ایک مکتوب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: "کمالات نبوت باقی ہیں-" ⏬
«کمالاتِ نبوت باقی ہیں»
اس جملے کی غامدی صاحب ان الفاظ میں تشریح کرتے ہیں: "منصب کمالات کیا ہیں، وحی آتی ہے نا، الہام ہوتا ہے، خدا سے رابطہ ہوتا ہےـ"
گویا غامدی صاحب کے نزدیک مجدد الف ثانی کی عبارت کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے بعد بھی کسی شخص پر وحی آسکتی ہےـ ⏬
جاوید احمد غامدی، مذہبی سکالرکا لبادہ اوڑھے 7 ستمبر ایکٹ1974 آرٹیکل 260 (متعلقہ ختم نبوت) اور تعزیرات پاکستان A 295 اور ABC 298 (متعلقہ ناموس رسالت وغیرہ) کے خلاف دنیا نیوز ودیگرچینلز پرمسلسل لابنگ کرکے قادیانیت نوازی کررہاہےـ #Qadiani_supporter_Ghamidi
غامدی ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے علاوہ مسلمانوں کے دیگر عقائد وافکار سے بھی کھلواڑ کر رہا ہے اور اپنے ملحدانہ افکار سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
میاں عامر محمود صاحب! آپ کے چینل دنیا نیوز کا پروگرام "علم وحکمت" اس شخص کو پروموٹ کررہاہے۔
واضح رہےکہ اس کے پروگراموں کی وجہ سے جو مسلمان گمراہ ہورہے ہیں ان کا وبال دنیا میڈیا گروپ کی انتظامیہ پر ہے اور میاں عامرمحمود صاحب کا بھی اس میں برابر کاحصہ ہے۔ #Qadiani_supporter_Ghamidi