غامدی اور #قادیانیت_نوازی7

کیا صوفیاء کی عبارات سے عقیدہ ثابت کیا جاسکتا ہے؟

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم ان شاء اللہ واضح کریں گے کہ کیا صوفیاء کی کتابوں اور عبارتوں سے عقیدے ثابت کئے جاسکتے ہیں؟ اور کیا غامدی صاحب کے یہاں اس کی گنجائش ہے؟ پسِ پردہ حقیقت کیا ہے؟ ⏬
🔹ﷲ تعالیٰ نے قرآن میں [أحزاب: 40] نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین قراردیا ہےـ
🔹بخاری ومسلم کی احادیث میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے واضح اعلان کیا ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
🔹امت اسلامیہ کا 14سو سالہ اجماع ہے کہ نبی اکرم ﷺ خاتم النبیین ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہےـ
بالمقابل ⏬
اس کے بالمقابل غامدی صاحب بعض صوفیاء کی عبارتیں پیش کرتا ہیں اور اُن سے ختم نبوت کے عقیدے کے خلاف غلام قادیانی کے عقیدۂ نبوت اور عقیدہ اجرائے وحی کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں. تو کیا قرآن، حدیث اور اجماع سے ثابت شدہ عقیدہ قابل قبول ہوگا یا بعض صوفیاء کی عبارتیں قبول ہوں گی؟ ⏬
بلا شبہ قرآن، حدیث اور اجماع کا فیصلہ ہمارے لئے حرف آخر ہےـ اور صوفیاء کی عبارتوں کے کیا معنی ہیں؟ ہم گزشتہ ٹویٹس میں اس کو بالتفصيل بیان کر چکے ہیں۔

خود غامدی صاحب کے یہاں صوفیاء کی کتابوں اور عبارتوں سے عقیدہ ثابت ہوسکتا ہے؟ ان کی تحریرات سے ان کے موقف کا تجزیہ کرتے ہیں۔ ⏬
غامدی صاحب نے اپنی کتاب "میزان" کے صفحہ81 سے 196 تک میں ایمانیات کا ذکر کیا اور وہیں ختم نبوت کا بھی ذکر کیا ہےـ گویا خود غامدی صاحب کے یہاں ختم نبوت ایمانیات کا حصہ ہیں۔ دوسری جگہ غامدی صاحب نے "میزان" (ص: 15) پر لکھا ہے: "حدیث سے دین میں کسی عقیدہ وعمل کا اضافہ نہیں ہوتا"۔ ⏬ Image
نیز "میزان" (ص:61) پر حدیث کے بارے میں لکھتے ہیں: "یہ بات تو بالکل واضح ہے ان سے دین میں کسی عقیدہ وعمل کا کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔"
تو پھر غامدی صاحب کس منہ سے صوفیائے کرام کی عبارات سے ختم نبوت کے بالمقابل اجرائے
نبوت اور اجرائے وحی کے قادیانی موقف کےاثبات کی کوشش کرتے ہیں؟⏬ Image
غامدی صاحب نے اپنی کتاب "مقامات" (ص:151) پر لکھا ہے:
"دین صرف وہی ہے جو قرآن وسنت میں بیان کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی چیز دین نہیں نہ اسے دین قرار دیا جاسکتا ہےـ"

ختم نبوت تو قرآن، حدیث اور اجماع امت سے ثابت ہےـ تو کیا قادیانیت نوازی کے لیے غامدی صاحب = ⏬ Image
= تو کیا قادیانیت نوازی کے لیے غامدی صاحب صوفیائے کرام کی عبارات سے استدلال کرکے اپنے ہی اصولوں سے انحراف کر لیتے ہیں؟

اپنا اصول بھول کر قرآن اور سنت کے علاوہ صوفیاء کی عبارات کا خود ساختہ مفہوم نکال کر جھوٹے غلام قادیانی کی نبوت کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہیں غامدی صاحب۔ ⏬
🔹نبی اکرم ﷺ نے قیامت سے پہلے حضرت عیسی کے آسمان سے نزول کی خبر دی ہے اور نزول عیسی کا عقیدہ امت اسلامیہ کا متفقہ عقیدہ ہےـ چونکہ حضرت عیسی دوبارہ تشریف لائیں گے تو انہیں مسیح موعود بھی کہتے ہیں۔
اس کے بالمقابل غلام قادیانی کا ایک جھوٹا دعویٰ یہ ہے کہ وہ ہی مسیح موعود ہےـ ⏬ ImageImage
اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ غامدی صاحب نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے نزول عیسٰی کے قائل نہیں ہیں۔ اس کے بالمقابل اقوال صوفیاء کے خود ساختہ مفہوم نکال کر انہوں نے ایسے غلام قادیانی کی تائید کی اور دفاع کیا ہے جو اپنے عیسی ہونے کا دعوی کرتا ہے اور جو اپنے آپ کو مسیح موعود کہتا ہےـ ⏬ Image
نزول عیسٰی جس کی احادیث بخاری ومسلم میں ہیں، وہ تو غامدی صاحب کے نزدیک محل نظر ہوگیا اس کے بالمقابل غلام قادیانی کا دعویٰ مسیحیت ان کے لئے منظور نظر ہو گیا۔ گویا نبی اکرم ﷺ کا بتائے ہوئے مسیح موعود کو غامدی صاحب نے مسترد کیا اور اس مسیح موعود کی تائید وترجمانی کی جو جھوٹا ہےـ ⏬
غامدی صاحب "میزان" میں تسلیم کرتے ہیں کہ نزول عیسٰی کا تذکرہ احادیث شریفہ میں ہے اور محدثین نے اسے بالعموم قبول کیا ہےـ اس کے بالمقابل جس غلام قادیانی کا وہ دفاع اور تائید وترجمانی کر رہے ہیں، کیا اس کا تذکرہ کسی بھی ایک حدیث میں ہے؟ ہرگز نہیں۔ ⏬
غامدی نے نزول عیسٰی کے بارے میں لکھا ہے: "اس واقعہ کی طرف کوئی ادنی اشارہ بھی قرآن کے بین الدفّتین موجود نہیں ہےـ" اور لکھا ہے: "اسے بآور کرنا آسان نہیں ہے" یعنی اسے قبول کرنا آسان نہیں ہےـ
کیا قادیانی کی مسیحیت کا کوئی ادنی اشارہ بھی قرآن میں ہے؟ یا اس کو باور کرنا آسان ہے؟ ⏬ Image
🔹حضرات صوفیائے کرام کے حوالے سے ایک اہم بات پیش نظر رکھنی ہو گی: صوفیائے کرام کی عبارات اور کتابوں میں تحریف کی گئی ہے، تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسا کہ ہم پچھلی نشستوں میں بالتفصیل دلائل کے ساتھ بیان کرچکے ہیں۔ تو عقائد جیسی اہم چیزوں کا اثبات عبارتوں سے کیسے کیا جاسکتا ہے؟ ⏬
🔹صوفیاء کی اصطلاح میں ان کی کچھ عبارات کو شطحات کہتے ہیں۔
شطحات: وہ عجیب وغریب باتیں ہوتی ہیں جو صوفیاء وجد کی کیفیت میں بلا اختیار کہ بیٹھتے ہیں، اس میں بعض عبارات شریعت کے خلاف بھی نظر آتی ہیں۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اگر ان کی عبارات کو کوئی کو دوسرا آدمی سمجھنے کی کوشش کرے = ⏬
= تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ یہ عبارت شریعت کے خلاف ہےـ جبکہ فی الحقیقت ان عبارات کے معنی وہ نہیں ہوتے۔ انہیں بھی شطحات کہتے ہیں۔
یہ بات اہل سنت اور خود صوفیاء کے یہاں طے شدہ ہے کہ شطحات قابل استدلال نہیں ہیں۔
خود غلام قادیانی بزرگوں کے اقوال کو حجت نہیں مانتا تھا۔ = ⏬ Image
غامدی صاحب سے ایک سوال: آپ قرآن، حدیث اور اجماع کے مقابلہ میں بعض صوفیاء کی عبارتوں کے خود ساختہ مفہوم نکال کر غلام قادیانی کا جو دفاع، تائید اور ترجمانی کرتے ہیں۔ بتائیں
آپ کیا غلام قادیانی کو نبی مانتے ہیں؟ یا اسے مسیح موعود مانتے ہیں؟ اگر نہیں، تو اس دفاع کا کیا مقصد ہے؟ ⏬
غامدی صاحب! کیا آپ مسلمانوں میں انتشار پیدا کر کے ان کو یہ دعوت دے رہے ہیں کہ قادیانی اور صوفیاء میں کوئی فرق نہیں ہے لہذا اگر تم قادیانیت کو قبول کر لو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟ الغرض اپنے موقف کو واضح کریں کہ آپ کی تحریرات کو آپ کا ترجمان سمجھا جاسکتا ہے یا آپکی ویڈیو کو؟⏬

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Taibahdot

Taibahdot Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @taibahdot

7 Apr
غامدی اور #قادیانیت_نوازی8

قادیانی کی بابت غامدی کی تضاد بیانی؟

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم ان شاء اللہ واضح کریں گے کہ غامدی صاحب نے قادیانیت کی تائید ودفاع کرتے ہوئے صوفیائے کرام کے بارے جو دعوے کیے ہیں کیا وہ ٹھیک ہیں؟ کیا حقیقت سے ان کا تعلق ہے؟
غامدی: "الہام، وحی یعنی خدا سے رابطے کو انہوں نے (قادیانی نے) صوفیانہ تعبیرات میں بیان کیا اور زندگی بھر کرتے رہے۔"

غامدی صاحب غلام قادیانی کے دعوؤں کو صوفیانہ تعبیرات کہکر امت مسلمہ میں قادیانیت کے خلاف موقف کو مشکوک بنانے کی اور قادیانی کو بچانے کی پھرپور کوشش کررہے ہیں ⏬
غلام قادیانی اپنے بارے میں لکھتا ہے: "مجھے مسیح موعود نہ ماننا کفر ہے"۔ ملاحظہ ہو: روحانی خزائن (١٨٥/٢٢)

کیا مسیح موعود ہونے کے دعوے کو صوفیانہ تعبیر کہنا درست ہے؟

کیا کسی صوفی (ابن عربی یا حضرت مجدد) نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں مسیح ہوں اور جو مجھے نہ مانے وہ کافر ہے؟ Image
Read 6 tweets
19 Mar
غامدی اور #قادیانیت_نوازی6

قادیانی کو صوفیاء کرام کی اوٹ میں چھپانے کو کوشش

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم بتائیں گے کہ غامدی صاحب صوفیاء کرام اور علماء کی اوٹ میں غلام قادیانی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ وہ حضرات قادیانی افکار اور دعووں سے بالکل بری ہیں ـ ⏬
غامدی صاحب نے بعض صوفیاء (بایزید بسطامی، ابن عربی، شبلی بغدادی، شھاب الدین سہروردی، امام غزالی، مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ دہلوی، اور شاہ اسماعیل شہید) کی عبارتوں کے خود ساختہ معنی بیان کرکے اُن حضرات کو غلام قادیانی کے ساتھ ایک کٹہرے میں لا کر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ⏬
اُن صوفیاء واکابرین کی عبارات کے معنی کی وضاحت آچکی ہے اور ان کے عقائد بالخصوص عقیدہ ختم نبوت کو بالکل واضح کردیا گیا ہے کہ ان میں کسی قسم کی کوئی لچک یا پوشیدگی نہیں ہے۔
لیکن غامدی صاحب کہتے ہیں: "تنہا انہیں (قادیانی کو) مجرم قرار دینا ہے تو میں اس سے براءت ظاھر کرتا ہوں" ⏬
Read 10 tweets
13 Mar
غامدی اور #قادیانیت_نوازی5

مجدد الف ثانی اور عقیدۂ ختم نبوت

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم مجدد الف ثانی کی وہ عبارات پیش کریں گے جن میں عقیدۂ ختم نبوت کی صراحت ہے اور ان سے ہر اس شبہ کا ازالہ ہوجاتا ہے جسے غامدی صاحب نے ختم نبوت کے بارے میں پیدا کرنا چاہا ہےـ ⏬
مجدد الف ثانی نے ایک "مکتوب" میں ارشاد فرمایا: "کمالات نبوت باقی ہیں". غامدی صاحب نے اس کی ایک خود ساختہ تشریح یوں کی: "کمالات نبوت کیا ہے؟ وحی آتی ہے اور خدا سے رابطہ ہوتا ہےـ" جبکہ حضرت مجدد کے کسی مکتوب، کسی تصنیف میں "کمالاتِ نبوت" کی تشریح وحی اور رابطہ سے نہیں کی گئی ہےـ ⏬
غامدی صاحب کی یہ تشریح:
1- بے بنیاد اور علمی خیانت ہےـ
2- حضرت مجدد پر اجرائے وحی کا الزام ہےـ
3- حضرت مجدد پر جھوٹ وافتراء ہےـ
کیوں کہ مجدد الف ثانی، غلام قادیانی کے افکار سے بالکل بری ہیں، بلکہ وہ تو جا بجا ختم نبوت کی صراحت کرتے ہیں.
ذیل میں ان کی تین عبارات پیش خدمت ہیں. ⏬
Read 9 tweets
9 Mar
غامدی اور #قادیانیت_نوازی4

مجدد الف ثانی کی عبارت میں غامدی تحریف وخیانت

مندرجہ ذیل سلسلہ وار پیغامات میں ہم مجدد الف ثانی کی عبارت اور اس کے صحیح معنی بتاتے ہوئے ان شاءﷲ واضح کریں گے کہ غامدی صاحب نے ان کی عبارت کے معنی بدل کر غلام قادیانی کے دفاع کی ناکام کوشش کی ہےـ ⏬
غامدی صاحب نے جس طرح ابن عربی کی عبارات سے غلام قادیانی کے دفاع کی کوشش کی تھی اسی طرح مجدد الف ثانی کی تحریر کے ایسے معنی نکال کر جو خود ان کی تشریح کے خلاف ہیں #قادیانیت_نوازی کی کوشش کی ہےـ
مجدد الف ثانی نے اپنے ایک مکتوب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: "کمالات نبوت باقی ہیں-" ⏬
«کمالاتِ نبوت باقی ہیں»
اس جملے کی غامدی صاحب ان الفاظ میں تشریح کرتے ہیں: "منصب کمالات کیا ہیں، وحی آتی ہے نا، الہام ہوتا ہے، خدا سے رابطہ ہوتا ہےـ"
گویا غامدی صاحب کے نزدیک مجدد الف ثانی کی عبارت کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے بعد بھی کسی شخص پر وحی آسکتی ہےـ ⏬
Read 13 tweets
6 Mar
غامدی اور #قادیانیت_نوازی3

کیا ابن عربی کی تحریرات سے مطلقا استدلال کرنا درست ہے؟

درج ذیل سلسلۂ پیغامات میں ہم اس موضوع پر مدلل ومختصر طور پر لکھنے جارہے ہیں کہ کیا ابن عربی کی تحریرات سے استدلال کرنا درست ہے؟ اور منحرفہ عقائد کے سلسلےمیں ان سے منسوب تحریرات کی کیا حیثیت ہے؟
ختم نبوت کا عقیدہ امت اسلامیہ کا متفقہ عقیدہ ہےـ غامدی صاحب نے جناب ابن عربی کی ایک کے عبارت سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ عبارت غلام قادیانی کی تائید کرتی ہےـ

ابن عربی کی عبارات میں ایک قابل توجہ نکتہ یہ بھی ہے کہ ان کی عبارات سے مطلقا استدلال درست نہیں ہے؟
ملاحظہ فرمائیں ⏬
جناب ابن عربی ایک ایسے مظلوم صوفی ہیں جن کی کتابوں میں بہت زیادہ تحریف ہوئی ہے بہت سے غیر اسلامی افکار کو آپ کی کتابوں میں شامل کیا گیا ہےـ
اس سلسلے میں دو محقق علماء کی تحقیقات پیشِ خدمت ہیں:

1- امام عبدالوہاب شعرانی (متوفى 973ھ) نے ابن عربی کی تصنیفات پر بہت کام کیا ہے =⏬
Read 10 tweets
1 Mar
دنیا نیوز چینل اور غامدی

جاوید احمد غامدی، مذہبی سکالرکا لبادہ اوڑھے 7 ستمبر ایکٹ1974 آرٹیکل 260 (متعلقہ ختم نبوت) اور تعزیرات پاکستان A 295 اور ABC 298 (متعلقہ ناموس رسالت وغیرہ) کے خلاف دنیا نیوز ودیگرچینلز پرمسلسل لابنگ کرکے قادیانیت نوازی کررہاہےـ
#Qadiani_supporter_Ghamidi
غامدی ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے علاوہ مسلمانوں کے دیگر عقائد وافکار سے بھی کھلواڑ کر رہا ہے اور اپنے ملحدانہ افکار سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

#Qadiani_supporter_Ghamidi
میاں عامر محمود صاحب! آپ کے چینل دنیا نیوز کا پروگرام "علم وحکمت" اس شخص کو پروموٹ کررہاہے۔
واضح رہےکہ اس کے پروگراموں کی وجہ سے جو مسلمان گمراہ ہورہے ہیں ان کا وبال دنیا میڈیا گروپ کی انتظامیہ پر ہے اور میاں عامرمحمود صاحب کا بھی اس میں برابر کاحصہ ہے۔
#Qadiani_supporter_Ghamidi
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(