دوسری بار ٹیوٹ

مدینہ کی گلیوں میں
منادی کرنے والے کی صدا گونجتی ہے
کہ
"پردے کا حکم"
نازل ہو گیا ہے
بازار میں موجود عورتیں
دیواروں کیطرف رخ پھیر لیتی ہیں
کچھ بالوں سے خود کو چھپاتی ہیں
کہ
اب تو چادر کے بغیر گھر نہیں جائیں گی
بچوں کو دوڑاتی ہیں
کہ
گھر سے چادر لے آؤ
جاری ہے 👇
مرد حضرات منادی سنتے ہیں
گھروں کو لپک کر
گھر کی خواتین کو یہ حکم سناتے ہیں

اُن کوخود کو ڈھانپنے کا کہتے ہیں
مگر کوئی بی بی سوال نہیں کرتی
کہ
پردہ کس چیز سے کرنا ہے؟
چادر موٹی ہو یا باریک؟
آنکھیں کھلی ہوں یا چھپی؟
اور بس
خود کو ایسے چھپا لیتی ہیں
جیسے کہ حق تھا
جاری ہے 👇
اگلے دن فجر کی نماز میں
کوئی بھی خاتون
بغیر پردے کے نظر نہیں آتی۔۔

چلیں آج کے دور میں

شناختی کارڈ ہاتھ میں پکڑے
سکیورٹی گارڈ گردن کو خم دیکر
ڈھیلے سے انداز میں
سامنے پردے میں کھڑی لڑکی سے کہتا ہے
’’یہ آپ کی تصویر تو نہیں ہے"
مجھے کیسے پتہ چلے گا
کہ یہ آپ ہی ہیں؟
جاری ہے 👇
لڑکی منت کرتی ہے
کہ
کسی خاتون سے کہہ دیجیے
کہ
وہ میری شکل دیکھ لے

مگر ہوس کا مارا گارڈ
اپنی اِس ذرا سی اتھارٹی کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے

آپ کو چیک کرنا میری ذمہ داری ہے۔۔!
اور پھر
حوا کی اُس باحیا بیٹی کے پاس
اپنا نقاب سرکا دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا۔۔!

جاری ہے 👇
ذرا سوچیے تو سہی
ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟
آدم ؑکے بیٹے
اور
محمد ِؐعربی کی امت کے مرد
کی"غیرت " کیا ہوئی ؟
کہ
آج وہ خود بنتِ حوا کے"پردے" کے
اترنے کا منتظر ہے

اُمت کی بیٹیوں میں سے
چند نے سوال کیئے بغیر
حیا کو شعار بنایا
تو
چاروں جانب "کانٹے" کھڑے کیوں دیکھے؟

جاری ہے 👇
اِس زہر کو اپنے اندر انڈیلتے رہنے پر
احتجاج کی سکت
"ہم" میں کیوں باقی نہ رہی؟

یہ زہر ایک دم ہمارے وجود کا
"حصہ"
نہیں بنایا گیا
ہمیں وقتا فوقتا
تھوڑی تھوڑی مقدار میں
اِس کی خوراک دی جاتی رہی ہے
یہ عمل غیر محسوس انداز میں
جاری رہا ہے
کہ
کبھی اِس کے خلاف اٹھ کھڑے
ہونے کی
جاری ہے👇
ضرورت ہی محسوس نہ کی گئ

سر پر"دوپٹا"اوڑھے
خبریں سناتی نیوز کاسٹرز کا
"دوپٹہ"سرکتے سرکتے کندھوں
تک جا پہنچا
اور
ہم نے یہ گولی نگل لی
ڈراموں میں کام کرتی
خواتین کی آستین
گھٹتی گھٹتی کندھوں
تک جا پہنچی
اور
طلاق
عشق ماشعوقی
گھر سے باگھنا کا سبق
ہم نے یہ گولی بھی نگل لی
جاری ہے 👇
چلتے چلتے یہ زہر ہمارے گھر کی
دہلیز پار کر گیا
اور
ہماری باحیاء بہنوں
اور بیٹیوں سے حجاب
اتار پھینکنے کا تقاضا کرنے لگا

بےحسی کے عالم میں
آدم کےبیٹے نے اردگرد نظر دوڑائی
تو یہ زہر ہر گھر میں
فیشن
آزادی
اور
ماڈرنزم کا
خوبصورت لبادہ اوڑھے نظر آیا
جاری ہے 👇
’’اس دور میں جینے کا یہی تقاضا ہے‘‘
کے نسخے نے
اُسے اِس گولی کو نگلنے پر بھی آمادہ کر لیا
اور
نوبت یہاں تک پہنچی
کہ
آج جب کوئی سوال نہ کرنے والی
اپنے حجاب کی تقدیم کا سوال کر بیٹھے
تو
ایک ساتھ باتوں کے کئی انجیکشن اُس کے جسم میں بھی اتار دیے جاتے ہیں۔۔

جاری ہے 👇
منع بھی کیا تھا تمھیں
کہ
اِس ٹینٹ جیسے پردے میں
نہ چھپاؤ خود کو
"یہ تو سب کے ساتھ ہو رہا ہے"
"لوگوں کے ساتھ اس سے بڑے بڑے واقعات ہوتے ہیں"
"تم کیا کر سکتی ہو ؟
اس حال میں کوئی بھی کچھ نہیں کر سکتا"
آئندہ کے لیے اس پردے سے جان چھڑا لو
کہ
اب تو یہی ذریعہ ہے بچاؤ کا

جاری ہے 👇
اور پھر وہ سوال نہ کرنے والی
حجاب کےاترنے پر بھی سوال
کرنے کی جرات کھو بیٹھتی ہے
نہ چاہتے ہوئے بھی یا تو
حجاب کو اتار پھینکتی ہے
یا ہمیشہ کے لیے اپنا اعتماد کھو دیتی ہے

سوچنے والی بات
سارے کا سارا ملبہ
نسخہ بنانے والے پر ڈالنا عدل نہ ہوگا
دوا کو اپنے اندر انڈیلنے والا
جاری ہے👇
آنکھیں دل اور شعور نہیں رکھتا تھا ؟
رکھتا ہے
مگر
ضمیر کو سلا بیٹھا ہے
اور ضمیر اکثر حرام سے پلنے والوں
کا سو جاتا ہے
کیونکہ حرام تمیز ختم کر دیتا

گھر سے باہر حوا کی
کوئی بیٹی نظر آئے تو
"سورۃ النور" کا سبق بھول جاتا ہے
جسمیں اُسکو پہلے نظر جھکانے
کا حکم دیا گیا ہے
جاری ہے 👇
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أبْصَارِھِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَھُمْ ۚ ذَٰلِكَ أزْكَىٰ لَھُمْ ۗ إنَّ اللہ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ
مومن مردوں سے کہہ دو
کہ
اپنی نظریں نیچی رکھا کریں
اور
اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں
یہ اُن کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے

جاری ہے 👇
اور جو یہ کام کرتے خدا ان سے خبردار ہے"

اِس حکم کا ادراک اُسے
اُس وقت ہوتا ہے
جب
ویسی ہی ایک نظر اُس کے اپنے
گھر تک کسی کے تعاقب میں
آ پہنچتی ہے
مگر
افسوس کہ تب بھی مصلحت
آ کر اُس کے پاؤں پکڑ لیتی ہے
اور
وہ سسکتی بلکتی باکرہ کو
مصلحت کا انجیکشن لگوانے پر مجبور کرتا

جاری ہے 👇
کسی سوال نہ کرنے والی کے صبر کا
پیمانہ لبریز ہو جائے
اور
وہ سوتی قوم کی غیرت کو جگانے
کے لئیے اُٹھ کھڑی ہو تو
انگلیاں اُسی کے کردار پر
اٹھانے کا رواج بھی اِسی قوم
کا طرہ امتیاز ہے

احتجاج کرنے والے کو عبرت کا نشان بنانے والے بھی ہم خود ہی ہیں
آواز بلند ہونے پر

جاری ہے 👇
دبا دیئے جانے کے ڈر سے خاموشی میں
ہی عافیت جاننے سے
انقلاب آیا کرتے ہیں
نہ
زندگی کے آثار باقی رہتے ہیں

یاد رکھیے
کہ
غیرت کا جنازہ اٹھ جانا
حیا کی موت کی ہی طرف ایک قدم ہے
اِس سے اگلا سبق تو ہمیں
اکثر یاد دلایا جاتا ہی ہے

جو کہ حدیث نبویﷺ کی
شکل میں ہے

جاری ہے 👇
حیا اور ایمان ہمیشہ اکھٹے رہتے ہیں
جب اِن دونوں میں سے
کوئی ایک اٹھالیا جائے تو
دوسرا بھی اٹھا لیا جاتا ہے
(حدیثِ نبویؐ)

یہ ٹیوٹ کافی عرصہ قبل لکھا تھا

دوبارہ اس کو ٹیوٹ کر رہا ہوں
نیو فالورز بھی پڑھ لیں گے۔۔

اب اُن ڈی کرنے والیوں کے نام
جنہوں نے مجھ کو عورتوں

جاری ہے 👇
کا مخالف کہا
کچھ کمنٹس میں بھی ضد کرتی کہ
مرد ہر طرح سے غلط ہے
میرا جواب
تو کیا تمہارا باپ ہجڑا ہے ؟
بھائ ہجڑا ہے ؟
وہ بھی مرد ہے
اپنا اچھا دوسرا گندا
ایسا نہیں ہوتا
پانچوں انگلیاں ایک جیسی نہیں
اگر مرد معاشرے میں گندا ہے
تو
عورتیں بھی گندی دیکھی ہیں میں نے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

13 Mar
" ننگی بیوی "

یہ ایک واقعہ نہیں ہے
یہ ایک سبق ہے جو میں اپنا
فرض سمجھ کر یہاں شئیر کر رہا ہوں
واقع عربی مسلم ملک مصر کا ہے

قاہرہ سے اسوان جانے والی گاڑی میں
سوار اُس عمر رسیدہ شخص کی
عمر کم از کم ساٹھ تو ہوگی
اور
اوپر سے اُس کی وضع قطع اور لباس
ہر زاویے سے
جاری ہے 👇
دیہاتی مگر جہاندیدہ
اور سمجھدار بندہ لگتا تھا

ایک اسٹیشن پر گاڑی رکی تو
ایک نوجوان جوڑا سوار ہوا
جو اس بوڑھے کے سامنے والی
نشست پر آن بیٹھا
صاف لگتا تھا کہ نوبیاہتا ہیں
مگر افسوس کی بات یہ تھی
کہ
لڑکی نے انتہائی نامناسب لباس
برمودہ پینٹس کے ساتھ ایک
بغیر بازؤں کی کھلے
جاری ہے 👇
گلے والی شرٹ پہن رکھی تھی
جس سے اس کے شانے ہی نہیں
اور بھی بہت سارا جسم دعوت نظارہ
بنا ہوا تھا
مصر میں ایسا لباس پہننا کوئی
اچھوتا کام نہیں
اور نا ہی کوئی ایسا لباس پہنے کسی لڑکی کو شوہدے پن سے دیکھتا یا تاڑتا ہے
مگر دوسرے مسافروں کے ساتھ ساتھ
لڑکی کے خاوند کی حیرت دید
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
11 Mar
درود شریف
میں ایک پورا نظام پوشیدہ ہے
ہم اِسے
"نظام محبت"
اور
"نظام رحمت"
کہہ سکتے ہیں
اور
درودشریف پڑھتے ہی یہ پورا نظام
حرکت میں آجاتا ہے
مختصر طور پر اِس نظام کو سمجھ لیں

درودشریف پڑھنے والے نے
اللّٰه تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا
کیونکہ
درودشریف پڑھنے کا حُکم
جاری ہے 👇
خود اللّٰه تعالیٰ نے دیا ہے
تو یہ ہوئی
"پہلی محبت"

درود شریف پڑھنے والے نے
حضور اقدس ﷺ سے محبت کا
ایک حق ادا کیا
یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ہے
جب تک رسول اللّٰه ﷺ کی محبت
ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ہو گی
اُس وقت تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا اعتبار والا ایمان
جاری ہے👇
وہی ہے جس میں
حضور اقدسﷺ سے محبت
سب سے بڑھ کر ہو
اپنے والدین
اپنی اولاد
اپنے مال اور
اپنی جان سے بھی بڑھ کر
انسان کو جب کسی چیز سے
سچی محبت ہوتی ہے تو
وہ اُس کا تذکرہ زیادہ کرتا ہے

آپ بازار چلے جائیں
ہر طرف مال، مال اور مال کی آوازیں سنیں گے
ہمیں حضور اقدس ﷺ کی صحبت
جاری ہے👇
Read 11 tweets
10 Mar
کچھ سال پہلے کی بات ہے
امریکہ کے ایک ٹی وی چینل پر
ایک ریالٹی شو آیا کرتا تھا
جس کا نام
"جیری اسپرنگر شو"
تھا
یہ شو بہت دلچسپ تھا
یہ 1991 میں شروع ہوا
اور ستائیس سال تک مسلسل
چلنے کے بعد 2018 میں ختم ہو گیا
اس شو میں حقیقی زندگی سے
تعلق رکھنے والے کردار حقیقی مسائل
جاری ہے 👇
پر بحث مباحثے کرتے
شو کی ریٹنگ بہت زیادہ تھی
اس وجہ سے چینل کو بہت زیادہ آمدن ہوا کرتی تھی
چنانچہ ایسے افراد جو اس شو میں
آ کر اپنے حقیقی مسائل پیش کرتے
شو کے منتظمین معاوضے کے طور پر
انہیں اچھی خاصی رقم دیا کرتے تھے
یہ لوگ واقعی حقیقی ہوتے
انڈیا پاکستان کے شوز کی طرح
جاری ہے 👇
پیڈ ایکٹرز نہیں ہوتے تھے
نتیجتاً اس شو کی مقبولیت میں
بے پناہ اضافہ کوتا چلا گیا

ان شوز میں ایک ایسا سلسلہ بھی
شروع کیا گیا جسے آپ کہہ سکتے ہیں
کہ وہ امریکہ کے چہرے پر
زوردار تھپڑ تھا
(اگر امریکہ کا کوئی چہرہ ہے)

اس سلسلے کا نام تھا
"اس بچے کا باپ کون ہے"
اس شو میں
جاری ہے 👇
Read 15 tweets
8 Mar
غیرت مند مَردو اپنی
بیویوں کی قدر کرو

اُن کو میٹھے عرفی ناموں سے پکاریں
(نبیﷺ عائشہؓ کو "عاشُ" کہ کر پکارتے تھے)

اُن کے ساتھ کوئی بھی حلال کھیل کھیلو (نبیﷺ عائشہؓ کے ساتھ دوڑ لگاتے تھے)
اور
جب شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کھیلتا ہے
تو اللّٰه اُس سے محبت کرتا ہے

جاری ہے 👇
اُس کے ساتھ حسن سلوک کرو
اور
اُس کو ہر وہ چیز پیش کرو جس سے
اُس کا دل آپ کی طرف نرم ہوجائے
(عرفات میں آخری خطبہ میں نبیﷺ کی طرف سے یہ انتباہ ہے)

اُن کے لیے تحائف خریدیں
بعض اوقات ٹافی ھی کیوں نہ ہو
(انہیں ایک بچے کی طرح سلوک کرنا پسند ہے)

جاری ہے 👇
گھریلو سرگرمیوں میں اُس کی مدد کریں جب بھی آپ گھر موجود ہوں
کھانا پکانے
کپڑے دھونے
کمرے کو صاف کرنے وغیرہ میں
(یہ سنت ہے)

اُن کے والدین کی عزت کریں
اور
انھیں کبھی کبھی تحفہ دیں

اُن کی اچھی باتوں اور کام کی تعریف کریں جو وہ آپ کے لیے کرتی رہی ہیں
اور اِس کے لئے ہمیشہ
جاری ہے👇
Read 10 tweets
1 Mar
قدرت کی ڈسٹری بیوشن

آپکے کتنے بچے ہیں؟
میں نے کہا
"تین"
انہوں نے پھر پوچھا
اُنکی عمریں کیا ہیں؟
میں نے جوا ب دیا
نوسال
سات سال
اور
تین سال
یہ سن کر انہوں نے کہا
پھر تو یقیناً آپ گھر
واپسی پر اُن کے لیے
کچھ نہ کچھ لے کر جاتے ہوں گے؟
میرے اثبات میں جواب دینے پر انہوں نے
جاری ہے 👇
پھر استفسار کیا
آپ اِن چیزوں کو
اُن میں کیسے تقسیم کرتے ہیں؟
میں نے کہا
میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں
اور چونکہ بیٹا بڑا ہے
اِس لیے میں اپنی لائی ہوئی
تمام چیزیں اُس کے حوالے کر دیتا ہوں
اور
اُس سے کہتا ہوں کہ
انہیں آپس میں بانٹ لو
یہ سن کر انہوں نے فرمایا
محترم
جاری ہے 👇
اگر آپ کو کسی دن یہ پتا چلے
کہ
آپکا صاحبزادہ آپکی لائی ہوئی
چیزیں آپکی ہدایت کے مطابق تقسیم نہیں کرتا
یا
انہیں بانٹنے میں انصاف سے کام نہیں لیتا
تو آپ کیا کریں گے؟
میں نے ہنستے ہوئے کہا
اگر کبھی ایسا ہوا تو
اِسکا حل تو بہت آسان ہے
میں اگلی بار اُس کو صرف
اُسی کا حصہ
جاری ہے 👇
Read 16 tweets
27 Feb
وہ رشتہ کبھی سچانہیں ہوتا
جو ہمیشہ ہمیں اِس خوف میں قید کر کے رکھے
کہ
کچھ غلطی ہوجانے پر
ہمیں چھوڑ کر نہ چلےجائیں
ہم سے ناراض نہ ہو جائیں
کہیں ہماری چھوٹی سے غلطی پر
بڑا تماشا نہ ہو جائے
وہ رشتہ
کبھی بھی سچا نہیں ہوتا
جو ہماری ہمت بننے کی بجائے
ہمیں کمزور کرے
جو ہماری
جاری ہے 👇
کمزوری بن جائے
سچارشتہ تو خوشی دیتا ہے
محبت کااحساس ہوتا ہے
خود کو اُس رشتے سے جوڑ کر
ہم اپنی زات کو محفوظ سمجھتے ہیں
اور یہ بھروسہ ہوتا ہے
کہ
یہ انسان کبھی ہمارا مان نہیں توڑے گا
ہماری غلطی پر ہمیں
شرمندہ کرنےکی بجائے درگزر کا
رویہ اختیار کرتے ہوئے ہماری اصلاح کرے گا
جاری ہے 👇
سچے رشتے اِس خوف سے پاک ہوتے ہیں
کہ
وہ ہمیں تنہا کر جائیں گے
سچے رشتے کبھی بھی ہمیں
جان بوجھ کر تکلیف نہیں دیتے
اور نہ ہی بات بات پر ناراضگی
کا اظہار کرتے ہیں
سچے رشتے ہمیشہ ایک دوسرے
کو سمجھتے ہیں
یہ رشتہ کوئی بھی ہو سکتا ہے
والدین
اولاد
میاں بیوی
استاد
شاگرد

جاری ہے 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!